Tag: نیا پاکستان

  • وزیر اعظم کی نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ سے تمام تر رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت

    وزیر اعظم کی نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ سے تمام تر رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ سے تمام تر رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت کر دی.

    تفصیلات کے مطابق آج وزیراعظم کی زیر صدارت نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کا جائزہ اجلاس ہوا.

    اجلاس میں وفاقی وزیرہاؤسنگ طارق بشیرچیمہ، معاون خصوصی نعیم الحق شریک، چیئرمین نادرا عثمان مبین اور دیگر حکام شریک ہوئے.

    اس موقع پر وزیراعظم نے منصوبے کومکمل کرنے کے لئےعملی اقدامات تیزکرنے کی ہدایت جاری کی.

    وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہاؤسنگ پراجیکٹ موجودہ حکومت کااہم منصوبہ ہے، منصوبےکی تکمیل میں رکاوٹوں کوجلد دور کیا جائے.

    مزید پڑھیں: مریم اورنگزیب کی نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم اور وزیر اعظم پر الزامات کی بارش

    یاد رہے کہ 8 مئی 2019 کو وزارت ہاؤسنگ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ نیا پاکستان منصوبہ بنیادی طور پر کچی آبادیوں اور کم آمدنی والوں کے لیے ہے۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت ایک گھر کی قیمت 30 لاکھ روپے تک ہوگی۔ 27 لاکھ روپے بینک قرضہ دے گا جو سود سے پاک ہوگا۔

    خیال رہے کہ  اپوزیشن کی جانب سے   ہاؤسنگ اسکیم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ یہ منصوبہ وزیراعظم ہاؤس یونیورسٹی  کا ایکشن ری پلے ہے.

  • وزیر اعظم کا نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا افتتاح، ملک بھر میں ہاؤسنگ اسکیمیں شروع کرنے کا اعلان

    وزیر اعظم کا نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا افتتاح، ملک بھر میں ہاؤسنگ اسکیمیں شروع کرنے کا اعلان

    اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا افتتاح کر دیا، انھوں نے کہا کہ ریاست کی پالیسیاں نچلے طبقے کی غربت کم کرنے کے لیے بنتی ہیں، ہم ملک بھر میں ہاؤسنگ اسکیموں کا افتتاح کرتے رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ تبدیلی کے سامنے سب سے بڑی رکاوٹ مفاد پرست ٹولہ ہے، اصلاحات کرتے ہیں تو پرانے سسٹم سے فائدہ اٹھانے والے رکاوٹ بنتے ہیں۔

    وزیرِ اعظم نے کہا کہ وہ کون لوگ ہیں جو پہلے دن سے شور مچا رہے ہیں کہ حکومت نا کام ہو گئی، شور مچانے والے یہ وہ لوگ ہیں جو پرانے نظام سے ارب پتی بن گئے۔

    عمران خان نے اسٹیٹس کو پر ایک بار پھر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں تبدیلی کے راستے میں یہ بڑی رکاوٹ ہے، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ نچلے طبقے کو ترقی دیں، ہماری حکومت کو ابھی صرف 8 سے 9 ماہ ہوئے ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ ہم ناکام ہو گئے۔

    یہ بھی پڑھیں:  نیاپاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے لئے اشتہاری مہم شروع کرنے منظوری

    انھوں نے کہا کہ حکومت کا 50 لاکھ گھروں کا ٹارگٹ بہت اہم ہے، ہمیں اپنی آبادی کنٹرول کرنا پڑے گی اس میں کوئی شک نہیں، آج تک کچی آبادیوں کے لیے کسی نے نہیں سوچا، کراچی کے 40 فی صد لوگ کچی آبادی میں رہتے ہیں، بلوچستان میں ایک لاکھ گھر بنا رہے ہیں، آزاد کشمیر میں 6 ہزار گھر بنائیں گے۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ بلا سود قرضوں کے لیے 5 ارب روپے مختص کیے ہیں، قوم سے کہنا چاہتا ہوں کبھی گھبرانا نہیں مشکل وقت سے نہیں ڈرنا، مشکل وقت قوم کو مضبوط کرنے اور اوپر اٹھانے کے لیے آتے ہیں، میری ساری زندگی اونچ نیچ میں گزری ہے، آج اللہ نے موقع دیا ہے نچلے طبقے کے لیے اصول بنائیں گے۔

  • ادویہ کی قیمتوں میں 100 فی صد تک اضافہ کر دیا گیا، عوام پریشان

    ادویہ کی قیمتوں میں 100 فی صد تک اضافہ کر دیا گیا، عوام پریشان

    لاہور: حکومت نے دو ماہ کے مختصر عرصے میں ادویات کی قیمت دوسری مرتبہ بڑھا دی، قیمتوں میں 100 فی صد تک اضافے کے سبب ادویات غریب عوام کی پہنچ سے دور ہو گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے ادویہ کی قیمتوں میں 100 فی صد تک اضافہ کر دیا، اضافی قیمتوں کی وجہ سے ادویات غریب عوام کی پہنچ سے دور مزید دور ہو گئیں۔

    2 ماہ قبل بھی فارما انڈسٹری کے دباؤ پر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ادویہ کی قیمتوں میں 20 فی صد اضافہ کیا تھا۔

    معمول میں استعمال ہونے والی 70 فی صد ادویات کی قیمتوں میں سو فی صد تک اضافہ کر دیا گیا ہے، امراضِ قلب میں استعمال ہونے والی دوا کنکور 163 کی بجائے 235 روپے کی ملے گی۔

    ذیابطیس میں استعمال ہونے والے انسولین کی 2 ملی لیٹر کی قیمت 17 روپے کی بجائے 22 روپے کر دی گئی، جب کہ معمول میں استعمال ہونے والی ڈسپرین اور پیراسٹامول کی قیمت میں بھی 7 سے 8 روپے اضافہ کر دیا گیا ہے۔

    امراضِ نسواں کی دوائی گریوی بی نان 183 کی بجائے 308 روپے میں فروخت ہو رہی ہے، امراضِ نسواں ہی کی دوائی ڈوفاسٹون 540 کی بجائے 828 روپے میں فروخت ہونے لگی جب کہ پرووائران کی قیمت 247 کی بجائے 586 روپے ہو گئی ہے۔

    واضح رہے کہ حکومت کا کہنا تھا کہ پچھلی بار ادویہ کی قیمتوں میں اضافہ ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ تاہم سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی مخالفت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ اس اضافے کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔

  • چیف جسٹس کے جھوٹے گواہوں کوسزا کے بیان کی حمایت کرتا ہوں‘ وزیراعظم

    چیف جسٹس کے جھوٹے گواہوں کوسزا کے بیان کی حمایت کرتا ہوں‘ وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سچ کی جانب سفر نئے پاکستان کی جانب سے سفر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پروزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ قومیں اپنے اعلیٰ اقدارکے باعث عظیم بنتی ہیں۔

    وزیراعظ‌م پاکستان نے کہا کہ مسلم امہ کی بنیاد ریاست مدینہ ہے جس کا اہم ستون سچائی ہے۔

    انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کے جھوٹے گواہوں کو سزا کے بیان کی حمایت کرتا ہوں، سچ کی جانب سفر نئے پاکستان کی جانب سے سفر ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے جھوٹی گواہی دینے سے متعلق کیس کی سماعت کی تھی۔

    چار مارچ 2019 آج سے سچ کا سفر شروع کررہے ہیں‘ چیف جسٹس

    چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے جھوٹی گواہی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے تھے کہ جھوٹے گواہوں نے نظام عدل کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے، تمام گواہوں کو خبر ہوجائے، بیان کا کچھ حصہ جھوٹ ہوا تو سارا بیان مسترد ہوگا۔

    چیف جسٹس نے سیشن جج نارووال کو جھوٹے گواہ اے ایس آئی خضر حیات کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ 4 مارچ 2019 سے سچ کا سفر شروع کر رہے ہیں۔

  • نیا پاکستان بہترین طرزحکمرانی کی مثال بنے گا‘ شاہ محمود قریشی

    نیا پاکستان بہترین طرزحکمرانی کی مثال بنے گا‘ شاہ محمود قریشی

    مانچسٹر: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کا سرمایہ ہیں، موجودہ حکومت نے اوورسیزپاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا۔

    تفصیلات کے مطابق مانچسٹر میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے موجودہ حکومت پربھرپوراعتماد کیا۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ موجودہ حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کوسہولتیں دینے کے لیے کوشاں ہیں، انہوں نے کہا کہ جب حکومت سنبھالی توبہت سے چیلنجزکا سامنا تھا۔

    وزیرخارجہ نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان میں ایمانداری کی سیاست کی بنیاد رکھی ہے،عمران خان کوان کی ایمانداری اوربہترین وژن کی وجہ سے منتخب کیا گیا، پاکستان کی ترقی کے لیے عمران خان کے ساتھ شامل ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ مشکلات کا سامنا کیا، عمران خان نے جوکہا وہ کرکے دکھایا، تبدیلی اوربہتری کے لیے وقت درکارہوتا ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ترسیلات زرکے ذریعےمعاونت کررہے ہیں، موجودہ حکومت نے اوورسیزپاکستانیوں کوووٹ کا حق دیا۔

    وزیرخارجہ نے کہا کہ نیا پاکستان بہترین طرزحکمرانی کی مثال بنے گا، موجودہ حکومت کی میٹرو، موٹرویزکے بجائے تعلیم اورصحت پرتوجہ ہے۔

    افغان امن عمل میں پاکستان اہم کردار ادا کررہا ہے‘ وزیرخارجہ شاہ محمود

    اس سے قبل وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان پرامن افغانستان کے لیے کوشاں ہے، افغان امن عمل میں پاکستان اہم کردار ادا کررہا ہے۔

  • نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کی پیش رفت سےعوام کو مسلسل آگاہ رکھا جائے: وزیر اعظم

    نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کی پیش رفت سےعوام کو مسلسل آگاہ رکھا جائے: وزیر اعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ ہاؤسنگ پراجیکٹ کی پیش رفت سے عوام کو مسلسل  آگاہ رکھا جائے.

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت خصوصی اجلاس ہوا، جس میں‌ نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا.

    اجلاس میں میاں محمود الرشید،علیم خان، چیئرمین ہاؤسنگ ٹاسک فورس شریک ہوئے، اس موقع پر پراجیکٹ کے قانونی اورانتظامی اقدامات پراب تک کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا.

    وزیر اعظم کو بریفنگ دی گئی کہ ہاؤسنگ اتھارٹی کے قیام کا کام تقریباً مکمل کیا جا چکا ہے، جب کہ رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کا بل حتمی شکل اختیارکرچکا ہے.

    مزید پڑھیں: وزیراعظم کل لاہور میں شیلٹر ہوم پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے

    وزیر اعظم کو مطلع کیا گیا کہ گھروں کی  خریداری کے لئے فنانسنگ کا ماڈل، ٹیکس رعایت کا کام حتمی مراحل میں ہے، اٹارنی جنرل کی معاونت سے فور کلوژر لاز کو حتمی شکل دی جائے، لاہور اور اسلام آباد میں 25 ہزار ہاؤسنگ یونٹس کی تعمیر کا کام جلد شروع ہوگا، رینالہ خورد،چشتیاں،لودھراں میں جلد ہاؤسنگ پراجیکٹ کا آغاز ہوگا.

    اس موقع پر غیرملکی سرمایہ کاروں کے لئے خصوصی سیل کے قیام کا فیصلہ کیا گیا، اس ضمن میں‌خصوصی سیل بورڈ آف انویسٹمنٹ میں قائم کیا جائے گا.

  • یہ ہےنیا پاکستان، تصویرخود بولتی ہے‘ وزیراعظم عمران خان

    یہ ہےنیا پاکستان، تصویرخود بولتی ہے‘ وزیراعظم عمران خان

    اسلام آباد : وزیراعطم عمران خان نے سردار عثمان بزدارکی تصویر کے ساتھ ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہے نیا پاکستان، تصویر خود بولتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعلیٰ پنجاب کی تصویر شیئر کی ہے کہ جس میں عثمان بزادر عام لوگوں کے مسائل سن رہے ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ ہے نیا پاکستان، تصویر خود بولتی ہے۔

     

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہم وزیراعظم عمران خان کے ممنون ہیں، آپ نے سہولتوں سے محروم علاقے سے وزیراعلیٰ پنجاب منتخب کیا، میرےانتخاب کی وجہ سے پنجاب میں اسٹیٹس کوٹوٹ گیا۔

    ایک تاثرتھا وزیراعلیٰ بادشاہ ہوتا ہے، جسے عثمان بزدار نے ختم کیا، وزیراعظم

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عثمان بزدارکو وزیراعلیٰ بنانے کا فیصلہ کیا تو پارٹی سے بھی تحفظات کا اظہار کیا گیا، ایک تاثرتھا وزیراعلیٰ بادشاہ ہوتا ہے، جسے عثمان بزدار نے ختم کیا۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سردارعثمان بزدارکووزیراعلیٰ پنجاب بنانے کا فیصلہ میرا تھا، ایک تاثرتھا وزیراعلیٰ محلات میں رہنے والا ہوگا، کروڑوں کمائے ہوں گے۔

  • نئے پاکستان میں انصاف کے تقاضے پورے کریں گے: گورنر پنجاب

    نئے پاکستان میں انصاف کے تقاضے پورے کریں گے: گورنر پنجاب

    لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ نئے پاکستان میں ہمیں انصاف کے تقاضے پورے کرنا ہیں، قانون کی حکمرانی لے کر آنی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار وہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کر رہے تھے، گورنر پنجاب نے کہا کہ آج کا دن بہت اہم ہے، آج قائدِ اعظم کا یومِ پیدائش ہے۔ ہمیں عہد کرنا ہوگا پاکستان کو قائدِ اعظم کے وژن کے مطابق بنائیں گے۔

    [bs-quote quote=”پاکستان نے نئے تعلقات کی بنیاد رکھ دی ہے، اب بھارت کی باری ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”چوہدری سرور”][/bs-quote]

    گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ’ہم نیا پاکستان بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، وزیرِ اعظم عمران خان کی لیڈر شپ میں وہ پاکستان بنانے کی کوشش کریں گے جس میں انصاف کی حکمرانی ہوگی۔‘

    چوہدری سرور نے کہا کہ وزیرِ اعظم نے کرتارپور بارڈر کھولنے کا تاریخی اعلان کیا، اس فیصلے سے پاکستان کو دنیا میں بہت عزت ملی ہے، ایک کروڑ 12 لاکھ سے زائد سکھوں کے دل ہم نے جیت لیے ہیں۔


    یہ بھی پڑھیں:  بابائےقوم قائداعظم کے یوم ولادت پرصدرمملکت اوروزیراعظم کا پیغام


    گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان نے نئے تعلقات کی بنیاد رکھ دی ہے، اب بھارت کی باری ہے۔

    خیال رہے کہ آج قائدِ اعظم محمد علی جناح کے یومِ ولادت پر صدرِ مملکت ڈاکٹرعارف علوی اور وزیرِ اعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہمیں بابائے قوم کے بتائے ہوئے اصولوں اتحاد، یقین اور تنظیم پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

  • وزیراعظم کی قیادت میں نئے پاکستان کا خواب ضرورشرمندہ تعبیر ہوگا‘ فوادچوہدری

    وزیراعظم کی قیادت میں نئے پاکستان کا خواب ضرورشرمندہ تعبیر ہوگا‘ فوادچوہدری

    کراچی : وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کراچی ترقی کرے گا تو ملک ترقی کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات فواد چوہدری کی گورنرسندھ عمران اسماعیل سے ملاقات ہوئی جس میں سندھ میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول، مراعات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

    دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں، کراچی پیکج سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بھی گفتگو ہوئی۔

    اس موقع پرگورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ کراچی میں ہونے والی کوئی بھی سرگرمی معیشت پراثراندازہوتی ہے، امن وامان کے باعث سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول میسر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں سے انفرا اسٹرکچرمیں بہتری آئے گی، صوبائی حکومت اور بلدیاتی اداروں سے تعاون جاری رکھا جائے گا۔

    وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا کہ وفاقی حکومت یکساں ترقی کے وژن پر گامزن ہے، کراچی ترقی کرے گا توملک ترقی کرے گا۔

    فواد چوہدری نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کا خواب ضرور شرمندہ تعبیر ہوگا۔

    اب پرتشدد مظاہروں کا مستقل حل نکالنا ہوگا: فواد چوہدری

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمیں شرپسند عناصر اور شدت پسندوں کے خلاف ٹھوس اقدامات کرنے ہوں گے۔

  • نیا پاکستان ہاؤسنگ پروجیکٹ سے بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا: وزیر ہاؤسنگ

    نیا پاکستان ہاؤسنگ پروجیکٹ سے بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا: وزیر ہاؤسنگ

    لاہور: وزیر ہاؤسنگ محمود الرشید کا کہنا ہے کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروجیکٹ سے بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا۔ ماضی کی حکومتوں نے باتیں بہت کیں لیکن کام نہیں کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر ہاؤسنگ محمود الرشید نے انجینیئرنگ یونیورسٹی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروجیکٹ گیم چینجر منصوبہ ثابت ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے حکومت کو سرمایہ لگانے کی ضرورت پیش نہ آئے، حکومت براہ راست ہاؤسنگ پروجیکٹ میں شامل نہیں ہوگی۔ قبضہ مافیا سے وا گزار زمینیں بھی منصوبے میں شامل کی جائیں گی۔

    محمود الرشید کا کہنا تھا کہ حکومت لینڈ بینک پر کام کر رہی ہے، ہاؤسنگ پروجیکٹ کا فریم ورک بہت جلد قوم کے سامنے ہوگا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروجیکٹ سے بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا۔ ماضی کی حکومتوں نے باتیں بہت کیں لیکن کام نہیں کیا۔