Tag: نیا گانا ریلیز

  • گلوکار عاطف اسلم کا نیا گانا ’بارشیں‘ ریلیز

    گلوکار عاطف اسلم کا نیا گانا ’بارشیں‘ ریلیز

    لاہور: معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے ویلنٹائن ڈے کے موقع پر ’بارش‘ کے نام سے نیا گانا ریلیز کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق عاطف اسلم کا نیا گانا ’بارشیں‘ ریلیز کردیا گیا جسے مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا جارہا ہے، گانے میں عاطف اسلم کا ساتھ بھارتی اداکارہ نشرت بھروچا نے دیا ہے۔

    گانے کی ویڈیو میں عاطف اسلم افسردہ دکھائی دے رہے ہیں کیونکہ ان کی دوست ان کو چھوڑ کر چلی گئی ہیں، گانے کے بول ہیں ’بارشیں یوں اچانک ہوئیں تو لگا تم شہر میں ہو۔‘

    گانے ’بارشیں‘ کے بول بھارتی کمپوزر آرکو پراوو مکھرجی نے دئیے ہیں، عاطم اسلم کے نئے گانے کو یو ٹیوب پر ایک کروڑ 6 لاکھ 15 ہزار سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

    ان کے نئے گانے کو سوشل میڈیا پر بہت پسند کیا جارہا ہے، اس سے قبل عاطف اسلم کا گانا ’بارہ بجے‘ ریلیز ہوا تھا جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا تھا۔

    یہ پڑھیں: ’ چابی تو دے‘، عاطف اسلم مہنگی گاڑی سے اتر کر رکشے میں بیٹھ گئے

    ایک بھارتی صارف کمار روہت نے گانے کو پسند کرتے ہوئے لکھا کہ ’عاطف بھائی آپ کی آواز بالکل الگ ہے اس کا کوئی مقابلہ نہیں ہے۔‘

    ایک اور صارف نے بارشیں گانے کو پسند کرتے ہوئے لکھا کہ آپ آواز کے شہنشاہ ہیں۔

  • چیمپیئن کی مقبولیت کے بعد براوو نے نیا گانا ریلیز کردیا

    چیمپیئن کی مقبولیت کے بعد براوو نے نیا گانا ریلیز کردیا

    دنیائے کرکٹ کی دفاعی چیمپیئن ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیوائن براوو نے اپنے پہلے گانے کی کامیابی کے بعد اپنا دوسرا گانا ریلیز کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ڈیوائن براوو کا موسیقی سے شدید لگاؤ ان کے شائقین سمیت دنیا بھر میں مشہور ہے، ویسٹ انڈین کرکٹر نے ’چیمپئن چیمپئن‘ گانے کی مقبولیت کے ایک اور گانا ’ایشیا ایشیا‘ بھی ریلیز کردیا۔

    ایشیا ایشیا گانے کو کو بھی شائقین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے، جس میں ڈیوائن براوو نے سری لنکا کے مہیلا جے وردنے اور عالمی شہرت یافتہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کو بھی شامل کیا ہے۔

    پاکستان کے بوم بوم آفریدی نے ٹویٹر پر گانا شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ڈیوائن براوو کا یہ گانا یقیناً سابقہ گانے ’چیمپیئن چیمپیئن‘ سے بہتر ہے کیوں اس میں شامل ہوں۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے گانے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ میں امید کرتا ہوں یہ گانا بھی سابقہ گانے کی مقبولیت کی بلندیاں عبور کرے گا۔

    مذکورہ گانے میں ایشیائی کرکٹ ٹیموں کے کھلاڑیوں بھی شامل کیا ہے جس میں افغانستان کے راشد خان، بنگلا دیش کے شکیب الحسن اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی و مہندرا سنگھ دھونی دھونی بھی ہیں۔

    واضح رہے کہ سنہ 2016 میں کھیلے جانے والے ٹی 20 ورلڈ سے قبل ڈیوائن براوو نے ’چیمپیئن چیمپیئن‘ ریلیز کیا تھا جو شائقین کرکٹ اور براوو کے مداحوں میں بہت مقبول ہوا تھا اور ویسٹ انڈیز کے ٹی 20 ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم بننے کے بعد گانے کی مقبولیت دو چند ہوگئی تھی۔

    یاد رہے کہ ڈیوائن براوو نے گزشتہ سال عالمی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔

  • تین بہادرریوینج آف بابا بالم کا نیاگاناریلیز کردیا گیا

    تین بہادرریوینج آف بابا بالم کا نیاگاناریلیز کردیا گیا

    کراچی : اے آر وائی فلمز اور وادی اینی میشن کی مشترکہ پیشکش فلم تین بہادر ریو ینج آف بابا بالم کا ایک اور نیا ویڈیو گانا ”جھومے بار بار” ریلیز کردیا گیا ہے ۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی پہلی اینیمیٹڈ فلم تین بہادر ریوینج آف بابا بالم اسی ماہ سینماؤں کی زینت بننے کو تیار ہے جس کے نئے گانے ”جھومے بار بار” کو آج ریلیز کردیا گیا ہے جسے سوشل میڈیا میں ذبردست پذیرائی مل رہی ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ فلم کے پہلے گانے ” بینڈ بج گیا” ریلیز کیا گیا تھا جس نے بھی عوام میں بھرپور مقبولیت حاصل کی تھی۔

    فلم کی کریٹوو ڈائیریکٹرشرمین عبید چنائے اورایگزیکٹو پروڈیوسر سلمان اقبال ہیں، اس سے قبل اینی میٹڈ فلم ’’تین بہادر پارٹ 2‘‘ کا آفیشل پوسٹر اور فلم کا ٹیزر ٹریلر بھی ریلیز کیا جا چکا ہے۔

    اے آر وائی فلمز کے بینر تلے بننے والی یہ فلم تین ننھے کرداروں آمنہ، سعدی اور کامل کی بہادری کی داستان پر مبنی سیکوئل فلم ہے جو رواں سال ماہِ دسمبر میں ملک بھر کے سینیما گھروں کی زینت بنے گی۔

    تین بہادر کے سیکوئل میں اداکار بہروز سبزواری ،اداکارہ ثروت گیلانی، احمد علی بٹ، زیبا شہناز، علی گل پیر اور معروف اداکار اور جیتو پاکستان کے میزبان فہد مصطفیٰ صدا کاری کے جوہر دکھائیں گے جب کہ فلم کی موسیقی گلوکار شیراز اپل نے ترتیب دی ہے۔