Tag: نیب آفس

  • مریم نواز آج ہر صورت پیش ہونا چاہتی ہیں،خواجہ عمران نذیر کا نیب آفس سے رابطہ

    مریم نواز آج ہر صورت پیش ہونا چاہتی ہیں،خواجہ عمران نذیر کا نیب آفس سے رابطہ

    لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ عمران نذیر نے نیب آفس میں رابطہ کرکے کہا مریم نواز آج ہرصورت پیش ہوناچاہتی ہیں ، جس پر نیب کا کہنا تھا کہ گاڑیاں باہر چھوڑ کر مریم نواز نیب آفس کے اندر آسکتی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ عمران نذیر نے نیب آفس میں رابطہ کیا اور کہا مریم نواز آج ہرصورت پیش ہوناچاہتی ہیں، جس پر نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کو دوبارہ بلایا گیا ہے، مریم نواز اپنی اور پروٹوکول کی گاڑیاں نیب آفس لیکر جانا چاہتی ہیں، گاڑیاں باہر چھوڑ کر مریم نواز نیب آفس کے اند آ سکتی ہیں۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ہیڈکوارٹرتمام صورتحال مانیٹرکررہاہے، چئیرمین نیب کوبھی تمام صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

    یاد رہے نیب کی جانب سے پیشی منسوخ ہونے کے بعد مریم نواز نے خواہش کا اظہار کیا تھا کہ نیب میں پیشی آج ہی کی جائے، میں یہاں سے نہیں جاؤں گی، حوصلہ نہیں ہے تو سوچ سمجھ کر بلاناچاہیے تھا۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ مجھے نقصان پہنچانے کیلئے آج نیب دفتر بلایا گیا،میں یہاں کھڑی ہوں ، بلایا ہے تو جواب بھی سنیں،نیب نے مجھے بلایا ہے تو میرا سامنا بھی کرے، واپس نہیں جاؤں گی جب تک نیب سوالوں کاجواب نہیں سن لیتا۔

    خیال رہے آج قومی احتساب بیورو کے دفتر میں مریم نواز کی رائیونڈ اراضی کیس میں پیشی تھی، تاہم ن لیگی کارکنوں کی شدید ہنگامہ آرائی کے باعث نیب نے مریم نواز کی پیشی منسوخ کر دی گئی تھی۔

    نیب نے مریم نواز کو پیشی منسوخی کا پیغام بھی بھجوایا، ذرایع کا کہنا تھا کہ مریم نواز غنڈوں کے ہمراہ نیب آفس آئیں، لیگی کارکنوں کے پتھراؤ سے نیب اہل کار کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

    نیب ذرایع کے مطابق کہ مریم نواز کی پیشی پر منظم انداز میں رکاوٹیں حائل کی گئیں، شرپسند عناصر کے پتھراؤ سے نیب عمارت کو بھی نقصان پہنچا ہے، لیگی کارکنان کی جانب سے آئینی و قانونی معاملات میں غنڈہ گردی کے ذریعے مداخلت کی گئی ہے، یہ سرکار میں مداخلت کا مظاہرہ تھا۔

  • شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز نیب آفس میں پیش

    شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز نیب آفس میں پیش

    لاہور : آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز نیب آفس میں پیش ہوئے اور سوالنامے کے جوابات جمع کرائے، نیب ٹیم حمزہ شہبازکی جانب سے فراہم کی گئیں دستاویزات کا جائزہ لے گی۔

    تفصیلات کے مطابق کرپشن کے الزام میں گرفتار شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز نیب آفس میں پیش ہوگئے، نیب کی دورکنی تحقیقاتی ٹیم نے حمزہ شہباز سے اڑھائی گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔

    حمزہ شہباز نے نیب ٹیم کی جانب سے دیئے گئے سوالنامے کے جوابات جمع کرائے، انھیں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں طلب کیا گیا تھا۔

    نیب ٹیم حمزہ شہباز کی جانب سے فراہم کردہ دستاویزات اور سوالوں کے جوابات کا جائزہ لے گی اور اگر مطمئن نہ ہوئی تو دونوں بھائیوں کو دوبارہ طلب کرے گی۔

    نیب نے سلمان شہباز کو بھی آج طلب کر رکھا تھا لیکن وہ بیرون ملک ہونے کے باعث پیش نہیں ہوئے۔

    خیال رہے نیب اس سے قبل دونوں بھائیوں کو دو مرتبہ طلب کر چکا ہے، سلمان شہباز ایک مرتبہ پیش ہو چکے ہیں جبکہ حمزہ شہباز آج پہلی مرتبہ اس کیس میں پیش ہوئے۔

    مزید  پڑھیں:  آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس:‌ حمزہ شہباز نیب میں پیش نہیں ہوئے

    نیب نے گزشتہ ہفتے حمزہ شہباز کو طلب کیا تھا لیکن سیکورٹی خدشات پر وہ پیش نہیں ہو سکے تھے، عدالت میں پیش نہ ہونے پر ان کا مؤقف تھا کہ وہ شہر کے حالات کی وجہ سے نیب میں پیش نہیں ہوئے، جس پر نیب کی جانب سے حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کو دوبارہ طلبی کا نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    اس سے قبل نیب کی جانب سے دونوں بھائیوں‌ کو 30 اکتوبر کو بھی طلب کیا گیا تھا، مگر وہ نیب ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوئے تھے۔

    واضح رہے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے دونوں بیٹوں پر سرکاری خزانے کے غیر قانونی استعمال کا الزام ہے، حمزہ شہباز نے گزشتہ پیشی پر ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست بھی دی تھی، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ سیاسی نوعیت کے مقدمے میں نیب کی جانب سے گرفتار کیے جانے کا خدشہ ہے۔

    لاہور ہائی کورٹ نے حمزہ شہباز کی 13 نومبر تک حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب کو انھیں آئندہ سماعت تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا تھا۔