Tag: نیب انکوائری

  • نیب نے گندم سبسڈی اور رمضان پیکیج کرپشن کی انکوائری بند کردی

    نیب نے گندم سبسڈی اور رمضان پیکیج کرپشن کی انکوائری بند کردی

    لاہور : قومی احتساب بیورو (نیب) نے گندم سبسڈی اور رمضان پیکیج کرپشن کی انکوائری بند کردی، نیب 2016 سے 2018تک رمضان پیکیج میں کرپشن کی انکوائری کررہا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) کے ایگزیکٹوبورڈنےکرپشن سے متعلق جاری تحقیقات بند کرنے کی منظوری دے دے، جن میں گندم سبسڈی اور رمضان پیکیج کرپشن کی انکوائری شامل ہیں۔

    قومی احتساب بیورو  نے تحقیقات بند کرنے کےفیصلےسےمتعلق چیف سیکرٹری پنجاب کو آگاہ کردیا اور معاملےکی تحقیقات محکمہ اینٹی کرپشن سے کرانے کی سفارش کردی۔

    نیب تحقیقات میں گندم کی ہزاروں بوری چوری کامعاملہ بھی زیرتفتیش رہا جبکہ رمضان پیکیج کرپشن میں محکمہ خوراک افسران اورکئی سیاستدانوں کےنام سامنے آئے تھے۔

    قومی احتساب بیورو 2016 سے 2018تک رمضان پیکیج میں کرپشن کی انکوائری کررہا تھا، انکوائری میں محکمہ خوراک کے افسران کوسنگین الزامات کا سامنا رہا ہے اور محکمانہ انکوائری میں کئی افسران معطل بھی ہوئے تھے۔

  • عامر محمود کیانی، ڈاکٹر ظفر مرزا کے خلاف نیب انکوائری ہوگی

    عامر محمود کیانی، ڈاکٹر ظفر مرزا کے خلاف نیب انکوائری ہوگی

    اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وفاقی وزیر عامر محمود کیانی کے خلاف انکوائری کی منظوری دے دی، ڈاکٹر ظفر مرزا کے خلاف بھی شکایات کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پی ٹی آئی کے سابق وفاقی وزیر محمود کیانی اور معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کے خلاف شکایات کی جانچ پڑتال کی منظوری دی گئی۔

    نیب اعلامیے کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) اور سی ڈی اے (کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی) کے افسران کے خلاف بھی انکوائری کی منظوری دی گئی، وزارت پیٹرولیم کے افسران کے خلاف آڈٹ پیراز کا بھی جائزہ لیا گیا، اور افسران کا معاملہ مزید قانونی کارروائی کے لیے وزارتِ پیٹرولیم بھجوانے کی منظوری دی گئی۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 2 سال میں 178 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کرائے، جب کہ 9 ارب روپے مالیت کے ریفرنسز عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔

    بھارت سے ادویات برآمدات کرنے کا معاملہ، ڈاکٹر ظفر مرزا کے اختیارات میں کمی کردی گئی

    یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے بھارت سے ادویات برآمدات کرنے کے معاملے پر ڈاکٹر ظفر مرزا کے اختیارات میں کمی کر دی تھی، ڈاکٹر ظفر مالی اور انتظامی سمریوں کی منظوری کے بغیر احکامات جاری کرتے رہے ہیں۔

    کابینہ اجلاس میں مزید 429 ادویات درآمد کرنے کی سمری پیش کی گئی تھی، ذرائع کا کہنا تھا کہ لائف سیونگ کے ساتھ ملٹی وٹامن دوائیں درآمد کی سفارش کی گئی تھی، جس کے بعد وزیر اعظم سمیت کابینہ نے سوالات اٹھائے اور معاون خصوصی سے بھی استفسار کیا کہ بھارت سےدرآمد کی جانے والی ادویات کون سی ہیں؟ ادویات لائف سیونگ ہیں؟ معاون خصوصی صحت اور سیکریٹری صحت کابینہ کو مطمئن نہ کر سکے تھے۔

  • نیب نے زلفی بخاری کے خلاف انکوائری بند کر دی

    نیب نے زلفی بخاری کے خلاف انکوائری بند کر دی

    اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری کے خلاف انکوائری عدم شواہد کی بنیاد پر بند کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق نیب ایگزیکٹو بورڈ نے عدم شواہد کی بنیاد پر معاون خصوصی زلفی بخاری کے خلاف انکوائری بند کرنے کی باضابطہ منظوری دی ہے۔

    نیب راولپنڈی وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کے خلاف آف شور کمپنیوں کے حوالے سے انکوائری کر رہا تھا۔

    زلفی بخاری جون 2018 میں نیب راولپنڈی کے آفس میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے تھے، ٹیم نے زلفی بخاری سے آف شور کمپنیوں سے متعلق ڈیڑھ گھنٹے تک پوچھ گچھ کی تھی۔

    دوسری جانب چیئرمین نیب کے زیرصدارت ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں توشہ خانے سے تحائف کی گاڑیاں تقسیم کرنے کے الزام میں سابق صدر آصف علی زرداری ، نوازشریف اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی

    واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) توشہ خانے کی گاڑیوں کے حوالے سے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور نوازشریف سے پوچھ گچھ کر چکا ہے۔

  • سندھ ہائیکورٹ : علی جہانگیرصدیقی سے نیب انکوائری کیخلاف مقدمہ کا فیصلہ محفوظ

    سندھ ہائیکورٹ : علی جہانگیرصدیقی سے نیب انکوائری کیخلاف مقدمہ کا فیصلہ محفوظ

    کراچی : حکومتی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے کے الزام میں سابق پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی کے خلاف کیس میں سندھ ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں امریکا میں سابق پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی کے خلاف نیب انکوائری پر سماعت ہوئی، سندھ ہائی کورٹ نے وکیل صفائی اور نیب پراسیکیوٹر کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    وکیل صفائی نے اپنے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ شئیرز کے معاملے کی تحقیقات نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں جبکہ نیب وکیل نے موقف اختیار کیا کہ مہنگے داموں شیئرز بیچ کر سرکاری اداروں کو چالیس ارب روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔

    مزید پڑھیں: نیب نے علی جہانگیر صدیقی کے خلاف انکوائری کو انویسٹی گیشن میں تبدیل کردیا

    نیب کے مطابق علی جہانگیر صدیقی نے ازگارڈ نائن نامی کمپنی کے ذریعے شئیرز کا سودا کیا تھا۔