Tag: نیب ترامیم کیس کے فیصلے

  • وفاقی حکومت کا نیب ترامیم کیس کے  فیصلے کیخلاف نظر ثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

    وفاقی حکومت کا نیب ترامیم کیس کے  فیصلے کیخلاف نظر ثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : وفاقی حکومت نے نیب ترامیم کیس کے  فیصلے کیخلاف نظر ثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ، نظر ثانی اپیل میں نیب ترامیم کو بحال کرنے کی استدعا کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے نیب ترامیم سے متعلق فیصلہ کیخلاف نظر ثانی دائر اپیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت آئندہ ہفتے نظر ثانی دائر کرے گی، نظر ثانی میں نیب ترامیم کو بحال کرنے کی استدعا کی جائے گی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں وزارت قانون نے نظر ثانی کا مسودہ تیار کرنا شروع کردیا ہے۔

    یاد رہے سپریم کورٹ نے پی ڈی ایم حکومت کی جانب سے کی گئی نیب ترامیم کو کالعدم قرار دیتےہوئے عوامی عہدوں پر بیٹھے تمام افراد کے کیسز بحال کرنے کا حکم دے دیا تھا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے پی ڈی ایم حکومت کی جانب سے کی گئی نیب ترامیم کو کالعدم قرار دے دیا ہے اور عوامی عہدوں پر بیٹھے تمام افراد کے کیسز بحال کر دیے ہیں۔

    سپریم کورٹ نے فیصلے میں سیاستدانوں کے خلاف کرپشن کیسز بحال کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ کیسز سات روز میں وہیں سے شروع کیے جائیں جہاں انہیں روکا گیا تھا۔

  • نیب ترامیم کیس کا فیصلہ ‘عمرعطابندیال کا آخری بال پر زبردست چھکا ‘

    نیب ترامیم کیس کا فیصلہ ‘عمرعطابندیال کا آخری بال پر زبردست چھکا ‘

    راولپنڈی : سابق وزیر شیخ رشید نے نیب ترامیم کیس کے فیصلے پر کہا کہ آج عمرعطابندیال نےآخری بال پر زبردست چھکا مارا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر شیخ رشید نے سپریم کورٹ کی جانب سے نیب ترامیم کالعدم قراردینے کے فیصلے پر ویڈیو پیغام میں کہا کہ آج عمرعطابندیال نےآخری بال پر زبردست چھکا مارا ہے، آج وہ خاک وہیں پرپہنچ گئی جہاں کا خمیر تھا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حالات اورواقعات بتائیں گےفیصلے کےکتنےدوررس نتائج ہونگے،کرپشن کوئی بھی کرے اس کو قانون کے شکنجے میں آنا چاہیے، یہ قانون وہیں سےشروع ہوں گے جہاں سے ان کو لپیٹ دیاگیاتھا۔

    سابق وزیر نے کہا کہ غریب بجلی کے بلوں ،آٹے ،چینی،بیروزگاری سے مررہا ہے، یہ اربوں کھربوں لوٹ کر،منہ صاف کر کےلندن بھاگ گئے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک الیکشن کی طرف بڑھ رہا ہے،لوگوں کوبھی پتا چلےچورچوکیدارنہیں بن سکتے، ہمارے عظیم ادارےاور عظیم افواج ہے، جنہوں نے پاکستان کے خزانے کو لوٹاہے ان کو نکیل ڈلے گی۔