Tag: نیب خیبرپختونخوا

  • نیب خیبرپختونخوا کی  کئی محکموں اور آفیسرز کے خلاف تحقیقات کی منظوری

    نیب خیبرپختونخوا کی کئی محکموں اور آفیسرز کے خلاف تحقیقات کی منظوری

    پشاور : نیب خیبرپختونخوا نے کئی محکموں اور آفیسرز کے خلاف تحقیقات کی منظوری دے دی، جن میں کے پی ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ حکام ، پاک پی ڈبلیو ڈی اور پیسکو حکام شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور میں ڈی جی نیب خیبرپختونخوا فرمان اللہ کی زیرصدارت ریجنل بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں کے پی کے کئی محکموں اور آفیسرز کے خلاف تحقیقات کی منظوری دی گئی۔

    اجلاس میں خیبرپختونخوا ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ حکام کے خلاف تحقیقات کی منظوری دی گئی ، کے پی ہاؤس اسلام آباد ،چیف منسٹر بلاک میں اربوں روپے کرپشن کا الزام ہے۔

    نیب کے پی کے مطابق پاک پی ڈبلیو ڈی اور پیسکو حکام کے خلاف بھی تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے، این اے 18 میں من پسند ٹھیکیداروں کو غیرقانونی ٹھیکے دینے کا الزام ہے۔

    اعلامیہ کے مطابق نیب کے پی کی ٹی ایم اے پشاور اور حاجی الف خان کے خلاف تحقیقات کی منظوری بھی دی گئی، دونوں پر کالا کلے میں غیر قانونی فروٹ مارکیٹ قائم کرنے اور فیس لینے کا الزام ہے۔

    نیب حکام کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ٹورازم ڈپارٹمنٹ کے خلاف اختیارات کی ناجائز استعمال پر تحقیقات کا حکم جاری کیا ہے، حکام پرکالام میں ترقیاتی منصوبوں میں کروڑوں روپے بٹورنےکا الزام ہے۔

    نیب اعلامیہ کے مطابق چترال میں ترقیاتی اسکیموں میں گھپلوں، ٹمبرکٹنگ پر بورڈ کی تحقیقات کا بھی حکم دیا گیا، وفاق،صوبائی حکومت نےچترال میں ترقیاتی کاموں کیلئے اربوں روپےجاری کئے جبکہ محکمہ جنگلات چترال پر چترال انڈس پالیسی تباہ کرنے کا بھی الزام ہے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ نیب ڈی آئی خان میں ادویات خریداری میں خوردبرد اور کے پی اسپتالوں من پسند بھرتیوں پر بھی تحقیقات کرے گی، پرائز بانڈز کے کاروبار پر دھوکا دہی پر نور نواز کے خلاف بھی تحقیقات ہوں گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں

  • پشاور: نیب کی کارروائی ، ڈبل شاہ بیٹے سمیت گرفتار

    پشاور: نیب کی کارروائی ، ڈبل شاہ بیٹے سمیت گرفتار

    پشاور: نیب خیبرپختونخوا نے پنجاب کے مشہور سبط حسن شاہ المعروف ڈبل شاہ کو بیٹے سمیت خیبر پختونخوا سے گرفتار کرلیا ہے، ملزمان کو کروڑوں روپے دگنے کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

    کروڑوں روپے دگنے کرنے کے فن سے لوگوں اور معروف کاروباری حضرات کو بے وقوف بنانے والے جعل ساز سبط حسن شاہ المعروف ڈبل شاہ کو خیبر پختون خواہ میں نیب نے گرفتار کر لیا، ڈبل شاہ کو بیٹے واجد الحسن سمیت پشاور سے گرفتار کیا گیا ۔

    نیب ترجمان کے مطابق ملزمان نے اسلام ماڈل فانسنگ اور مختلف کاروبار سے رقم دگنی کرنے کا جھانسہ دیا اور لوگوں کے پیسے لے کے فرار ہوگئے ۔ ملزمان کا تعلق پنجاب سے ہے ۔

    نیب ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان نے کروڑوں روپے کی رقم سادہ لوح عوام سے ہڑپ کی ہے، ملزمان کے دیگرساتھیوں کوبھی گرفتارکیا گیا ہے، ملزمان پر عوام سے کروڑوں روپے ہتھیانے کا الزام ہے۔