Tag: نیب دستاویزات

  • شہبازشریف فیملی کو منظور پاپڑ والے  کے نام پر کروڑوں کی منتقلی، تفصیلات منظر عام پر

    شہبازشریف فیملی کو منظور پاپڑ والے کے نام پر کروڑوں کی منتقلی، تفصیلات منظر عام پر

    لاہور : اپوزیشن لیڈر شہبازشریف فیملی کو منظور پاپڑ فروش کے نام سے 1 کروڑ 60لاکھ 86 ہزار 435 ڈالر منتقلی کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں، رقم سلمان شہباز، حمزہ شہبازاور رابعہ عمران کے اکاونٹس میں منتقل ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہبازشریف فیملی کو منظور پاپڑ فروش کے نام پر رقوم منتقلی سے متعلق تفصیلات سامنےآگئیں، نیب دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ منظور پاپڑ فروش کے نام سے 1 کروڑ 60 لاکھ 86 ہزار 435 امریکن ڈالڑز منتقل ہوئے، 12 ٹرانزیکشن پر مشتمل ڈالرز پاکستانی روپوں میں 8 کروڑ 8 لاکھ 26 ہزار 141 روپے بنتے ہیں۔

    نیب کا کہنا ہے کہ منظور پاپڑ والے کے نام سے 12 ٹرانزیکشن 2007 اور 2008 میں ہوئیں، ٹرانزیکشن سلمان شہباز، حمزہ شہبازاور رابعہ عمران کے اکاونٹس میں ہوئیں۔

    نیب دستاویزات کے مطابق سلمان شہباز کو 9 لاکھ 7 ہزار 15 ڈالرز جو پاکستانی 6 کروڑ 29 لاکھ 75 ہزار 524 بنتے ہیں، حمزہ شہباز کو 1 لاکھ 67 ہزار 980 ڈالر جو پاکستانی 1 کروڑ 1 لاکھ 24 ہزار 155 روپے بنتے ہیں، رابعہ عمران کے اکاؤنٹ میں 2 لاکھ 40 ہزار 920 ڈالرز جنکی مالیت 1کروڑ 70 لاکھ 83 ہزار 696 روپے منتقل ہوئے۔

    یاد رہے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف خاندان کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات میں نیب کی چونکا دینے والی رپورٹ سامنے آئی تھی، جس میں بتایا گیا تھا شہباز شریف نے بیوی بچوں سے کروڑوں روپے بطور نقد تحفہ وصول کیے۔

    شہباز شریف نے اہلخانہ سے 10 سال میں 4 کروڑ 27 لاکھ 46 ہزار678 وصول کیے، رقوم ان کے اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی۔

  • مفتاح اسماعیل کو کن وجوہات پر گرفتار کیا گیا، نیب تفصیلات منظر عام پر آگئیں

    مفتاح اسماعیل کو کن وجوہات پر گرفتار کیا گیا، نیب تفصیلات منظر عام پر آگئیں

    اسلام آباد: سابق مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو کن وجوہات پر گرفتار کیا گیا تھا اس حوالے سے نیب کی تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے متعلق نیب تفتیشی افسر ملک زبیر احمد نے رپورٹ احتساب عدالت میں پیش کردی، جس کے مطابق مفتاح اسماعیل کو ایل این جی ٹرمینل ون میں کرپشن پر گرفتار کیا گیا۔

    دستاویز میں کہا گیا ہے کہ مفتاح اسماعیل کے مفرور ہونے کے بھی قوی امکانات تھے، ٹھیکہ مفتاح اسماعیل کی مداخلت پر پیپرا رولز نظر انداز کرکے دیا گیا۔

    نیب دستاویز کے مطابق مفتاح اسماعیل اوپن ٹینڈرنگ نہ کرانے میں بھی ملوث پائے گئے ہیں، بطور سابق چیئرمین ایس ایس جی مفتاح اسماعیل نے اختیارات سے تجاوز کیا۔

    مفتاح اسماعیل نے میسیرز کیو ای ڈی کنسلٹنٹ کو بڈنگ کا ٹھیکہ الاٹ کیا، اختیارات کے غلط استعمال سے قومی خزانے کو ایک ارب 56 کروڑ کا نقصان پہنچا۔

    مزید پڑھیں: ایل این جی کیس، مفتاح اسماعیل 11روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

    نیب دستاویز میں کہا گیا ہے کہ مفتاح اسماعیل نے سوئی سدرن گیس بورڈ کے فیصلوں کو بھی نظرانداز کیا گیا۔

    دوسری جانب سابق ایم ڈی پی ایس او عمران من پسند کمپنی کو ٹھیکہ دلوانے میں شریک رہے ہیں، شیخ عمران الحق کو ایم ڈی پی ایس او تعینات کرکے نواز نے کی کوشش کی گئی۔

    واضح رہے کہ احتساب عدالت نے ایل این جی کیس میں گرفتار سابق مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو گیارہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا اور 19 اگست کو دوبارہ عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔