Tag: نیب عدالت

  • چیئرمین نیب کو بلیک میل کرنے والے گروہ کے خلاف 36 گواہوں کے بیانات قلم بند

    چیئرمین نیب کو بلیک میل کرنے والے گروہ کے خلاف 36 گواہوں کے بیانات قلم بند

    لاہور: چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال بلیک میلنگ اسکینڈل کیس میں بلیک میل کرنے والے گروہ کے خلاف 36 گواہان کے بیانات قلم بند کر لیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو کی عدالت نے چیئرمین نیب کو بلیک میل کرنے والے گروہ کے خلاف آرٹیکل 161 کے تحت 36 افراد کے بیانات قلم بند کر لیے ہیں۔

    جاوید اقبال کو بلیک میل کرنے والے ملزمان طیبہ گل اور فاروق نول کے خلاف گواہوں کی فہرست اے آر وائی نیوز نے نشر کر دی۔

    دستاویزات کے مطابق گواہان میں جوڈیشل مجسٹریٹ، پولیس افسران، سرکاری ملازمین اور بینکنگ ماہرین شامل ہیں، بہاؤ الدین زکریا یونی ورسٹی کے ملازمین اور سیکریٹری یو سی نے بھی گواہی دی۔

    یہ بھی پڑھیں:  چیئرمین نیب سے بلیک میلنگ کرنے والے ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر، نوٹس جاری

    نیب عدالت میں پیش تمام گواہان نے نیب کے مؤقف کی تائید کی۔

    خیال رہے کہ 25 مئی کو چیئرمین نیب کے خلاف آڈیو ویڈیو ریلیز کرنے والے ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر کیا گیا تھا، نیب عدالت نے دونوں ملزمان کو نوٹس جاری کر دیے تھے۔

    ملزمان طیبہ گل اور فاروق نول کے خلاف نیب کو 6 شکایتیں موصول ہوئیں تھیں، ملزمان نیب اور دیگر اداروں میں کام کرانے کے نام پر لوگوں کو لوٹتے تھے۔

  • آغا سراج درانی یکم مارچ تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

    آغا سراج درانی یکم مارچ تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

    کراچی: آمدن سے زائد اثاثے رکھنے کے الزام میں گرفتار ہونے والے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو احتساب عدالت نے یکم مارچ تک جسمانی ریمانڈ پرنیب کے حوالے کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو نیب کی جانب سے پیپلزپارٹی کے رہنما آغا سراج درانی کو احتساب عدالت نمبر 3 میں پیش کیا گیا۔

    عدالت میں سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پہلا ریمانڈ ہے، 14 روزہ ریمانڈ مانگ رہے ہیں، نیب قانون میں 90 روزہ ریمانڈ ہوسکتا ہے۔

    ایڈووکیٹ شہاب سرکی نے کہا کہ گھرمیں جس طرح کارروائی کی گئی وہ نامناسب ہے، آغا سراج درانی بیمارہیں، دو اتک نہیں دی گئی۔

    تفتیشی افسر نے کہا کہ ہمارے پاس ڈاکٹرزموجود ہیں، ملزم کا میڈیکل کرایا گیا ہے، آغا سراج درانی نے کہا کہ گھرسے کیا لے گئے ہیں اورکیا اپنے پاس سے شامل کریں گے، معلوم نہیں ہے۔

    بعدازاں احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثے رکھنے کے الزام میں گرفتار ہونے والے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو یکم مارچ تک جسمانی ریمانڈ پرنیب کے حوالے کردیا۔

    آغا سراج درانی کی پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے، عدالت کے باہر پولیس اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات تھی۔

    احتساب عدالت انتظامیہ کا کہنا تھا کہ بتایا جائے کیا پولیس صورت حال کنٹرول کرسکتی ہے، رینجرزکی معاونت درکار ہوتو بھی بتایا جائے۔

    عدالت انتظامیہ نے کہا تھا کہ صورت حال قابومیں نہ رہے تورینجرزطلب کی جا سکتی ہے، احتساب عدالت کی ہدایت کے بعد تھانہ پریڈی سے اضافی نفری طلب کرلی گئی۔

    دوسری جانب پیپلزپارٹی کے رہنما اور کارکنان بڑی تعداد میں احتساب عدالت پہنچے۔ نیب نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو گزشتہ روز اسلام آباد کے نجی ہوٹل سے گرفتار کیا تھا۔

    بعدازاں نیب کی جانب سے آغا سراج درانی کو راہداری ریماند کے لیے عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ نیب نے موقف اپنایا تھا کہ اسپیکرسندھ اسمبلی کے خلاف کراچی میں اثاثہ جات ریفرنس زیرسماعت ہے۔

    عدالت نے آغا سراج درانی کا 3 روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں کراچی کی متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

    نیب نے گرفتار آغا سراج درانی کو گزشتہ روز اسلام آباد سے نجی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے کراچی ایئرپورٹ پہنچایا تھا جہاں سے انہیں سخت سیکیورٹی میں ہیڈ آفس منتقل کردیا گیا تھا۔

    نیب نے اسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی کو گرفتار کرلیا

    یاد رہے اپریل 2018 میں چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج کے خلاف تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ آغا سراج درانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی چھان بین ہوگی۔

    سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے خلاف تین انکوائریز کا حکم دیا گیا تھا، جن میں آمدن سے زائد اثاثوں، غیر قانونی بھرتیوں اور ایم پی اے ہاسٹل، سندھ اسمبلی بلڈنگ کی تعمیر میں کرپشن شامل ہیں۔

    دوسری جانب سندھ حکومت نے آغا سراج درانی کی گرفتاری پر انتہائی شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ سابق صدر زرداری کا کہناتھا کہ جیل ہمارا گھر ہے، بلاول بھٹو نے اسے وفاقی اکائی پر حملہ قرار دیا تھا۔

  • لاہور : نیب عدالت کے باہر دوخاتون وکلا کی مرد وکیل پر تھپڑوں کی بارش

    لاہور : نیب عدالت کے باہر دوخاتون وکلا کی مرد وکیل پر تھپڑوں کی بارش

    لاہور : احتساب عدالت میں خاتون وکیل نے مخالف مرد وکیل پر تھپڑوں کی بارش کردی دیگر وکلاء ایک دوسرے سے الجھ پڑے۔ احتساب عدالت کا احاطہ اکھاڑا بن گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت کا احاطہ اکھاڑا بن گیا، وکلاء ایک دوسرے الجھ پڑے۔ نیب عدالت کے باہر خواتین وکلاءنے مرد وکیل کی پٹائی کر دی۔

    ، دونوں خواتین بہنیں ہیں جنہوں نے تجمل نامی وکیل پر الزام عائد کیا کہ اس نے ان کی کردار کشی اور ہراساں کرنے کی کوشش کی اور ان پر جملے کسے، خاتون وکیل نے مخالف وکیل کی خوب خبر لی۔

    دونوں بہنوں نے وکیل تجمل پر تھپڑوں، گھونسوں کی بارش کی اور خوب شور مچایا۔ اس دوران ساتھی وکیل نے بھی ہاتھ صاف کئے، مخالف وکیل کےساتھی اسے بچانے کی کوشش کرتے رہے۔

    اس دوران خاتون وکیل کو دھکے بھی دیئے گئے ساتھی وکیل کو بچاتے بچاتے ایک وکیل خود بھی خاتون وکیل کےحملوں کا شکار ہوتا رہا۔

  • اسلام آباد: زرداری ریفرنسز میں بریت کی درخواست کی سماعت

    اسلام آباد: زرداری ریفرنسز میں بریت کی درخواست کی سماعت

    اسلام آباد: نیب عدالت میں آصف علی زرداری کی ریفرنسز میں بریت کی درخواست کی سماعت ہوئی ، قومی احتساب بیورو نے ایس جی ایس اور کو ٹیکنا ریفرنسز پر دلائل مکمل کر لئے ہیں۔

    اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے آصف علی زرداری ریفرنسز میں بر یت کی درخواست پر سماعت کی، نیب کے دلائل مکمل ہونے پرمقدمے کی مزید کارروائی سترہ نومبر تک ملتوی کردی گئی، اگلی سماعت پر اے آر وائی آرسز ٹریکٹر ریفرنسز پر نیب دلائل دیں گے۔

    آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے امید ظاہر کی کہ مقدمے میں انصاف ملے گا۔

  • اسپتال بنانےسےکوئی سیاستداں نہیں بنتا، آصف زرداری

    اسپتال بنانےسےکوئی سیاستداں نہیں بنتا، آصف زرداری

    لاہور: سابق صدر آصف زرداری نے پیپلزپارٹی کے کارکنوں سے کہا ہے کہ دوپہلوان آپس میں لڑرہے ہیں، اس لیئے وہ موقع سے فائدہ اُٹھائیں اور تنظیم سازی پر توجہ دیں۔

    بلاول ہاوس لاہور میں کارکنوں کے وفد سے بات کرتے ہوئےسابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ میرے بزرگوں نے سندھ میں مدرستہ اُلا اسلام بنایا جس میں قائداعظم نے تربیت حاصل کی لیکن ہم نے اس سے سیاسی فائدہ نہیں اُٹھایا، اُنہوں نے کارکنوں سے کہا کہ دو پہلوان لڑرہے ہیں آپ پارٹی کی تنظیم نو کریں اُنہوں نے کہا کہ سیاست کے پانچ مونہہ ہوتے ہیں، جن لوگوں نے میرے خلاف غلط زُبان استعمال کی تھی اب وہ اُن کے گلے آگئی ہے ۔

    اُنہوں نے کہا کہ کارکنوں کے صبرسے ملک اورپارٹی کو فائدہ ہوا ہے، پاکستان شام اور عراق بننے جارہا تھا ہم نے پاکستان کو بچایا، آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان کو لاحق خطرات اورمسائل کو تمام سیاسی جماعتوں کو سنجیدگی سے لینا چاہئیےاجلاس کے بعد پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل میر نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کارکنوں اور رہنماوں نے پارٹی قیادت پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

  • آصف زرداری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    آصف زرداری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    سابق صدر آصف زرداری کی نیب عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ تین فروری کو سنایا جائے گا، وکیل فاروق ایچ نائیک کا کہنا ہے کہ پانچوں ریفرنسز میں بریت کی استدعا کی ہے۔

    سابق صدر آصف زرداری ریفرنس کیس کی سماعت نیب عدالت میں ہوئی، عدالت نے سابق صدر زرداری کی حاضری سے استثنی کی درخواست پر فیصلہ تین فروری تک محفوظ کرلیا۔

    آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عدالت سے استدعا کی ہے آصف زرداری کو بری کیا جائے، انھوں نے کہا کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظراستثنٰی کی درخواست کی ہے، عدالت جب بھی حکم دے گی، آصف زرداری پیش ہوں گے۔

    کیس کی سماعت کے دوران فاروق ایچ نائیک نے عدالت میں سابق صدر کی مقدمات میں بریت کی درخواست دائر کی، جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سترہ سال سے آصف زرداری کے خلاف کچھ ثابت نہیں ہوسکا، انھیں بری کیا جائے۔

    نیب کے وکیل اکبر تارڑ نے کہا کہ ہم درخواستوں کی مخالفت نہیں کرتے، اس کا فیصلہ عدالت کو کرنا ہے کہ بریت کی درخواستوں کا اثر مقدمے پر ہوگا یا نہیں۔

  • آصف علی زرداری نیب عدالت میں پیش ہوگئے

    آصف علی زرداری نیب عدالت میں پیش ہوگئے

    سابق صدر آصف علی زرداری پولو گراؤنڈ کیس میں نیب عدالت میں حاضر ہوئے، احتساب عدالت میں پولو گراؤنڈ اور کو ٹیکنا ریفرنس میں سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف فرد جرم عائد نہ کی جاسکی، کیس کی مزید سماعت18جنوری تک ملتوی کردی گئی۔

    آصف علی زرداری کے پیشی پر جانے سے پہلے ہی درجنوں جیالے ان کے گھر زرداری ہائوس پہنچ چکے تھے، آصف علی زرداری کو سخت حفاظتی پہرے میں نیب عدالت پہنچایا گیا، انکے ساتھ سابق وزیر داخلہ رحمان ملک بھی تھے۔

    کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی، سماعت کے دوران سابق صدر کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے عدالت کو بتایا کہ پولو گراؤنڈ کیس جھوٹا اور بے بنیاد ہے، آصف علی زرداری پر فرد جرم عائد نہیں کی جاسکتی، اس حوالے سے ہم مزید بحث کرنا چاہتے ہیں۔

    نیب کے پراسیکیوٹر کی جانب سے کہا گیا کہ فرد جرم تو عائد ہونی چاہئے ہم بحث کیلئے تیار ہیں، عدالت میں سماعت کے دوران جج نے کہا کہ سابق صدر کو کہا کہ آپ یہاں آگئے ہیں آپ جاسکتے ہیں، جس پر سابق صدر آصف علی زرداری عدالت سے چلے گئے،عدالت نے دونوں کیسز پر بحث کیلئے سماعت 18جنوری تک ملتوی کردی۔

     اس سے قبل رحمٰن ملک کا کہنا تھا کہ سابق صدر نے عدالت میں پیش ہو کر پیپلزپارٹی کی جانب سے عدالت کے احترام کے سلسلہ کو قائم رکھا ہے، آصف علی زرداری کے سینئر وکیل فاروق ایچ نائک کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری پر قائم مقدمہ بے بنیاد ہے، جس سے سابق صدر سرخرو ہو کر نکلیں گے۔
           

  • سابق صدر آصف زرداری آج نیب عدالت میں پیش ہونگے

    سابق صدر آصف زرداری آج نیب عدالت میں پیش ہونگے

    سابق صدرآصف زرداری اسلام آباد پہنچ گئے، سابق صدر آصف علی زرداری صدارتی استثنیٰ ختم ہونے کے بعد آج پہلی مرتبہ نیب کورٹ کے سامنے پیش ہونگے،سیکیورٹی کیلئے حفاظتی انتظامات کرلئے گئے ہیں۔ 

    سابق صدر آصف زرداری نیب میں پیشی کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے، کارکنوں کی بڑی تعداد نے سابق صدر کا استقبال کیا، اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں آصف زرداری کے وکیل اور سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ سابق صدر پھر قوم کو بتائیں گے کہ جرنیل اور سیاست دان میں کیا فرق ہے۔

    اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ سیاستدان عدالت کا سامنا کرتے ہیں اور جرنیل بیمار پڑجاتے ہیں، سابق صدرآصف زرداری کی اسلام آباد آمد پر سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ حکومت نے شروعات کردی ہیں، ہتھکڑیاں، جیلیں اور عدالتیں پیپلزپارٹی والوں کیلئے نئی بات نہیں۔

    صف زرداری کی نیب عدالت میں متوقع آمد کا سیکیورٹی پلان بھی تیار کرلیا گیا، فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی، زرداری ہاؤس اور نیب عدالت کے باہر اضافی نفری تعینات کی گئی ہے، حفاظتی انتظامات کی نگرانی ایس پی، ڈی ایس پی اور دو انسپکٹر کریں گے، سیکیورٹی کے لئے ساٹھ سے زائد پولیس اہلکار بھی تعینات کئے گئے ہیں۔