Tag: نیب قانون میں ترامیم

  • نیب قانون میں ترامیم : پی ٹی آئی سینیٹر کو بھی بڑا ریلیف مل گیا

    نیب قانون میں ترامیم : پی ٹی آئی سینیٹر کو بھی بڑا ریلیف مل گیا

    اسلام آباد: احتساب عدالت نے پی ٹی آئی سینیٹرعبدالقادر کیخلاف ریفرنس بھی نیب کو واپس کر دیا، عبدالقادرورکرز ویلفیئر بورڈکرپشن ریفرنس میں نامزد تھے۔

    تفصیلات کے مطابق نیب ترمیمی ایکٹ کے تحت ریلیف کا سلسلہ جاری ہے، پی ٹی آئی سینیٹرعبدالقادر کیخلاف ریفرنس بھی نیب کو واپس کر دیا گیا۔

    عبدالقاد رورکرز ویلفیئر بورڈ کرپشن ریفرنس میں نامزد تھے اور سابق سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ افتخار رحیم کے شریک ملزم تھے۔

    عدالت نے کہا کہ ترمیمی ایکٹ کے تحت ریفرنس احتساب عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں۔

    خیال ریے نیب کو ترمیمی ایکٹ کے تحت احتساب عدالت کی جانب سے واپس ہونے والے مقدمات کی تعداد 70 تک پہنچ گئی ہے۔

  • نیب قانون میں ترامیم : نیب کے کون کون سےاختیارات ختم ہوں گے؟

    نیب قانون میں ترامیم : نیب کے کون کون سےاختیارات ختم ہوں گے؟

    اسلام آباد : نیب ترمیمی بل میں ختم ہونے والے نیب اختیارات کی تفصیلات سامنے آگئیں،جس کے تحت صرف اثاثوں پر کیس نہیں بنے گا، پہلے کرپشن ثابت کرنا ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق نیب قانون میں ترامیم کے بعد ختم ہونے والے نیب اختیارات سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں۔

    نیب ترمیمی بل کے بعد صرف اثاثوں پر کیس نہیں بن سکے گا پہلے کرپشن ثابت کرنا ہوگی اور ثبوت پیش کرنے کا مکمل بوجھ ملزم کی بجائے نیب پر ہوگا۔

    ترمیمی بل میں کہا گیا کہ ملزم کے خلاف قیاس پر سزا کی نیب قانون کی سیکشن 14 ختم کردی گئی ہے، بیرون ملک سے آنے والی دستاویزات بطور شہادت عدالت میں پیش نہیں کی جاسکے گی۔

    بل کے مطابق بے بنیاد مقدمے پر نیب افسران کو 5 سال قید اور10لاکھ جرمانہ ہوگا۔

    نیب ترمیمی بل میں کہا گیا کہ رجسٹرڈ کمپنی کے فراڈ پر نیب کوئی ایکشن نہیں لے سکے گا جبکہ عوام الناس سے فراڈ پر 100 سے کم شکایات پر نیب ایکشن نہیں لے سکے گا۔