Tag: نیب میں طلبی

  • شہباز شریف کے بیٹے کی نیب میں طلبی کی اصل وجہ سامنے آگئی

    شہباز شریف کے بیٹے کی نیب میں طلبی کی اصل وجہ سامنے آگئی

    لاہور: نیب کی جانب سے سلمان شہباز کو طلب کئے جانے کی وجہ سامنے آگئی ، شہباز شریف سے ملی معلومات کی روشنی میں سلمان شہبازکو طلب کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز کی نیب میں طلبی کی اصل وجہ سامنے آگئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش شہبازشریف کےبیان پرسلمان شہباز کو طلب کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے کہا مالی معاملات کی دیکھ بھال سلمان شہباز کرتا ہے جبکہ شیئرز،جائیداد کے معاملات بھی وہی دیکھتے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کےمطابق وہ خاندانی کاروبارکی زیادہ معلومات نہیں رکھتے، شہباز شریف سے ملی معلومات کی روشنی میں سلمان شہبازکو نیب نےطلب کیا۔

    سلمان شہباز مالی معاملات کی دستاویزات لیکر نیب جائیں گے، نیب کوکچھ بینکوں میں سلمان شہباز کےاکاؤنٹس کی معلومات ملی تھیں، اکاؤنٹس میں ضرورت سے زائد رقم کا لین دین ہوا۔

    مزید پڑھیں :  شہبازشریف کے صاحبزادے سلمان شہباز بھی نیب کے ریڈار پر آگئے

    گذشتہ روز  قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے بیٹے کو تفتیش کے لیے  10 اکتوبر کو طلب کرلیا ہے، جن سے زائد اثاثوں پرپوچھ گچھ کی جائے گی.۔

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر کو  نیب نے آشیانہ اسکینڈل میں گرفتار کیا تھا، وہ صاف پانی کیس میں نیب میں پیش ہوئے تھے اور نیب لاہورنے آشیانہ ہاؤسنگ کیس میں گرفتار کیا، آشیانہ ہاؤسنگ کیس میں یہ سب سے بڑی گرفتاری ہے۔

    قومی احتساب بیورو کا قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کی گرفتاری کی بنیادی وجوہات بیان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہبازشریف نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب اپنے اختیارا ت کا غلط استعمال کیا۔

    جس کے بعد اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو  احتساب عدالت میں پیش کیا گیا ، جہاں عدالت نے دلائل کے بعد شہباز شریف کو  10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا تھا۔

  • شہبازشریف کی چارجون اورفواد حسن فواد کی 25مئی کو نیب میں طلبی

    شہبازشریف کی چارجون اورفواد حسن فواد کی 25مئی کو نیب میں طلبی

    لاہور : نیب نے شہباز شریف کو چار جون اور فواد حسن فواد کو 25مئی کو طلب کرلیا، وزیر اعلیٰ پنجاب کو صاف پانی کمپنی کرپشن اسکینڈل جبکہ وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری کو آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل میں طلب کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیب نے شہبازشریف کو صاف پانی کرپشن اسکینڈل میں چار جون کوطلب کرلیا ہے، شہباز شریف جب تک سابق وزیر اعلیٰ ہوجائیں گے، تیس مئی کو موجودہ اسمبلیاں تحلیل ہوجائیں گی۔

    خادم اعلیٰ اس وقت وزیراعلیٰ نہیں ہوں گے، آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں پیشی کے بعد شہبازشریف دوسری بار نیب میں پیش ہوں گے۔

    ذرائع کے مطابق لاہور نیب نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو سوالنامہ بھجوادیا ہے، جس میں ان سے صاف پانی منصوبے سے متعلق سوالات پوچھے گئے ہیں۔

    خیال رہے کہ شہباز شریف نیب کی طرف سے بلائی گئی تاریخ کو وزیر اعلی پنجاب نہیں ہوں گے کیونکہ تب تک موجودہ حکومت اپنا عرصہ اقتدار مکمل کرکے ختم ہوچکی ہوگی۔

    دوسری جانب نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کو بھی25مئی کو نیب میں طلب کیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: صاف پانی کمپنی اسکینڈل سے متعلق مزید انکشافات سامنے آگئے

    فواد حسن فواد کو آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل میں طلب کیا گیا، ان کو اس سے پہلے بھی چار بارطلب کیا جاچکا ہے، نیب ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ فواد حسن فواد4میں سے دو بار نیب میں پیش ہوچکے ہیں، نیب فواد حسن فواد کے جواب سے مطمئن نہیں اس لئے انہیں دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔