Tag: نیب نے تحقیقات

  • سابق وزیراعلیٰ محمود خان کے خلاف نیب نے تحقیقات کا آغاز کردیا

    سابق وزیراعلیٰ محمود خان کے خلاف نیب نے تحقیقات کا آغاز کردیا

    سوات : قومی احتساب بیورو نیب نے سابق وزیراعلیٰ محمود خان کے خلاف باغ ڈھیری اریگیشن چینل میں غبن کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ محمودخان کے خلاف نیب نے تحقیقات کا آغاز کردیا، باغ ڈھیری اریگیشن چینل میں غبن کی تحقیقات شروع کی گئی۔

    نیب نے باغ ڈھیری اریگیشن چینل میں کام اور فنڈز کی تفصیلات طلب کرلی ہے جبکہ باغ ڈھیری اریگیشن چینل کا کل تخمینہ بھی طلب کیا گیا۔

    تفتیشی افسرسے 24مئی تک ریکارڈ طلب کرلیا گیا ہے، باغ ڈھیری اریگیشن چینل میں بدعنوانی ہوئی ہے۔

  • تونسہ اور جناح بیراج کی تعمیرمیں کرپشن، نیب نے تحقیقات کا آغازکردیا

    تونسہ اور جناح بیراج کی تعمیرمیں کرپشن، نیب نے تحقیقات کا آغازکردیا

    اسلام آباد : تونسہ اور جناح بیراج کے ڈیزائن میں نقص کے حوالے سے نیب نے تحقیقات شروع کر ادیں، تفصیلات کے مطابق تونسہ اور جناح بیراج کی تعمیر ومرمت میں 30 ارب کی کرپشن سامنے آنے کے بعد نیب نے تحقیقات کے لئے پانچ رکنی مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی بنا دی۔

    نیب نے ان تحقیقات کا حکم دونوں بیراجوں کی ڈایزئن کنسلٹنٹ کمیٹی کے ممبر ڈاکٹر ذوالفقار علی کی درخواست پر حکم دیا ہے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرز کے صدر ڈاکٹر اظہارالحق کمیٹی کے سربراہ ہونگے۔

    ڈاکٹر تبسم ظہور، ڈاکٹر سجاد حیدر، ڈاکٹر محمد عتیق الرحمان، ڈاکٹر حبیب الرحمان ممبران ہوں گے۔

    ذرائع کے مطابق تیس ارب ڈالر کے عالمی بینک کے قرض سے بیراجوں کی حالت بہتر بنانے کے منصوبے کے تحت جناح اور تونسہ بیراج کے ڈیزائن میں تبدیلی کی گئی، لیکن ناقص منصوبہ بندی کے باعث بیراج خطرے میں پڑ گئے ہیں۔