Tag: نیب پشاور

  • مولانا فضل الرحمان کو بڑا جھٹکا،  اہم رہنما گرفتار

    مولانا فضل الرحمان کو بڑا جھٹکا، اہم رہنما گرفتار

    پشاور : احتساب عدالت نے سابق ڈی ایف او اور جے یو آئی (ف) کے رہنما موسیٰ خان کو 6 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا،موسیٰ خان کو نیب نے گزشتہ روز متنی سے گرفتارکیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب ) پشاور نے سابق ڈی ایف او اور جے یو آئی (ف) رہنما موسیٰ خان کو گرفتار کرلیا، موسیٰ خان کوگزشتہ روزمتنی میں گرفتارکیا گیا۔

    سابق ڈی ایف اوموسی ٰ خان کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا ، عدالت نموسیٰ خان کو 6 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا، سابق ڈی ایف او موسیٰ خان پرآمدن سےزائداثاثےبنانےکاالزام ہے۔

    موسیٰ خان جے یو آئی ف کی مرکزی کونسل کے رکن اورتحصیل پہاڑ پور کے امیر ہے۔

    یاد رہے قومی احتساب بیورو (نیب) خیبرپختونخواہ نے مدن سے زائد اثاثہ کیس میں جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو آئندہ ہفتے یکم اکتوبر کو طلب کرلیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق نیب نے مولانا فضل الرحمان کی طلبی کا نوٹس بھی جاری کردیا ہے۔

    خیال رہے یاد رہے کہ چند روز قبل نیب کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے واضح کیا تھا کہ احتساب کا عمل تمام سیاسی جماعتوں، گروپ اور افراد کے لیے ہے کیونکہ ہم احتساب کی پالیسی پر عمل کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا تھا کہ ’ہماری دوستی ریاست پاکستان کے ساتھ ہے اور ادارہ کرپشن کر کے لوٹے ہوئے پیسے کی واپسی کے لیے اقدامات کررہا ہے‘

  • نیب نے ڈائریکٹر آرکیالوجی ڈاکٹر صمد کے خلاف ریفرنس چیئرمین نیب کو بھجوادیا

    نیب نے ڈائریکٹر آرکیالوجی ڈاکٹر صمد کے خلاف ریفرنس چیئرمین نیب کو بھجوادیا

    پشاور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے ڈائریکٹر آرکیالوجی ڈاکٹر صمد کے خلاف ریفرنس چیئرمین نیب کو بجھجوادیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیب نے ڈائریکٹر آرکیالوجی ڈاکٹر صمد کے خلاف ریفرنس چیئرمین نیب کو بھجوادیا ہے، نیب ذرائع کے مطابق سونے کی حروف سے لکھا قرآن غائب کرنے کا الزام ریفرنس میں شامل کیا گیا ہے۔

    نیب حکام کے مطابق کوریا بھجوایا جانے والا مجسمہ بھی واپسی پر تبدیل کیا گیا، گورگھٹڑی کے منصوبہ میں ڈاکٹر صمد نے مختلف حیثیتوں سے تنخواہیں لیں۔

    نیب کا کہنا ہے کہ کالاشہ پراجیکٹ میں ڈاکٹر صمد خود ہی ریسرچر اور ڈائریکٹر فنانس رہے، اطالوی ریسرچر چرماریالو کاکو 25 لاکھ روپے کا لائسنس 25 ہزار میں ڈاکٹر صمد نے دیا۔

    نیب ریفرنس کے مطابق 85 افراد سے پہلے انٹرویو بعد میں بے روزگاری دفتر کے سرٹیفکیٹ لانے کا کہا گیا، عجائب گھر سے پرانے بندوق غائب ہونا بھی ریفرنس میں شامل ہے۔

    مزید پڑھیں: ڈائریکٹرآرکیالوجی ڈاکٹرعبدالصمد کی ضمانت منظور

    واضح رہے کہ آج پشاور ہائی کورٹ میں ڈاکٹر عبد الصمد کی جانب سے دائر کردہ درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی ، جس میں فریقین کے دلائل سنتے ہوئے عدالت نے ڈاکٹر عبد الصمد کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

    یاد رہے کہ نیب کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ ڈاکٹرعبدالصمد نے اپنے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے آرکیالوجیکل سائٹس پر غیر قانونی بھرتیاں کی ہیں۔

    گرفتاری کے وقت ڈائریکٹر آرکیا لوجی اینڈ میوزم ڈاکٹر عبد الصمد نے کہا تھا کہ ’’اگر الزامات ثابت ہوجائیں تو مجھے دگنی سزا دی جائے، لیکن اگر میں بے قصور ثابت ہوجاؤں تو پھر نیب کے افسر کے خلاف کارروائی کی جائے‘‘۔

  • ہیلی کاپٹرکیس: عمران خان نیب پشاورکےدفتر پہنچ گئے

    ہیلی کاپٹرکیس: عمران خان نیب پشاورکےدفتر پہنچ گئے

    پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ہیلی کاپٹرکیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) کے پشاور آفس میں پیش ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ہیلی کاپٹر کیس میں قومی احتساب بیورو کے پشاور آفس میں پیش ہوگئے۔

    ذرائع کے مطابق عمران خان کو نیب کی جانب سے 15 سوالات پرمشتمل پرایک سوالنامہ دیا جائے گا۔

    نیب خیبرپختونخواہ نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو سرکاری ہیلی کاپٹراستعمال کرنے کے کیس میں آج طلب کیا تھا۔

    سرکاری ہیلی کاپٹرکے کیس میں سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک سمیت دیگر افسران پہلے ہی اپنے بیانات ریکارڈ کروا چکے ہیں۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ نیب نے سربراہ تحریک انصاف عمران خان کو سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کے کیس میں طلب کیا تھا تاہم وہ پیش نہیں ہوئے تھے۔

    عمران خان کے وکیل بابراعوان کی جانب سے نیب کو مراسلے کے ذریعے جواب بھجوایا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ عمران خان پارٹی کی انتخابی مہم کی قیادت کررہے ہیں اس لیے 18 جولائی کو وہ نیب میں پیش نہیں ہوسکتے۔

    مراسلے میں کہا گیا تھا کہ انتخابات کے فوری بعد عمران خان نیب کے سامنے پیش ہوں گے انہوں نے نیب سے درخواست کی تھی کہ قومی احتساب بیورو مناسب سمجھے تو آئندہ سماعت کے لیے 7 اگست کی تاریخ مقررکرلے۔

    عمران خان کے سرکاری ہیلی کاپٹراستعمال کرنے پرنیب کا نوٹس

    واضح رہے کہ رواں سال 2 فروری کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے سرکاری ہیلی کاپٹراستعمال کرنے پر نیب کے سربراہ نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی نیب خیبرپختونخوا کوانکوائری کاحکم دیا تھا۔