Tag: نیب کا چھاپہ

  • سکھر کے گوداموں پر نیب کا چھاپہ : گندم کی بیشتر بوریوں سے بھوسا برآمد

    سکھر کے گوداموں پر نیب کا چھاپہ : گندم کی بیشتر بوریوں سے بھوسا برآمد

    سکھر : کندھ کوٹ اور کشمور کے گندم کے گوداموں میں کارروائی کے بعد نیب ٹیم نے سکھر کے گوداموں پر چھاپے مارے، برآمد ہونے والی گندم کی بیشتر بوریوں سے بھوسا نکلنے کا انکشاف ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گندم کی مد میں اربوں روپے کرپشن کا انکشاف سامنے آیا ہے، قومی احتساب بیورو سندھ نے محکمہ خوراک سے متعلق کرپشن شکایات پر تحقیقات مکمل کرلی۔

    اس حوالے سے نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ5روز میں مختلف گوداموں اور فلور ملز پر چھاپے مارے گئے، تمام کارروائیاں جوڈیشنل مجسٹریٹ کی نگرانی میں کی گئیں۔

    نیب ذرائع کے مطابق محکمہ خوراک کے گودام سے بار دانے کی 110359 بوریاں غائب ہیں، خالص گندم کی غائب بوریوں کی تعداد1020764ہے،جبکہ برآمد ہونے والی گندم کی بیشتر بوریوں سے بھوسا نکلا ہے۔

    گندم اور باردانے کی خورد برد سے دو ارب25کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا، خورد برد میں ملوث عملے کیخلاف تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں۔

    مزید پڑھیں: سندھ کے گوداموں میں موجود گندم کی بوریوں میں مٹی بھرے جانے کا انکشاف

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کندھ کوٹ اور کشمور میں موجود گندم کے گوداموں سے گندم غائب کرکے بوریوں میں مٹی بھرے جانے کا انکشاف ہوا تھا، نیب کی ٹیم نے چھاپہ مار کر گودام سیل کردیئے تھے۔

  • گرفتاری میں مزاحمت، نیب کی ٹیم حمزہ شہباز کو گرفتار کیے بغیر واپس روانہ

    گرفتاری میں مزاحمت، نیب کی ٹیم حمزہ شہباز کو گرفتار کیے بغیر واپس روانہ

    لاہور:نیب نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی گرفتاری کیلئے ماڈل ٹاؤن 96ایچ رہائش گاہ پر چھاپہ مارا ،مزاحمت کے پیش نظرحمزہ شہبازکی گرفتاری نہیں ہوسکی اور ٹیم حمزہ شہباز شریف کی رہائش گاہ سےواپس روانہ ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لیے نیب نے چھاپہ مارا ، چھاپہ آمدن سےزائداثاثہ جات کیس میں تفصیلات کیلئے ماراگیا، حمزہ شہباز ماڈل ٹاؤن 96ایچ کی رہائش گاہ پر موجود تھے۔

    ذرائع کا کہنا ہے نیب کی ٹیم8 سے 10 افراد پر مشتمل تھی اور حمزہ شہباز سے مختلف دستاویزات طلب کی گئی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق نیب حکام کوحمزہ شہبازکی گرفتاری نہیں دی جارہی اور ٹیم کو حمزہ شہبازکی گرفتاری میں مزاحمت کاسامنا ہے، لیگی کارکنان نےگھر کے باہر موجود نیب اہلکار کے کپڑے پھاڑ دیئے تھے۔

    حمزہ شہباز کی گرفتاری میں مزاحمت، نیب اہلکار کے کپڑے پھاڑدیے

    نیب کی 3گاڑیاں 12 بجے کے قریب ماڈل ٹاؤن پہنچی تھیں اور گھرکےاندرموجود ہیں ، ن لیگی رہنماؤں کی بڑی تعدادشہبازشریف کی رہائش گاہ پہنچ گئی ، مسلم لیگ ن کےرہنما اور کارکنان نےگھر کے دروازے پر دھرنادے دیا ہے جبکہ پولیس کی مزیدنفری بھی ماڈل ٹاؤن 96ایچ رہائش گاہ پہنچ گئی ہیں۔

    خیال رہے نیب نےآمدن سےزائداثاثہ جات کیس میں حمزہ شہبازکوطلب کیاتھا اور دستاویزات مانگی تھی تاہم حمزہ شہباز نے تعاون نہیں کیا۔

    نیب ٹیم کےپاس حمزہ شہبازکی گرفتاری کاوارنٹ موجودہے، نیب حکام


    نیب حکام کا کہنا ہے نیب کوکوئی مطلوب ہےتوبغیراطلاع گرفتارکرسکتی ہے، چیئرمین نیب نےحمزہ شہبازکے وارنٹ گرفتاری جاری کیےہیں، نیب ٹیم کو گھر میں داخل نہیں ہونےدیاجارہا ہے، نیب ٹیم کےپاس حمزہ شہبازکی گرفتاری کاوارنٹ موجودہے۔

    حکام کے مطابق نیب ٹیم غیرقانونی طورپرنہیں گئی، ملزم حمزہ شہبازکی گرفتاری نہیں دی جارہی، رہائش گاہ پہنچنےوالی نیب ٹیم کوگھرسےدھمکیاں دی جارہی ہیں۔

    نیب حکام کا کہنا ہے حمزہ شہباز،شہبازشریف اندرموجودہیں،وارنٹ دکھادیےگئےہیں، آمدن سےزائداثاثہ جات کیس میں گرفتاری کیلئےآئےہیں، نیب ٹیم حمزہ شہبازکی رہائشگاہ کےاحاطےمیں موجودہے،  ٹیم کواندرجانےنہیں دیاجارہا،مزاحمت کی جارہی ہے۔

    حمزہ شہبازکی گرفتاری نہیں ہوسکی

    حکام نے کہا تمام صورتحال سےحکام کوآگاہ رکھاجارہاہے،  چیئرمین نیب کوڈی جی نیب لاہور نےصورتحال سےآگاہ کردیا ہے۔

    نیب کی ٹیم شہبازشریف کی رہائش گاہ سےواپس روانہ ہوگئی، نیب حکام کا کہنا ہے حمزہ شہبازکی گرفتاری نہیں ہوسکی، ڈی جی نیب نےصورتحال سے چیئرمین نیب کوآگاہ کردیا ہے ، مزاحمت کے پیش نظر حمزہ شہبازکی گرفتاری نہیں ہوسکی۔

    نیب کے8سے10کےقریب لوگ بغیروارنٹ گھرمیں گھسے، رہنما ملک احمدخان


    رہنمامسلم لیگ ن ملک احمدخان نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں کہا نیب کے8سے10کےقریب لوگ بغیروارنٹ گھرمیں گھسے، یہ کیساطریقہ کا رہے کیاکسی دہشت گردکےگھرپرچھاپہ ماراگیا، نیب اپنی تحقیقات کرے لیکن چادراورچاردیواری کاخیال رکھے۔

    ملک احمدخان کا کہنا ہےنیب نےکسی سرچ وارنٹ کےبغیرگھرکی تلاشی لیناشروع کردی، نیب اہلکار ابھی بھی گھرمیں موجودہیں۔

    کوئی شواہدسامنےنہیں رکھےگئےاورگھرپرچھاپہ ماراگیا، مریم اورنگزیب


    مریم اورنگزیب نے گفتگو میں کہا نیب ٹیم دہشت گردوں کی طرح گھرمیں گھسی ہے،نیب ٹیم کےپاس کوئی وارنٹ نہیں،بغیراطلاع چھاپہ ماراگیا، گرفتاری کے وارنٹ سےمتعلق ہمیں اطلاع نہیں دی گئی، کس بنیادپرگرفتاری کےوارنٹ جاری کیےگئے، کوئی شواہدسامنےنہیں رکھےگئےاورگھرپرچھاپہ ماراگیا۔

    بغیراطلاع نیب گرفتاری کرسکتی ہے،سابق پراسیکیوٹرنیب راجہ عامرعباس


    سابق پراسیکیوٹرنیب راجہ عامرعباس نے بھی اے آئی وائی نیوز سے گفتگو میں کہا بغیراطلاع نیب گرفتاری کرسکتی ہے، سپریم کورٹ نےبھی حالیہ ایک حکم میں اس کاذکرکیاہے، جس کی گرفتاری ہےاسےہی وارنٹ دکھائےجاتےہیں، گرفتارشخص بعدمیں عدالت سےضمانت لےسکتاہے، گرفتاری نہیں دی جارہی تویہ لااینڈآرڈرکی صورتحال ہے۔

    واضح رہے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے دونوں بیٹوں حمزہ شہباز اور سلمان شہباز پر سرکاری خزانے کے غیر قانونی استعمال کا الزام ہے، یب نے غیر قانونی اثاثوں اور رمضان شوگر ملز کیس میں شہباز شریف کے ساتھ حمزہ شہباز کو بھی مرکزی ملزم نامزد کیاتھا، ملزمان پر مبینہ طور پر21کروڑ روپے کی کرپشن کی تحقیقات جاری تھیں۔

    مارچ 27 کو احتساب عدالت نے رمضان شوگرملزکیس میں نامزد شہباز شریف اورحمزہ شہبازپر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ میں توسیع کردی تھی۔

  • نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کے گھر پر نیب کا چھاپہ

    نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کے گھر پر نیب کا چھاپہ

    لاہور: نیب نے آشیانہ اقبال اسیکنڈل میں گرفتار سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کے گھر پر چھاپہ مارا کر دو لیپ ٹاپ اور اہم کاغذات قبضے میں لے لئے جبکہ گاڑی سے 5 موبائل فونز اور بیگ سے 30 سے زائد یو ایس بیز برآمد کر لی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق نیب لاہور نے آشیانہ اقبال سکینڈل میں گرفتار سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کے گھر پر چھاپہ مارا اور تلاشی کے دوران اہم کاغذات قبضے میں لے لئے۔

    ذرائع کا دعوٰی ہے کہ بہت سے کاغذات ملکی سالمیت کے متعلق ہیں۔

    ذرائع کے مطابق فواد حسن فواد کے گھر سے دو لیپ ٹاپ بھی قبضے میں لے لیے گئے ہیں جبکہ ان کی گاڑی سے 5 موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں، جن میں ایک بلیک بیری بھی شامل ہیں، جس کا پاس ورڈ نیب حکام نے فواد حسن فواد سے حاصل کر لیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق فواد حسن فواد کے بیگ سے 30 سے زائد یو ایس بی بھی برآمد ہوئی ہیں۔ نیب کی تفتیشی ٹیم نے فواد حسن فواد کے لیپ ٹاپ اور موبائلز فونز کا فرانزک آڈٹ شروع کر دیا ہے۔


    مزید پڑھیں : نواز شریف کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے


    یاد رہے کہ دو روز قبل نیب نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں نواز شریف کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کو طلب کیا گیا تھا، تفتیشی ٹیم نے فواد حسن فواد پر لگنے والے کرپشن الزامات کے حوالے سے تفتیش کی، فواد حسن فواد برہم ہوئے اور سوالوں کا جواب نہ دے سکے، جس پر نیب نے انہیں گرفتار کرلیا تھا۔

    جس کے بعد فواد حسن فواد کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا ، جہاں سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا گیا تھا۔

    فواد حسن فواد پر کرپشن الزامات کی چارج شیٹ بھی جاری کی تھی، جس میں ان پر بطور سیکریٹری صحت موبائل اسپتال خریداری میں بڑے پیمانے پربے ضابطگیوں ، وزیراعلی کے سیکٹریری کے طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم کا ٹھیکہ من پسند افراد کو دینے کا الزام ہے، جس سے خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • نیب کا چھاپہ، شیئرز کی جعلی فروخت میں ملوث ملزم گرفتار

    نیب کا چھاپہ، شیئرز کی جعلی فروخت میں ملوث ملزم گرفتار

    اسلام آباد : قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے اسلام آباد میں کارروائی کرکے شیئرز کی جعلی فروخت میں ملوث جعل ساز کمپنی کے ڈائریکٹر کو گرفتارکرلیا۔ دیگر اراکین کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں جعل ساز گروہ نے کام کر دکھایا۔ قومی احتساب بیورو اسلام آباد کی ٹیم نے اسٹاک ایکچینج بلڈنگ میں واقع نجی کمپنی کے ایک دفتر پر چھاپہ مارا، کارروائی کے دوران نیب نے اٹھارہ کروڑ روپے کا فراڈ کرنے والے نجی کمپنی کے ڈائریکٹرحسن وحید کو گرفتارکرلیا۔

    شیئرز کی جعلی فروخت میں ملوث حسن وحید کے خلاف کارروائی کی درخواست ایس ای سی پی نے کی تھی۔

    نیب کے مطابق گروہ نے سرمایہ کاروں سے کروڑوں روپے کی رقم وصول کی اور شئیرز خریدے ہی نہیں، دیگر اراکین کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

  • کراچی ڈیولیپمنٹ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفتر پر نیب کا چھاپہ چائنا کٹنگ کا ریکارڈ ضبط

    کراچی ڈیولیپمنٹ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفتر پر نیب کا چھاپہ چائنا کٹنگ کا ریکارڈ ضبط

    کراچی: قومی احستاب بیورو کا رینجرز کے ہمراہ سوک سینٹر میں موجود کراچی ڈیولیپمنٹ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفتر پر چھاپہ، چائنہ کٹنگ کا اہم ریکارڈ ضبط کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آج سہہ پہر تین بجے نیب کی جانب سے کے ڈی اے کے دفتر پر چھاپہ مارا گیا، اس موقع پر رینجرز کی بھاری نفری نے سوک سینٹر کو چاروں اطراف سے گھیرا ہوا تھا۔

    کاروائی میں چائناکٹنگ اور گلستان جوہر اسکیم 36 سے متعلقہ تمام ریکارڈ ضبط کر کے تحویل میں لے لیا گیا، دورانِ کاروائی دفتر میں موجود افسران سے پوچھ گچھ کی گئی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

     نیب کی بڑی کاروائی کراچی ڈیولیپمنٹ اتھارٹی کے تین افسران گرفتار

    واضح رہے گزشتہ ماہ کی 27 تاریخ کو کے ڈی اے کے دفتر میں‌ چھاپہ مار کر تین افسران کو چائنا کٹنگ اور ناجائز تعمیرات کے الزام میں گرفتار کر کے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا، تینوں ملزمان نوے روزہ جسمانی ریمانڈ پر رینجرز کی تحویل میں ہیں۔

  • آرٹس کونسل کے اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ پر نیب کا چھاپہ

    آرٹس کونسل کے اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ پر نیب کا چھاپہ

    کراچی : آرٹس کونسل کراچی میں نیب کے عملے نے چھاپہ مار کر اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ کے عملے سے پوچھ گچھ کی۔

    ذرائع کے مطابق آرٹس کونسل کے ممبر خلیل احمد نینی تال والا کی جانب سے چند ماہ قبل آرٹس کونسل کی نئی عمارت کی تعمیر میں بڑے پیمانے پر کرپشن کی درخواست نیب کو دی گئی تھی۔

    جس پر آج نیب نے آرٹس کونسل کے اکاونٹس ڈیپارٹمنٹ میں چھاپہ مارا اور وہاں موجود عملے سے پوچھ گچھ کی۔

    آرٹس کونسل کے سیکریٹری احمد شاہ کے مطابق نیب نے کوئی اکاؤنٹ سیل نہیں کیا نہ ہی کوئی دستاویزات لے کر گئے۔