Tag: نیب کراچی

  • نیب کراچی کھلی کچہری، سرکاری افسران کے خلاف شکایات کا انبار

    نیب کراچی کھلی کچہری، سرکاری افسران کے خلاف شکایات کا انبار

    کراچی: قومی احتساب بیورو (نیب) کراچی کے ڈی جی نے کھلی کچہری لگائی، جس میں شہریوں نے سرکاری افسران سمیت دیگر کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی نیب کراچی کی کھلی کچہری میں شہریوں کی جانب سے سرکاری افسران کے خلاف شکایات کا انبار لگ گیا۔

    زیادہ تر شکایات کوآپریٹو سوسائٹیز مینجمنٹ کے خلاف تھیں، ڈی جی نیب کراچی نے شکایات کی تصدیق کے لیے احکامات جاری کر دیے۔

    پاکستان پوسٹ آفس کوآپریٹو سوسائٹی کے خلاف شکایات آگے بھیجی گئیں، محکمہ آب پاشی، لینڈ ریونیو ڈپارٹمنٹ اور کے ایم سی کے خلاف بھی شکایات درج کرائی گئیں۔

    نیب کراچی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کے ڈی اے اور بلڈر مافیا کے خلاف شکایات آگے بھیج دی گئی ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  نیب کا جولائی میں اہم شخصیات کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

    ڈی جی نیب کراچی بریگیڈیئر (ر) فاروق ناصر اعوان کا کہنا تھا کہ عوام کرپشن کے خاتمے کے لیے نیب کے ساتھ مل کر اپنا قومی فریضہ ادا کریں۔ عوام اپنی شکایات شواہد کے ساتھ ای میل ایڈریس پر ارسال یا بذریعہ ٹیلیفون نمبرز بھی رجسٹرڈ کروا سکتے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے پاکستان اور پاکستانی عوام کی خوش حالی کے دشمن ہیں، ایسے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانا وقت کی اولین ترجیح ہے۔

  • نیب نے شرجیل انعام میمن کی مزید جائیدادوں کا سراغ لگا لیا

    نیب نے شرجیل انعام میمن کی مزید جائیدادوں کا سراغ لگا لیا

    کراچی: قومی احتساب بیورو (نیب) نے شرجیل انعام میمن کی مزید جائیدادوں کا سراغ لگا لیا ہے، نیب ذرایع کا کہنا ہے کہ شرجیل میمن کیس کی تحقیقات آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کی مزید پراپرٹیز کا سراغ لگا لیا گیا ہے جس کے بعد کیس کی تحقیقات آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیں۔

    ذرایع نے بتایا کہ چند روز قبل شرجیل میمن کے فرنٹ مین کو نیب نے تحویل میں لیا تھا، تحقیقات کے دوران اظہار حسین نے انتہائی اہم انکشافات کیے۔

    نیب ذرایع نے مزید نے بتایا کہ فرنٹ مین اظہار حسین سے تفتیش میں شرجیل میمن کی مزید جائیدادوں کا پتا چلا، دوران تفتیش گرفتار ملزم سے دیگر اہم شواہد بھی حاصل کیے گئے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  شرجیل میمن کے خلاف کرپشن ریفرنس کی سماعت پھر ملتوی

    بتایا گیا ہے کہ نیب کراچی نے کیس میں مزید تحقیقات کے لیے چیئرمین نیب سے اجازت مانگ لی ہے۔

    خیال رہے کہ شرجیل میمن کے خلاف 5 ارب سے زائد کرپشن ریفرنس پر احتساب عدالت میں کیس جاری ہے، تاہم اس کیس میں تاخیری حربے استعمال کیے جا رہے ہیں جس کے باعث یہ کئی مہینوں سے تاخیر کا شکار ہے۔

    فروری میں سماعت کے دوران احتساب عدالت کے ریمارکس تھے کہ کبھی نیب پراسیکیوٹر تو کبھی درخواست گزار کے وکیل غائب ہو جاتے ہیں، اس طرح اگر کیس چلا تو کئی سال لگ جائیں گے۔

  • چیئرمین نیب نے ڈپٹی ڈائریکٹر نیب کراچی کو معطل کر دیا

    چیئرمین نیب نے ڈپٹی ڈائریکٹر نیب کراچی کو معطل کر دیا

    اسلام آباد: قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جاوید اقبال نے نیب کراچی کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد ندیم ساجد کو تین ماہ کے لیے معطل کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فرائض سے غفلت برتنے پر نیب کراچی کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد ندیم ساجد کو تین ماہ کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔

    نیب چیئرمین جاوید اقبال نے کہا کہ نیب میرٹ، شواہد، احتساب سب کے لیے کی پالیسی پر عمل کر رہی ہے، بد عنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملک کو بد عنوانی کی لعنت سے پاک کرنے کے لیے کوشاں ہیں، نیب افسران پیش ہونے والے افراد کی عزت نفس کا قانون کے مطابق خیال رکھے۔

    یہ بھی پڑھیں:  نیب لاہور میں پراسیکیوٹرز کی باقاعدہ تربیت کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ

    چیئرمین نیب نے مزید کہا کہ نیب میں میگا کرپشن کیسز سالہا سال تک نہیں چلیں گے۔

    خیال رہے کہ نیب لاہور میں کام کا دباؤ بڑھنے کے باعث پراسیکیوٹرز کی باقاعدہ تربیت کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں ماسٹر ٹرینر کی زیر نگرانی تربیت کا عمل آج سے نیب ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں شروع ہو گیا ہے۔

    کہا جا رہا ہے کہ شریف خاندان اور سہولت کاروں سمیت بڑی مچھلیوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے لیے نیب لاہور میں پراسیکیوٹرز کی باقاعدہ تربیت شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

  • کراچی: نیب کے ہاتھوں گرفتار ملزم جاوید اقبال قبضہ مافیا کا بادشاہ نکلا

    کراچی: نیب کے ہاتھوں گرفتار ملزم جاوید اقبال قبضہ مافیا کا بادشاہ نکلا

    کراچی: قومی احتساب بیورو (نیب) کے ہاتھوں گرفتار ملزم جاوید اقبال قبضہ مافیا کا بادشاہ نکلا، اربوں روپے کی سرکاری زمینوں پر قبضہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیب کراچی کی جانب سے آج دو ملزمان جاوید اقبال اور وسیم کو گرفتار کیا گیا تھا، جاوید اقبال کے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ وہ اربوں روپے کی سرکاری زمینوں پر قبضے میں ملوث ہے۔

    [bs-quote quote=”جاوید اقبال اربوں روپے کی سرکاری اراضی پر قبضہ کرتا رہا لیکن حکومت خاموش رہی۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”ذرائع”][/bs-quote]

    کراچی یونی ورسٹی کے طلبہ کے لیے دی گئی زمین پر بھی اربوں روپے کی بد عنوانی کا انکشاف ہوا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم جاوید اقبال اربوں روپے کی سرکاری اراضی پر قبضہ کرتا رہا لیکن حکومت خاموش رہی، ملزم کا نام ای سی ایل میں بھی ڈالا گیا لیکن عدالتی احکامات پر نکال دیا گیا۔

    جاوید اقبال پر سرکاری زمینوں پر قبضے کے 6 سے زائد مقدمات ہیں، ملزم کو سندھ گورنمنٹ کی 19 ایکڑ زمین پر قبضہ کیس میں گرفتار کیا گیا، سندھ حکومت نے 30 سال پہلے کراچی یونی ورسٹی کو زمین دی تھی۔

    ذرائع کے مطابق مذکورہ زمین المنائی سوسائٹی کے نام پر جامعہ کراچی کو دی گئی تھی، جو گریجویشن کرنے والے طلبہ کو رہائش کے لیے دی جانی تھی، جاوید اقبال نے ریونیو ملازمین سے مل کر زمین کے جعلی کاغذات بنوائے۔

    یہ بھی پڑھیں:  جامعہ کراچی میں نئے تعلیمی سال کے پہلے دن ہی اساتذہ نے ہڑتال کردی

    ذرائع نے بتایا کہ جاوید اقبال نے اسکیم 33 میں ڈھائی ارب روپے کی زمین پر قبضہ کیا، ملزم کے قبضے کی زمین پر رہائشی سوسائٹی بنائی گئی، پلاٹنگ کے ذریعے شہریوں سے کروڑوں روپے وصول کیے گئے۔

    ذرائع نے مزید بتایا کہ ملزم نے ملیر، ایسٹ میں 124 ایکڑ زمین ملازمین کے نام سے قبضہ کی۔

  • نیب کراچی کی کارروائی، زمین کی فروخت میں فراڈ کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

    نیب کراچی کی کارروائی، زمین کی فروخت میں فراڈ کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

    کراچی: قومی احتساب بیورو (نیب) نے کارروائی کرتے ہوئے شہرِ قائد میں الرحیم ولاز کے نام پر کروڑوں روپے بٹورنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیب کراچی نے  زمین کی فروخت میں فراڈ کے ذریعے کروڑوں روپے بٹورنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    [bs-quote quote=”ملزمان نے پہلے فروخت کردہ زمین کو دوبارہ 550 ملین روپے سے زائد قیمت پر فروخت کیا” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    ترجمان نیب کے مطابق گرفتار افراد میں سابق مختیار کار اسکیم 33 اقبال اعوان شامل ہے، ملزم نے 2005 سے 2008 تک 275 افراد سے الرحیم ولاز کے نام پر پیسے بٹورے۔

    نیب کے ترجمان نے بتایا کہ ملزمان نے پہلے زمین فروخت کر کے 180 ملین روپے کمائے، اس کے بعد ملزمان نے اسی زمین کو دوبارہ 550 ملین روپے سے زائد قیمت پر فروخت کیا۔

    ترجمان نیب کے مطابق مذکورہ زمین کی ویلیو 2 ارب روپے سے زائد کی ہے، مذکورہ زمین سیکٹر 31 اور 32 اور اسکیم 33 میں واقع ہے۔


    یہ بھی پڑھیں:  میئر کراچی نے ہل پارک کی زمین پر قبضے کا نوٹس لے لیا، متعلقہ افسر معطل


    نیب کے ترجمان نے بتایا کہ زمین کا کل رقبہ 31 ایکڑ ہے، دونوں گرفتار ملزمان کو کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ کے آخر میں نیب کراچی نے محکمۂ اطلاعات، سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن کے ایک اور معاملے کی تحقیقات کی تیاری بھی شروع کر دی ہے۔

  • ڈی جی نیب کراچی 11 مئی کوحیدر آباد میں کُھلی کچہری کریں گے

    ڈی جی نیب کراچی 11 مئی کوحیدر آباد میں کُھلی کچہری کریں گے

    کراچی: قومی احتساب بیورو کراچی کے ڈائریکٹر جنرل محمد الطاف باوانی 11 مئی کوحیدرآباد میں کُھلی کچہری کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق نیب کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حیدر آباد میں چیئرمین نیب کی ہدایات پر ایک کھلی کچہری قائم کی جارہی ہے۔

    کھلی کچہری میں ڈی جی نیب کراچی و دیگر افسران کرپشن پرعوامی شکایات وصول کریں گے، ترجمان نیب نے کہا ہے کہ کھلی کچہری میں عوام اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں۔

    ترجمان نیب کے مطابق کھلی کچہری سرکٹ ہاؤس حیدرآباد میں صبح 10 سے دوپہر 12 بجے تک منعقد ہوگی، عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ کرپشن جیسی لعنت کے خاتمے کے لیے اپنا قومی فریضہ ادا کریں۔

    نیب اعلامیے کے مطابق عوام ذاتی شکایات جمع کرانے سے گریز کریں اور قومی املاک کو نقصان پہنچانے والے اہل کاروں اور افسران کی نشان دہی کریں۔

    نوازشریف کے خلاف میڈیا رپورٹس پر تحقیقات کررہے ہیں، انتقامی کارروائی پر یقین نہیں‌ رکھتے: نیب

    ترجمان نیب کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری میں سرکاری منصوبوں اور کاموں میں خورد برد کی شکایات جمع کرائی جاسکتی ہیں، درج ہونے والی درست شکایات پر نیب قانون کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔