Tag: نیب کی تحقیقات

  • نیب کی جانب سے آغا سراج کے خلاف مشتبہ رقوم کی منتقلی کی نئی تحقیقات شروع

    نیب کی جانب سے آغا سراج کے خلاف مشتبہ رقوم کی منتقلی کی نئی تحقیقات شروع

    اسلام آباد: اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے خلاف مشتبہ رقوم کی منتقلی کی نئی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، چیئرمین نیب نے نئی تحقیقات کے لیے منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کی زیرِ صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں اسپیکر آغا سراج درانی کے خلاف مشتبہ رقوم کی منتقلی کی نئی تحقیقات کی منظوری دی گئی۔

    [bs-quote quote=”میئر کراچی وسیم اختر اور سابق وزیر لیاقت جتوئی کے خلاف بھی مشتبہ رقوم کی منتقلی کی تحقیقات ہوں گی۔” style=”style-8″ align=”left” author_name=”نیب اعلامیہ”][/bs-quote]

    اجلاس کے بعد نیب کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آغا سراج درانی، میئر کراچی وسیم اختر اور لیاقت جتوئی کے خلاف نئی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

    اعلامیے کے مطابق میئر کراچی وسیم اختر کے خلاف بھی مشتبہ رقوم کی منتقلی کی نئی تحقیقات کی جائیں گی، سابق وزیر لیاقت جتوئی کے خلاف بھی مشتبہ رقوم کی منتقلی کی تحقیقات ہوں گی۔

    چیئرمین نیب نے سابق چیئرمین سی ڈی اے کامران قریشی و دیگر کے خلاف بد عنوانی کے ریفرنس کی منظوری بھی دی۔

    نیب اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سابق مشیر ہوا بازی مہتاب عباسی، سابق سیکریٹری سی اے اے عرفان الہٰی، سابق چیئرمین پی آئی اے مشرف رسول، سابق چیئرمین محمد علی ٹبہ و دیگر کے خلاف بد عنوانی کے ریفرنسز کی منظوری بھی دی گئی ہے، نیب کا کہنا ہے کہ ملزمان پر اختیارات سے تجاوز، خلاف قواعد چیئرمین پی آئی اے لگانے کا الزام ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  بلاول بھٹوزرداری کی آغا سراج درانی سے ملاقات

    اعلامیے کے مطابق سابق وزیر صحت گلگت بلتستان حاجی گلبار، سابق کنزرویٹر گلگت فاریسٹ زمرد خان و دیگر کے خلاف بھی کرپشن ریفرنس کی منظوری دی گئی ہے، ملزمان پر خلاف قانون جنگلات کٹائی اور نقل و حمل کے پاسز جاری کرنے کا الزام ہے۔

    چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے اجلاس میں کہا کہ بد عنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے، نیب بد عنوانی کے خاتمے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے، میگا کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے۔

    انھوں نے کہا ’بد عنوانی کے خاتمے کے لیے ’احتساب سب کے لیے‘ کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، قومی احتساب بیورو کی پہلی اور آخری وابستگی پاکستان سے ہے۔‘

  • شریف برادران کے ایک اور بڑے اسکینڈل پر نیب کی تحقیقات

    شریف برادران کے ایک اور بڑے اسکینڈل پر نیب کی تحقیقات

    لاہور: شریف برادران کے ایک اور بڑے اسکینڈل پر نیب نے تحقیقات کا آغاز کردیا، رمضان شوگرملز کے آلودہ پانی کی نکاسی کے لیے نالے کی تعمیر پر قومی خزانے سے رقم خرچ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شریف برادران کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے، نیب نے ایک اور بڑے اسکینڈل پر تحقیقات شروع کردیں، رمضان شوگر ملز کے آلودہ پانی کی نکاسی کے لیے نالے کی تعمیر پر قومی خزانے سے رقم خرچ کرنے کا انکشاف ہوا ہے، نیب ٹیم نے بلدیہ چنیوٹ سے ریکارڈ تحویل میں لے لیا۔

    نیب ٹیم نے رمضان شوگر ملز کے لیے نالے کی تعمیر پر خزانے سے رقم خرچ کے انکشاف پر سابق رکن اسمبلی سے بھی سوالات کیے اور پیر کو دوبارہ طلب کرلیا ہے۔

    واضح رہے کہ کمپنی کے سی ای او احد چیمہ پہلے ہی نیب کی تحویل میں ہیں، قبل ازیں پنجاب کمپنیز اسکینڈل میں چار جولائی کو بھی شہبازشریف نیب لاہور آفس میں پیشی بھگت چکے ہیں، دو گھنٹے کے سوال جواب کے باوجود نیب کو مطمئن نہیں کر سکے تھے۔

    شہبازشریف کو آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں کرپشن کے الزامات پر بھی طلب کیا گیا تھا، 22 جنوری کو چھوٹے میاں صاحب نیب لاہور میں ڈیڑھ گھنٹہ پیش ہوئے تھے۔

    خیال رہے کہ نیب نے شریف برادران کے خلاف قومی خزانے کو نقصان پہنچانے پر ایک اور ریفرنس کی منظوری دی تھی، نیب کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ شریف برادران نے مبینہ طور پر رائے ونڈ سے شریف فیملی کے گھر تک سال 2008 میں غیر قانونی سڑک تعمیر کرکے قومی خزانے کو ساڑھے 12 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا۔