Tag: نیب

  • نیب کا شرمیلافاروقی کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن کو خط

    نیب کا شرمیلافاروقی کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن کو خط

    اسلام آباد: نیب نے شرمیلافاروقی کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن کوخط لکھ دیا، خط کی کاپی اے آروائی نیوز نے حاصل کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق نیب نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ عثمان فاروقی ،انیسہ افاروقی ور،شرمیلافاروقی اکیس سال تک کسی عہدے کیلئےاہل نہیں ہیں، زرائع کے مطابق احتساب عدالت نے دوہزار گیارہ میں کرپشن کیس میں پلی بارگین کی منظوری دی تھی، نیب ذرائع کا کہنا ہے شرمیلا فاروقی پلی بارگین کی وجہ سے اکیس سال تک کسی عہدے پر تعینات نہیں ہوسکتیں۔

    خط میں لکھا گیا ہے کہ پلی بارگیننگ کی سزا کم کرکے دس سال ہونے کی ترمیم شرمیلا فاروقی پر لاگو نہیں ہوتی،یہ ترمیم شرمیلا فاروقی کی سزا کے چار ماہ بعد کی گئی تھی۔

    شرمیلا فاروقی مارچ دو ہزار دس میں مشیر اوردو ہزار تیرہ میں رکن سندھ اسمبلی اور صوبائی وزیر رہی ہیں ،نیب عدالت کی سزا کے بعد شرمیلا فاروقی دو ہزار اکیس تک نااہل ہیں۔

    نیب کے خط کے مطابق شرمیلا فاروقی چھ سال سے عہدوں پربراجمان ہیں ، وہ 2021ءتک نیب کے فیصلے کی روشنی میں قانونی طورپر نااہل ہیں اور گزشتہ 6سال سے لی گئی مراعات بھی غیرقانونی ہیں۔

    یہ سوال بھی اٹھایا گیا کہ مراعات اور سرکاری فیصلوں کی کیا قانونی حیثیت ہوگی؟ نیب کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن اور سندھ حکومت نے نیب عدالت کے فیصلے کی خلاف ورزی کی۔

    واضح رہے کہ شرمیلافاروقی پچھلے چھ سال سے وزیراعلیٰ سندھ کی مشیر ، معاون خصوصی اور رکن سندھ اسمبلی کے ساتھ ساتھ کئی محکموں کے قلمدان ان کے پاس رہے ہیں۔

  • منی لانڈرنگ کیس، نیب نے اسحاق ڈار کو بے گناہ قرار دے دیا

    منی لانڈرنگ کیس، نیب نے اسحاق ڈار کو بے گناہ قرار دے دیا

    اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر قسمت مہربان ہوگئی،15 سال پرانے منی لانڈرنگ کے مقدمے کو بند کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار کے خلاف نیب میں 2001 سے دائر  بیرون ملک رقم منتقلی کے مقدمے کے باب کو نیب نے بند کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہےکہ ’’عدالت منی لانڈرنگ کے الزام کو رد کرچکی ہے لہذا قانونی طور پر مقدمہ مزید نہیں چلایا جاسکتا‘‘۔

    دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ نے نیب کے فیصلے کو قانون کے مطابق قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’سیاسی بنیادوں پر 15 سال قبل بنائے گئے جھوٹےمقدمے میں مجھے انصاف مل گیا ہے، اب میں جھوٹا مقدمہ درج کروانے والوں کے خلاف کارروائی کروں گا‘‘۔

    اسحاق ڈار نے اپنے مخالفین کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’مجھے اداروں پر مکمل اعتماد اور بھروسہ ہے، یہی وجہ ہے کہ آج مجھے بہت بڑی فتح نصیب ہوئی‘‘۔

    واضح رہے کہ اسحاق ڈار نے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران عدالت میں پیسوں کی منتقلی کے حوالے سے اعتراف کیا تھا بعد ازاں اُن کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ میرے موکل نے اعترافی بیان دباؤ کے باعث دیا تھا۔

  • کرپشن کے خلاف جنگ ہرصورت جاری رہے گی، چیئرمین نیب کا اعلان

    کرپشن کے خلاف جنگ ہرصورت جاری رہے گی، چیئرمین نیب کا اعلان

    اسلام آباد: چیئرمین نیب قمرزمان چوہدری کا کہنا ہے کہ کرپشن ملک کی سماجی اور اقتصادی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے جس کے خلاف جنگ ہرصورت جاری رہے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ایف پی سی سی آئی کے صدر عبدالرؤف عالم سے خصوصی ملاقات میں چیئرمین نیب نے کہا کہ ملک میں گڈ گورننس کو یقینی بنانے اور اس کے ثمرات کو عوام تک پہنچانے کے لیے ملک سے کرپشن کے ناسور کو ختم کرنا ہوگا اور اس کے خلاف نیب کے افسران کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ’’کرپشن سے ناانصافی میں اضافہ ہوتا ہے جو ملکی ترقی اور سرمایہ کاری کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، ترقی یافتہ جمہوری معاشروں میں اس ناسور کی کوئی گنجائش موجود نہیں ہے، قمر زمان چوہدری نے کہا کہ کرپشن کے باعث عوام میں عدم تحفظ اور مایوسی کا احساس پیدا ہوتا ہے جس کے باعث معاشرے میں سنگین مسائل اور جرائم پیدا ہوتے ہیں۔

    ایف پی سی سی آئی کے صدر عبد الرؤف عالم نے چیئرمین نیب کو تاجر برادری کے تحفظات اور مسائل سے آگاہ کیا اور کہا کہ ’’ملک میں کرپشن جتنی کم ہوگی ملکی و غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا اور ملک تیزی سے ترقی کرے گا۔

    دوسری جانب نیب کی جانب سے بڑے پیمانے پر افسران کے تبادلے و تقرریوں کا نوٹیفیکشن جاری کیا گیا ہے، جس کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر طارق حمید بٹ کو نیب راولپنڈی سے کراچی منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد طاہر کا نیب ہیڈ کوارٹر سے کراچی تبادلہ کردیا گیا ہے۔

    NAB1 تاہم ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب لاہور شکیل انجم کا تبادلہ نیب ہیڈ کوارٹر اسلام آباد، ایڈیشنل ڈائریکٹر بلوچستان غلام صفدر شاہ کا تبادلہ لاہور، محمد نسیم خان کا تبادلہ نیب ہیڈ کوارٹر جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر نیب راولپنڈی شہزاد احمد کا تبادلہ سکھر ، ڈائریکٹر نیب ملتان عتیق الرحمان کا تبادلہ ملتان جبکہ عبد الحفیظ خان کو ڈائریکٹر ملتان کے عہدے پر تعینات کردیا گیا ہے۔

    NAB2نیب افسر مجاہد اکبر بلوچ کو نیب ہیڈ کوارٹر سے بلوچستان، ظفر اقبال خان کا تبادلہ اسلام آباد سے کراچی بطور قائم مقام ڈائریکٹر نیب سندھ اور غلام فاروق کا تبادلہ نیب ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کردیا گیا ہے۔

  • ملتان: مظفر گڑھ نیشنل بینک پنشن فراڈ، پانچ ملزمان گرفتار

    ملتان: مظفر گڑھ نیشنل بینک پنشن فراڈ، پانچ ملزمان گرفتار

    ملتان : قومی احتساب بیورو کی کارروائی کرتے ہوئےمظفرگڑھ نینشنل بینک پنشن فراڈ میں ملوث پانچ افراد کو گرفتار کرلیا،ملزمان نے چار کروڑ بیس لاکھ کا فراڈ کیا تھا.

    تفصیلات کےمطابق قومی احتساب بیورو نے ملتان میں کارروائی کرکے مظفرگڑھ نینشنل بینک پنشن فراڈ میں ملوث پانچ افراد ڈپٹی اکاونٹنٹ غلام حسین، یاسر رحیم،پرویز اقبال،کیشیئر شعیب منظور سمیت مظفرگڑھ اکاونٹ آفس کے اکاونٹنٹ محمد افضل کو بھی گرفتار کر لیا ہے.

    مظفرگڑھ نینشنل بینک پنشن فراڈ میں ملوث ملزمان نے چار کروڑ بیس لاکھ کا فراڈ کیا تھا،اور فرار ہوگئے تھے مزید ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے بھی چھاپے مارے جاریے ہیں پورا بینک عملہ اکاونٹ آفس کے ساتھ مل کر یہ فراڈ کررہا تھا.

    یاد رہے کہ گزشتہ روز قومی احتساب بیورو نے حیدرآباد میں کارروائی کر کے او جی ڈی سی ایل کرپشن کیس میں مطلوب اہم ملزم حسین بخش ناریجو گرفتارکیا،ملزم کو تفتیش کے لیے کراچی منتقل کردیا گیا تھا.

  • نیب کی کارروائی او جی ڈی سی ایل کرپشن کیس کا مطلوب ملزم گرفتار

    نیب کی کارروائی او جی ڈی سی ایل کرپشن کیس کا مطلوب ملزم گرفتار

    حیدرآباد : قومی احتساب بیورو کی کارروائی او جی ڈی سی ایل کرپشن کیس میں مطلوب اہم ملزم حسین بخش ناریجو گرفتار، تفتیش کے لیے کراچی منتقل کردیا گیا۔

    ترجمان نیب کے مطابق خفیہ معلومات موصول ہونے کے بعد قومی احتساب بیورو کراچی کے اہلکاروں نے حیدرآباد میں کارروائی کرتے ہوئے او جی ڈی سی ایل کریشن کیس میں ملوث ملزم حسین بخش تاریجو کو گرفتار کرلیا ہے۔

    نیب کی جانب سے ملزم  پر  دورانِ ملازمت  ایک سو نوے ملین روپے کے ڈیزل کی چوری کا الزام عائد کیا گیا ہے، نیب حکام نے مزید کہا کہ ’’ ملزم او جی ڈی سی ایل میں اسٹور انچار کے طور پر فرائض انجام دے رہا تھا‘‘۔

    نیب حکام نے کہا ہے کہ ملزم کے خلاف پہلے سے کیس درج تھا، جس کی تفتیش کے لیے ماضی میں کئی چھاپے مارے گیے تاہم اب خفیہ اطلاع ملنے پر نیب کو بڑی کامیابی ملی ہے۔

    نیب حکام نے کہا ہے کہ ملزم کو مزید تفتیش کے لیے کراچی منتقل کیا جارہا ہے، جہاں ملزم سے مزید تحقیقات کی جائے گی، ملزم سے حاصل ہونے والی معلومات پر ہر صورت کارروائی کی ہوگی اور کرپشن کیس میں ملوث ہر شخص کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

     

  • کوئٹہ : مشتاق رئیسانی اور ندیم اقبال چودہ روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے

    کوئٹہ : مشتاق رئیسانی اور ندیم اقبال چودہ روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے

    کوئٹہ: بلوچستان کے سابق سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی اور ندیم اقبال کو کوئٹہ کی احتساب عدالت نے کرپشن کیس میں چودہ روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا،سماعت 25 جولائی تک ملتوی کر دی گئی.

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کی احتساب عدالت میں میگا کرپشن کیس کی سماعت ہوئی جہاں نیب نے مشتاق رئیسانی اور ندیم اقبال کے ریمانڈ میں توسیع کی درخواست کی گئی، عدالت نے دونوں ملزمان کو چودہ روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا.

    دوران سماعت مشتاق رئیسانی کے وکیل نے کہا کہ بغیر کسی پیش رفت کے موکل کا ریمانڈ پر ریمانڈ طلب کیا جا رہا ہے، وکیل کامران مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ دنیا میں کہیں ایسا نہیں ہوتا جیسا نیب کر رہی ہے، دوران تفتیش جو شواہد ملے ہیں انہیں کم از کم عدالت میں پیش کیا جائے.

    احتساب عدالت نے دونوں ملزمان کو 14 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کرتے ہوئے میگا کرپشن کیس کی سماعت 25 جولائی تک ملتوی کر دی ہے.

    *نیب نے سیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق احمد رئیسانی کو گرفتارکرلیا

    یاد رہے کہ مشتاق رئیسانی کو محکمہ خزانہ اور لوکل گورنمنٹ کے فنڈز میں خوردبرد کے الزام میں رواں سال 6مئی کو گرفتار کیاگیاتھا اور ان کے گھر سے کروڑوں روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی اور جیولری ملی تھی.

  • شرمیلا فاروقی دو ہزار اکیس تک کسی بھی عہدے کیلئے نا اہل ہیں، نیب

    شرمیلا فاروقی دو ہزار اکیس تک کسی بھی عہدے کیلئے نا اہل ہیں، نیب

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ کی مشیر شرمیلا فاروقی کسی بھی سرکاری عہدے کیلئے نااہل ہیں، نیب نے چیئرمین سیکریٹریٹ کو خط لکھ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنماءشرمیلا فاروقی کی سیاست بھی خطرے میں پڑگئی، قومی احتساب بیورو نے کہا ہے کہ شرمیلا فاروقی دو ہزار اکیس تک کسی بھی عہدے کیلئے نا اہل ہیں۔

    پری بارگیننگ میں سزا یافتہ ہونے کے باوجود شرمیلا فاروقی وزیراعلیٰ کی مشیر پھر رکن سندھ اسمبلی اور پھر صوبائی وزیر رہیں۔ لیکن نیب خاموش رہا، پھر اچانک نیب جاگ اٹھا۔ 3 جون کو چیئرمین سیکریٹریٹ کو شرمیلا فاروقی کی نااہلی کا خط لکھ دیا۔

    خط کے مطابق پلی بار گیننگ کے تحت شرمیلا فاروقی کو اکیس سال کیلئے نااہل قرار دیا گیا تھا، اسٹیل مل ریفرنس نمبر تین میں شرمیلا فاروقی اور ان کے اہل خانہ کودو ہزار ایک میں پلی بارگیننگ کی اکیس سال کی سزا سنائی گئی تھی۔

    خط میں لکھا گیا ہے کہ پلی بارگیننگ کی سزا کم کرکے دس سال ہونے کی ترمیم شرمیلا فاروقی پر لاگو نہیں ہوتی،یہ ترمیم شرمیلا فاروقی کی سزا کے چار ماہ بعد کی گئی تھی۔

    شرمیلا فاروقی مارچ دو ہزار دس میں مشیر اوردو ہزار تیرہ میں رکن سندھ اسمبلی اور صوبائی وزیر رہی ہیں ،نیب عدالت کی سزا کے بعد شرمیلا فاروقی دو ہزار اکیس تک نااہل ہیں۔

    نیب کے خط کے مطابق شرمیلا فاروقی چھ سال سے عہدوں پربراجمان ہیں ، وہ 2021ءتک نیب کے فیصلے کی روشنی میں قانونی طورپر نااہل ہیں اور گزشتہ 6سال سے لی گئی مراعات بھی غیرقانونی ہیں۔

    یہ سوال بھی اٹھایا گیا کہ مراعات اور سرکاری فیصلوں کی کیا قانونی حیثیت ہوگی؟ نیب کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن اور سندھ حکومت نے نیب عدالت کے فیصلے کی خلاف ورزی کی۔

     

  • بدعنوانی کے خاتمے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کاروائی کی جائے، چیئرمین نیب

    بدعنوانی کے خاتمے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کاروائی کی جائے، چیئرمین نیب

    کراچی : قومی احتساب بیوروکے چیئرمین قمر زمان چوہدری کا کہنا تھا کہ ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کےلیے زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے بلاامتیاز کارروائی کی جائے.

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیوروکے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے نیب کراچی بیورو کا دورہ کیا اور کارکردگی کا جائزہ لیا.

    ڈائریکٹر جنرل نیب کراچی کرنل (ر) سراج نعیم نے 2015-16 کے دوران نیب کراچی کی کارکردگی سے آگاہ کیا اور بدعنوانی کے خاتمہ کےلیے اپنی کامیابیوں کو اجاگر کیا.

    بریفنگ کے دوران کرنل (ر) سراج نعیم نے بتایا کہ 2016 کے دوران 3267 شکایات نمٹائی گئی ہیں،یہ شکایات گذشتہ سالوں میں نمٹائی گئی شکایات سے تعداد میں زیادہ ہیں،2016ء میں نیب کراچی نے 109 شکایات کی جانچ پڑتال میں سے33 نمٹائیں،151 انکوائریوں میں سے 38 انکوائریوں اور 113 انوسٹی گیشن میں سے 40 انوسٹی گیشن کو میرٹ پر نمٹایا.

    2016 کے دوران نیب کراچی نے 50 بدعنوانی ریفرنس دائر کیے ہیں،اس عرصہ کے دوران نیب کراچی نے ریکارڈ 1304.965 ملین وصول کیے ہیں.

    چیئرمین نیب نے کہا کہ قومی احتساب بیورو بدعنوانی کے خاتمہ کےلیے پاکستان کا اعلیٰ ادارہ ہے اور اسے آگاہی، تدارک اور قانون پر عملدآمد کے ذریعے بدعنوانی کے خاتمہ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے،یہ ادارہ قومی احتساب آرڈیننس 1999 کے تحت کام کرتا ہے.

    قومی احتساب بیورو کی ملک کے ساتھ شہروں کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، سکھر، ملتان اور راولپنڈی میں علاقائی بیوروز ہیں.

    چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہا کہ نیب کراچی قومی احتساب بیورو کا اہم علاقائی بیورو ہے جو کہ نیب کی مجموعی کارکردگی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے.

    انہوں نے کہا کہ 2016ء کے دوران نیب کراچی کی چیئرمین انسپکشن اینڈ مانیٹرنگ ٹیم کی جانب سے مقداری گریڈنگ نظام کے تحت جائزہ کے دوران آپریشنل ایفیشنسی انڈیکس میں کارکردگی 88 فیصد رہی ہے.

    انہوں نے نیب کراچی کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی کارکردگی میں مزید بہتری لائیں،اور ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کے لیے مزید محنت اور لگن سے کام کریں.

  • قومی احتساب بیورو نے محکمہ ریلوے میں کرپشن کی تحقیقات کا آغاز کردیا

    قومی احتساب بیورو نے محکمہ ریلوے میں کرپشن کی تحقیقات کا آغاز کردیا

    اسلام آباد: نیب نے محکمہ ریلوے میں کروڑوں روپے کی ممکنہ کرپشن کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    نیب حکام کے مطابق کرپشن کے خلاف تحقیقات کا آغاز ریلوے ایکسئن واصف محمود کے خلاف کیا گیا ہے، جن پر الزام ہے کہ انہوں نےمیرٹ اور قوانین کو نظر انداز کر کے اپنی ہی کمپنی کو اسٹیل وائر کا ٹھیکہ دے دیا ۔

    نیب کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ واصف محمود نے فرنیچر ساز کمپنی ’’مسٹر ربر‘‘ کو کروڑوں روپے کا ٹھیکہ دیا جبکہ دیگر بولی دہندگان کو بغیر وجہ کے بولی لگانے کے عمل سے باہر نکال دیا۔

    قومی احتساب بیورو کے حکام نے مزید بتایا کہ ایکسئن نے اپنے عہدے کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ریلوے کے دیگر افراد کو بھی فائدہ پہنچایا اور ٹھیکوں میں معاونت فراہم کرنے پر ترقیاں بھی دیں، جس سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

    اس حوالے سے نیب نے تمام تر دستاویزات حاصل کر کے ملزم سے مزید تحقیقات کے لیے نوٹس جاری کردیا ہے۔

     

  • شرجیل میمن نے جلد وطن واپس آنے کا اعلان کردیا

    شرجیل میمن نے جلد وطن واپس آنے کا اعلان کردیا

    کراچی : سندھ کے سابق وزیر اطلاعات و نشریات شرجیل انعام میمن نے اپنے آئینی اور قانونی ماہرین سے مشورہ کرکے مقدمات کا سامنا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق شرجیل میمن نے وطن واپسی کا فیصلہ اپنے قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد کیا ہے، وہ لندن سے براستہ دبئی اور پھر کراچی پہنچیں گے،  اس حوالے سے تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

    دوسری طرف نیب کی جانب سے شرجیل میمن پر اختیارات کے ناجائز استعمال کرتے ہوئے قومی خزانے کو 5 ارب روپے کی کرپشن کے مقدمات کا سامنا ہے، نیب کی درخواست پر عدالت نے ملزم کا نام ایگزیٹ کنڑول لسٹ میں شامل کرلیا تھا مگر عدالتی احکامات سے قبل ملزم نے ملک چھوڑ دیا تھا۔

    پیپلز پارٹی کے رہنماء نے خدشہ ظاہر کیا ہےکہ ان کی واپسی پر انہیں نیب کی جانب سے گرفتار کرلیا جائے گا، نیب حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ شرجیل میمن کے خلاف کرپشن کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں۔

    گرفتاری سے بچنے کے لیے سابق وزیر نے فروری میں  سندھ ہائی کورٹ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی تھی جسے عدالت کی جانب سے مسترد کردیا گیا تھا۔

    واضح رہے سابق وزیر اطلاعات و نشریات سندھ طویل عرصے سے بیرون ملک میں مقیم ہیں۔