Tag: نیب

  • نیب: بلین ٹری سونامی پراجیکٹ کے پی میں 6 الگ الگ انکوائریز کی منظوری

    نیب: بلین ٹری سونامی پراجیکٹ کے پی میں 6 الگ الگ انکوائریز کی منظوری

    اسلام آباد: چیئرمین نیب کی زیر صدارت اجلاس میں آج 12 انویسٹی گیشنز کی منظوری دی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آج چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت اجلاس میں بلین ٹری سونامی پراجیکٹ کے پی میں 6 الگ الگ انکوائریز کی منظوری سمیت 12 انویسٹی گیشنز کی منظوری دی گئی۔

    خیبر پختون خوا ٹیکسٹ بک بورڈ کے افسران اور اہل کاروں کے خلاف انویسٹی گیشن کی منظوری بھی دی گئی ہے، جب کہ سابق ایم پی اے قیصر ولی خان کے خلاف انکوائری بند کرنے کی منظوری دی گئی۔

    شوگر سبسڈی اسیکنڈل میں شوگر ملز کی انتظامیہ کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی، بنوں شوگر ملز لمیٹڈ کے افسران اور اہل کاروں کے خلاف انکوائری کی منظوری جب کہ ریونیو ڈپارٹمنٹ ڈی آئی خان کے افسران اور اہل کاروں کے خلاف انکوائری بند کرنے کی منظوری دی گئی۔

    دلاور حسین میمن سی ای او سیپکو سکھر کے خلاف انکوائری بند کرنے، عدم شواہد پر نظیر سومرو سی ٹی او سکھر کے خلاف انکوائری بند کرنے، پاک پی ڈبلیو ڈی افسران اور اہلکاروں کے خلاف انکوائری بند کرنے، ایل جی ای اینڈ آر ڈی ڈی، ٹی ایم اے ٹاؤن افسران اور اہل کاروں کے خلاف انکوائری بند کرنے کی منظوریاں دی گئیں۔

    گومل یونی ورسٹی ڈی آئی خان کے افسران اور اہل کاروں کے خلاف انکوائری بند کرنے، سابق ضلع ناظم پشاور اور دیگر کے خلاف انکوائری بند کرنے، لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے پی افسران اور اہل کاروں کے خلاف انکوائری بند کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

    ایڈیشنل کنٹرولر عبد الولی خان یونی ورسٹی مردان اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری سمیت کے پی آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے افسران اور اہل کاروں کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی۔

    نیب اجلاس میں ایم پی اے سردار خان چانڈیو اور ایم پی اے برہان خان چانڈیو کے خلاف بھی انکوائری کی منظوریاں دی گئیں، ریونیو ڈیپارٹمنٹ افسران اور اہل کاروں کے خلاف بھی انکوائری کی منظوری دی گئی، محکمہ تعلیم و خواندگی سندھ کے افسران اور اہل کاروں کے خلاف انویسٹی گیشنز کی منظوری دی گئی۔

  • نیب نے احد چیمہ کیخلاف  ایل ڈی اے سٹی کرپشن کیس میں انکوائری بند کر دی

    نیب نے احد چیمہ کیخلاف ایل ڈی اے سٹی کرپشن کیس میں انکوائری بند کر دی

    لاہور : قومی احتساب بیورو ( نیب) نے احد چیمہ کے خلاف ایل ڈی اے سٹی کرپشن کیس میں انکوائری بند کر دی اور انکواثری بند کرنے کے لیے احتساب عدالت سے رجوع کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو ( نیب) لاہور نے احد خان چیمہ اور ندیم ضیا سمیت دیگر کیخلاف انکوائری بند کرنے سے متعلق احتساب عدالت سے رجوع کیا اور آگاہ کیا کہ لاہور بیورو نے احد خان چیمہ سمیت دیگر کیخلاف انکوائری بند کردی ہے۔

    نیب کے مطابق ڈی جی نیب نے ریجنل بورڈ میٹنگ میں انکوائری بند کرنے کی منظوری دی ہے، ایل ڈی اے سٹی نے تمام متاثرہ افراد کو پلاٹس دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    نیب کا کہنا ہے کہ احتساب عدالت احد چیمہ کے خلاف ایل ڈی اے سٹی کرپشن کیس میں انکوائری بند کرنے کا حکم دے، عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوٸے وکلا کو 11 ستمبر کو بحث کے لیے طلب کر لیا۔

    نیب لاہور نے 21 فروری 2018 کو احد چیمہ کو غیر قانونی طور پر پلاٹ الاٹ کرنے اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات پر گرفتار کیا تھا۔

    لاہور ہائی کورٹ نے احد چیمہ کی ایل ڈی اے سٹی کیس میں ضمانت منظور کر رکھی ہے۔

  • گاڑی میں پتھر لانے والے لیگی رہنما کی عبوری ضمانت منظور

    گاڑی میں پتھر لانے والے لیگی رہنما کی عبوری ضمانت منظور

    لاہور: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے گاڑی میں پتھر لانے والے لیگی ایم پی اے مرزا جاوید کی 11 ستمبر تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق 11 اگست کو نیب آفس میں مریم نواز کی پیشی کے موقع  پر ہنگامہ آراٸی کے معاملے میں انسداد دہشت گردی عدالت نے گاڑی میں پتھر لانے والے لیگی رہنما کی 6 دن کے لیے عبوری ضمانت منظور کر لی۔

    انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے درخواست پر سماعت کی، تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم مرزا جاوید نے مریم نواز کی پیشی پر اپنی گاڑی پر پتھر لادے، جس سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا۔

    ملزم کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ چوہنگ پولیس نے نیب آفس پر حملے اور ہنگامہ آرائی کے الزام میں بے بنیاد مقدمہ درج کیا ہے، میرے علم میں نہیں کہ گاڑی میں پتھر کس نے رکھے، عدالت درخواست ضمانت منظور کرے۔

    نیب آفس کے باہر ہنگامی آرائی: مریم نواز سمیت دیگر کیخلاف مقدمے میں دہشت گردی دفعات شامل

    درخواست کی سماعت کے بعد عدالت نے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض مرزا جاوید کی 11 ستمبر تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔

    یاد رہے گیارہ اگست کو مریم نواز کی نیب میں پیشی کے موقع پر صورت حال کشیدہ ہو گئی تھی، نیب دفتر کے باہر لیگی کارکنان کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا جب کہ لیگی کارکنوں نے نیب دفتر کے باہر رکاوٹیں بھی ہٹا دی تھیں۔ پولیس کی جانب سے لیگی کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ کرنی پڑی، واٹر کینن بھی طلب کی گئی۔

    رپورٹس کے مطابق لیگی کارکنان گاڑی ایل ای 3378 میں پتھر سے بھرے شاپر لے کر آئے تھے، لیگی کارکنوں نے گاڑی کے اندر سے پتھر نکال کر پولیس پر برسائے، پتھراؤ سے نیب دفتر کے کھڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹے۔

    لیگی کارکنوں کے پتھراؤ سے 15 سے زائد اہل کار زخمی ہوئے تھے جب کہ اینٹی رائٹ فورس کے جوانوں کو بھی پتھر لگنے سے شدید چوٹیں آئی تھیں، متعدد پولیس اہل کاروں کو موقع ہی پر طبی امداد دی گئی تھی۔

    ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں نیب نے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی پیشی منسوخ کر دی تھی۔

  • نیب کا صوبائی وزیر سہیل انورسیال  کی رہائشگاہ پرچھاپہ، اہم دستاویزتحویل میں لےلیں

    نیب کا صوبائی وزیر سہیل انورسیال کی رہائشگاہ پرچھاپہ، اہم دستاویزتحویل میں لےلیں

    سکھر: قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کےمعاملے پر صوبائی وزیر سہیل انورسیال کی رہائشگاہ پرچھاپہ مار کر اہم دستاویزتحویل میں لے لیں۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو ( نیب ) ٹیم نے صوبائی وزیر سہیل انورسیال کی لاڑکانہ میں رہائشگاہ پرچھاپہ مارا اور اہم دستاویزتحویل میں لےلیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی ٹیم مزید کارروائی میں مصروف ہے اور تفتیش کی جا رہی ہے۔

    ذرائع نیب کا کہنا ہے کہ سہیل انور سیال کےگھر آمدن سے زائد اثاثہ جات کےمعاملے پرچھاپہ مارا گیا، سہیل انور سیال کیخلاف کچھ عرصے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

    دوسری جانب سہیل انورسیال نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس پر ہائیکورٹ سے ضمانت ملی ہے، یہ بےنامی جائیداد نہیں میرے والد کی ایف بی آر میں ڈکلیئرڈ جائیداد ہے۔

    صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ میرے والد کا انتقال 2018میں ہوا تھا، میرے والد زندہ نہیں ہیں،ان کی ڈکلیئرڈ پراپرٹی کوبےنامی ظاہرکیاجارہاہے، میرے پاس فی الحال کوئی تفصیل نہیں اسوقت میرپور خاص میں ہوں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ مجھے ابھی صرف اپنے گھر سے فون آیا ہے ، نیب کی ٹیم کو کوئی دستاویز نہیں ملی ہیں ، نیب کی ٹیم اس وقت میری رہائشگاہ پر موجود ہے۔

  • نیب   نے شاہدخاقان عباسی کیس کی پیروی نہ کرنے کے الزامات مسترد کردیئے

    نیب نے شاہدخاقان عباسی کیس کی پیروی نہ کرنے کے الزامات مسترد کردیئے

    اسلام آباد : قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کیس کی پیروی نہ کرنے کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا نیب کراچی کی کارکردگی کے حوالے متضادخبریں چلائی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کیس کی پیروی نہ کرنے کے الزامات مسترد کردیئے اور نیب کراچی کی جانب سے خبروں کی سختی سےتردید کی۔

    ترجمان نیب نے کہا ہے کہ نیب کراچی کی کارکردگی کے حوالے متضادخبریں چلائی گئیں، تاثردیاگیانیب کراچی شاہدخاقان کیخلاف مقدمہ نہیں چلارہی۔

    ترجمان نے بتایا کہ نیب پراسیکیوٹر پہلے سے ہی ہائی کورٹ میں موجود تھا، کیس کی سماعت بغیرسنوائی جمعرات تک ملتوی کی گئی ہے۔

    یادرہے آج سندھ ہائی کورٹ میی ایس اوغیر قانونی بھرتی کیس کی سماعت ہوئی تھی، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی عدالت میں پیش ہوئے۔

    عدالت نے شاہد خاقان عباسی ودیگرکی عبوری ضمانت میں3ستمبرتک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پرفریقین سےدلائل طلب کرلیے تھے۔

    خیال رہے ایل این جی کیس میں قومی احتساب بیورو ( نیب) نے سابق وزیراعظم شاہدخاقان کیخلاف ضمنی ریفرنس تیار کرلیا ہے، ضمنی ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی معاہدوں سے 21ارب کا نقصان ہو چکاہے ، من پسند کمپنیوں کوغیر قانونی ٹھیکوں سے 14ارب کافائدہ پہنچایا گیا۔

    ضمنی ریفرنس کے مطابق دسمبر 2017 کوایم ڈی ائیر بلیو کی جانب سے 736ملین منتقل ہوئے، 736 ملین شاہد خاقان کو ملنے والی تنخواہ کے علاوہ تھے ، ایس ای سی پی نے736میں سے 560ملین کی ٹرانزیکشن کوغیر قانونی قرار دیا۔

  • نیب نے نواز شریف کی بیماری پر  یاسمین راشد کے الزامات مسترد کردئیے

    نیب نے نواز شریف کی بیماری پر یاسمین راشد کے الزامات مسترد کردئیے

    اسلام آباد : قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے نواز شریف کی بیماری وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا نواز شریف کے نیب میں دوران حراست بھی حکومت پنجاب کے ہی ڈاکٹر ڈیوٹی پررہے ، ،نیب پر تنقید کا کوئی جواز نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیماری پر نیب نے بھی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد یاسمین راشد کے الزامات مسترد کردئیے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب میں تفتیشی افسران و پر اسیکیوٹرز بھرتی ہوتے ہیں مگر ڈاکٹرز کی بھرتی کا نظام نہیں، کسی ایمرجنسی یاآن ڈیوٹی ڈاکٹرزکی خدمات کیلئے پنجاب حکومت سےرابطہ کیا جاتا ہے۔

    ذرائع نیب کے مطابق نیب میں 24 گھنٹے حکومت پنجاب کے متعین ڈاکٹرفرائض سرانجام دے رہے ہیں، ایمرجنسی و ایمبولیس کی صورت میں ریسکیو1122کی خدمات معمول کا حصہ ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے نیب میں دوران حراست بھی حکومت پنجاب کے ہی ڈاکٹر ڈیوٹی پررہے ، تفتیشی افسران ڈاکٹرز نہیں ،نیب پر تنقید کا کوئی جواز نہیں۔

    خیال رہے نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس بننے پر پاکستان تحریک انصاف میں یاسمین راشد پر انگلیاں اٹھنا شروع ہوگئیں جبکہ وزیراعظم عمران خان بھی وزیر صحت پنجاب سے ناراض ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزرا،مشیروں کی جانب سے رپورٹس جعلی قرار دینےسےنیاپنڈوراباکس کھل گیا اور سوال یہ ہے کیا کہ وزیر صحت جیسی تجربہ کار ڈاکٹرکی موجودگی میں جعلی رپورٹ کیسے بنیں؟

  • نیب افسران لوٹی گئی رقم برآمد کرنے کے لیے کوششیں تیز کریں: چیئرمین نیب

    نیب افسران لوٹی گئی رقم برآمد کرنے کے لیے کوششیں تیز کریں: چیئرمین نیب

    اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نیب افسران کو ہدایت کی ہے کہ لوٹی گئی رقم برآمد کرنے کے لیے کوششیں تیز کی جائیں۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جاوید اقبال نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نیب بد عنوانی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے کوشاں ہے، اور نیب کے قیام کا مقصد قوم کو کرپشن سے نجات دلانا ہے۔

    بیان میں چیئرمین نیب کا کہنا تھا نیب کرپشن کے خلاف جنگ کو قومی فریضہ سمجھتا ہے، نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے، نیب افسران کی محنت کو بھی قومی اور عالمی ادارے سراہتے ہیں۔

    جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ نیب نے کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم کا نظام متعارف کرایا ہے، جس میں کیس آفیسر یا ایڈیشنل ڈائریکٹر اور متعلقہ ڈائریکٹر کی نگرانی کے تحت 2 انویسٹی گیشن افسران، ایک لیگل کنسلٹنٹ، مالیاتی ماہر اور فارنسک ماہر ایک ٹیم کے طور شفاف انکوائری کرتے ہیں۔

    سیاسی اثرو رسوخ سے بالاتر ہوکر احتساب کیلئے کوشاں ہیں، چیئرمین نیب

    انھوں نے بتایا کہ نیب اپنے قیام سے لے کر اب تک 466 ارب روپے برآمد کر چکا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین نیب نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ مقدمات کو نمٹانے کے لیے 10 ماہ کا عرصہ مقرر کیا گیا ہے، ملزمان کی گرفتاری پر شکایات مکمل کرنے کے لیے 90 روز مقرر کیے گئے ہیں جب کہ بدعنوانی ریفرنس دائر کرنے کے لیے بھی 90 روز کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔

  • روشن شیخ سے مزید 4 کیسز کی تفتیش کا بھی فیصلہ

    روشن شیخ سے مزید 4 کیسز کی تفتیش کا بھی فیصلہ

    کراچی: نیب نے سیکریٹری بلدیات روشن شیخ سے زمین الاٹمنٹ کیس کے علاوہ مزید 4 کیسز کی تفتیش کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

    ذرایع نے بتایا ہے کہ نیب کی جانب سے روشن شیخ سے غیر قانونی الاٹمنٹ کیس کے علاوہ دیگر چار کیسز کی تفتیش بھی کی جائے گی، نیب میں زیر تفتیش روشن شیخ کے تمام کیسز کے تفتیشی افسران مشترکہ طور پر ان سے پوچھ گچھ کریں گے۔

    روشن شیخ پر مختلف ادوار میں فنڈز کی خرد برد، ٹھیکے دینے، افسران کی تعیناتی اور اسلحہ لائسنس کے الزامات بھی ہیں، ذرایع کا کہنا ہے کہ روشن شیخ پر بطور سیکریٹری بلدیات حالیہ مدت میں 45 کروڑ روپے پیٹرول اور گاڑیوں کی مرمت کے نام پر خرد برد کا الزام ہے۔

    غیرقانونی الاٹمنٹ : سیکریٹری بلدیات روشن علی شیخ گرفتار

    اے آر وائی نیوز کے مطابق روشن شیخ کے 9 قریبی عزیز محکمہ بلدیات میں اس وقت بھی اہم عہدوں پر تعینات ہیں، روشن شیخ کے ایک قریبی افسر رحمت اللہ شیخ کو بھی گزشتہ ماہ نیب تحقیقات شروع ہونے پر عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔

    سیکریٹری بلدیات پر کے ڈی اے، ایس بی سی اے، ایل ڈی اے کے فنڈز بھی خرد برد کرنے کا الزام ہے، ذرایع نے بتایا کہ روشن شیخ پر عائد الزامات کی تحقیقات کرنے والے 5 افسران نے ڈی جی نیب کو تمام کیسز کی پروگریس رپورٹ پیش کر دی ہے۔

    واضح رہے کہ آج عدالت سے غیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد نیب نے سیکریٹری بلدیات روشن علی شیخ کو گرفتار کر لیا ہے، ملزم گرفتاری سے بچنے کے لیے کافی دیر عدالت میں بیٹھا رہا، تاہم وہ جیسے ہی باہر آئے نیب حکام نے انھیں حراست میں لے لیا۔

  • نیب کا  نواز شریف اور سلمان شہباز کو پاکستان لانے کا فیصلہ

    نیب کا نواز شریف اور سلمان شہباز کو پاکستان لانے کا فیصلہ

    اسلام آباد : حکومت کے بعد قومی احتساب بیورو (نیب ) نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز کو پاکستان لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب ) نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز کو پاکستان لانے کا فیصلہ کرلیا۔

    نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کوتوشہ خانہ ریفرنس میں اشتہاری قرار دلوانے اور العزیزیہ ریفرنس میں سزا پرعمل کے لیے عدالت سے رجوع کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ۔

    ذرائع کے مطابق نوازشریف کی طلبی کے لیے دفتر خارجہ کے ذریعے برطانیہ سے رابطے اور اسلام آباد ہائی کورٹ کو نواز شریف کےمفرور ہونے سے آگاہ کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔

    نیب حکام کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی ضمانت ختم ہوگئی ہے اور وہ مفرور ملزم و مجرم ہیں۔

    مزید پڑھیں : نوازشریف کی وطن واپسی کیلئے قانونی اقدامات تیز کیےجائیں،وزیراعظم

    گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے نواز شریف کو وطن واپس لانےکیلئے قانونی آپشنز کا استعمال کرتے ہوئے لیگل ٹیم کو “گو سلو پالیسی” ترک کرنےکی ہدایت کی تھی۔

    وزیر اعظم نے دوٹوک مؤقف اپنایا کہ نواز شریف کو وطن لانے کے لیے حکومت سارےقانونی راستےاختیار کرےگی، نوازشریف کی وطن واپسی کیلئےقانونی اقدامات تیز کئے جائیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو واپس پاکستان 6 ماہ میں آنا تھا، پنجاب حکومت نے ان کی میڈیکل رپورٹ طلب کی تھی لیکن ان کی جانب سے میڈیکل رپورٹ نہیں بھیجی گئی، اب حکومت قانون کے مطابق فیصلے کرے گی، ہم ہر قانونی ذرائع استعمال کر کے نواز شریف کو واپس لائیں گے۔

    اس سے قبل وزیر اطلاعات شبلی فراز نے نواز شریف سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ نواز شریف بیماری کا بہانہ بنا کر لندن گئے تھے، دفتر خارجہ سے درخواست کریں گے نواز شریف کو وطن واپس لایا جائے۔