Tag: نیب

  • نیب نے احسن اقبال کی ضمانت کی مخالفت کر دی

    نیب نے احسن اقبال کی ضمانت کی مخالفت کر دی

    اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کی ضمانت کی مخالفت کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں نارووال اسپورٹس کمپلیکس اسکینڈل کی سماعت ہوئی جس میں نیب نے احسن اقبال کی ضمانت کی مخالفت کر دی۔

    قومی احتساب بیورو نے احسن اقبال کی ضمانت پر جواب ہائی کورٹ میں جمع کروا دیا، نیب نے جواب میں موقف اپنایا کہ احسن اقبال کی درخواست قابل سماعت نہیں، خارج کی جائے، احسن اقبال نے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔

    نیب کے مطابق درخواست گزار غیر معمولی حالات، یارڈشپ نہیں ثابت کرسکے۔ احسن اقبال کی ضمانت پر نیب کا جواب 2 صفحات پر مشتمل ہے۔

    یاد رہے کہ 30 جنوری کو مسلم لیگ ن کے رہنما نے اسلام ہائی کورٹ میں ضمانت کے لیے درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ احسن اقبال نے کبھی نیب میں پیش ہونے سے انکار نہیں کیا۔

    نیب نے احسن اقبال کو گرفتار کر لیا

    واضح رہے کہ 23 دسمبر کو قومی احتساب بیورو ( نیب) نے سابق وزیر داخلہ و مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما احسن اقبال کو گرفتار کیا تھا۔

  • افسران کی کارکردگی سے متعلق چیئرمین نیب کا بڑا قدم

    افسران کی کارکردگی سے متعلق چیئرمین نیب کا بڑا قدم

    اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے افسران کی کارکردگی سے متعلق بڑا قدم اٹھا لیا، نیب پراسیکیوٹرز اور تفتیشی افسران کی کارکردگی کو بہتر بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق نیب کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیب پراسیکیوٹرز اور تفتیشی افسران کی کارکردگی میں مزید بہتری لائی جا رہی ہے، اس سلسلے میں افسران کو سخت ہدایات جاری کر دی گئیں۔

    اعلامیے میں چیئرمین نیب کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ پراسیکیوٹرز اور آئی اوز جامع تیاری سے عدالتوں میں پیش ہوں، بغیر تیاری پیش ہونے والے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی، نیب پراسیکیوٹرز کے دلائل کا بھی اب قانون کے مطابق جائزہ لیا جائے گا۔

    نیب راولپنڈی کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ، 94 ارب روپے وصول

    یاد رہے کہ گزشتہ برس شریف خاندان اور سہولت کاروں سمیت بڑی مچھلیوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے لیے، اور نیب لاہور میں کام کا دباؤ بڑھنے کے باعث پراسیکیوٹرز کی باقاعدہ تربیت کا عمل شروع کیا گیا تھا، جس کے لیے ماسٹر ٹرینرز نے نیب ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں اہل کاروں کو تربیت دی۔

    گزشتہ برس دسمبر کے اختتام پر قومی احتساب بیورو راولپنڈی نے سال 2019 کی کارکردگی رپورٹ میں بتایا تھا کہ ایک سال کے دوران 94 ارب روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی جب کہ متعدد اہم سیاسی شخصیات کو مختلف بدعنوانی کے مقدمات اور ریفرنسز دائر ہونے پر گرفتار بھی کیا گیا۔

  • بلاول، آصف زرداری، فریال کے خلاف تحقیقات میں تیزی

    بلاول، آصف زرداری، فریال کے خلاف تحقیقات میں تیزی

    اسلام آباد: جے وی اوپل کیس میں بڑی اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، بلاول بھٹو، آصف زرداری اور فریال تالپور کے خلاف تحقیقات میں مزید تیزی لائی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ذرایع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ جے وی اوپل کیس کی انکوائری کا مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے، اورانویسٹی گیشن کی منظوری دے دی گئی ہے۔

    نیب راولپنڈی کی جانب سے انکوائری کو انویسٹی گیشن میں تبدیل کرنے کی سفارش کی گئی تھی، جس پر چئیرمین نیب نے انکوائری کو انویسٹی گیشن میں تبدیل کرنے کی منظوری دے دی۔

    خیال رہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری جے وی اوپل میں 25 فی صد شیئر ہولڈر ہیں، نیب ذرایع کے مطابق 1.224 بلین روپے نجی بینک سے جے وی اوپل کو ٹرانسفر ہوئے تھے، بعد ازاں جے وی اوپل کے اکاؤنٹ سے یہ رقم نکلوائی بھی گئی تھی۔

    قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی چیئرمین پیپلز پارٹی کو جے وی اوپل کیس کی انکوائری کے سلسلے میں کئی بار طلب کر چکی ہے۔

    یاد رہے کہ 20 دسمبر کو اس کیس میں طلبی پر ترجمان بلاول مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا تھا کہ نیب کا نوٹس بھیجنا انھیں ہراساں کرنے کے مترادف ہے، انھوں نے الزام لگایا کہ حکومت جب بحران کا شکار ہوتی ہے تو مخالفین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

  • نیب نے رانا ثنا اللہ کو 3 فروری کو طلب کر لیا

    نیب نے رانا ثنا اللہ کو 3 فروری کو طلب کر لیا

    لاہور: سابق وزیر قانون پنجاب اور مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کو نیب نے اثاثہ جات کیس میں 3 فروری کو طلب کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ کو نیب نے اثاثہ جات کیس میں 3 فروری کو طلب کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگی رہنما کو زمینوں اور فارم ہاؤس کی دستاویزات لے کر پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    سابق وزیر قانون پنجاب اور مسلم لیگ ن کے رہنما راناثنا اللہ کو 3 فروری کو صبح11 بجے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نیب کے سامنے پیش

    اس سے قبل گزشتہ ماہ 2 جنوری کو سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب لاہور کے آفس میں پیش ہوئے تھے۔ نیب نے رانا ثنااللہ سے 14 سوالات کے جوابا ت مانگے تھے۔

    نیب میں پیشی سے قبل مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھ پر ایک الزام پہلے بھی لگایا گیا، مگر ثابت نہیں ہوا، اب ایک اور کیس میں طلبی کی گئی، کچھ ثابت نہیں ہوگا۔

    سابق صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات میں بھی کچھ ثابت نہیں ہوگا۔

  • کرپشن کیس کے ملزم عباس جاکھرانی کا گھر سب جیل قرار

    کرپشن کیس کے ملزم عباس جاکھرانی کا گھر سب جیل قرار

    کراچی: آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کے ملزم عباس جاکھرانی کے گھر کو سب جیل قرار دے دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے عباس جاکھرانی کے گھر کو سب جیل قرار دیتے ہوئے ملزم کو جیل سے گھر منتقل کرنے کا حکم دے دیا، محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قبائلی دشمنی اور سیکورٹی خدشات کے پیش نظر ملزم کے گھر کو سب جیل قرار دیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ملزم عباس جاکھرانی جو وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے جیل اعجاز جاکھرانی کے کزن ہیں، اس وقت سکھر جیل میں قید ہیں، جب کہ ان کی رہایش گاہ جیکب آباد میں واقع ہے، جسے سب جیل قرار دیا گیا۔

    ملزم عباس جاکھرانی کو ستمبر 2019 میں نیب نے گرفتار کیا تھا، ان کی گرفتاری محکمہ تعلیم کے فنڈز میں مبینہ کروڑوں روپے کی کرپشن پر عمل میں لائی گئی تھی۔ دس دن قبل سکھر نیب ٹیم نے جیکب آباد میں چھاپا مار کر محکمہ ورکس اینڈ سروسز کے ٹھیکیدار فضل لوہر کو بھی گرفتار کر لیا تھا۔

    پارلیمنٹ لاجزہاؤس نمبر204 خواجہ سعد رفیق کیلیے سب جیل قرار

    نیب ذرایع کا کہنا تھا کہ گرفتار ٹھیکیدار نے ورکس اینڈ سروسز میں کروڑوں کی کرپشن کی ہے، انھیں چیئرمین میونسپل کمیٹی عباس جاکھرانی کیس میں گرفتار کیا گیا۔

    خیال رہے کہ 14 جنوری کو احتساب عدالت میں نیب نے اعجاز جاکھرانی سمیت 5 افراد کے خلاف 80 کروڑ کا کرپشن ریفرنس دائر کیا ہے، میونسپل کمیٹی کے چیئرمین عباس جاکھرانی، عبدالرزاق بھرانی، سردار ظہیر عیسائی اور ایک خاتون بھی ریفرنس میں نامزد ہیں، ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ اعجاز جاکھرانی نے ایم این اے منتخب ہونے کے بعد 150 ایکڑ زمین خریدی۔

  • نیب تفتیشی افسران کی جدید خطوط پر تربیت کو اہمیت دیتا ہے، چیئرمین نیب

    نیب تفتیشی افسران کی جدید خطوط پر تربیت کو اہمیت دیتا ہے، چیئرمین نیب

    اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ نیب تفتیشی افسران، پراسیکیوٹرز کی جدید خطوط پر تربیت کو اہمیت دیتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جاوید اقبال نے نیب ہیڈ کوارٹرز میں ٹریننگ، آپریشن اورپراسیکیوشن ڈویژن کارکردگی پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیب انسانی وسائل کی ترقی کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نیب تفتیشی افسران، پراسیکیوٹرز کی جدید خطوط پر تربیت کو اہمیت دیتا ہے، نیب افسر، پراسیکیوٹرز کی پیشہ ورانہ بہتری کے لیے تربیتی پلان تشکیل دیا ہے۔

    چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب کے علاقائی بیوروزمیں ٹریننگ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں، بیوروز متعلقہ علاقوں میں مجوزہ سرگرمیوں پرعملدرآمد کے ذمہ دار ہیں۔

    جسٹس (ر) جاوید اقبال کے مطابق ریفریشر، کیپسٹی بلڈنگ کورسز وضع کیے گئے تا کہ معیار یقینی بنایا جا سکے،تفتیشی افسران،پراسیکیوٹرز کے معیار میں بہتری کے لیے تربیت کا اہم کردار ہے۔

    چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب اعلیٰ ادارہ ہے جسے بدعنوانی کے خاتمے کی ذمہ داری دی گئی ہے، نیب انسانی وسائل کی ترقی کو انتہائی اہمیت دیتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ نیب ہیڈ کوارٹرز میں بھی ٹریننگ آف ٹرینرز بھی منعقد کیے جائیں گے۔

  • نیب نے جاوید لطیف کو ایک بار پھر طلب کر لیا

    نیب نے جاوید لطیف کو ایک بار پھر طلب کر لیا

    لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کو 4 فروری کو دوبارہ طلب کرلیا، لیگی رہنما کو والدہ کے اثاثوں کی تفصیلات بھی جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کو نیب لاہور نے ایک بار پھر طلب کر لیا، لیگی رہنما کو والدہ کے اثاثوں کی تفصیلات لے کر 4 فروری کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف سے والدہ کے سورس آف انکم، سرمائے سے متعلق پوچھا گیا تھا۔

    جاوید لطیف نے جواب جمع کرانے کے لیے ایک ماہ کی مہلت مانگی تھی۔ مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ والدہ کے نام اثاثوں سمیت طلب ریکارڈ کے لیے وقت درکار ہے، والدہ کی عمر زیادہ ہو چکی، تمام ریکارڈ جمع کرنے میں وقت لگے گ

    جاوید لطیف کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا

    اس سے قبل 14 جنوری کو مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈال دیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 26 دسمبر کو لاہو ہائی کورٹ نے نیب کو حکم دیا تھا کہ جاوید لطیف کی گرفتاری سے قبل انہیں آگاہ کیا جائے۔

  • احسن اقبال کے بھائی کے گرد نیب کا گھیرا تنگ

    احسن اقبال کے بھائی کے گرد نیب کا گھیرا تنگ

    اسلام آباد : قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کے بھائی مصطفی کمال کے خلاف بھی تحقیقات شروع کر دیں ، مصطفیٰ کمال کو آمدن سے زائد اثاثہ جات اور مختلف ٹھیکےلینےکےالزام میں طلب کرلیاہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کے بھائی مصطفی کمال کے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے ، مصطفی کمال کے خلاف تحقیقات نیب راولپنڈی کی جانب سے شروع کی گئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی جانب سے احسن اقبال کے بھائی کو آمدن سے زائد اثاثہ جات اور مختلف ٹھیکے لینے کے الزام میں طلب کیا گیا اور راولپنڈی ڈویلپمینٹ اتھارٹی سے میٹرو کی مد میں دئیے جانے والے ٹھیکوں کی تفصیلات بھی مانگ لی گئیں ہیں۔

    ذرائع کے مطابق احسن اقبال کے بھائی نے میٹرو کے منصوبے میں بھی ٹھیکے کئے تھے ، ان پر ٹھیکوں کی مد میں قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا بھی الزام ہے۔

    مزید پڑھیں : نیب نے احسن اقبال کے جرم کی تفصیل بتا دی

    یاد رہے نیب راولپنڈی نے احسن اقبال کو نارووال اسپورٹس سٹی کرپشن کیس میں گرفتار کیا تھا اور وہ جوڈیشل ریمانڈ پر ہے۔

    نیب نے پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال کی کرپشن کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا تھا کہ انھوں نے بہ طور وزیر منصوبہ بندی اپنے اختیارات کا نا جائز استعمال کیا اور نارووال اسپورٹس منصوبے کی لاگت کو غیر قانونی طور پر بڑھایا، ساڑھے 3 کروڑ کے منصوبے کی لاگت 10 کروڑ تک پہنچائی گئی۔

    حاصل ریکارڈ کے مطابق احسن اقبال نے خود سے ہی لاگت بڑھائی، اس کی اجازت سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی سے نہیں لی گئی۔

  • عدالت نے اسحاق ڈار کے گھر کی نیلامی روک دی

    عدالت نے اسحاق ڈار کے گھر کی نیلامی روک دی

    اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیب کو سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے لاہور میں موجود گھر کی نیلامی سے روکتے ہوئے نوٹس جاری کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے گھر کی نیلامی آج ممکن نہ ہوسکی، اسحاق ڈار کی اہلیہ نے ضلعی انتظامیہ کو نیلامی کے خلاف حکم امتناع تھما دیا، ضلعی انتظامیہ کی ٹیم آدھے گھنٹے بعد واپس روانہ ہوگئی ۔

    چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے اسحاق ڈار کی اہلیہ کی جانب سے احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔

    درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ لاہور کے علاقے گلبرگ میں موجود گھر 14 فروری 1989 کو اسحاق ڈار نے حق مہر کے عوض اپنی اہلیہ کو دیا تھا وکیل کا کہنا تھا کہ احتساب عدالت نے تبسم اسحاق کی جانب سے نیب کے اقدام کے خلاف دائر دخواست 7 نومبر 2019 کو خارج کر دی تھی۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے دلائل سننے کے بعد احتساب عدالت کے فیصلے پر حکم امتناع جاری کر دیا، عدالت نے 7 نومبر کے احتساب عدالت کے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے نیب کو نیب کو نوٹس جاری کر کے 13 فروری کو جواب طلب کر لیا۔

  • شرجیل میمن کی ضمانت میں 11 فروری تک توسیع

    شرجیل میمن کی ضمانت میں 11 فروری تک توسیع

    اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کی ضمانت میں 11 فروری تک توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں سندھ روشن پروگرام میں کرپشن پر نیب تحقیقات سے متعلق سماعت کے دوران چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ نیب نے انکوائری کب شروع کی؟ جس پر نیب افسر نے جواب دیا کہ 4 فروری 2019 سے انکوائری شروع کی۔

    چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ ابھی تک انکوائری کسی نتیجے تک کیوں نہیں پہنچی، انکوائری میں جو سامنے آیا عدالت کو بتایا جائے، نیب نےانکوائری کر دی اب تحقیقات جاری ہیں۔

    چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا نیب شرجیل میمن کو ٹارچر دینا یا مارنا چاہتا ہے؟ جس پر نیب افسر نے جواب دیا نہیں صرف قانونی تقاضے پورے کرنے ہیں۔

    چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے شرجیل میمن کو گرفتار کر کے بنیادی حقوق سلب نہیں کیے جاسکتے، شرجیل میمن بھاگ نہیں رہا، نیب صرف نیب آرڈیننس کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کرے۔

    انہوں نے ریمارکس دیے کہ تفتیشی افسر آئندہ سماعت تک کیس تیار کر کے معاونت کریں، اگر کسی پر الزام ہے تو عدالت نے جرم کے حوالے سے فیصلہ کرنا ہے۔

    بعدازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کی ضمانت میں 11 فروری تک توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔