Tag: نیب

  • چیئرمین پی ٹی آئی آج باقی ماندہ تحفے نیب میں پیش کریں گے

    چیئرمین پی ٹی آئی آج باقی ماندہ تحفے نیب میں پیش کریں گے

    راولپنڈی: چیئرمین پی ٹی آئی آج باقی ماندہ تحفے نیب میں پیش کریں گے، توشہ خانہ کیس میں ان کی آج نیب میں طلبی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو نے آج چیئرمین پی ٹی آئی کو تمام تحفوں کی تفصیلات کے ساتھ طلب کیا ہے، ان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ موجود تحفے بھی ساتھ لائیں گے۔

    نیب نوٹس کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین نے اپنے دور وزارت عظمیٰ کے دوران کُل 108 تحفے وصول کیے، انھیں ہدایت کی گئی ہے کہ جو تحفے فروخت کیے گئے ہیں ان کی رسیدیں بھی ساتھ لائیں۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بھی آج نیب میں طلبی ہے، نیب نوٹس کے مطابق بشریٰ بی بی کو این سی اے اسکینڈل میں طلب کیا گیا ہے، انھیں القادر ٹرسٹ معاہدہ، فنڈز دینے والوں کی فہرست ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ نے آج نیب میں پیشی کی تحریری یقین دہانی کرا رکھی ہے۔

  • نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اہم پیش رفت

    نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اہم پیش رفت

    اسلام آباد : قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں مزید افراد کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست وزارت داخلہ کو دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ، قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے مزید افراد کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست وزارت داخلہ کو دے دی۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ سابق سیکرٹری اعظم خان ، سکندر حیات، عارف رحیم، نوید اکبر، نثار محمد، غلام حیدر، عارف نذیر کا نام بھی ای سی ایل میں شامل کرنے کی درخواست کی ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ نیب کی فرحت شہزادی کو انٹرپول کے ذریعےپاکستان لانے کے اقدامات بھی کی درخواست کی۔

    ذرائع نے مزید کہا کہ نیب پہلے ہی پی ٹی آئی کابینہ میں موجود اراکین کے نام ای سی ایل میں ڈال چکی ہے تاہم وزارت داخلہ نے نیب کی درخواست پر ای سی ایل کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔

  • نیب کا  القادر ٹرسٹ کیس میں بشریٰ بی بی کو گواہ بنانے کا فیصلہ

    نیب کا القادر ٹرسٹ کیس میں بشریٰ بی بی کو گواہ بنانے کا فیصلہ

    اسلام آباد : قومی احتساب بیورو ( نیب) نے القادر ٹرسٹ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو گواہ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق القادر ٹرسٹ کیس میں قومی احتساب بیورو ( نیب) نے بشریٰ بی بی کو کیس میں گواہ بنانے کا فیصلہ کرلیا اور کہا بشریٰ بی بی کو نوٹس بطور ملزمہ نہیں، بطورگواہ جاری ہوا۔

    نیب کا کہنا ہے کہ 7جون کو بشریٰ بی بی کا بطور گواہ بیان قلمبند ہوگا ، طلبی بطور ملزم ہے یا گواہ ترمیمی ایکٹ کے تحت نیب نوٹس میں بتانے کا پابند ہے۔

    بشریٰ بی بی کوجاری نوٹس میں بطورگواہ طلبی کا ذکرموجود ہے، نیب عدالت میں پہلےہی کہہ چکا ہے بشریٰ بی بی کی گرفتاری نہیں چاہیے۔

    نیب کی جانب سے بشریٰ بی بی سے القادر ٹرسٹ کی دستاویزات ، القادرٹرسٹ کی رجسٹریشن اور پنجاب ہائرایجوکیشن کمیشن سے منظوری کا ریکارڈ طلبک کیا ہے۔

    اس کے علاوہ بشریٰ بی بی سے القادر ٹرسٹ کو ملنے والےعطیات کی تفصیل بھی طلب کی گئی ہے۔

    یاد رہے تین روز قبل احتساب عدالت میں 190 ملین پاؤنڈز کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی عدالت میں پیش ہوئیں تھیں۔

    ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب کا کہنا تھا کہ نیب کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن نیب کسی دباؤ میں نہیں آئے گا قانون کے مطابق کام کرے گا، نیب نے نہ تو کوئی چھاپہ مارا نہ وارنٹ جاری کیے، نیب کا کسی سے ذاتی مسئلہ نہیں قانون کے مطابق تفتیش کریں گے۔

    تفتیشی افسر نے بتایا تھا کہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری کی ضرورت نہیں، تفتیشی افسر کے بیان کے بعد عدالت نے بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت غیر موثر قرار دے دی تھی۔

  • نیب 48 ہزار روپے کے بینک اکاؤنٹ کو فریز کرانے سپریم کورٹ پہنچ گیا، چیف جسٹس برہم

    نیب 48 ہزار روپے کے بینک اکاؤنٹ کو فریز کرانے سپریم کورٹ پہنچ گیا، چیف جسٹس برہم

    اسلام آباد : سپریم کورٹ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے 48 ہزار روپے کے بینک اکاؤنٹ کو فریز کرانے کی درخواست پر برہمی کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) 48 ہزار روپے کے بینک اکاؤنٹ کو فریز کرانے سپریم کورٹ پہنچ گیا،چیف جسٹس نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ ملزم کے اکاؤنٹس میں کتنی رقم ہے جو فریزکرنی ہے۔

    نیب پراسیکوٹر نے بتایا کہ 48 ہزار 674 روپے کے بینک اکاونٹ کے فریزنگ آرڈر درکار ہیں، جس پر چیف جسٹس پاکستان نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا یہ کیسا مذاق ہے ،نیب اس وقت اختیار کا غلط استعمال کر رہا ہے۔

    چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ نیب کو ایک اختیار مل گیا جسے ہر جگہ استعمال کررہا ہے، نیب صرف 48 ہزار روپےکے پیچھے پڑا ہے، 48 کروڑ ہوتے تو بات بھی تھی۔

    جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ نیب فیئر نہیں ہے ، نیب کو ایسی درخواست دائر نہیں کرنی چاہیے تھی۔

    عدالت کے برہمی ظاہر کرنے پر نیب نے درخواست واپس لے لی، جس کے بعد سپریم کورٹ نے درخواست واپس لینے پر کیس نمٹا دیا۔

  • آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل: نیب نے وزیراعظم شہباز شریف کو کلین چٹ دے دی

    آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل: نیب نے وزیراعظم شہباز شریف کو کلین چٹ دے دی

    اسلام آباد: نیب نے وزیر اعظم شہباز شریف کو آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں بے گناہ قرار دیدیا۔

    قومی احتساب بیورو (نیب) حکام  نے عدالت میں  رپورٹ جمع کرائیہے جس میں کہا کہ آشیانہ ہاؤسنگ کے ٹھیکے میں بدعنوانی کےکوئی ثبوت نہیں ملے، اس ست سرکاری خزانے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا نہ ہی شہباز شریف نے کوئی فوائد حاصل کیے۔

    نیب حکام کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے خلاف آشیانہ ہاؤسنگ  میں کرپشن کا ثبوت نہیں ملا، دوبارہ انکوائری کی گئی مگر ثبوت نہیں مل سکا۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ شہباز شریف کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کے ثبوت نہیں ملے، آشیانہ اسکینڈل میں ان  کےخلاف بدنیتی کا کوئی پہلو بھی ثابت نہیں ہوتا۔

    نیب نے کہا کہ ریکارڈ و شواہد سے ثابت ہوتا ہے کسی پبلک آفس ہولڈر نےکسی قسم کے فوائد حاصل نہیں کیے، بغیر کسی شکوک و شبہات کے یہ بات ثابت ہورہی ہے سرکاری خزانےکو نقصان نہیں ہوا۔

    نیب نے  رپورٹ میں لکھا کہ کامران کیانی نے بھی سرکار کے خزانےکو نقصان نہیں پہنچایا، نہ ہی فواد حسن فواد نے ٹھیکہ دلوانے کے لیے کوئی رشوت لی۔

    نیب رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شہباز شریف نے آشیانہ کا معاملہ قانون کے مطابق اینٹی کرپشن کو بھجوایا تھا، احتساب عدالت قانون کے مطابق شہباز شریف کی بریت کی درخواست پر فیصلہ کر دے۔

  • 5 شہروں میں کرپشن کی انکوائری کا سامنا کرنے والے کنٹریکٹر شہزاد جتوئی کی ضمانت منظور

    5 شہروں میں کرپشن کی انکوائری کا سامنا کرنے والے کنٹریکٹر شہزاد جتوئی کی ضمانت منظور

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے 5 شہروں میں کرپشن کی انکوائری کا سامنا کرنے والے کنٹریکٹر شہزاد جتوئی کی ضمانت منظور کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق عدالت نے کنٹریکٹر شہزاد جتوئی کی 10 روز کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کر لی، شہزاد جتوئی کے خلاف قومی احتساب بیورو کی جانب سے 5 شہروں میں انکوائری جاری ہے۔

    وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کے خلاف نیب کے کراچی، بلوچستان، ملتان، راولپنڈی ریجنز میں انکوائری زیر التوا ہے، درخواست گزار انکوائریوں میں پیش ہونا چاہتے ہیں لیکن انھیں گرفتاری کا اندیشہ ہے۔

    ایڈووکیٹ راج واحد نے عدالت کو بتایا کہ پتا نہیں کب نیب کی جانب سے انکوائری کو انویسٹیگیشن میں تبدیل کر دیا جائے، میرا مؤکل عمران خان تو ہے نہیں کہ اسے انکوائری کی تبدیلی سے آگاہ کیا جائے، اس لیے استدعا ہے کہ انکوائری کی انویسٹی گیشن میں تبدیلی کی صورت میں درخواست گزار کو پیشگی آگاہ کیا جائے۔

    عدالت نے سماعت کے بعد کنٹریکٹر شہزاد جتوئی کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی اور ہدایت کی کہ انویسٹیگیشن میں تبدیلی سے انھیں بھی آگاہ کیا جائے۔ عدالت نے چیئرمین نیب کو بھی وارنٹ جاری کرنے کے سلسلے میں قانون کی پابندی کی ہدایت کر دی۔

    واضح رہے کہ درخواست گزار پر کنسٹرکشن کمپنی کی جانب سے نہروں کے ٹھیکوں میں بدعنوانی کے الزامات ہیں۔

  • عمران خان کو کیوں گرفتار کیا گیا؟ نیب نے وجہ بتادی

    عمران خان کو کیوں گرفتار کیا گیا؟ نیب نے وجہ بتادی

    اسلام آباد : قومی احتساب بیورو نیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتارکیاگیاہے، ان کو متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری پر اعلامیہ جاری کردیا۔

    نیب اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتارکیاگیاہے، عمران خان کے القادرٹرسٹ کیس میں وارنٹ یکم مئی کو جاری ہوئے تھے۔

    وزارت داخلہ کے حکم پر رینجرز قانون کی عملداری کیلئے موجودتھی، عمران خان کو متعلقہ عدالت میں پیش کیاجائے گا،

    یاد رہے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو رینجرز نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کرلیا تھا۔

    گرفتاری کے بعد آئی جی اسلام آباد نے بتایا تھا کہ عمران خان کو القادر ٹرسٹ میں گرفتار کیا گیا ہے، مذکورہ کیس میں نیب نے یکم مئی کو وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ حالات معمول کے مطابق ہیں، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے جس کی خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی۔

  • عثمان بزدار نیب تحقیقاتی ٹیم کو مطمئن کرنے میں ناکام ، ایک بار پھر طلب

    عثمان بزدار نیب تحقیقاتی ٹیم کو مطمئن کرنے میں ناکام ، ایک بار پھر طلب

    لاہور : قومی احتساب بیورو نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ایک بار پھر سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکوطلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں قومی احتساب بیورو نیب نے ایک بار پھر سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکوطلب کرلیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ عثمان بزدار نیب تحقیقاتی ٹیم کومطمئن کرنےمیں ناکام رہے ، جس پر نیب نے عثمان بزدار کو 9 مئی دن 11 بجے طلب کیا ہے۔

    نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو 30 سوالات پر مشتمل سوالنامہ کے جوابات دینے کیلئے طلب کیا گیا ہے۔

    عثمان بزدارسے 40 ارب روپے کے منصوبوں کا ایک ہی روز میں افتتاح سمیت ڈی جی خان میں ڈیم کی تعمیر کا ٹھیکہ من پسند افراد کو دینے سے متعلق بھی جواب طلب کیا ہے۔

    یاد رہے 2 مئی کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نیب آفس میں پیش ہوئے تھے۔

    گزشتہ پیشی پر عثمان بزدار سے جواب نامہ طلب کیا تھا تاہم عثمان بزدار نے گزشتہ پیشی پر سوالنامہ کے جوابات دینے سے معذرت کی تھی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ نیب حکام نے تونسہ ،ڈی جی خان کےترقیاتی فنڈز کی تفصیلات بھی پوچھ رکھی ہیں جبکہ عثمان بزدار سے مبینہ فرنٹ مینوں کا بھی ریکارڈ طلب کر رکھا ہے۔

  • کرپشن کی رقم قومی خزانے میں واپس جمع کرانے کے لیے تیار ہوں، عاشق کلیری

    کرپشن کی رقم قومی خزانے میں واپس جمع کرانے کے لیے تیار ہوں، عاشق کلیری

    کراچی: اہم کرپشن کیس میں گرفتار ملزم عاشق کلیری نے نیب کو پلی بارگین کی درخواست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق حیدرآباد تا سکھر موٹروے کرپشن اسکینڈل میں ملوث اہم ملزم عاشق کلیری نے نیب کو درخواست دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کرپشن کی رقم قومی خزانے میں واپس جمع کرانے کے لیے تیار ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی احتساب بیورو نے ملزم عاشق کلیری کی جائیدادوں کا سراغ لگانا شروع کر دیا ہے، ملزم سے برآمد رقم اور کرپشن کی مد میں لوٹے جانے والے پیسوں کو مساوی کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق جائیدادوں کی تفصیلات سامنے آنے کے بعد ملزم کی پلی بارگین کی درخواست پر فیصلہ کیا جائے گا، نیب نے عاشق کلیری کے گھر سے مزید 30 کروڑ روپے کیش برآمد کیا تھا۔

    واضح رہے کہ ملزم عاشق کلیری عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں، اور اس کیس کے دیگر ملزمان مفرور ہیں۔

  • پنجاب یونیورسٹی ٹاؤن تھری میں ترقیاتی کام شروع کیے بغیر 2 ارب کے اخراجات، نیب متحرک

    پنجاب یونیورسٹی ٹاؤن تھری میں ترقیاتی کام شروع کیے بغیر 2 ارب کے اخراجات، نیب متحرک

    لاہور: پنجاب یونیورسٹی ٹاؤن تھری میں ترقیاتی کام شروع کیے بغیر 2 ارب کے اخراجات پر نیب متحرک ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی ٹاؤن تھری میں 2 ارب کی مبینہ بے ضابطگیوں پر نیب حکام نے ٹاؤن تھری کا تمام ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔

    قومی احتساب بیورو نے پی یو ٹاؤن تھری کے ڈویلپر کو پیشی کے لیے نوٹس جاری کر دیا، نیب حکام نے پی یو ٹاؤن تھری کے ڈویلپر سے خریدی گئی زمین کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا ہے۔

    نیب حکام نے ترقیاتی کام شروع کیے بغیر 2 ارب کے اخراجات کی تفصیلات سمیت کمرشل زمین ڈویلپر کے نام منتقل کیے جانے کی تفصیلات بھی طلب کر لی ہیں، نیب نے ٹاؤن تھری کی زمین پر فصلوں کی کاشت اور منافع کی تفصیلات طلب کی ہیں۔

    نیب حکام نے پی یو ٹاؤن تھری سے متعلق ڈویلپر کو ایک سوال نامہ بھی بھیج دیا۔