Tag: نیب

  • نیب نے عمران خان سے 12 سوالات کے جوابات مانگ لیے

    نیب نے عمران خان سے 12 سوالات کے جوابات مانگ لیے

    اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے عمران خان سے 12 سوالات کا جواب مانگ لیا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق عمران خان سے توشہ خانہ کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں نیب نے ایک سوال نامہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دیا۔

    نیب نے عمران خان سے تحائف کی فروخت کی رسیدیں مانگ لی ہیں، نیب نے سوال کیا ہے کہ "آپ نے توشہ خانہ سے حاصل گفٹ کتنی بار فروخت کیے؟”

    نیب نے سوال کیے کہ "عمران خان بتائیں تحائف میں سے کون سی چیزیں فروخت کیں؟ آپ نے کب اور کس کو گفٹ فروخت کیے؟ کیا ان ٹرانزیکشنز میں کوئی مڈل مین یا وومن شامل تھی؟”

    نیب نے عمران خان کو گفٹ کی خریداری اور فروخت میں شامل ہر فرد کی تفصیل کی فراہمی کے لیے بھی کہہ دیا ہے، نیب نے ایف 7 کی دکان پر مبینہ طور پر فروخت تحائف کی تفصیلات بھی مانگ لی ہیں۔

    توشہ خانہ کیس : عمران خان کا نیب تحقیقات کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

    نیب نے سوال کیے کہ "بطور وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کتنے تحائف لیے؟” نیب نے عمران خان سے بطور شواہد تحائف کی تصاویر بھی مانگ لی ہیں، اور سوال کیا ہے کہ "بتایا جائے تحائف کی فروخت سے حاصل رقم بذریعہ بینک یا کیش لی؟”

  • نیب نے عمران خان کے خلاف کیسز کا ریکارڈ لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرا دیا

    نیب نے عمران خان کے خلاف کیسز کا ریکارڈ لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرا دیا

    لاہور : قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف کیسز کا ریکارڈ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اورپی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

    قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے عمران خان کے خلاف کیسز کا ریکارڈ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دیا، جس میں بتایا گیا کہ عمران خان کیخلاف نیب میں دو کیسز ہیں ، نیب راولپنڈی تحقیقات کررہاہے۔

    نیب رپورٹ میں کہا گیا کہ توشہ خانہ کےتحائف،اختیارات سےتجاوزکےمعاملےکی انکوائری جاری ہے، جبکہ اختیارات کاغلط استعمال، مالی فوائد لینے اور ریکارڈ چھپانے کے معاملے پر بھی انکوائری جاری ہے۔

    رپورٹ کے مطابق عمران خان کے خلاف دونوں کیسزانکوائری سطح پرہیں،کال اپ نوٹسز جاری کیے گئے، نیب راولپنڈی کےعلاوہ پاکستان میں کہیں بھی عمران خان کے خلاف کوئی کیس نہیں۔

    یاد رہے دو روز قبل عدالت نے نیب اور اینٹی کرپشن سے جمعے کو کیسز کا ریکارڈ طلب کر لیا تھا جبکہ ان دونوں اداروں کو آئندہ سماعت تک تادیبی کارروائی سے روک دیا تھا۔

  • سابق وزیراعلیٰ پرویزالہٰی  کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی تیاری

    سابق وزیراعلیٰ پرویزالہٰی کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی تیاری

    لاہور : قومی احتساب بیورو (نیب ) نے سابق وزیراعلی پنجاب ‏چوہدری پرویزالہی کےخلاف باقاعدہ انکوائری شروع کردی۔

    تفصیلات کے مطابق مبینہ کرپشن اور کِک بیکس کے معاملے پر ڈی جی نیب لاہور علی سرفراز کی سفارش پر چیئرمین نیب نےاہم انکوائریزکی منظوری دے دی۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ نیب نے سابق وزیراعلیٰ پرویزالہٰی کے خلاف باقاعدہ انکوائری شروع کردی، نیب لاہور نے سابق ایکسین ہائی وے رانااقبال کے الزامات پرانکوائری شروع کی۔

    جس کے بعد چوہدری پرویز الہٰی کو بھی نیب کی جانب سے طلب کیے جانے کا امکان ہیں۔

    اس سے قبل نیب لاہورنےچوہدری مونس ‏الٰہی،محمد خان بھٹی جنرل سیکرٹری وزیراعلی پنجاب اورسابق صوبائی وزیر علی افضل کو بھی 20 فروری کو طلبی کا نوٹس جاری کرچکی ہے۔

  • موٹر وے کرپشن: گرفتار ملزم عاشق کلیری کی نشان دہی پر مزید 30 کروڑ برآمد

    کراچی: موٹر وے کرپشن اسکینڈل کیس میں گرفتار ملزم عاشق کلیری کی نشان دہی پر مزید 30 کروڑ روپے برآمد کر لیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق حیدرآباد تا سکھر موٹر وے کرپشن اسکینڈل کیس میں نیب کراچی کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، نیب کی حراست میں موجود سابق صوبائی وزیر قانون ضیاء لنجار کے پرسنل سیکریٹری عاشق کلیری کی نشان دہی پر نیب کراچی کی ٹیم نے گلستان جوہر میں عاشق کلیری کے ہمراہ چھاپا مار کر 30 کروڑ روپے برآمد کر لیے۔

    ذرائع کے مطابق نیب نے عاشق کلیری کے گھر میں موجود فارچونر، کرولا گرینڈی اور او ڈی کارڈ کی نئی کاریں بھی برآمد کر کے تحویل میں لے لی ہیں۔

    نیب کے ہاتھوں گرفتار عاشق کلیری نے تحقیقات کے دوران 40 سے 50 کروڑ کی مزید ملکیت کی نشان دہی کی ہے، عاشق علی کی نشان دہی پر نیب کراچی 14 کروڑ روپے پہلے بھی برآمد کر چکی ہے۔

    ملزم سے کیش ریکوری کے علاوہ 40 کروڑ مالیت کے پلاٹس کی فائلیں بھی برآمد کی گئی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق نیب نے ملزم کی نشان دہی ہر گلشن اقبال کے علاقے سے یہ ریکوری کی، برآمد دستاویزات کی جانچ ہڑتال اور ملکیت کی تصدیق کی جا رہی ہے۔

    نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ حیدرآباد کی عدالت نے ملزم عاشق کلیری کا مزید 6 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ہے، اور ملزم سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

  • نیب کی گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا آغاز

    ایبٹ آباد: نیب نے گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو نے مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے جی ڈی اے سے تمام معاہدوں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

    نیب کا کہنا ہے کہ جی ڈی اے نے پارکنگ پلازہ اراضی کی کم قیمت پر الاٹمنٹ کی، ایوبیہ چیئر لفٹ کو غیر قانونی طور پر مورال کمپنی کو دیا گیا، اور نتھیاگلی میں زپ لائن کا ٹھیکہ غیر قانونی طور پر دیا گیا اور اس کی مدت بھی بڑھائی گئی۔

    نیب کے مطابق چھانگلہ گلی میں 11 کنال اراضی کے حوالے سے 25 ملین رشوت لی گئی، ٹھنڈیانی میں 300 کنال اراضی کو 99 سال کے لیے اصل قیمت کے بغیر الاٹ کی گئی۔

    نیب تحقیقات کے مطابق گلیات کے ماسٹر پلان کے لیے 20 سال کا معاہدہ 25 ملین روپے میں کیا گیا، یہ معاہدہ غیر قانونی طور پر دوبارہ دیا گیا، اور جی ڈی اے ملازم نے بطور مڈل مین 16 کنال اراضی فروخت کر کے کروڑوں روپے کمائے۔

  • عدالت نے نیب کو وزیر اعظم کے داماد کی گرفتاری سے روک دیا

    عدالت نے نیب کو وزیر اعظم کے داماد کی گرفتاری سے روک دیا

    اسلام آباد: عدالت نے نیب کو وزیر اعظم کے داماد ہارون یوسف کی گرفتاری سے روک دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں وزیر اعظم کے داماد ہارون یوسف کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، ہارون یوسف عزیز اپنے وکیل امجد پرویز کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

    وزیر اعظم کے داماد ہارون یوسف عزیز نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے سرنڈر کر دیا۔

    عدالت نے ہارون یوسف عزیز کی حفاظتی ضمانت 25 ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کی، عدالت نے ملزم کو 14 روز میں متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم بھی دے دیا۔

    عدالت نے نیب کو پیش ہونے تک پٹیشنر کو گرفتاری سے روک دیا ہے، واضح رہے کہ ملزم کے خلاف لاہور کی احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس زیر سماعت ہے۔

  • توشہ خانہ کیس : نیب کا عمران خان  کے خلاف کارروائی کا عندیہ

    توشہ خانہ کیس : نیب کا عمران خان کے خلاف کارروائی کا عندیہ

    اسلام آباد : قومی احتساب بیورو ( نیب) نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان، فرح خان، شہزاد اکبر اور زلفی بخاری سمیت دیگر کیخلاف کارروائی کا عندیہ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیب نے توشہ خانہ کیس میں کارروائی کا عندیہ دے دیا، نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب توشہ خانہ کیس میں تمام مرکزی کرداروں کے خلاف کارروائی شروع کرے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان،فرح خان، شہزاداکبر، زلفی بخاری سمیت دیگر کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

    یاد رہے قومی احتساب بیورو (نیب) نے نیب نے کابینہ ڈویژن اور سرکاری توشہ خانے سے عمران خان کے تحائف کا ریکارڈ حاصل کر لیا اور کیس کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    نیب ذرائع کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جانب سے توشہ خانہ سے تحائف لیتے ہوئے اشیا کے کم ریٹ لگائے جانے کا انکشاف ہوا ہے، عمران خان کی توشہ خانہ سے لی گئی تین گھڑیوں کی خریداری میں اپریزر رپورٹ بھی مشکوک قرار دے دی گئی۔

    نیب ذرائع کے مطابق عمران خان کی جانب سے تین قیمتی گھڑیوں گراف اور رولیکس کی انڈر انوائسنگ کا انکشاف ہوا ہے، توشہ خانہ سے تحائف خریدتے ہوئے عمران خان نے رقوم کی ادائیگی بھی کسی اور کے اکاؤنٹ سے کی۔

  • نیب نے عمران کے خلاف توشہ خانہ کیس کی تحقیقات شروع کر دیں

    نیب نے عمران کے خلاف توشہ خانہ کیس کی تحقیقات شروع کر دیں

    راولپنڈی:قومی احتساب بیورو (نیب) نے عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی تحقیقات شروع کر دیں۔

    تفصیلات کے مطابق نیب نے کابینہ ڈویژن اور سرکاری توشہ خانے سے عمران خان کے تحائف کا ریکارڈ حاصل کر لیا ہے، ان کے خلاف اس کیس میں تحقیقات شروع کر دی گئیں۔

    نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جانب سے توشہ خانہ سے تحائف لیتے ہوئے اشیا کے کم ریٹ لگائے جانے کا انکشاف ہوا ہے، عمران خان کی توشہ خانہ سے لی گئی تین گھڑیوں کی خریداری میں اپریزر رپورٹ بھی مشکوک قرار دے دی گئی۔

    نیب ذرائع کے مطابق عمران خان کی جانب سے تین قیمتی گھڑیوں گراف اور رولیکس کی انڈر انوائسنگ کا انکشاف ہوا ہے، توشہ خانہ سے تحائف خریدتے ہوئے عمران خان نے رقوم کی ادائیگی بھی کسی اور کے اکاؤنٹ سے کی۔

    پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کرنے کی تیاری ، پولیس نے وارنٹ حاصل کرلئے

    نیب نے توشہ خانہ کیس میں کابینہ ڈویژن، سرکاری توشہ خانہ کے افسران اور رانا ابرار خالد کا ابتدائی بیان قلم بند کر لیا۔ واضح رہے کہ ڈی جی نیب راولپنڈی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی تحقیقات کی نگرانی کر رہے ہیں۔

  • زرداری کے خلاف 25 سال پرانے کیسز میں بڑی پیشرفت

    زرداری کے خلاف 25 سال پرانے کیسز میں بڑی پیشرفت

    اسلام آباد: قومی اداراہ احتساب (نیب) نے سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی بریت کے خلاف اپیلیں 7 سال بعد واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کے خلاف 25 سال پرانے کیسز میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے، قومی اداراہ احتساب (نیب) نے آصف زرداری کی بریت کے خلاف اپیلیں واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اس سلسلے میں نیب نے 4 اپیلیں واپس لینے کی درخواست ہائیکورٹ میں دائر کر دی، نیب کا کہنا ہے کہ اپیلوں کی مزید پراسیکیوشن ایک لاحاصل مشق ہوگی۔

    نیب کے مطابق آصف زرداری کے خلاف دستاویز کی فوٹو کاپیاں بھی مشکل سے ریکارڈ پر ہیں، دستیاب دستاویزی شواہد، قانون شہادت کے مطابق نہیں۔

    خیال رہے کہ نیب نے آصف زرداری کی بریت کو سنہ 2015 سے چیلنج کر رکھا تھا۔

  • نیب کا تمام سابق صدور اور وزرائے اعظم کے کیسز کے حوالے سے اہم فیصلہ

    نیب کا تمام سابق صدور اور وزرائے اعظم کے کیسز کے حوالے سے اہم فیصلہ

    اسلام آباد: قومی ادارہ احتساب (نیب) نے تمام سابق صدور اور وزرائے اعظم کے کیسز میگا کرپشن کیٹیگری میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات پر قومی ادارہ احتساب (نیب) نے میگا کرپشن کیسز کی فہرستیں مرتب کرنا شروع کر دیں، تمام سابق صدور اور وزرائے اعظم کے کیسز میگا کرپشن کیٹیگری میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    سابق وفاقی اور ایڈیشنل سیکریٹریز کے کیسز بھی میگا کرپشن میں شامل ہوں گے جبکہ عوام الناس سے فراڈ کے کیسز بھی میگا کرپشن میں شامل کیے جائیں گے۔

    اس حوالے سے نیب نے تمام ریجنل بیوروز سے میگا کرپشن کیسز کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔

    ریجنل بیوروز کو ارسال شدہ خط میں ہدایت کی گئی ہے کہ نیب کے قیام سے اکتوبر 2022 تک کے تمام میگا کرپشن کیسز کی تفصیل فراہم کی جائے۔