Tag: نیب

  • جب ہماری حکومت تھی تو ڈالرایک ہی جگہ پرکھڑا رہا‘ نوازشریف

    جب ہماری حکومت تھی تو ڈالرایک ہی جگہ پرکھڑا رہا‘ نوازشریف

    اسلام آباد : سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات میں اعتماد پرپاکستان کےعوام کا مشکورہوں۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں ہماری توقعات سے بڑھ کرنشستیں ملیں۔

    انہوں نے کہا کہ پہلے60 دنوں میں ضمنی انتخابات میں ایسا نتیجہ پہلی بار آیا، ضمنی انتخابات میں پیغام مل گیا کہ آنے والا وقت کیسا آرہا ہے۔

    سابق وزیراعظم نے کہا کہ جب ہماری حکومت تھی دل وجان سے محنت کی اورکام کیا، ہماری حکومت میں ڈالرایک ہی جگہ پرکھڑا رہا۔

    نوازشریف نے کہا کہ ڈالرکی قیمت عوام کے سامنے ہے، مہنگائی کی صورت حال بھی دیکھ لیں، ہمارے دورمیں مہنگائی نہیں تھی عوام خوش تھے۔

    انہوں نے کہا کہ ڈالرکی قیمت بڑھنا موجودہ حکومت کا کارنامہ ہے، نئی حکومت کو50،55 دن ہوئے ہیں اورصورت حال دیکھ لیں۔

    سابق وزیراعطم نوازشریف نے کہا کہ محنت اورجانفشانی سے بطوروزیراعظم کام کیا جس کا عجیب صلہ مل رہا ہے۔

    ضمنی انتخابات 2018: نتائج مکمل، پی ٹی آئی اورمسلم لیگ ن چارچارنشستوں پر کامیاب

    واضح رہے کہ ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کی 11 نشستوں میں سے 4،4 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔

  • فلیگ شپ ریفرنس : واجد ضیا نے طارق شفیع کا بیان حلفی پیش کردیا

    فلیگ شپ ریفرنس : واجد ضیا نے طارق شفیع کا بیان حلفی پیش کردیا

    اسلام آباد: احتساب عدالت میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔ کل بھی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ واجد ضیا کا بیان قلمبند کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں نوازشریف کے خلاف فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت جج محمد ارشد ملک نے کی۔ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔

    عدالت میں سماعت کے آغاز پر ٹرائل کی مدت میں توسیع سے متعلق حکم نامے کی کاپی جج کو موصول ہوگئی۔

    معزز جج ارشد ملک نے کہا کہ سپریم کورٹ نے اس کے بعد مزید وقت نہ دینے کا کہا ہے۔

    پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء نے کہا کہ ریفرنس سے متعلق سوال یہ تھا فلیگ شپ کے لیے رقم کہاں سے آئی، پتہ لگانا تھا کیا نوازشریف کے ایسے اثاثے ہیں جو آمدن سے زیادہ ہوں۔

    استغاثہ کے گواہ نے کہا کہ جےآئی ٹی کواپنا کام مکمل کرنے کے لیےمحدود وقت دیا گیا تھا، 5مئی 2017 کو سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی ممبرزکا اعلان کیا۔

    واجد ضیاء نے کہا کہ ایف آئی اے سے ایڈیشنل ڈائریکٹرسطح کا نام جے آئی ٹی کے لیے طلب کیا گیا، ایس ای سی پی، نیب، اسٹیٹ بینک، ایم آئی ، آئی ایس آئی سےانتخاب ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ تمام اداروں کے سربراہان سے جے آئی ٹی کے لیے نام طلب کیے گئے، ایف آئی اے کی طرف سے بھیجے گئے ناموں میں میرا نام شامل تھا۔

    استغاثہ کے گواہ نے سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کو کچھ سولات دیے تھے جن کا پتہ لگانا تھا، سوال تھے گلف اسٹیل کیسےبنی؟ کیسےفروخت ہوئی؟ واجبات کا کیا بنا؟۔

    جے آئی ٹی سربراہ نے کہا کہ یہ بھی پتہ لگانا تھا کہ قطری خطوط حقیقت تھے یا افسانہ، ایون فیلڈ اپارٹمنٹ سے متعلق بھی معلوم کرنا تھا۔

    واجد ضیاء نے کہا کہ حسین نوازکی قائم کمپنی ہل میٹل سے متعلق بھی تفتیش کرنی تھی، ایف آئی اے سے ایڈیشنل ڈائریکٹرسطح کا نام جے آئی ٹی کے لیے طلب کیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ طارق شفیع، شہبازشریف، نوازشریف،حسن اور حسین نواز کے بیانات بھی ریکارڈ کیے گئے۔

    استغاثہ کے گواہ نے کہا کہ جےآئی ٹی نے سپریم کورٹ سے بھی ریکارڈ حاصل کیا تھا، سپریم کورٹ کوجمع کی گئی متفرق درخواستیں حاصل کی تھیں۔

    واجد ضیاء نے بتایا کہ حاصل کی گئی تمام دستاویزات ایک ایک کرکے لکھوا دیتا ہوں، نیب آرڈیننس کی شق21 کے تحت ایم ایل اے کی درخواست کی۔

    جے آئی ٹی سربراہ نے کہا کہ وزارت قانون کے نوٹیفکیشن میں ہی 21 جی کے اختیارات دیے گئے، ریفرنس سے متعلق ایم ایل ایزکا جواب صرف یواے ای سے آیا۔

    استغاثہ کے گواہ نے بتایا کہ جےآئی ٹی نے ایس ای سی پی، ایف بی آراوردیگراداروں سے ریکارڈ لیا۔

    خواجہ حارث نے واجد ضیاء کی جانب سے طارق شفیع کا بیان حلفی پیش کرنے پراعتراض کرتے ہوئے کہا کہ طارق شفیع نہ اس کیس میں گواہ ہیں نہ ہی ملزم ہے۔

    نوازشریف کے وکیل نے کہا کہ طارق شفیع کا بیان حلفی قانون کے مطابق تصدیق شدہ نہیں، طارق شفیع کا بیان حلفی شہادت کے طورپرپیش نہیں کیا جاسکتا۔

    جے آئی ٹی سربراہ نے 1978 میں اہلی اسٹیل مل کے 75 فیصد شیئرزکی فروخت کا معاہدہ پیش کیا، 1980میں اہلی اسٹیل کمپنی کے شیئرز کی فروخت کا معاہدہ بھی پیش کیا۔

    استغاثہ کے گواہ واجد ضیاء نے کہا کہ مزید شواہد پیش کرنے میں 2 دن لگ جائیں گے۔

    عدالت نے فلیگ شپ کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کردی۔

    احتساب عدالت میں گزشتہ سماعت کے دوران معاون وکیل نے بتایا تھا کہ خواجہ حارث سپریم کورٹ میں مصروف ہیں۔

    معاون وکیل کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاء کا بیان خواجہ حارث کی موجودگی میں ریکارڈ کرانا چاہتے ہیں۔

    چیف جسٹس کی نواز شریف کےخلاف ریفرنس نمٹانے کیلئےاحتساب عدالت کو 17 نومبر تک کی مہلت

    یاد رہے کہ 12 اکتوبر کو سپریم کورٹ نے نواز شریف کے خلاف العزیز یہ اور فلیگ شپ ریفرنس نمٹانے کے لیےاحتساب عدالت کو سترہ نومبر تک کی مزید مہلت دی تھی۔

    چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس کے بعد کوئی توسیع نہیں دی جائے گی سترہ نومبر تک کیسوں کا فیصلہ نہ ہوا تو عدالت اتوار کو بھی لگے گی۔

  • چیف جسٹس اور چیئرمین نیب نے اساتذہ کو ہتھکڑی لگانے کا نوٹس لے لیا

    چیف جسٹس اور چیئرمین نیب نے اساتذہ کو ہتھکڑی لگانے کا نوٹس لے لیا

    اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان اور چیئرمین نیب نے وائس چانسلر اور پروفیسرز کو ہتھکڑیاں لگا کر عدالت میں پیش کرنے کا سخت نوٹس لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے پنجاب یونی ورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران اور پروفیسرز کو ہتھکڑیاں لگا کر عدالت میں پیش کرنے پر نوٹس لے لیا۔

    [bs-quote quote=”واضح احکامات کے باوجود اساتذہ کو ہتھکڑیاں کیوں لگائی گئیں: چیئرمین نیب” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    چیف جسٹس نے ڈی جی نیب لاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کو کل طلب کر لیا ہے، چیف جسٹس نے متعلقہ حکام کو کل سپریم کورٹ رجسٹری میں پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔

    دریں اثنا چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے بھی اساتذہ کو ہتھکڑی لگا کر عدالت میں پیش کرنے کا سخت نوٹس لے لیا، چیئرمین نیب نے ڈی جی لاہور کو فوری انکوائری کا بھی حکم جاری کر دیا۔


    یہ بھی پڑھیں:  پنجاب یونی ورسٹی میں غیر قانونی بھرتیاں، سابق وی سی سمیت 6 ملزمان گرفتار


    چیئرمین نیب نے کہا کہ واضح احکامات کے باوجود اساتذہ کو ہتھکڑیاں کیوں لگائی گئیں، ذمہ داران کے خلاف 3 دن میں قانون کے مطابق کارروائی کی جائے، نیب ہیڈ کوارٹر کو بھی ذمہ داروں کے خلاف انضباطی کارروائی سے آگاہ کیا جائے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی احتساب بیورو (نیب) نے غیر قانونی بھرتیوں کے الزام میں پنجاب یونی ورسٹی کے سابق وی سی مجاہد کامران اور رجسٹرار سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر کے ہتھکڑیاں لگا کر احتساب عدالت میں پیش کیا تھا۔

  • پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل، خواجہ برادران کے نام ای سی ایل میں شامل

    پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل، خواجہ برادران کے نام ای سی ایل میں شامل

    لاہور: پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں خواجہ برادران نئی مشکل میں پڑ گئے، نیب کی درخواست پر دونوں بھائیوں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈال دیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کا نام بلیک لسٹ میں ڈال دیا گیا، درخواست ایف آئی اے کی جانب سے کی گئی تھی۔

    [bs-quote quote=”ممکنہ گرفتاری سے بچنے کی دراخواست بھی عدالت سے خارج” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے نام بلیک لسٹ میں شامل کیے جانے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔ 

    ذرائع کے مطابق پیراگون کے چیف ایگزیکٹو قیصر امین بٹ کا نام بھی ای سی ایل میں ڈال دیا گیا، بیرون ملک سفر پر پابندی عائد رہے گی، نیب نے تینوں شخصیات کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی۔

    نیب کی جانب سے ن لیگ کے رہنما اور سابق ریلوے وزیر خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سابق صوبائی وزیرِ صحت سلمان رفیق کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔


    یہ بھی پڑھیں:  خواجہ سعد رفیق کی ممکنہ گرفتاری سے بچنے کی درخواست خارج


    دو روز قبل پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں ممکنہ گرفتاری سے بچنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی نے درخواست دائر کی تھی جو عدالت نے خارج کر دی۔

    یاد رہے کہ آشیانہ سوسائٹی کی تحقیقات میں انکشاف ہوا تھا کہ سابق وفاقی وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق کے پیراگون سوسائٹی سے براہِ راست روابط ہیں، پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے ذریعے آشیانہ اسکیم لانچ کی گئی تھی۔

  • نوازشریف کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت پیر تک ملتوی

    نوازشریف کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت پیر تک ملتوی

    اسلام آباد : احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی سماعت پیرتک ملتوی ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی سماعت جج محمد ارشد ملک نے کی۔ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔

    عدالت میں سماعت کے آغاز پرمعاون وکیل نے بتایا کہ خواجہ حارث سپریم کورٹ میں مصروف ہیں جبکہ استغاثہ کی جانب سے بتایا گیا کہ نیب کے پراسیکیوٹر بھی سپریم کورٹ میں ہیں۔

    استغاثہ نے کہا کہ العزیزیہ میں شواہد مکمل ہونے سے متعلق بیان وہی دیں گے۔

    معاون وکیل نے کہا کہ جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاء کا بیان خواجہ حارث کی موجودگی میں ریکارڈ کرانا چاہتے ہیں۔

    بعدازاں احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت پیرتک ملتوی ہوگئی۔

    احتساب عدالت میں گزشتہ روز سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹرنے نواز شریف کا بیان قلمبند کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا تھا کہ سابق وزیراعظم کا بیان قلمبند کرنے کے لیے تاریخ مقرر کی جائے۔

    نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث کی طرف سے ملزم کا بیان قلمبند کرنے کی استدعا کی مخالفت کی گئی تھی۔

    احتساب عدالت نے فلیگ شپ ریفرنس میں جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیا کوآج طلب کیا ہے اور استغاثہ العزیزیہ ریفرنس میں آج حتمی شواہد مکمل ہونے سے متعلق آگاہ کرے گا۔

    العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس: تمام 22 گواہوں کے بیانات مکمل

    یاد رہے کہ دوروز قبل احتساب عدالت میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی سماعت میں تمام 22 گواہوں کے بیانات مکمل ہوگئے تھے۔ نواز شریف کے وکیل نے چھٹے روز تفتیشی افسر پر جرح مکمل کی تھی۔

  • شہبازشریف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے: شاہدخاقان عباسی

    شہبازشریف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے: شاہدخاقان عباسی

    لاہور: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہدخاقان عباسی نے کہا ہے کہ شہبازشریف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، ملک میں آج لوٹوں کی حکومت ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، شاہدخاقان عباسی کا کہنا تھا کہ شہبازشریف پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں ہے، لیکن اس کے باوجود ان سے سیاسی انتقام لیا جارہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملک میں آج لوٹوں کی حکومت ہے، حکومت عوام کو مہنگائی کے تحفے دے رہی ہے، موجودہ حکومت نے عوام سے جھوٹے وعدے کیے۔

    شہبازشریف کے صاحبزادے سلمان شہباز بھی نیب کے ریڈار پر آگئے

    ملک میں ہونے والے ضمنی انتخابات سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ 14 اکتوبر کو شیر کی فتح ہوگی، عوام مسلم لیگ ن کو ووٹ دیں گے۔

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر کو نیب نے آشیانہ اسکینڈل میں گرفتار کیا تھا، نیب نے موقف اختیار کیا تھا کہ شہبازشریف نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب اپنے اختیارا ت کا غلط استعمال کیا۔

    ن لیگ کی جانب سے اس فیصلے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کی گئی، شہباز شریف کی پیشی کے موقع پر ن لیگی کارکنوں‌ نے ہلڑ بازی کی۔

  • سابق وزیراعظم شوکت عزیز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    سابق وزیراعظم شوکت عزیز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    اسلام آباد: آج احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم شوکت عزیز کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی.

    تفصیلات کے مطابق آج ہونے والی سماعت کے بعد عدالت نے سابق وزیر اعظم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے.

    سماعت احتساب عدالت نمبر دو کے جج ارشد ملک نے کی، عدالت نے عارف علاؤالدین کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے.

    اس موقع پر لیاقت علی جتوئی،اسماعیل،شاہدحامد،نعیم اخترکی جانب سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی.عدالت نے دیگرملزمان کی حاضری لگا کرسماعت یکم نومبرتک ملتوی کردی.

    احتساب عدالت نے ملزمان کو گرفتار کرکے یکم نومبر کو عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

    مزید پڑھیں: مشرف نے پاکستان میں ایمرجنسی انکی مشاورت سے نہیں لگائی،شوکت عزیز

    یاد رہے کہ شوکت عزیز پر اختیارات سے تجاوز اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزامات کے تحت کیس چل رہا ہے.

    دوران سمت مسلسل عدم حاضری پر سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔

    واضح رہے کہ شوکت عزیز نے پرویز مشرف کے دور حکومت میں وزیراعظم کا مسند سنبھالا تھا. مشرف دور کے بعد شوکت عزیز کی معاشی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا.

  • پنجاب یونی ورسٹی میں غیر قانونی بھرتیاں، سابق وی سی سمیت 6 ملزمان گرفتار

    پنجاب یونی ورسٹی میں غیر قانونی بھرتیاں، سابق وی سی سمیت 6 ملزمان گرفتار

    لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے غیر قانونی بھرتیوں کے الزام میں پنجاب یونی ورسٹی کے سابق وی سی مجاہد کامران اور رجسٹرار سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیب نے پنجاب یونی ورسٹی کے سابق وی سی ڈاکٹر مجاہد کامران کو گرفتار کر لیا، سابق وائس چانسلر پر بے ضابطگیوں کا الزام ہے، مجاہد کامران نے بڑے پیمانے پر یونی ورسٹی میں خلاف ضابطہ بھرتیاں کیں۔

    [bs-quote quote=”مجاہد کامران نے اہلیہ کو غیر قانونی طور پر یونی ورسٹی لا کالج کی پرنسپل تعینات کیا” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مجاہد کامران نے اہلیہ کو غیر قانونی طور پر یونی ورسٹی لا کالج کی پرنسپل تعینات کیا، اور من پسند طلبہ کو اسکالر شپس دیں، سابق وی سی نے اپنے 9 سالہ دور میں غیر قانونی بھرتیاں بھی کیں۔

    ذرائع کے مطابق نیب ایگزیکٹو بورڈ مجاہد کامران کے خلاف انکوائری کی منظوری دے چکا ہے، سابق وائس چانسلر نے پپرا رولز کے خلاف من پسند کنٹریکٹر کو ٹھیکے بھی دیے۔


    یہ بھی پڑھیں:  سپریم کورٹ نےلاہورکالج فارویمن یونیورسٹی کی وی سی کوعہدے سےفارغ کردیا


    دریں اثنا قومی احتساب بیورو نے پنجاب یونی ورسٹی میں بے ضابطگیوں کے خلاف اپنی کارروائی کو وسعت دیتے ہوئے رجسٹرار سمیت مزید پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

    نیب کے ہاتھوں گرفتار ملزمان میں ڈاکٹر اورنگ زیب عالمگیر، ڈاکٹر لیاقت علی، ڈاکٹر کامران، ڈاکٹر راس مسعود، اور امین اطہر بھی شامل ہیں۔

    نیب کا کہنا ہے کہ ان ملزمان نے غیر قانونی بھرتیوں میں اہم کردار ادا کیا۔ ذرائع کے مطابق وائس چانسلر کی ملی بھگت سے 550 غیر قانونی بھرتیاں کی گئیں، یہ بھرتیاں گریڈ 17 اور ا س سے اوپر کے گریڈز میں کی گئیں۔

  • نیب نے اسحاق ڈار، سعد رفیق، انوشہ رحمان اور ثنا اللہ زہری کے خلاف تفتیش کی منظوری دے دی

    نیب نے اسحاق ڈار، سعد رفیق، انوشہ رحمان اور ثنا اللہ زہری کے خلاف تفتیش کی منظوری دے دی

    اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں سابق وزرا اور اعلیٰ افسران کے خلاف تحقیقات کی منظور دی گئی.

    تفصیلات کے مطابق آج چیئرمین نیب کی زیر صدارت اجلاس میں سابق وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق اور ریلوے افسران واہل کاروں کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی.

    اجلاس میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ زہری کے خلاف تفتیش کی منظوری بھی دی گئی.

    اس اہم اجلاس میں سرکاری محکموں میں جاری تفتیشی کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا اور ڈپٹی اے جی غلام میمن، منظوروٹو، منظوروسان، سابق ایم این اےافتخارگیلانی کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی.

    چیئرمین نیب نے ہدایت کی ہے کہ احتساب کمیشن کے پی کے افسران واہل کاروں کے خلاف بھی الزامات کا جائزہ لیا جائے.

    مزید پڑھیں: امریکا میں تعینات پاکستانی سفیرعلی جہانگیر صدیقی 19 اکتوبر کو نیب میں‌ طلب

    اس اہم اجلاس میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار، سابق آئی ٹی منسٹر انوشہ رحمان، سابق چیئرمین پی ٹی اےاسماعیل کے خلاف تحقیقات کی مظوری دی گئی.

    یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف اس وقت کرپشن الزامات میں نیب کی حراست میں ہیں اور ان سے صاف پانی اور آشیانہ اسکینڈل میں تفتیش جاری ہے.

  • امریکا میں تعینات پاکستانی سفیرعلی جہانگیر صدیقی 19 اکتوبر کو نیب میں‌ طلب

    امریکا میں تعینات پاکستانی سفیرعلی جہانگیر صدیقی 19 اکتوبر کو نیب میں‌ طلب

    لاہور: نیب لاہور نے امریکا میں تعینات پاکستانی سفیرعلی جہانگیر صدیقی کو 19 اکتوبر کو طلب کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیب نے علی جہانگیر صدیقی کو ایزگارڈ 9 کیس میں طلب کیا ہے۔

    نیب ذرائع کے مطابق ایزگارڈ 9 کیس میں علی جہانگیر صدیقی پر ساڑھے 10 ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے، جب کہ انھیں امریکا میں بطور سفیر اپنی تعیناتی کے لئے رقم دینے کے الزامات کا بھی سامنا ہے۔

    اس سے پہلے نیب کی جانب سے علی جہانگیر کو ایک سوالنامہ دیا گیا تھا، علی جہانگیر صدیقی نے نیب کے سوال نامہ کا جواب دیا گیا، مگر انھیں غیر تسلی بخش قرار دے دیا گیا ہے.

    اب علی جہانگیر صدریقی کو رواں ماہ کی 19 تاریخ کو طلب کیا ہے.


    مزید پڑھیں:  علی جہانگیر پر مقدمات ہیں، انہیں جلد واپس بلائیں گے: بیرسٹر شہزاد اکبر


    یاد رہے کہ علی جہانگیر صدیقی کی تعیناتی گذشتہ دور حکومت کے آخری دنوں میں کی گئی ، جسے اس وقت اپوزیشن نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا.

    واضح رہے کہ چند روز قبل مشیر برائے احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے بیان دیا تھا کہ امریکا میں پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی پر مقدمات ہیں، انھیں جلد واپس بلائیں گے۔