Tag: نیب

  • نوازشریف کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت 15 اگست تک ملتوی

    نوازشریف کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت 15 اگست تک ملتوی

    اسلام آباد : احتساب عدالت نے سزا یافتہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف العزیزیہ اورفلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت 15 اگست تک ملتوی کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنسزکی سماعت کی۔

    نوازشریف کو اڈیالہ جیل سے انتہائی سخت سیکیورٹی میں بکتربند گاڑی کے ذریعے عدالت لایا گیا جبکہ
    پراسیکیوشن کے گواہ واجد ضیاء اور نیب ٹیم بھی ریکارڈ لے کراحتساب عدالت پہنچی۔

    سابق وزیراعظم نوازشریف کو مختصرسماعت کے بعد واپس اڈیالہ جیل روانہ کردیا گیا۔

    بعدازاں احتساب عدالت نے سزا یافتہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف العزیزیہ اورفلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت 15 اگست تک ملتوی کردی۔

    احتساب عدالت میں نوازشریف کے خلاف سماعت سے قبل مسلم لیگ ن کے رہنما پرویزرشید، بیرسٹر ظفراللہ، چوہدری تنویرکواحاطہ عدالت میں جانے سے روک دیا گیا۔

    پولیس حکام کی جانب سے ن لیگی رہنماؤں کو بتایا گیا کہ صرف مقدمے سے متعلق افراد ہی عدالت جاسکتے ہیں۔

    نوازشریف کی پیشی کے سلسلے میں جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، احتساب عدالت کے اطراف 200 سے زائد اہلکار تعینات تھے۔

    دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پرمشتمل بینچ شریف خاندان کے خلاف اپیلوں پرسماعت کرے گا۔

    سابق وزیراعظم نوازشریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی سزا معطلی کی درخواستوں پرسماعت ہوگی۔

    یاد رہے کہ احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے آج نوازشریف کو اور جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاء کو بطور گواہ طلب کررکھا تھا۔

    نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو قید کی سزا اورجرمانہ

    واضح رہے کہ احتساب عدالت کی جانب سے 6 جولائی کو ایون فیلڈ ریفرنس میں نواشریف کو 11، مریم نواز کو 8 اور کیپٹن صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

    نوازشریف اور ان کی بیٹی مریم نواز 13 جولائی کو جب لندن سے وطن واپس لوٹے تو دونوں کولاہور ایئرپورٹ پرطیارے سے ہی گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا تھا۔

  • نوازشریف کےخلاف العزیزیہ اورفلیگ شپ ریفرنسزکی سماعت آج ہوگی

    نوازشریف کےخلاف العزیزیہ اورفلیگ شپ ریفرنسزکی سماعت آج ہوگی

    اسلام آباد: احتساب عدالت میں سزا یافتہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت آج ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک سابق وزیراعظم کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنسزکی سماعت کریں گے۔

    احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے آج نوازشریف کو اور جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاء کو بطور گواہ طلب کررکھا ہے۔

    ذرائع کے مطابق سزا یافتہ سابق وزیراعظم کواڈیالہ جیل سے آرمرڈ وہیکل میں عدالت لایا جائے گا، نوازشریف کے قافلے میں جیمروالی گاڑی ، ایمبولینس بھی شامل ہوگی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی سیکیورٹی کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، احتساب عدالت کے اطراف 200 سے زائد اہلکار تعینات ہوں گے۔

    نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو قید کی سزا اورجرمانہ

    واضح رہے کہ احتساب عدالت کی جانب سے 6 جولائی کو ایون فیلڈ ریفرنس میں نواشریف کو 11، مریم نواز کو 8 اور کیپٹن صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

    نوازشریف اور ان کی بیٹی مریم نواز 13 جولائی کو جب لندن سے وطن واپس لوٹے تو دونوں کولاہور ایئرپورٹ پرطیارے سے ہی گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا تھا۔

  • پچانوے ملین ڈالرکی منی لانڈرنگ کی تحقیقات ،  میاں منشا 17 اگست کو طلب

    پچانوے ملین ڈالرکی منی لانڈرنگ کی تحقیقات ، میاں منشا 17 اگست کو طلب

    اسلام آباد : نیب نے پچانوے ملین ڈالر منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے لئے نواز شریف کے قریبی ساتھی میاں منشا کو سترہ اگست کو طلب کرلیا، میاں منشا نے 95 ملین ڈالرمنی لانڈرنگ کےذریعے برطانیہ منتقل کیے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے 95 ملین ڈالر منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے لئے میاں منشا کو 17 اگست کو طلب کرلیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی 3 رکنی ٹیم میاں منشا سے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرے گی۔

    نیب ذرائع کے مطابق میاں منشا کے خلاف پاکستان ورکر پارٹی کے فاروق سہلریا نے درخواست دی تھی، فاروق سہلریا کو الیکشن سےقبل طلب کرکے بیان ریکارڈ کرچکا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں منشا نے 95 ملین ڈالر منی لانڈرنگ کے ذریعے برطانیہ منتقل کیے، ایم سی بی بینک، نشاط گروپ، ڈی جی خان سیمنٹ میاں منشا کی ملکیت ہیں جبکہ آدم جی انشورنس اور نشاط پاورکمپنیاں بھی میاں منشا کی ملکیت ہیں۔

    خیال رہے میاں منشانواز شریف کے قریبی ساتھیوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔

    یادرہے گذشتہ روز سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد نے تفتیش میں انکشافات کرتے ہوئے کہا تھا کہ غیرملکی اثاثے شہزاد سلیم کے پاس محفوظ ہیں، چونیاں پاور، نشاط پاور سے قومی خزانے کو 80 ارب کا نقصان پہنچایا، دونوں پاور پلانٹ نشاط گروپ کی ملکیت ہیں، دونوں پاور پلانٹس سے سالانہ 80 ارب روپے کا فراڈ ہوتا تھا۔

    انکشافات کے بعد نیب نے چیف ایگزیکٹو نشاط چونیاں ملز شہزاد سلیم کو طلب کرلیا تھا۔

    خیال رہے کہ شہزاد سلیم ٹیکسٹائل انڈسٹری کی دنیا میں بڑے بزنس مین مانے جاتے ہیں اور معروف کاروباری شخصیت میاں منشا کے قریبی عزیز بھی ہیں جبکہ نشاط چونیاں ملز میاں منشا کی ملکیت ہے۔

  • چوہدری نثار نے جومیرے ساتھ کیا ان کومیری بد دعا لگی‘ ڈاکٹرعاصم

    چوہدری نثار نے جومیرے ساتھ کیا ان کومیری بد دعا لگی‘ ڈاکٹرعاصم

    کراچی : سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹرعاصم کا کہنا ہے کہ متحد ہوکر قوم کی حفاظت کے بہت سے اقدام اٹھانے ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں احتساب عدالت کے باہرپیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم حسین نے کہا کہ چوہدری نثار نےجو میرے ساتھ کیا ان کومیری بد دعا لگی، آج ان کا حشردیکھیں۔

    ڈاکٹرعاصم حیسن کا کہنا تھا کہ متحد ہوکر قوم کی حفاظت کے بہت سے اقدام اٹھانے ہوں گے، ہمیں وہ کام بھی کرنے ہوں گے جواچھے نہیں لگتے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت میں فرٹیلائزر سیکٹرمیں 462 ارب کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

    ڈاکٹرعاصم سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جبکہ نیب کی جانب سے گواہ شعیب سلیم کو پیش کیا گیا۔

    احتساب عدالت نے گواہ شعیب سلیم کے بیان پرجرح مکمل ہونے کے بعد ریفرنس کے مزید گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت 16 اگست تک ملتوی کردی تھی۔

    یاد رہے کہ 7 مئی 2016 کو احتساب عدالت نے پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم حسین اور دیگرملزمان کے خلاف 462 ارب روپے کی کرپشن ریفرنس میں فرد جرم عائد کی تھی۔

    واضح رہے کہ ڈاکٹرعاصم حسین کو 26 اگست 2015 کو حراست میں لیا گیا تھا اور 27 اگست کو رینجرز نے انہیں دہشت گردوں کے علاج کے الزام میں کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کرکے 90 روز کا ریمانڈ حاصل کیا تھا۔

  • پنجاب کی 7 ہاؤسنگ اسکیموں کے خلاف نیب کی تحقیقات کا آغاز

    پنجاب کی 7 ہاؤسنگ اسکیموں کے خلاف نیب کی تحقیقات کا آغاز

    راولپنڈی: قومی احتساب بیورو (نیب) نے جعلی پلاٹ فروخت کر کے عوام سے رقم وصول کرنے والی پنجاب کی7 ہاؤسنگ اسکیموں کے خلاف اور چار موٹرسائیکل کمپنیز کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا۔

    ترجمان قومی احتساب بیور کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نیب لاہورنے7ہاؤسنگ سوسائٹیزکےخلاف تحقیقات شروع کردیں، جن اسکیموں کے خلاف انکوائری کی جائے گی اُن میں ایڈن سٹی لاہور کینٹ،ایڈن لائف سرگودھا، صدیق نگر ہاؤسنگ اسکیم ساہیوال ، الحمدگارڈن ہاؤسنگ اسکیم، ایل ڈی اےایونیو ون لاہور ، ایڈن پوائنٹ لاہور اور ایڈن ویلیو ہومز لاہور شامل ہیں۔

    مزید پڑھیں: آشیانہ ہاؤسنگ کیس: فواد حسن فواد کے انکشافات

    نیب اعلامیے مطابق کمپنیوں پر الزام ہے کہ انہوں نے پلاٹوں کی فروخت کا جھانسہ دے کر عوام سے بڑی تعداد میں رقم وصول کی۔ قومی احتساب بیورو نے متاثرہ افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ 15 روز کے اندر بمعہ دستاویزات نیب لاہور آفس رابطہ کریں تاکہ جعلسازوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔

    دوسری جانب نیب لاہور نے چار موٹرسائیکل کمپنیز کے خلاف بھی تحیققات شروع کی ہیں، ان کمپنیوں میں الخورشید گروپ، فاسٹ مارکیٹنگ گلوبل، روشن نیٹ ورک مستقبل اور مائیکرو سپلائی سروسز شامل ہیں۔

    ان کمپنیز مالکان  نے عوام کو موٹرسائیکل کی بکنگ، فروخت اور سرمایہ کاری کا جھانسہ دیا، نیب نے ان  متاثرین سے بھی رقوم کی واپسی کے لیے دستاویزی ثبوت پندرہ روز میں جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔

    واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو لاہور میں سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کے خلاف پیرا گون ہاؤسنگ اسکیم کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔

    نیب لاہور  نے خواجہ سعد رفیق اور اُن کے بھائی کو تفتیش کے لیے 15 اگست کو از خود پیش ہونے کا حکم دیا، ذرائع کے مطابق دونوں شخصیات کو ہدایت کی گئی ہیں کہ وہ پیرا گون ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق ریکارڈ لے کر آئیں۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی سعد رفیق اور ان کے بھائی مشیر صحت سلمان رفیق محکمہ صحت میں ہونے والی کرپشن سے متعلق نیب میں پیشی بھگت چکے ہیں۔

     

  • چیف جسٹس ثاقب نثار نے نیب کو ایازخان نیازی کی گرفتاری سے روک دیا

    چیف جسٹس ثاقب نثار نے نیب کو ایازخان نیازی کی گرفتاری سے روک دیا

    اسلام آباد : این آئی سی ایل اسکینڈل کیس میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے نیب کو ایاز خان نیازی کی گرفتاری سے روک دیا اور کہا جو پاکستان میں ہوتا ہے اسے گرفتار کرلیا جاتا ہے اور جسے پکڑنا تھا وہ تو ملک سے باہر بھاگ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں این آئی سی ایل اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی ، دوران سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار نے نے نیب کو ایاز خان نیازی کی گرفتاری سے روک دیا اور کہا جسے پکڑنا تھا وہ تو ملک سے باہر بھاگ گیا۔

    چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا پتہ ہے کیسے سیاسی طور پر لوگوں کو باہر بھیج دیا جاتا ہے، جو پاکستان میں ہوتا ہے اسے گرفتار کرلیا جاتا ہے۔

    جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ دوران تحقیقات نیب لوگوں کو کیوں اٹھا کرلے جاتی ہے، نیب تحقیقات کے بہانے کیوں لوگوں کو لٹکا کر رکھتی ہے، جن کو پکڑنا ہوتا ہے آپ پکڑتے نہیں۔

    چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے معلوم ہے نیب کیسے لوگوں کو باہر جانے کے راستےبتاتا ہے، ہمارےپاس ساری معلومات ہیں، جو شخص آپ کی قید میں آجاتا ہے، اسے نیب رگڑ دیتا ہے۔

    نیب کی جانب سےبتایاگیا ایازنیازی کےخلاف دو انکوائریاں چل رہی ہیں۔

    عدالت نے ہدایت کی کہ ایاز خان نیازی کے خلاف کوئی اور کیس ہے تو گرفتاری سے پہلے وارنٹ جاری کئے جائیں گے، ایاز خان نیازی ان وارنٹس کے خلاف دس دن میں ضمانت کرواسکیں گے۔

    بعد ازاں کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کر دی گئی۔

  • نیب کی درخواست پر اسحاق ڈار کا پاسپورٹ بلاک کردیا

    نیب کی درخواست پر اسحاق ڈار کا پاسپورٹ بلاک کردیا

    اسلام آباد : حکومت پاکستان نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی درخواست پر اثاثہ جات ریفرنس میں اشتہاری ملزم اسحاق ڈار کو بلیک لسٹ قرار دیتے ہوئے سابق وزیر خزانہ کا پاسپورٹ بلاک کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے اثاثہ جات ریفرنس میں اشتہاری اور مفرور ملزم و سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بلیک لسٹ کرتے ہوئے ان کا پاسپورٹ بھی بلاک کردیا ہے۔

    قومی احتساب بیورو نے اسحاق ڈارکو انٹرپول کے ذریعے لندن سے گرفتار کرکے وطن واپس لانے کے لیے ریڈ وارنٹ بھی جاری کیے ہوئے ہیں۔

    نیب کی جانب سے جاری ریڈ وارنٹ میں برطانیہ کے ایون فیلڈ ہاؤس پارک لین 16 اے اور سابق وفاقی وزیرخزانہ کے دبئی میں موجود دوسرے گھر ای 144 ہجویری ویلا ایمریٹس ہل کے گھر کا ایڈریس لکھا ہوا ہے۔

    انٹرپول کی مدد سے اسحاق ڈار کی وطن واپسی کے لیے جاری ہونے والے ریڈ وارنٹ میں سابق وفاقی وزیر خزانہ کے جسمانی خدوخال کی تفصیلات بھی درج کی گئی ہیں۔

    قبل ازیں وزارت داخلہ نے نیب کی درخواست پر اسحاق ڈار کی گرفتاری اور وطن واپسی کے لیے ریڈوارنٹ جاری کرنے کی منظوری دی تھی، جس کے لیے انٹرپول کو بھی خط ارسال کیا گیا تھا۔


    مزید پڑھیں: اسحاق ڈار کے ریڈوارنٹ جاری


    خیال رہے عدالت نے اسحاق ڈار کو وطن واپسی کے لیے کئی بار مہلت دی مگر وہ اپنی صفائی دینے کے لیے حاضر نہ ہوئے۔

    یاد رہے کہ 14 جولائی کو اسحاق ڈار کی وطن واپسی سے متعلق ہونے والی کیس کی سماعت میں اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ اسحاق ڈار کے ریڈوارنٹ جاری کردیے گئے، جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا تھا کہ کیا اسحاق ڈار کا پاکستانی پاسپورٹ منسوخ کیا گیا؟

    اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا تھا کہ اسحاق ڈارکا ابھی تک پاسپورٹ منسوخ نہیں کیا گیا کیونکہ ملزم اس کے بعد واپس نہ آنے کا جواز  پیش کرسکتا ہے، ہمیں انٹرپول کی جانب سے کارروائی کا انتظار ہے۔


    ویڈیو دیکھیں: بیمار اسحاق ڈار کی لندن میں پھرتیاں، ویڈیو سامنے آگئی


    یاد رہے 9 جولائی کو جسٹس ثاقب نثار نے اسحاق ڈار کی پیشی یقینی بنانے کے لیے وزارت داخلہ اور اٹارنی جنرل کو حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسحاق ڈار ملک کی سب سے بڑی عدالت کو خاطر میں نہیں لارہے، وہ مفرور ہیں، کوئی بھی ان کو پکڑ کرپیش کرسکتا ہے۔

    چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اگر اسحاق ڈار نہیں آتے تو ان کا پاسپورٹ منسوخ کیا جائے اور انٹرپول کے ذریعے انہیں واپس لایا جائے۔

  • نندی پورکرپشن کیس: نیب تمام ریفرنسزکی تفصیلات عدالت میں پیش کرے‘ چیف جسٹس

    نندی پورکرپشن کیس: نیب تمام ریفرنسزکی تفصیلات عدالت میں پیش کرے‘ چیف جسٹس

    اسلام آباد : سپریم کورٹ میں نندی پورپاور پلانٹ میں بد انتظامی کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے نیب سے تمام زیرالتوا ریفرنسز کی تفصیلات طلب کرلیں۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے نندی پور پاور پلانٹ میں بد انتظامی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

    نیب پراسیکیوٹر نےعدالت عظمیٰ کو آگاہ کیا کہ نیب میں نندی پورپراجیکٹ سے متعلق کئی تحقیقات چل رہی ہیں جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ نیب تمام ریفرنسز کی تفصیلات عدالت میں پیش کرے۔

    چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ نیب اہم کیس سرد خانے میں رکھ کر بھول گیا۔ انہوں نے استفسار کیا کہ قمرالزماں چوہدری کے خلاف کیس میں تحقیقات آگے کیوں نہیں بڑھی۔

    انہوں نے ریمارکس دیے کہ کیوں نہ کیس سرد خانے میں رکھنے پر کارروائی کی جائے، تحقیقات میں اتنا وقت کیوں لگتا ہے۔؟

    نیب پراسیکیوٹرنے جواب دیا کہ تاخیرسے منظوری میں منصوبےکی لاگت میں اضافہ ہوا جبکہ تحقیقاتی رپورٹ ریجنل بورڈمیٹنگ میں منظوری کے لیے پیش کردی ہے۔

    بعدازاں چیف جسٹس آف پاکستان نے نیب سے زیرالتوا ریفرنسز کی تفصیلاب طلب کرلیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کی درخواست پرنندی پور کرپشن کیس ری اوپن کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسزجاری کیے تھے۔

  • نیب اجلاس، سعد رفیق سمیت سابق وزرا کے خلاف جاری تحقیقات کا جائزہ

    نیب اجلاس، سعد رفیق سمیت سابق وزرا کے خلاف جاری تحقیقات کا جائزہ

    لاہور: چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب دفترلاہورمیں اجلاس معنقد ہوا، جس میں‌ ڈی جی نیب لاہورکی جانب سےچیئرمین نیب کوبریفنگ دی گئی.

    تفصیلات کے مطابق نیب کے اس اہم اجلاس میں‌ سعد رفیق کے خلاف 55 لوکو موٹوزکی خریداری میں مالی بدعنوانی کا جائزہ لیا گیا.

    اجلاس میں ریلوے زمین کی غیرقانونی لیزنگ سمیت دیگرالزامات کی انکوائری کا بھی جائزہ لیا گیا. سابق وزیرسیف الملوک، سابق ایم این اے مدثر قیوم اور ایم این اےاظہر قیوم کے خلاف انکوائری کے معاملات بھی زیرغورآئے.

    چیئرمین نیب کو سابق چیئرمین اوقاف کے خلاف غیرقانونی اثاثہ جات پر بریفنگ دی گئی، ساتھ ایل ڈی اے کے سابق چیف انجینئر ریاض الحق کے خلاف شکایات پر بریفنگ دی گئی.

    اجلاس میں پنجاب پولیس کےسینئر افسران کے خلاف بھی غیرقانونی اثاثہ جات اور سابق سی سی پی او لاہور کے خلاف اثاثہ جات کی شکایات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی.


    نیب نے 2200 ملین روپے بدعنوان عناصرسے لے کرمتاثرین کو واپس کیے


    ڈی آئی جی حیدراشرف اورمنظو روٹوکے خلاف بھی بدعنوانی کی شکایات پر چیئرمین نیب کو بریفنگ دی گئی.

    نیب نےرکن قومی اسمبلی اظہرقیوم 10اگست کوطلب کرلیا اظہرقیوم کے خلاف غیرقانونی اثاثہ جات کی انکوائری جاری ہے، اظہر قیوم کو 10اگست کوپیش ہونے کا نوٹس بھیجا گیا ہے۔ 

    نیب نے پنجاب کمپنیز اسکینڈل ،احد چیمہ کی فیملی کا ریکارڈایف بی آرسےطلب کر لیا ہے، احدچیمہ کےخاندان کاریکارڈمرتب کرنےکے لئےایف بی آر کی4ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، احد چیمہ پر20 اگست کواحتساب عدالت فردجرم عائدہوگی۔