Tag: نیب

  • نیب سے سزا یافتہ افسران عہدوں سے فارغ

    نیب سے سزا یافتہ افسران عہدوں سے فارغ

    کراچی: قومی احتساب بیورو (نیب) سے سزا یافتہ یا ضمانت پر رہا افسران کو عہدوں سے فارغ کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیب سے سزا یافتہ یا ضمانت پر رہا ملازمین کے خلاف اہم کارروائی عمل میں لائی گئی ہے، بورڈ آف ریونیو سندھ نے ہائیکورٹ کے حکم پر نیب مقدمات میں سزا یافتہ یا ضمانت پر رہا ملازمین کو عہدوں سے فارغ کر دیا۔

    بورڈ آف ریونیو نے عہدوں سے فارغ کیے جانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا، سزا یافتہ یا ضمانت پر رہا افسران مختیار کار، رجسٹرار اور دیگر پوسٹوں پر تعینات تھے۔

    عہدوں سے فارغ ملازمین کو بورڈ آف ریونیو میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، ان ملازمین کی تعداد 15 ہے، جن میں گریڈ 9 سے گریڈ 16 تک کے ملازمین شامل ہیں۔

    عہدوں سے ہٹائے گئے ملازمین کا تعلق جیک آباد، سانگھڑ، کراچی، شکار پور اور جام شورو سے ہے، ان میں 4 افسران کا تعلق کراچی سے ہے، جب کہ ہٹائے گئے 3 افسران اس وقت زیر حراست ہیں۔

  • راؤ انوار نے اربوں روپوں کے اثاثے کیسے بنائے؟ نیب کا بڑا قدم

    راؤ انوار نے اربوں روپوں کے اثاثے کیسے بنائے؟ نیب کا بڑا قدم

    کراچی: سابق ایس ایس پی راؤ انوار نے اربوں روپوں کے اثاثے کیسے بنائے؟ نیب نے ان کے خلاف جاری انکوائری کو تحقیقات میں بدلنے کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق آج نیب کراچی ریجنل بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں 3 انکوائریز کو تفتیش میں تبدیل کرنے کی سفارش منظور کی گئی، جب کہ ایک انکوائری کو تحقیقات میں بدلنے کی منظوری دی گئی۔

    نیب نے سابق ایس ایس پی راؤ انوار کے خلاف تحقیقات کی منظوری دے دی، 9 بینک اکاؤنٹس کو منجمد کرنے کی بھی منظوری دی گئی، ان تمام کیسز میں اربوں روپے کی رقم خورد برد کی گئی۔

    نیب کا کہنا ہے کہ سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے جمع کرنے کا الزام ہے، نیب نے اس الزام کو تحقیقات میں تبدیل کرنے کی منظوری دی، ریکارڈ کے مطابق ملزم نے اربوں روپے سے زائد کے اثاثے جمع کیے۔

    دوسری طرف اجلاس میں این آئی سی وی ڈی افسران اور دیگر کے خلاف انکوائری تحقیقات میں تبدیلی کی سفارش سامنے آئی، جس میں کہا گیا کہ اس کیس میں غیر قانونی تقرریوں اور کروڑوں کے غیر قانونی الاؤنس دیے گئے ہیں، افسران، عہدے داروں نے طبی آلات کی خریداری میں بے ضابطگیاں کیں۔

    نیب کے مطابق ڈاکٹر احسان اور شاہد یوسف کے خلاف انکوائری تحقیقات میں تبدیل کرنے کی سفارش کی گئی ہے، ان ملزمان نے کرپشن کے ذریعے خزانے کو 325 کروڑ کا نقصان پہنچایا۔

  • ضلع ملیر کراچی، زکوٰۃ کے حوالے سے اہم انکشاف

    ضلع ملیر کراچی، زکوٰۃ کے حوالے سے اہم انکشاف

    کراچی: قومی احتساب بیورو (نیب) نے سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کے خلاف بھی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیب کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ شہر قائد میں سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ سے صرف ضلع ملیر کے رہائشیوں کو ہی زکوٰۃ اور دیگر امداد دی جاتی رہی۔

    زکوٰۃ اور امداد لینے والے ضلع ملیر کے 10 ہزار سے زائد افراد کی فہرست مرتب کر لی گئی ہے، اس فہرست میں شامل 100 افراد کو پہلے مرحلے میں بیان کے لیے طلب کر لیا گیا، جب کہ 17 افراد کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا ہے، اور بیان ریکارڈ کرانے والوں نے زکوٰۃ اور فنڈز نہ لینے کا انکشاف کیا۔

    نیب کے مطابق سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ میں 2017 اور 18 کے درمیان 50 کروڑ سے زائد کی رقم ضلع ملیر کے رہائشی افراد کو دی گئی۔

    بیان ریکارڈ کرانے والے شہریوں نے انکشاف کیا کہ پیپلز پارٹی کے علاقائی رہنماؤں نے امداد کے لیے ان کا ڈیٹا مانگا تھا مگر انھیں امداد نہیں دی گئی۔

    نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ فہرست میں شامل ضلع ملیر کے تمام شہریوں کو نوٹس جاری کیا جائے گا، نوٹس جاری ہونے اور بیان ریکارڈ ہونے کے بعد تحقیقات کا دوسرا مرحلہ شروع کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق ملیر کے علاوہ دیگر اضلاع کے بھی افراد کا سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ سے ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔

  • نیب  نے مسلم لیگ ن کے رہنما  احسن اقبال کے الزامات کو مسترد کردیئے

    نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کے الزامات کو مسترد کردیئے

    لاہور : قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کے الزامات کو مسترد کردیئے اور من گھڑت الزامات زیرسماعت مقدمات پراثراندازہونے کی کو شش قرار دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا احسن اقبال پر ٹھوس شواہد کی بنیاد پر ریفرنس دائر کیا گیا، من گھڑت الزامات زیرسماعت مقدمات پراثراندازہونےکی کو شش ہے۔

    ترجمان نیب کا کہنا تھا کہ نیب نےان الزامات کاجائزہ لینے کا فیصلہ کیاہے، اس سلسلے میں قانون اپنا راستہ خود بنائے گا، نیب کا کسی سیاسی جماعت، گروہ اور فرد سے تعلق نہیں۔

    یادر رہے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے نیب کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نیب نےچلتےہوئےمنصوبےتباہ کردیےہیں اور پاکستان کےترقیاتی ڈھانچےکوتباہ کردیا ہے، 30افسران کونیب نے نیب گردی کیلئےہراساں کیاگیا، افسران نےبھی کانوں کوہاتھ لگالیاکہ آئندہ کسی فائل پردستخط نہیں کریں گے۔

    کوئی افسرحکومت پاکستان کاکام نہیں کرےگاکیونکہ نیب انکوائری آجاتی ہے، یہ جھوٹےکیسزصرف انتقامی آگ کوبجھانے کیلئےکیےجارہےہیں، اپنی نوکری پکی کرنے کے لئے جھوٹے کیسز بنا دیتے ہیں، چیئرمین نیب کی مدت ختم ہونےمیں ایک ماہ رہ گیا، سناہےچیئرمین نیب کوتوسیع دینےکیلئےآرڈیننس لایاجارہاہے، ہم کسی ایک آرڈیننس کوآنےنہیں دیں گے۔

  • نیب کو  خواجہ آصف کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا حکم

    نیب کو خواجہ آصف کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا حکم

    لاہور : احتساب عدالت نے نیب کو مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیتے ہوئے نیب ریفرنس آنے تک ن لیگی رہنما کو حاضری سے استثنیٰ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج شیخ سجاد احمد نے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کی حاضری معافی کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

    فیصلے میں عدالت نے قرار دیا کہ خواجہ آصف کے خلاف نیب نے ابھی تک ریفرنس دائر نہیں کیا ، نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر نیب ریفرنس دائر کرنے سے متعلق انوسٹی گیشن آفیسر کو آگاہ کریں ۔

    تحریری حکم میں کہا گیا کہ نیب ریفرنس کے بغیر کیس پر کارروائی کا کوئی فائدہ نہیں ، خواجہ آصف کو نیب ریفرنس آنے پر ٹرائل میں طلب کیا جائے گا اور ان کے کیس کی فائل ریکارڈ روم میں بھجوا دی جائے۔

    احتساب عدالت نے خواجہ آصف کو نیب ریفرنس آنے تک حاضری سے استثنیٰ دے دیا۔

    یاد نیب نے خواجہ آصف کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا تاہم ۔لاہور ہائیکورٹ نے خواجہ آصف کی ضمانت منظور کی تھی۔

  • کسٹم کا میگا کرپشن اسکینڈل، 25 سے زائد افسران شامل تفتیش

    کسٹم کا میگا کرپشن اسکینڈل، 25 سے زائد افسران شامل تفتیش

    کراچی: کسٹم پائلٹ پروجیکٹ کے لیے ادائیگی کے معاملے میں نیب تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیب نے کسٹم کے موجودہ اور ریٹارئرڈ 25 سے زائد افسران کو بھی شامل تفتیش کر لیا ہے، کسٹم کے میگا کرپشن اسکینڈل کی تحقیقات اور ریفرنس کی منظوری چئیرمین نیب نے دی تھی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ شامل تفتیش ہونے والے پچیس میں سے تین افسران نے نیب کی چار رکنی ٹیم کو بیان ریکارڈ کرا دیا ہے، کسٹم کے کلیئرنس سسٹم کے پائلٹ پراجیکٹ میں 11 ملین ڈالر سے زائد رقم بغیر کام کے ایک غیر ملکی کمپنی کو دیے گئے تھے۔

    ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ 11.25 ملین ڈالر ایک بھارتی شہری کی کمپنی اگلیٹی کو ادا کیے گئے تھے، اس کیس میں سابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ اور ایف بی آر کے دو سابق چئیرمینز کو بھی نیب نے نوٹس جاری کیے تھے۔

    ذرائع کے مطابق ادائیگی کسٹم سافٹ ویئر پائلٹ پروجیکٹ کے لیے کی گئی تھی، اور پندرہ سال گزرنے کے باوجود کسٹم کا کلیئرنس سسٹم تاحال نہیں بنایا جا سکا تھا۔

  • آصف زرداری کیخلاف پارک لین کیس میں اہم گرفتاری

    آصف زرداری کیخلاف پارک لین کیس میں اہم گرفتاری

    اسلام آباد : قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے پارک لین کیس میں سابق چیئرمین سی ڈی اے فرخند اقبال کو گرفتار کرلیا، فرخند اقبال پرپارک لین کوایک سواٹھارہ کینال سرکاری زمین دینےکاالزام ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پارک لین کیس میں سابق چیئرمین سی ڈی اے فرخنداقبال کو گرفتار کرلیا گیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ فرخنداقبال کو نیب راولپنڈی نے گرفتارکیا، ان پرپارک لین کو 118کینال سرکاری زمین دینے کاالزام ہے۔

    نیب راولپنڈی کا کہنا ہے کہ ملزم نےماحولیاتی ونگ کی رپورٹ نظراندازکرکےغفلت کاارتکاب کیا اور سرکاری زمین ملی بھگت کرکےپرائیویٹ کمپنی پارک لین کودی جبکہ سابق ممبرمیاں وحیدالدین سےملکرتمام اصل کاغذات بھی غائب کیے، ملزم نے اشتہارات کا ناجائز استعمال کیا۔

    دوسری جانب سابق چیئرمین سی ڈی اےفرخنداقبال ودیگر کیخلاف غیر قانونی الاٹمنٹ کے ریفرنس ہوئی ، احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے ریفرنس پر سماعت کی، نیب پراسیکیوٹر نے بتایا مرکزی ملزم فرخند اقبال کو نیب نے دوسری انکوائری میں گرفتار کرلیا۔

    نیب نے شریک ملزمان اعظم وزیر ،وقار علی خان کی بریت کی درخواستوں پرجواب جمع کراتے ہوئے استدعا کی ملزمان پرحساس نوعیت کے الزامات ہیں،بریت کی درخواست مستردکی جائے۔

    عدالت نے نیب کے جواب جمع کرانے پر وکلاصفائی سے دلائل طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 9ستمبر تک ملتوی کردی۔

  • نیب نے شوکت ترین کا بیان بے بنیاد قرار دے دیا

    نیب نے شوکت ترین کا بیان بے بنیاد قرار دے دیا

    اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیر خزانہ شوکت ترین کا بیان بے بنیاد قرار دے دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق نیب نے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں وزیر خزانہ شوکت ترین کے بیان کو بے بنیاد، من گھڑت اور حقائق کے منافی قرار دیا گیا ہے۔

    شوکت ترین نے نیب کی وجہ سے بیوروکریسی کے کام نہ کرنے سے متعلق بیان دیا تھا، اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیب کے 1300 ارب کے 1273 ریفرنسز معزز احتساب عدالتوں میں زیر سماعت ہیں، جب کہ ان میں سے بیوروکریسی کے خلاف مقدمات نہ ہونے کے برابر ہیں، اس کے باوجود تواتر کے ساتھ نیب کے خلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔

    اعلامیے میں نیب نے کہا ہے کہ اس سب کا مقصد نیب پر الزام تراشی اور بیوروکریسی کی حوصلہ شکنی کرنا ہے، جب کہ نیب بیوروکریسی کا نہ صرف احترام کرتا ہے بلکہ ان کی خدمات کو قدر کی نگا ہ سے دیکھتا ہے، بیوروکریسی کسی بھی ملک کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔

    نیب کا کہنا ہے کہ جسٹس جاوید اقبال نے نیب کو ایک متحرک ادارہ بنا دیا ہے، بیوروکریسی اگر آئین اور قانون کے مطابق کام کرتی ہے تو اسے نیب سے ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں، نیب اور کرپشن ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔

    اعلامیے میں قومی احتساب بیورو کی جانب سے وزیر خزانہ کو مشورہ بھی دیا گیا ہے کہ وہ نیب آرڈیننس کا مکمل جائزہ لیں۔

  • ایل این جی ریفرنس، نیب کچھ نہ بتا سکا، عدالتی فیصلہ جاری

    ایل این جی ریفرنس، نیب کچھ نہ بتا سکا، عدالتی فیصلہ جاری

    اسلام آباد: ایل این جی ریفرنس میں ہائی کورٹ نے شاہد خاقان عباسی کی ضمانت پر تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایل این جی ریفرنس میں تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ یہ نیب کا کیس ہی نہیں بنتا کہ شاہد خاقان نے کوئی مالی فوائد لیے۔

    ہائی کورٹ نے کہا کہ ایل این جی ٹرمینل میں کسی غیر شفافیت کا تنازع ہی نہیں ہے، اس کی منظوری مجاز فورمز نے دی تھی، اور ایل این جی کنسلٹنٹ کو فیس امریکی امدادی ادارے نے دی۔

    عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ اگر شاہد خاقان عباسی کی ہدایت پر کنسلٹنٹ کی تعیناتی کی گئی تھی تو اس کا نیب نے ریکارڈ نہیں دیا، جب کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان خط و کتابت کے نتیجے میں کنسلٹنٹ کی تعیناتی ہوئی تھی۔

    عدالتی فیصلے کے مطابق نیب یہ نہیں بتا سکا کہ شاہد خاقان کنسلٹنٹ کی تعیناتی میں اثر انداز کیسے ہو سکتے ہیں، شاہد خاقان کے خلاف واحد مواد سابق سیکریٹری پٹرولیم کا بطور گواہ بیان ہے، ہم وعدہ معاف گواہ کے بیان کی حیثیت پر کوئی آبزرویشن نہیں دے رہے، تاہم ایل این جی ٹرمینل عوامی مفاد میں تھا، اس سلسلے میں مزید تحقیقات کی ضرورت ہے۔

    عدالتی فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نیب نہیں بتا سکا کہ شاہد خاقان کو مزید گرفتار رکھنا کیوں ضروری ہے۔

  • رانا ثنا ء اللہ کیلئے  بڑی مشکل کھڑی ہوگئی، نیب کا بڑا فیصلہ

    رانا ثنا ء اللہ کیلئے بڑی مشکل کھڑی ہوگئی، نیب کا بڑا فیصلہ

    لاہور : نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کی ضمانت منظوری کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ضمانت منسوخی کے لیے اپیل تیار کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کی ضمانت منظوری کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پراسیکیوشن ٹیم نے راناثنااللہ کی ضمانت منسوخی کے لیے اپیل تیارکرلی، نیب نےاپنی اپیل میں راناثناللہ کوفریق بنایاہے۔

    نیب اپیل میں کہا گیا ہے کہ لاہورہائیکورٹ نےحقائق کےبرعکس ضمانت کنفرم کی، راناثنااللہ کےاثاثےانکی آمدن سےمطابقت نہیں رکھتے ، سپریم کورٹ ضمانت منظورکرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

    خیال رہے عدالت نےآمدن سے زائد اثاثے کیس میں رانا ثناءاللہ کی عبوری ضمانت کنفرم کی تھی۔