Tag: نیتا امبانی

  • نیتا امبانی کے پاس دنیا کی سب سے مہنگی ترین شال! قیمت جانتے ہیں؟

    نیتا امبانی کے پاس دنیا کی سب سے مہنگی ترین شال! قیمت جانتے ہیں؟

    مکیش امبانی کی اہلیہ نیتا امبانی کی ملکیت میں دنیا کی سب سے مہنگی ترین شال موجود ہے، اس کی قیمت جان کر یقیناً آپ حیران رہ جائیں گے۔

    نیتا امبانی دنیا میں قمیتی ترین سمجھی جانے والی کئی چیزوں کی مالک ہیں اور ایسی ہی آئیکونک چیزوں میں ایک یہ قمیتی ترین شال بھی ہے، بھارتی صنعتکار کی اہلیہ کو ہندوستانی ٹیکسٹائل اور دستکاری کی اشیا کو دنیا سے متعارف کرانے کے لیے بھی جانا جاتا ہے۔

    انیتا کئی مواقع پر ایسے ملبوسات پہنتی ہیں جو ہندوستانی ٹیکسٹائل کے بھرپور ورثے اور دستکاری کو ظاہر کرتی ہیں، ان کی ایک خاص پشمینہ کانی شال کے ساتھ تصویر وائرل ہورہی ہے اور مبینہ طور پر اس نرم گرم شال کی قیمت 6 لاکھ روپے ہے۔

    نیتا امبانی کا اپنی بہو کے لئے مہنگا ترین تحفہ، قیمت جان کر ہر کوئی حیران

    رپورٹس کے مطابق اسے دنیا کی سب سے مہنگی شال سمجھا جاتا ہے، یہ شال نہایت اعلیٰ ترین معیار کی شالوں میں سے ایک ہے۔

    یہ ایک خالص پشمینہ شال ہے جو کہ نہایت منفرد ہے اور اپنی بہترین کاریگری اور اس میں لگنے والے وقت کی وجہ سے یہ شال کے سب سے مہنگی کلکشن میں سے ایک ہے۔

    اس شال کے شاہی کپڑے کو لداخ کی پہاڑیوں میں پائی جانے والی بکری کی اون سے بنایا گیا ہے، یہ بات قابل ذکر ہے کہ چنگتھنگی بکری کی اون پشمینہ شال بنانے کے لیے مشہور ہے۔

    نیتا امبانی کے وائرل بیگ کی قیمت کیا ہے؟ جان کر آپ کے ہوش اڑا جائیں گے

  • نیتا امبانی کے وائرل بیگ کی قیمت کیا ہے؟ جان کر آپ کے ہوش اڑا جائیں گے

    نیتا امبانی کے وائرل بیگ کی قیمت کیا ہے؟ جان کر آپ کے ہوش اڑا جائیں گے

    بھارت کے ارب پتی تاجر، ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر مکیش امبانی کی اہلیہ نیتا امبانی کے ہاتھ میں موجود پرس کی قیمت جان کر ہر کسی کے ہوش اڑ گئے۔

    خوبصورت انداز اور شخصیت کے ساتھ نیتا امبانی اور ایشا امبانی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر راج کرتی ہیں، حال ہی میں ریلائنس فاؤنڈیشن کی بانی اور چیئرپرسن نیتا امبانی کو ان کے نرالا اور منفرد ’پاپ کارن بیگ‘ کے ساتھ دیکھا گیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Luxurious (@luxuriousbymm)

    ایونٹ کے دوران، نیتا امبانی سیکوئل فلیئرڈ پینٹ، بلاک ہیلس، رِنگز بالیاں پہنی نظر آئیں، لیکن ان کے ہاتھ میں موجود ایک پاپ کارن بیگ لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

    بہترین اور منفرد پاپ کارن بیگ پیرس کے لگژری لیبل کے ’ونٹر فال ‘ کی 2024 کی کلیکشن ہے، جسے چینل نے ڈیزائن کیا ہے اور مبینہ طور پر اس کی قیمت 24 لاکھ روپے ہے۔

    واضح رہے کہ نیتا امبانی کو دنیا کی امیر ترین شخصیات کی فہرست میں شامل شخصیت کی اہلیہ ہونے کا اعزاز حاصل ہے جن کے لائف اسٹائل سے ہر کوئی متاثر ہوتا ہے۔

  • نیتا امبانی کا ریکھا سے کیا رشتہ؟ اہم انکشاف

    نیتا امبانی کا ریکھا سے کیا رشتہ؟ اہم انکشاف

    عالمی شہرت یافتہ بھارتی اب پتی بزنس مین مکیش امبانی کی اہلیہ نیتا امبانی نے بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریکھاسے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مکیش امبانی کی اہلیہ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اور ریکھا ایک ہی اسکول میں تعلیم حاصل کرتے تھے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق فیشن ڈیزائنر، کوسٹیوم اسٹائلسٹ اور فلم میکر منیش ملہوترا نے حال ہی میں ممبئی میں اپنے نئے اسٹور کا افتتاح کیا۔

    اسٹور کے افتتاح کے موقع پر فلم انڈسٹری سے جڑے افراد، فیشن بزنس سے تعلق رکھنے والے سیلبریٹیز اور فلم انڈسٹری کے دیگر لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی اور منیش ملہوترا کو انکی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔

    پر وقار تقریب کے دوران ریکھا اور نیتا امبانی آپس میں گفتگو کرتی نظر آئیں۔ اس سے قبل دونوں بڑی گرمجوشی سے آپس میں ملیں اور کافی دیر ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے رکھا۔

    اس موقع پر معروف اداکارہ ریکھا نے گولڈن ساڑھی اور میچنگ جیولری پہن رکھی تھی، جبکہ مکیش امبانی کی اہلیہ نے پیرٹ گرین ساڑھی پہنی ہوئی تھی۔

    جیا بچن نے ریکھا کو تھپڑ رسید کر دیا؟

    بھارتی میڈیا کے مطابق مکیش امبانی کی اہلیہ نے پاپارازی (فوٹو گرافرز) سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور ریکھا ایک ہی اسکول میں تعلیم حاصل کرتے تھے۔

  • بھارت میں اولمپکس کے انعقاد سے متعلق نیتا امبانی کا بڑا بیان

    بھارت میں اولمپکس کے انعقاد سے متعلق نیتا امبانی کا بڑا بیان

    ایشیا کے امیرترین شخص میکش امبانی کی اہلیہ اور او آئی سی کی ممبر نیتا امبانی نے اولمپکس کے بھارت میں انعقاد کے لیے بیان دیا ہے۔

    چیئرپرسن ریلائنس فاؤنڈیشن نیتا امبانی نے پیرس میں اولمپک گیمز 2024 کے آغاز کے ساتھ ہی انڈیا ہاؤس کا افتتاح کیا ہے اور اولمپکس کے اپنے ملک میں انعقاد کی وکالت کی ہے، نیتا امبانی نے روایتی انداز میں چراغ جلا کر انڈیا ہاؤس کا افتتاح کیا۔

    نیتا امبانی نے انڈیا ہاؤس کے حوالے سے کہا کہ اولمپکس کی تاریخ میں پہلی بار بنائے گئے انڈیا ہاؤس میں آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ 2024 کے پیرس اولمپک گیمز میں ہماری آنکھوں میں نیا خواب ہے اور یہ خواب ایک ارب 40 کروڑ بھارتیوں کا ہے وہ چاہتے ہیں کہ کھیلوں کا سب سے بڑا ایونٹ بھارت میں منعقد ہو۔

    مکیش امبانی کی اہلیہ نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ایتھنز میں پہلی بار روشن ہونے والے اولمپک کی لو، ہماری قدیم سرزمین بھارت میں بھی روشن کی جائے۔

    نیتا کا کہنا تھا کہ وہ دن دور نہیں جب بھارت اولمپکس گیمز کی میزبانی کرے گا۔ انڈیا ہاؤس کے افتتاح پر یہ ہمارا اجتماعی عزم ہے۔ انڈیا ہاؤس کو بھارت کی اولمپک خواہشات کی علامت کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

    امید ہے کہ بھارتی کھلاڑیوں کے لیے گھر سے دور ایک گھر بن جائے گا، یہ ایسی جگہ جہاں ہم ان کے جذبے کو سلام کرتے ہیں اور ان کی کامیابیوں کا جشن مناتے ہیں۔

    اس موقع پر بالی ووڈ گلوکار شان بھی موجود تھے جنھوں نے اپنی گلوکاری سے لوگوں کو محظوظ کیا، بعدازاں ممبئی کے نابینا بچوں نے روایتی بھارتی کھیل ملاکھمب پیش کیا۔

    خیال رہے کہ پیرس میں انڈیا ہاؤس پارک آف نیشنز کے پارک ڈی لا ویلیٹ میں واقع ہے اور 27 جولائی سے 11 اگست تک اولمپک گیمز میں مقامی وقت کے مطابق صبح 11 سے رات 11 بجے تک مہمانوں کے لیے کھلا رہے گا۔

  • نیتا امبانی کا اپنی بہو کے لئے مہنگا ترین تحفہ، قیمت جان کر ہر کوئی حیران

    نیتا امبانی کا اپنی بہو کے لئے مہنگا ترین تحفہ، قیمت جان کر ہر کوئی حیران

    بھارت کے سب سے امیر ترین خاندان ”امبانیز“ کی شہرت سے کون واقف نہیں، مکیشن امبانی نے اپنے بیٹے کی شادی میں پیسہ پانی کی طرح بہایا۔

    مکیش امبانی اور ان کی اہلیہ نیتا امبانی کو معلوم ہے کہ کس طرح مشکل وقت میں فیملی کے ساتھ رہنا ہے اور خوشی کے وقت میں ایک دوسرے کو کیسے منانا ہے۔

    رادھیکا اور اننت امبانی کی شادی میں دلہن کے زیورات اور جوڑے کی چمک دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ گیا تھا۔ تاہم بہت سے لوگوں یہ نہیں معلوم کہ نیتا امبانی نے بڑے بیٹے آکاش امبانی کی شادی کے موقع پر اپنی بڑی بہو‘شلوکا مہتا‘ کو ایک مہنگا ترین ہار تحفے میں دیا تھا۔

    نیتا امبانی نے 2019 میں جب آکاش امبانی اور شلوکا مہتا کی شادی ہوئی تو اس وقت اپنی بہو کو ایک بہت مہنگا تحفہ دیا جو کہ Mouwad L’Incomparable کا 91 ہیروں سے جڑا ایک انتہائی نایاب ہار تھا۔

    جہاں تک اس ہار کی بات ہے تو اسے دنیا کا قیمتی زیور ہونے کا ریکارڈ بھی حاصل ہے، شلوکا مہتا کو تحفے میں ملنے والے ہار میں 408.48 کیرٹ کا پیلا ہیرا بھی جڑا تھا جوکہ اس کی خوبصورتی کو چار چاند لگا رہا تھا، ہار کی قیمت 451 کروڑ بھارتی روپے بتائی گئی ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ آکاش امبانی نے شلوکا کو ان کے اسکول کے آخری دن پرپوز کیا جس کے بعد مارچ 2018 میں جوڑے نے گوا میں منگنی کی اور مارچ 2019 میں شادی کرلی۔

    اننت امبانی، رادھیکا مرچنٹ کی شادی کا جشن منانے کیلیے لندن کا 7 اسٹار ہوٹل بُک

    2020 میں دونوں کے ہاں بیٹے‘پرتھوی آکاش امبانی‘ کی آمد ہوئی، جس کے بعد 2023 میں ان کا خاندان ان کی بیٹی‘ویدا امبانی‘ کی آمد کے ساتھ مکمل ہوگیا۔

  • امبانی فیملی نے سونے اور چاندی سے بنی ساڑھیوں کا آرڈر کس کے لیے دیا؟

    امبانی فیملی نے سونے اور چاندی سے بنی ساڑھیوں کا آرڈر کس کے لیے دیا؟

     ریلائنس فاؤنڈیشن کی بانی اور چیئرپرسن، نیتا امبانی نے اپنے بیٹے اننت امبانی کی شادی سے پہلے بنارسی ساڑھیوں کی خریداری کیلئے ورانسی پہچ گئیں۔

     بنارسی ساڑیاں تخلیقی صلاحیتوں کا شاہکار ہیں، اور یہ بلاشبہ ہر موقع کے لیے بہترین ہیں، تاہم نیتا امبانی بھی اپنے بیٹے کی شادی کی تیاری کے سلسلے میں بھارت کے مقدس شہر وارانسی پہنچی جہاں انہوں نے بڑی تعداد میں ساڑھی کا آڈر دیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق نیتا امبانی نے وارانسی میں بنارسی کے مختلف تاجروں اور کاریگروں کو ہوٹل میں مدعو کیا،  جہاں انہوں نے تقریباً 50-60 ساڑھیوں کا آڈر دیا۔ انہوں نے ساڑھے ڈیزائن کرنے والوں کی دستکاری کی حقیقی تعریف کی۔

    تاجروں  نے امبانی خاندان کی جانب سے ساڑھیوں کے آرڈر ملنے پر خوشی کا اظہار کیا، بنارسی ہینڈلوم بنانے والے چھوٹے لال پال نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نیتا امبانی کو ان کی ’لکھا بوٹی‘ ساڑھی پسند آئی اور میں بہت پرجوش ہوں کیوں کہ آج ہماری نسل کا کام کامیاب ہو رہا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہم بنارس کے پرانے کاریگر ہیں، ہم تیسری نسل کے ہیں، ہمارے دادا اور والد نے یہ کام شروع کیا تھا، ہم جو ساڑھی بنا رہے ہیں، اس کا نام ’لکھا بوٹی‘  اس خصوصی ساڑھی کو تیار کرنے کے لیے تین بار چناری کا استعمال کیا جاتا ہے اور اسے بنانے میں 60 سے 62 دن لگتے ہیں۔

    وارانسی کے ایک اور ساڑھی بنانے والے نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں نیتا امبانی کی جانب سے 15 سے 20 ساڑھی بنانے کا آڈر ملا ہے۔

    واضح رہے کہ تمام ساڑیاں اصلی زری سے بنائی جائے گی، جن میں چاندی اور سونے کے دھاگے کا استعمال کیا جائے گا، ایک ساڑھی پر چاندی کا 58-60 فیصد اور سونا کے 1.5 فیصد استعمال کیا جائے گا۔ سونے اور چاندی کے دھاگوں والی ساڑیوں کی قیمت 2 لاکھ روپے سے 6 لاکھ روپے تک ہے۔

  • نیتا امبانی بنارس کی دکان میں چاٹ کھانے پہنچ گئیں، ویڈیو وائرل

    نیتا امبانی بنارس کی دکان میں چاٹ کھانے پہنچ گئیں، ویڈیو وائرل

    ایشیا کی دوسری امیر ترین شخصیت مکیش امبانی کی اہلیہ نیتا امبانی چٹ پٹی چاٹ کھانے کے لئے بنارس کی دکان پہنچ گئیں، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیتا امبانی اپنے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی شادی سے قبل بنارس میں موجود مندر گئی تھیں۔

    اس موقع پر ان کے ہمراہ ان کی ہونے والی بہو رادھیکا مرچنٹ اور ان کے منگیتر اننت امبانی بھی اپنی والدہ کے ہمراہ موجود تھے۔

    بعد ازاں سونے کا پانی پینے والی ریلائنس فاؤنڈیشن کی بانی اور چیئرپرسن نے بنارس میں ایک عام سے دکان میں بیٹھ کر آلو کی چاٹ کا مزہ لیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں انہیں کہتے سنا جاسکتا ہے کہ مکیش کو بھی یہاں کی چاٹ بہت زیادہ پسند ہے، اسی دوران ایک شخص انہیں ایک تحفہ دیتا ہے، تاہم یہ واضح نہیں کہ تحفہ دینے والا شخص کون ہے۔

    نیتا امبانی کی خصوصی پانی کی بوتل کی قیمت جان کر ہر کسی کے ہوش اڑ گئے

    بعدازاں نیتا امبانی وہاں موجود مقامی خواتین و مرد حضرات سے گھل مل گئیں، بنارس میں نیتا امبانی کے ہمراہ مشہور فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا بھی موجود تھے۔

    واضح رہے کہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ 12 جولائی کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

  • مغلیہ دور کا نایاب زیور نیتا امبانی کے پاس کیسے پہنچا؟

    مغلیہ دور کا نایاب زیور نیتا امبانی کے پاس کیسے پہنچا؟

    مکیش امبانی اس وقت نہ صرف دنیا کی چند امیرترین شخصیات میں سے ایک ہیں بلکہ انکا اور اہلخانہ کا زندگی گزارنے کا طریقہ بھی شاہانہ ہے۔

    اب مغلیہ دور کی یاد تازہ کرتے ہوئے مکیش امبانی کی اہلیہ نیتا امبانی نے بھارت میں منعقدہ مقابلۂ حسن میں مغل بادشاہ شاہ جہاں کا بازو بند پہنا۔ ماضی کا یہ نایاب زیور اپنے بازو کی زینت بنا کر انھوں نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی۔

    بھارت میں 28 سال بعد مس ورلڈ کی تقریب مکیش امبانی کی ملکیت جیو ورلڈ کنوینشن سینٹر میں منعقد ہوئی تھی جہاں دنیا بھر کی حسیناؤں نے اپنے جلوے بکھیرے۔ یونان سے تعلق رکھنے والی حسینہ ارینے اسکلائیوا کو فاتح حسینہ کا تاج پہنایا گیا۔

    اس تقریب کی خاص بات یہ تھی کہ ریلائنس فاؤنڈیشن کی چئیر پرسن نیتا امبانی نے بھی اس پروگرام میں شرکت کی، انھوں نے اپنی کالی ساڑھی کے ساتھ بازو بند پہنا ہوا تھا جو کہ مغل بادشاہ شاہ جہاں کی کلغی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق نیتا نے 71 ویں مس ورلڈ فائنلز کی تقریب میں مرزا شہاب الدین محمد خرم المعروف شاہ جہاں کی کلغی کو بطور بازوبند زیب تن کیا ہوا تھا۔

    مغلیہ دور کی معروف شاہ جہاں کی اس کلغی میں ہیرے، یاقوت اور سپینلز جڑے ہوئے ہیں جبکہ اس کی لمبائی 13.7 سینٹی میٹر ہے اور چوڑائی 19.8 سینٹی میٹر ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کلغی کی قیمت 2 ارب بھارتی روپے ہے جو پاکستانی روپے میں تقریباً 6 ارب روپے بنتی ہے۔

    قیمتی زیور کو 2019 میں بھی آل تھائی کلیکشن میں دیکھا گیا تھا جہاں یہ کلغی نیلامی کیلئے پیش کی گئی تھی، امکان ہے کہ امبانی فیملی نے یہ نایاب زیور وقت خریدا تھا۔

    قابل ذکر بات یہ ہے کہ نیتا امبانی کو بھی اس پروگرام میں ایوارڈ پیش کیا گیا، انھیں ’بیوٹی ود پرپز ہیومنٹیرین ایوارڈ‘ سے نوازا گیا۔

  • نیتا امبانی نے بڑی بہو کو دنیا کا مہنگا ترین ہار تحفے میں دیدیا

    نیتا امبانی نے بڑی بہو کو دنیا کا مہنگا ترین ہار تحفے میں دیدیا

    ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کی اہلیہ نیتا امبانی نے اپنی بڑی بہو شلوکا مہتا کو شادی پر دنیا کا مہنگا ترین ہار تحفے میں دیا۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نیتا امبانی نے اپنی بہو شلوکا مہتا کو شادی پر تحفے کے طور پر ڈائمنڈ کا 407 کیرٹ کا ہار  دیا جوکہ عام ڈائمنڈ کا ہار نہیں بلکہ گنیز ورلڈ ریکارڈ نے اس ہار کو دنیا کا سب سے قیمتی ہار قرار دیا ہے، جس کی قیمت 55 ملین ڈالرز ہے۔

    رپورٹ کے مطابق اس ہار کو لبنانی جیولر معاواد نے شاندار پیلے رنگ کے 407 کیرٹ اسٹیپ کٹ ہیرے کے ساتھ بنایا ہے۔

    صرف اتنا ہی نہیں بلکہ اس قدرتی ہیرے کو ایسی روز گولڈ سونے کی چین میں لگایا گیا ہے جس کے ساتھ 200 کیرٹ سے زائد وزن کے 91 سفید ہیرے لگے ہوئے ہیں۔