Tag: نیتن یاھو

  • نیتن یاھو ڈیل آف سنچری کو مؤخر کرنے میں ناکام ہوگئے،عبرانی اخبار

    نیتن یاھو ڈیل آف سنچری کو مؤخر کرنے میں ناکام ہوگئے،عبرانی اخبار

    یروشلم : عبرانی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدی کی ڈیل منصوبے کی اشاعت کے لیے غیرمعمولی پروپیگنڈہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھوامریکا کے مجوزہ امن منصوبے سنچری ڈیل کو ناکام بنانا چاہتے تھے مگر وہ اس میں کامیاب نہیں ہوسکے ۔

    اسرائیلی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکی انتظامیہ اور صدر ٹرمپ کا خیال ہے کہ نیتن یاھو ٹال مٹول کے ذریعے زیادہ وقت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

    اسرائیلی حکام کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے صدی کی ڈیل منصوبے کی اشاعت کے لیے غیرمعمولی پروپیگنڈہ کیا ہے تاکہ وہ جلد از جلد فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدہ کرا کے 2020ءتک نوبل امن انعام کے لیے اپنا نام پیش کرسکیں۔

    نیتن یاھو نے مزید کہا کہ امریکی صدر کیمپ ڈیوڈ کانفرنس منعقد کرنا چاہتے ہیں، ان کی اس کوشش کے بارے میں نیتن یاھو کو علم ہے۔

    نیتن یاھو صدی کی ڈیل کے حوالے سے ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں تاہم وائیٹ ہاﺅس نے اس ٹال مٹول کو نظرانداز کردیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ امریکی حکومت اور نیتن یاھو کی مقرب سیاسی شخصیات یہ چاہتی ہیں کہ اسرائیل امریکی منصوبے پر’ہاں’ کہہ دے چاہے اس میں پیش کیے گئے بعض نکات پر اسرائیل کو شدید اختلاف ہی کیوں نہ ہو۔

    نیتن یاھو کے مقربین اس لیے بھی ایسا چاہتے ہیں کہ اسرائیل کو موجودہ امریکی انتظامیہ سے زیادہ حمایت کرنے والی حکومت نہیں ملے گی، نیتن یاھو اور اسرائیلی حکومت صدی کی ڈیل پر اپنے اعتراضات صدر ٹرمپ کے سامنے پیش کراکے انہیں دور کراسکتی ہے۔

  • اسرائیلی وزیراعظم جنرل اسمبلی اراکین کو چوالیس سیکنڈزتک گھورتے رہے

    اسرائیلی وزیراعظم جنرل اسمبلی اراکین کو چوالیس سیکنڈزتک گھورتے رہے

    نیو یارک : اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اراکین کو نہتے فلسطینی سمجھ کر چوالیس سیکنڈزتک گھورتے رہے۔

    سفارتی اقداراورعالمی قوانین کی خلاف ورزیوں میں اسرائیل اور بھارت اپناثانی نہیں رکھتےمگرمطلق العنانیت میں اسرائیلی وزیر اعظم اتنا آگے نکل جایئں گے یہ اسرائیل کی پشت پناہی کرنے والے مغرب اور امریکہ نے سوچا بھی نہ ہوگا۔

    نیویارک میں اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس سے خطاب کے دوران نیتن یاھو عالمی رہنماؤں کی موجودگی کو نظر انداز کرتے ہوئے خطاب کے دوران چوالیس سیکنڈ تک خاموش رہے۔

    نیتن یاھو نہ صرف خاموش رہےبلکہ چوالیس سیکنڈزتک عالمی رہنماؤں کو آنکھیں بھی دکھاتے رہے۔اسرائیلی وزیراعظم کی اس مطلق العنانیت کودنیا بھر میں شدیدتنقید کاسامناہے۔