Tag: نیتن یاہو کی دھمکی

  • اسرائیل کو خطرہ ہوا تو لبنان کو نشانہ بنائیں گے، نیتن یاہو کی دھمکی

    اسرائیل کو خطرہ ہوا تو لبنان کو نشانہ بنائیں گے، نیتن یاہو کی دھمکی

    اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے اپنی روایتی ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اسرائیل کے لیے کسی بھی ممکنہ خطرے کی صورت میں لبنانی علاقوں پر حملہ آور ہوں گے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی لبنان اور بیروت کے جنوبی مضافی علاقوں پر جاری فضائی حملوں کے حوالے سے نیتن یاہو نے اپنے بیان میں کہا ہے جو لوگ لبنان کی صورتِ حال کو نہیں سمجھتے تھے انہیں ہمارے عمل سے ہماری سوچ کا پتہ چل گیا ہوگا۔

    واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے گزشتہ روز جنگ بندی معاہدے کے بعد لبنان پر پہلی بم باری کی گئی۔

    بیروت پر اسرائیلی فضائی حملوں کو لبنان کے صدر جوزف عون نے اسرائیل اور لبنان جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

    دوسری جانب اسرائیلی فورسز کی جانب سے غزہ کی پٹی میں خون کی ہولی کھیلنے کا سلسلہ جاری ہے، 10 روز میں 900 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا۔

    غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں غزہ میں اسرائیلی فورسز کی بمباری اور حملوں کے باعث 43 فلسطینی شہد اور 115 زخمی ہوگئے۔

    میانمار میں خوفناک زلزلہ، ہلاکتوں کی تعداد 1000 سے تجاوز کرگئی

    رپورٹس کے مطابق جنگ بندی کے خاتمے کے بعد 18 مارچ سے شروع ہونے والے اسرائیلی حملوں میں 896 فلسطینی شہید اور دوہزار کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔

  • لبنان کو بھی غزہ بنا دیں گے، نیتن یاہو کی دھمکی

    لبنان کو بھی غزہ بنا دیں گے، نیتن یاہو کی دھمکی

    اسرائیل کے وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو نے لبنان کو خبردار کیا ہے کہ اگر حالات مزید بگڑے تو اسے بھی غزہ کی طرح تباہی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اپنے ایک حالیہ جاری بیان میں نیتن یاہو نے لبنان کے لوگوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ آپ کے پاس موقع ہے کہ لبنان کو ایک طویل جنگ کے دلدل میں جانے سے بچالیں جو ویسے ہی تباہی اور تکلیف لائے گی جیسی ہم غزہ میں دیکھ رہے ہیں۔

    نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ میں لبنان کے عوام سے کہنا چاہتا ہوں کہ اپنے ملک کو حزب اللہ سے آزاد کرائیں تاکہ یہ جنگ ختم ہو سکے۔

    رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے حزب اللہ کے خلاف اپنی زمینی کارروائیوں کا دائرہ جنوبی لبنان کے ساحلی علاقوں تک پھیلا دیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے گزشتہ رات جنوبی بیروت میں حملہ کرکے 4رہائشی عمارتوں کو تباہ کردیا۔

    اسرائیل نے لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا ہے، اور جنوبی بیروت میں بھی حملے کیے ہیں، جن میں اب تک مجموعی طور 1ہزار150 سے زائد لبنانی شہید اور لاکھوں لوگ بے گھر ہوگئے ہیں۔

    دوسری جانب حزب اللہ کی قیادت نے اسرائیلی حملوں کے باوجود مزاحمت جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے جب کہ اسرائیل کے وزیر دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ حزب اللہ کی قیادت اب کمزور ہو چکی ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل حزب اللہ تنازع نے خطے کے دیگر ممالک کو بھی متاثر کیا ہے، جیسے کہ شام اور یمن، جہاں ایران سے وابستہ گروہوں کے ساتھ جھڑپیں جاری ہیں۔

  • عارضی جنگ بندی ختم ہونے پر نیتن یاہو کی دھمکی

    عارضی جنگ بندی ختم ہونے پر نیتن یاہو کی دھمکی

    یروشلم: دو ماہ سے بھی کم عرصے میں پندرہ ہزار فلسطینیوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والے صہیونی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ایک اور دھمکی دے دی۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ عارضی جنگ بندی ختم ہونے پر پوری طاقت سے غزہ پر حملہ کریں گے۔

    اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کو بتا دیا ہے کہ عارضی جنگ بندی ختم ہونے کے بعد اسرائیل پوری طاقت کے ساتھ غزہ پر حملے شروع کرے گا۔

    یو این سیکریٹری جنرل نے توسیع ناکافی قرار دے دی، غزہ میں مستقل جنگ بندی کا مطالبہ

    واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ میں جاری اسرائیلی بمباری میں اب تک 14 ہزار 850 سے زائد فلسطینی شہید اور 36 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ دوسری طرف مصیبت زدہ غزہ کے شہریوں کو مزید دو روز کا سکون مل گیا ہے، کیوں کہ غزہ جنگ میں دو روز کی توسیع کر دی گئی ہے۔