Tag: نیتو کپور

  • نیتو کپور کی پوسٹ نے مداحوں کو افسردہ کردیا

    نیتو کپور کی پوسٹ نے مداحوں کو افسردہ کردیا

    نئی دہلی: بالی ووڈ اداکارہ نیتو کپور نے اپنے آنجہانی شوہر و اداکار رشی کپور کے ساتھ ایک تھرو بیک تصویر شیئر کردی۔

    بالی ووڈ کی تجربہ کار اداکارہ نیتو کپور نے حال ہی میں فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے آنجہانی شوہر رشی کپور کے ساتھ اپنی منگنی کی تصویر شیئر کی ہے۔

    نیتو کپور نے اسٹوری پر یہ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ’آج کے دن 1979 میں منگنی ہوئی تھی، وقت کتنی جلدی گزر جاتا ہے،‘ تصویر میں دونوں مسکراتے ہوئے خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ نیتو اور رشی کپور نے 22 جنوری 1980 میں شادی کی، اور دو بچوں کے والدین بنے جو بالی ووڈ سپر اسٹار اداکار رنبیر کپور اور ردھیما کپور ساہنی ہے۔

    اپنے وقت کے سب سے پیارے جوڑے میں سے ایک بننے والے اس جوڑے نے 70 اور 80 کی دہائی میں امر اکبر انتھونی، کھیل کھیل میں، رفو چکر، کبھی کبھی، بےشرم، اور بہت سی ہٹ فلموں کے ساتھ سلور اسکرین پر راج کیا۔

    رشی کپور، جنہیں اکثر بالی ووڈ کے اصلی چاکلیٹ بوائے کے طور پر سراہا جاتا ہے، بوبی، چاندنی، کرز، اور متعدد دیگر جیسی فلموں میں ناقابل فراموش کردار ادا کرکے بے پناہ شہرت حاصل کی۔

    اداکار رشی کپور خون کے کینسر کے ساتھ دو سال کی جنگ کے بعد 30 اپریل 2020 کو 67 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے، ان کی آخری فلم، شرما جی نمکین تھی۔

  • بہو بن رہی ہو تو اس بات کا دھیان رکھنا! عالیہ کو نیتو کپور نے کیا کہا؟

    بہو بن رہی ہو تو اس بات کا دھیان رکھنا! عالیہ کو نیتو کپور نے کیا کہا؟

    عالیہ بھٹ نے انکشاف کیا ہے کہ رنبیر کپور سے شادی کرتے وقت انھیں ان کی ساس نیتو کپور نے کس چیز کو دھیان میں رکھنے کا کہنا تھا۔

    کرینہ کپور کے ساتھ مرچی پلس میں گفتگو کرتے ہوئے عالیہ بھٹ نے اپنے اور ساس نیتو کپور کے درمیان تعلقات پر کھل پر بات کی، انھوں نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ نیتو کپور نے شادی کے وقت انھیں کس طرح کی بہو بننے کا مشورہ دیا تھا۔

    جگرا کی اداکارہ نے کہا کہ میرے اور ساس کے درمیان ایک قدرتی سا تعلق ہے جبکہ پچھلے 6 ماہ میں ہماری دوستی مزید گہری ہوگئی ہے۔

    عالیہ بھٹ نے بتایا کہ مجھے یاد ہے کہ جب میری اور رنبیر کی شادی ہورہی تھی تھی تو نیتو کپور نے مجھے کہا تھا کہ میں تمہاری ساس ہوں مگر یہ بات سن لو کہ میری ساس کے ساتھ میری بہترین دوستی تھی۔

    اداکارہ نے بتایا کہ میری ساس کا کہنا تھا کہ میں بھی تم سے ایسا ہی دوستی والا تعلق رکھنا چاہتی ہوں جیسا کہ میرا میری ساس کے ساتھ تھا وہ بہت ہی مثبت ذہن کی اور امنگوں سے بھرپور خاتون تھیں۔

    خیال رہے کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے 2022 میں شادی کی تھی، دونوں بالی ووڈ کی ان جوڑیوں میں سے ایک تھے کہ جب انھوں نے اپنی شادی کی تصاویر ریلیز کی تھیں تو ان تصاویر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی تھی اور مداحوں نے انھیں ریکارڈ تعداد میں دیکھا تھا۔

  • رشی کپور کی سالگرہ، آنجہانی اداکار کی پوتی راہا کے ساتھ تصاویر وائرل

    رشی کپور کی سالگرہ، آنجہانی اداکار کی پوتی راہا کے ساتھ تصاویر وائرل

    نیتو کپور نے اپنے آنجہانی شوہر رشی کپور اور پوتی راہا کپور کی آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے بنائی گئی تصاویر شیئر کردی۔

    بالی ووڈ کے ماضی کے نامور ہیرو آنجہانی رشی کپور کی سالگرہ پر ان کی اہلیہ نیتو کپور نے ایک پیاری سی تصویر شیئر کی ہے جس میں رشی اور ان کی پوتی راہا کو ایک ساتھ دکھایا گیا ہے جبکہ تصویر میں اداکار اپنی پوتی کو بوسہ دیتے ہوئے بھی نظر آرہے ہیں۔

    رشی کپور 2020 میں اس دنیا سے کوچ کر گئے تھے جبکہ رنبیر کپور کی بیٹی راہا کی پیدائش 2022 میں ان کے مرنے کے تقریباً ڈھائی سال بعد ہوئی تھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by neetu Kapoor. Fightingfyt (@neetu54)

    نیتو کپور نے اپنے فیملی فرینڈ کی جانب سے شیئر کردہ خوبصورت تصویر کو دوبارہ شیئر کیا ہے جس کے کیپشن میں انھوں نے لکھا ہے کہ ’کیا یہ ہوسکتا تھا‘۔

    راہا کپور نے اپنے دادا کو کبھی نہیں دیکھا لیکن ان کی اداکار ماں عالیہ بھٹ کو لگتا ہے کہ وہ بالکل رشی کپور جیسی لگتی ہیں۔ عالیہ نے گزشتہ سال کرن جوہر کے چیٹ شو میں بھی یہی بات شیئر کی تھی۔

    رنبیر کپور کی بہن ردھیما کپور ساہنی بھی ایسا ہی محسوس کرتی ہیں، انھوں نے آنجہانی والد کی سالگرہ کے موقع پر خصوصی پوسٹ شیئر کی، ردھیما نے کہا کہ رنبیر اور عالیہ کی بیٹی راہا ’منی‘ رشی ہیں۔

    ردھیما کپور کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر آج رشی کپور یہاں ہوتے، تو اپنی پوتی راہا اور نواسی سمارا ساہنی کے ساتھ اپنی سالگرہ کا دن منا رہے ہوتے۔

  • نیتو کپور کا رشی کپور کیساتھ اپنی شادی سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف

    نیتو کپور کا رشی کپور کیساتھ اپنی شادی سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف

    بالی وڈ اداکارہ نیتو کپور نے  سینئر اداکار رشی کپور کیساتھ اپنی شادی سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف کیا ہے۔

    بھارت کے مقبول شو ‘کافی ود کرن’ سیزن 8 کے شو میں اداکارہ نیتو کپور نے زینت امان کے ساتھ شرکت کی جہاں میزبان کرن جوہر نے مختلف سوال پوچھے اور پرانے قصوں کو یاد کیا۔

    اہلیہ نیتو کپور نے انکشاف کیا کہ اداکار رشی کپور ایک سخت بوائے فرینڈ تھے انہوں نے مجھے سختی سے پارٹیوں میں شرکت کرنے سے منع کیا ہوا تھا۔

    انہوں نے اپنی ماضی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ اداکار یش چوپڑا کے ساتھ ایک فلم کررہی تھی اور یش چوپڑا رات دیر تک پارٹیوں کا انعقاد کرتے تھے لیکن میں پارٹیوں میں مزے نہیں کر پاتی تھی کیونکہ رشی مجھے سختی سے منع کرتے تھے اور سختی کرتے تھے یہ نہیں کرنا، وہ نہیں کرنا۔

    نیتو کپور نے مزید بتایا کہ رشی کی والدہ بھی سخت تھیں، پھر رشی کپور بھی سخت تھے اور میں ان دونوں میں پھنس گئی تھی۔

    واضح رہے کہ اداکارہ نیتو اور رشی کپور کی منگنی 13 اپریل 1979 کو ہوئی تھی جب کہ دونوں فلمی اداکار 1980 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔

    نیتو کپور نے شادی کے باد فلمی کیرئیر کو خیرآباد کہہ دیا تھا، ان کے 2 بچے رنبیر کپور اور ریدھیما کپور ہیں۔

  • ’آپ نے بہت اچھے سنسکار دیے ہیں بیٹے کو!‘ رنبیر کی والدہ کو کس نے پیغام بھیجا؟

    ’آپ نے بہت اچھے سنسکار دیے ہیں بیٹے کو!‘ رنبیر کی والدہ کو کس نے پیغام بھیجا؟

    فلم ’اینیمل‘ میں رنبیر کپور کے دادا کا کردار نبھانے والے معمر اداکار سریش اوبرائے نے سپراسٹار کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بیان کردیا۔

    ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سریش اوبرائے نے بتایا کہ رنبیر کپور ایک شاندار انسان ہیں اور ان میں اخلاقیات کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے، وہ بہت ہی اچھے برتاؤ کے مالک ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ رشی کپور اور نیتو کپور کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے رنبیر کی اچھی پرورش کی ہے۔

    سریش اوبرائے نے بتایا کہ میں نے نیتو کو میسج بھیجا کہ ’آپ نے بہت اچھے سنسکار دیے ہیں اپنے بیٹے کو۔‘ وہ بہت اچھی طرح سے جانتا ہے کہ ایک باوقار شخص کی طرح کیسے برتاؤ کرنا ہے۔

    اس سے قبل اینیمل میں اہم کردار ادا کرنے والے شکتی کپور نے بھی فلم اور رنبیر کپور کی تعریف کی تھی۔ شکتی کپور نے رنبیر کو ’انڈسٹری کے بہترین اداکاروں میں سے ایک‘ قرار دیا تھا۔

    واضح رہے کہ یکم دسمبر کو دنیا بھر کے سینماؤں میں ریلیز ہونے والی ’اینیمل‘ باکس آفس پر کمائی کے متعدد ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ رنبیر کپور کی فلم اب تک بھارت میں 500 کروڑ اور دنیا بھر میں 800 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرچکی ہے۔

  • رنبیر کپور نے بہت مار کھائی، لیکن کس سے؟

    رنبیر کپور نے بہت مار کھائی، لیکن کس سے؟

    معروف بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ انہوں نے بچپن میں اپنی والدہ سے بہت مار کھائی ہے، والدہ نے انہیں سگریٹ پیتے ہوئے پکڑ لیا تھا اور وہ سمجھیں کہ رنبیر نشہ کر رہا ہے۔

    اپنی نئی فلم کی پروموشن کے لیے حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں رنبیر نے بتایا کہ پہلا سگریٹ پیتے ہی ان کی والدہ نیتو کپور نے انہیں پکڑ لیا تھا، وہ ان کی زندگی کا بہت مشکل وقت تھا۔

    رنبیر کا کہنا تھا کہ والدہ سمجھیں کہ میں ہیروئن پی رہا ہوں، وہ بہت پریشان ہوگئی تھیں، میں نے ان سے اس وقت معافیاں مانگیں اور میں خود بھی بہت پریشان تھا۔

    اداکار نے بتایا کہ وہ بچپن میں بہت شرارتی تھے، اس وجہ سے انہوں نے اپنی والدہ سے بہت ماریں کھائیں ہیں، ’لیکن اب میں بہت بدل گیا ہوں‘۔

    خیال رہے کہ رنبیر کپور کی نئی فلم تو جھوٹی میں مکار ایک روز قبل ہی ریلیز ہوئی ہے جسے ملے جلے ردعمل کا سامنا ہے، فلم میں شردھا کپور نے ان کے مقابل ہیروئن کا کردار ادا کیا ہے۔