Tag: نیتھن پورٹر

  • نئے قرض پروگرام کے لئے مذاکرات کا اختتام : آئی ایم ایف کا نیا مطالبہ سامنے آگیا

    نئے قرض پروگرام کے لئے مذاکرات کا اختتام : آئی ایم ایف کا نیا مطالبہ سامنے آگیا

    اسلام آباد : آئی ایم ایف کے مشن چیف نیتھن پورٹر نے نئے قرض پروگرام کے لیے مذاکرات کے اختتام پر نیا مطالبہ کردیا۔

    پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات ختم ہوگئے ہیں، آئی ایم ایف کے مشن چیف نیتھن پورٹر نے مذاکرات پر بیان میں کہا کہ پاکستان کی معیشت کی بہتری کیلئے طویل مذاکرات کیے، پاکستان کی حکومت آمدن بڑھانے چاہتی ہے، پاکستان میں ٹیکس وصولی سب سے منصفانہ چاہتے ہیں۔

    نیتھن پورٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹیکس وصولی سب سے منصفانہ چاہتے ہیں، توانائی کی اصلاحات ضروری ہیں، پاکستان میں توانائی کی لاگت کم کرنے کی ضرورت ہے۔

    آئی ایم ایف چیف نے زور دیا کہ مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئےمانیٹری پالیسی استعمال کی جائے اور سرکاری کارپوریشنز کی کارکردگی بہتر بنانا ہوگی۔

    انھوں نے بتایا کہ سرکاری کارپوریشنز کی نجکاری پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی، پاکستان سےتیرہ سےتئیس مئی تک بات چیت ہوئی، پاکستان سے پالیسی مذاکرات جاری رہیں گے۔

    خیال رہے پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان نئے قرض پروگرام کےمذاکرات حتمی نتیجے پرنہ پہنچ سکے، آئی ایم وفدآج واپس چلاجائے گا۔

    نئے قرض پروگرام کا حجم کتنا ہو گا،اس حوالے سے بات چیت مکمل نہیں ہوسکی ، جس کے باعث مشن کے دورہ کے اختتام پر قرض پروگرام کا معاہدہ نہیں ہوسکے گا۔

    آئی ایم ایف کامشن ایک بار پھر جون کے آخری ہفتے میں پاکستان آسکتا ہے، جون سے قبل پاکستان کو آئی ایم ایف قرض پروگرام پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینا ہوگا۔.

  • آئی ایم ایف معاہدے کے بعد پاکستان کیلئے اضافی 5 ارب 6 کروڑ ڈالر فنڈنگ کی راہ ہموار

    آئی ایم ایف معاہدے کے بعد پاکستان کیلئے اضافی 5 ارب 6 کروڑ ڈالر فنڈنگ کی راہ ہموار

    اسلام آباد : عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدے کے بعد پاکستان کیلئے اضافی 5ارب 6کروڑ ڈالر فنڈنگ کی راہ ہموار ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پاکستان کے مشن چیف نیتھن پورٹر نے امریکی جریدے بلومبرگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کیلئے تین ارب ڈالر کی منظوری دی گئی ہے، جس میں سے ایک ارب بیس کروڑ ڈالر پاکستان کو فراہم کر دیے گئے ہیں۔

    نیتھن پورٹر کا کہنا تھا کہ اس رقم سے الیکشن سے پہلے زرمبادلہ ذخائر کو استحکام مل سکے گا اور آئی ایم ایف معاہدے کے بعد پاکستان کو اضافی پانچ ارب ساٹھ کروڑ ڈالر کی فنانسنگ جلد مل جائے گی۔۔

    آئی ایم ایف مشن چیف نے کہا کہ پاکستان کومزید رقم عالمی بینک، ایشین انفرسٹرکچرانویسٹنمنٹ بینک اوراسلامک ڈیولپمنٹ بینک سے ملے گی، اس سے پاکستان ڈیفالٹ سے بچ سکے گا اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دوست ممالک سے تین ارب ڈالرسے مل چکےہیں جبکہ تین ارب سترکروڑ ڈالر جلد مل جائیں گے جبکہ فچ نے بھی پاکستان کی فنانشل ریٹنگ کو بہتر کردیا ہے۔