Tag: نیدرلینڈز

  • پاکستان میں یورپی ملک کا سفارت خانہ بند ،  اپوائنٹمنٹ والے شہریوں کو آنے سے روک دیا

    پاکستان میں یورپی ملک کا سفارت خانہ بند ، اپوائنٹمنٹ والے شہریوں کو آنے سے روک دیا

    اسلام آباد : یورپی ملک نیدرلینڈز  نے پاکستان میں سفارت خانہ بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اپوائنٹمنٹ والے شہریوں کو آنے سے روک دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں نیدرلینڈز کا سفارت خانہ 9 جولائی سے عارضی طور پر بند کردیا گیا، نیدرلینڈز سفارت خانے نے بندش کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا۔

    سفارت خانہ پہلے 7 جولائی کو بھی بارش کے باعث بند کیا گیا تھا تاہم 9 جولائی کے نوٹس میں سفارت خانے کی بندش کی مدت واضح نہیں۔

    سفارت خانہ نے اپوائنٹمنٹ والے شہریوں کو آنے سے روک دیا اور کہا متاثرہ درخواست دہندگان سے جلد رابطہ کیا جائے گا۔

    یاد رہے چند روز قبل یورپی ملک سویڈن نے اسلام آباد میں ویزا سروسز دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    مزید پڑھیں : یورپی ملک کا اسلام آباد میں ویزا سروسز شروع کرنے کا اعلان

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ 7 جولائی سے پاکستانی شہری سویڈن کے لیے شینجن ویزا کی درخواست دے سکیں گے۔

    دفتر خارجہ کے مطابق سویڈن کا ویزا صرف 90 دن کی مختصر مدت کے قیام کے لیے جاری ہوگا، ویزا سروسز کی بحالی دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری کی عکاس ہے۔

  • نیدرلینڈز میں غزہ کے شہید بچوں کے حق میں منفرد احتجاج

    نیدرلینڈز میں غزہ کے شہید بچوں کے حق میں منفرد احتجاج

    نیدرلینڈز کے عوام کی جانب سے اسرائیلی ظلم و بربریت کے خلاف اور غزہ کے شہید بچوں کی یاد میں ہزاروں جوتے رکھ کر منفرد احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیدرلینڈز کے شہر المیرے کے ٹاؤن اسکوائر میں غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف اور غزہ کے بچوں کے حق میں عوام نے بچوں کے ہزاروں جوتے سڑک پر رکھ کر منفرد احتجاج ریکارڈ کرایا۔

    غزہ کے بچوں کے حق میں نیدرلینڈز میں گزشتہ سال بھی لوگوں نے اس طرح کے مظاہرے کیے تھے اور ایسے ہی ایک مظاہرے میں مقامی تنظیم نے ڈچ شہر روٹرڈیم کے مرکزی چوک پر بچوں کے 8 ہزار جوتے رکھ کر عالمی بے حسی کو آئینہ دکھانے کی کوشش کی تھی۔

    اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کی ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ غزہ میں اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 50 ہزار بچے شہید یا زخمی ہوچکے ہیں۔

    واضح رہے کہ غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 56 ہزار سے زائد فلسطینی جام شہادت نوش کرچکے ہیں اور ایک لاکھ سے زائد لوگ زخمی ہیں جب کہ غزہ کے عوام اس وقت غذائی قلت کا بھی شکار ہیں۔

    حماس کا نیتن یاہو پر الزام:

    حماس نے اسرائیلی وزیر اعظم پر جنگ بندی مذاکرات کو ناکام بنانے کا الزام لگایا ہے۔

    حماس کے سینئر عہدیدار محمود مرداوی کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو ”ناممکن حالات”تجویز کر رہے ہیں جس کا مقصد جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے تک پہنچنے کے امکان کو ناکام بنانا ہے۔

    مرداوی نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر کہا کہ نیتن یاہو اس معاہدے کے نکات سے عہدہ برآ ہونے سے انکار کر رہے ہیں جس کی وہ ماضی میں پہلے ہی منظوری دے چکے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم ایک مرحلے میں سب کو آزاد کرنے کے بجائے صرف 10 اسیروں کو رہا کرنے پر اصرار کرتے ہیں۔

    مرداوی نے لکھا، ”نتن یاہو جھوٹ بول رہے ہیں جب وہ دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ یرغمالیوں کے ناموں کے انتخاب میں ملوث نہیں ہیں ’معاہدے میں رہائی کے لیے، وہ ڈیل نہیں چاہتا۔“

    غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری، مزید 72 فلسطینی شہید

    اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی طرف سے جنگ بندی کے حوالے سے کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

    گزشتہ ہفتے انہوں نے کہا تھا کہ ثالث پردے کے پیچھے مذاکرات کاروں سے مسلسل بات کر رہے ہیں تاکہ لڑائی میں 60 دن کے وقفے کو محفوظ بنانے کی کوشش کی جا سکے۔

  • نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری، نیدر لینڈز کا بڑا بیان

    نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری، نیدر لینڈز کا بڑا بیان

    نیدرلینڈز نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری پر عمل کرنے کا عندیہ دیدیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دی ہیگ سے نیدرلینڈز کے حکام کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑنے پر عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کی جانب سے اسرائیلی وزیر اعظم کی گرفتاری کے وارنٹ پر عمل کرنے کے لیے تیار ہیں۔

    نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اردن نے کہا کہ نیتن یاہو اور گیلنٹ کی گرفتاری کے آئی سی سی کے فیصلے پر عمل اور اس کا احترام ہونا چاہیے، امان سے اردنی وزیر خارجہ نے کہا کہ فلسطین کے لوگ انصاف کے حق دار ہیں۔

    ادھر یورپی یونین خارجہ پالیسی چیف جوزف بوریل نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری پر کہا ہے کہ انٹرنیشنل کریمنل کورٹ (آئی سی سی) کا اسرائیلی وزیر اعظم اور یوو گیلنٹ کی گرفتاری وارنٹ کا فیصلہ سیاسی نہیں۔

    رپورٹ کے مطابق جوزف بوریل کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کے فیصلے کا احترام اور اس پر عمل ہونا چاہیے۔

    دریں اثنا تل ابیب سے خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل نے انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کے فیصلے کو مسترد کر دیا، اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق آئی سی سی کے مبینہ بیہودہ اور غلط اقدامات کو مسترد کرتے ہیں۔

    نیتن یاہو اٹلی آئے تو گرفتار کر لیں گے، اطالوی وزیر دفاع

    اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل اپنے شہریوں کے دفاع میں کسی قسم کے دباؤ کو قبول نہیں کرے گا۔

  • فٹبال میچ ہنگامے کے بعد ڈچ پولیس فلسطینی حامی ریلی پر ٹوٹ پڑی

    فٹبال میچ ہنگامے کے بعد ڈچ پولیس فلسطینی حامی ریلی پر ٹوٹ پڑی

    ایمسٹرڈم: نیدرلینڈز میں فٹبال میچ کے دوران اسرائیلی حامیوں پر حملے اور ہنگامے کے بعد ڈچ پولیس فلسطینی حامی ریلی پر ٹوٹ پڑی۔

    روئٹرز کے مطابق ایمسٹریڈم میں فٹبال میچ کے دوران اسرائیلی حامیوں پر حملے کے بعد ڈچ پولیس نے فلسطینی حامی ریلی میں 50 مظاہرین کو گرفتار کر لیا ہے، جب کہ اس سے ایک دن قبل 300 سے زائد فلسطینی حامی مظاہرین کو حراست میں لیا گیا تھا۔

    ڈچ پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرین نے مظاہروں پر پابندی کے احکامات کو نظر انداز کیا، گزشتہ روز جب مظاہرین کو گرفتار کیا جا رہا تھا تو وہ دارالحکومت کے ڈیم اسکوائر پر جمع تھے، سینکڑوں مظاہرین غزہ جنگ کے حوالے سے ’آزاد فلسطین‘ اور ’ایمسٹرڈیم کو نسل کشی قبول نہیں‘ کے نعرے لگا رہے تھے۔

    سٹی کونسل نے مظاہروں پر پابندی لگائی تھی، مقامی عدالت نے جس کی توثیق کی، جس کے بعد پولیس حرکت میں آئی، اور مظاہرین کو حراست میں لیا جانے لگا۔

    واضح رہے کہ جمعہ کے روز میکابی تل ابیب اور ایجیکس ایمسٹرڈیم کے درمیان فٹ بال میچ کے دوران فٹ بال کے اسرائیلی حامیوں پر حملے کیے گئے تھے، جس میں کم از کم 5 افراد زخمی ہوئے، جس کے بعد حکام نے مظاہروں پر پابندی عائد کر دی۔

    فٹ بال میچ کے دوران حملے کے بعد ڈچ حکام اور اسرائیل کے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو سمیت غیر ملکی رہنماؤں کے بیانات سامنے آئے جن میں انھوں نے اس کو یہود دشمنی قرار دیا۔

    اتوار کے روز اسرائیل نے اپنے شہریوں پر زور دیا کہ وہ آنے والے ہفتے کے دوران بیرون ملک ثقافتی اور کھیلوں کی تقریبات میں شرکت سے گریز کریں۔ نیتن یاہو کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل کے پاس خفیہ اطلاعات ہیں کہ بیرون ملک فلسطینی حامی گروپ ہالینڈ، برطانیہ، فرانس، بیلجیم اور دیگر شہروں میں اسرائیلیوں کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔

  • نیدرلینڈز میں اسرائیلی شہری آپے سے باہر ہو گئے

    نیدرلینڈز میں اسرائیلی شہری آپے سے باہر ہو گئے

    نیدرلینڈز کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم میں اسرائیلی شہری آپے سے باہر ہو گئے جس کے بعد 62 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

    نیدرلینڈز کے دارلحکومت ایمسٹڑڈیم میں اس تصادم کے بعد ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، ایمسٹرڈیم میں فٹبال میچ کے بعد تل ابیب کے حامیوں اور اسٹیڈیم کے باہر مظاہرہ کرنے والے فلسطینی مظاہرین میں تصادم ہوا۔

    اسرائیلی شہریوں نے فلسطین کے حق میں نکالی جانے والی ریلی کے شرکاء پر حملہ کر دیا جس کے بتیجے میں دس سے زائد افراد زخمی ہوئے اور پولیس نے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا۔

    رپورٹ کے مطابق فٹبال میچ سے قبل اسرائیلی تماشائیوں نے فلسطینی پرچم کی بے حرمتی کی اور عرب مخالف اور غزہ کے بچوں کے خلاف نفرت انگیز نعرے لگائے جس کے نتیجے میں تصادم شروع ہوا۔

    میچ سے قبل اسپین میں سیلاب میں مرنے والوں کے لیے ایک منٹ کی خاموشی پربھی اسرائیلی تماشائی شورمچاتے رہے اور عرب مخالف نعرے لگاتے رہے۔

  • ویڈیو: وزیر اعظم سبک دوشی کے بعد سائیکل پر بیٹھ کر گھر چلے گئے

    ویڈیو: وزیر اعظم سبک دوشی کے بعد سائیکل پر بیٹھ کر گھر چلے گئے

    ایمسٹرڈم: جب ڈچ وزیر اعظم اپنے عہدے سے سبک دوش ہوئے تو گھر جاتے ہوئے نہ ’’ہٹو بچو‘‘ کا شور سنائی دیا، نہ کوئی پروٹوکول دکھائی دیا، بلکہ وہ سائیکل پر بیٹھ کر گھر چلے گئے۔

    سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس میں نیدرلینڈز کے وزیر اعظم کو سبک دوشی کے بعد سائیکل پر بیٹھ کر گھر جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    ڈچ وزیر اعظم مارک رُٹے 14 سال وزارت عظمیٰ کے عہدے پر فائز رہے، پی ایم ہاؤس سے جب وہ رخصت ہونے لگے تو میڈیا اور عوام تو انھیں رخصت کرنے آئی، تاہم گھر جاتے ہوئے کوئی سرکاری پروٹوکول دکھائی نہیں دیا، بلکہ وہ سائیکل چلاتے ہوئے اطمینان سے گھر چلے گئے۔

    مارک رُٹے یکم اکتوبر کو نیٹو کے سیکریٹری جنرل کا عہدہ سنبھالیں گے، جب کہ ان کی جگہ گزشتہ روز سابق انٹیلیجنس چیف ڈِک شوف نے نئے وزیر اعظم کے طور پر حلف اٹھایا۔

  • نیدرلینڈز اور ترکیے یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

    نیدرلینڈز اور ترکیے یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

    نیدرلینڈز اور ترکیے کی ٹیمیں یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوگئیں، نیدرلینڈز نے رومانیہ کو تین صفر سے شکست دی۔

    نیدرلینڈز اور رومانیہ کے درمیان میونخ میں کھیلے گئے پری کوارٹر فائنل کے پہلے ہاف میں دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا۔

    میچ کے 20 ویں منٹ میں کوڈی گیپکو نے گول کرکے نیدرلینڈ کو برتری دلائی، وقفے تک رومانیہ کی ٹیم کوئی گول نہ کرسکی۔

    رومانیہ نے دوسرے ہاف میں بہتر کھیل پیش کیا لیکن 83 ویں منٹ میں نیدرلینڈز کی جانب سے ڈونیئل مالن نے دوسرا گول کرکے اپنی ٹیم کو جیت دلادی۔

    انجری ٹائم میں ڈونئیل اپنا دوسرا اور مجوعی طور پر تیسرا گول کرکے نیدرلینڈز کو کوارٹر فائنل میں پہنچا دیا۔

    دوسرے میچ میں ترکیے نے آسٹریا کو دو کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دیدی، جس کے بعد یورو کپ میں کوارٹر فائنل کے لیے آٹھ ٹیموں کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں بننے والے نا قابل فراموش ریکارڈز

    واضح رہے کہ نیدرلینڈز، پرتگال، اسپین، انگلینڈ، فرانس، جرمنی، سوئٹزرلینڈ اور ترکیے ٹاپ ایٹ ٹیموں میں شامل ہوچکی ہیں۔

  • معروف امریکی گلوکارہ منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار

    معروف امریکی گلوکارہ منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار

    معروف امریکی گلوکارہ اور ریپر نکی میناج کو منشیات رکھنے کے الزام میں ائیر پورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔

    معروف امریکی گلوکارہ اور ریپر نکی میناج اپنے کنسرٹ کیلئے نیدرلینڈز کے شہر ایمسٹرڈیم کے شیفول ایئرپورٹ سے مانچسٹر روانہ ہورہی تھیں کہ اسی دوران کسٹم حکام نے گلوکارہ کو گرفتار کرلیا۔

    نکی میناج نے اپنی گرفتاری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر لائیو نشر کی، جس میں انہوں نے بتایا کہ ایمسٹرڈیم کے ائیرپورٹ پر مجھے روکا گیا اور  میرے بیگ کی  مرضی کے بغیر تلاشی لی گئی۔

    امریکی گلوکارہ نے کہا کہ ائیرپورٹ حکام نے مطلع کیا کہ میرے سامان کے اندر سے منشیات ملی ہیں حالانکہ اس سے قبل کسٹم حکام اس کی تلاشی لے چکے تھے۔

    بعدازاں گلوکارہ نکی کو 380 امریکی ڈالرز کے مساوی رقم بطور جرمانہ ادا کرنے پر رہا کردیا گیا، اس واقعے کے بعد تاخیر ہونے پر امریکی گلوکارہ کو مانچسٹر میں ہونے والا کانسرٹ بھی منسوخ کرنا پڑا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Barbie (@nickiminaj)

  • نیدرلینڈز پولیس نے نائٹ کلب میں یرغمالیوں کو کیسے رہا کرایا؟

    نیدرلینڈز پولیس نے نائٹ کلب میں یرغمالیوں کو کیسے رہا کرایا؟

    ایمسٹرڈم: وسطی نیدرلینڈز کے ایک نائٹ کلب میں لوگوں کو یرغمال بنائے جانے پر پولیس نے حفاظت کے نقطہ نظر سے 150 گھر خالی کرا لیے، اور کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد پولیس یرغمالی رہا کرانے میں کامیاب ہو گئی۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈچ پولیس نے بتایا کہ وسطی نیدرلینڈز کے ایک نائٹ کلب میں کئی گھنٹوں سے جاری یرغمالی ڈرامے کا ڈراپ سین ہو گیا، تمام مغوی رہا کرا لیے گئے اور ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

    یہ واقعہ ایڈی شہر کے نائٹ کلب میں پیش آیا، جیسے ہی نائٹ کلب میں کچھ لوگوں کو یرغمال بنائے جانے کی خبر پھیلی، پولیس اہلکاروں نے اینٹی بم اسکواڈ کی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور آس پاس کے ڈیڑھ سو گھر خالی کرا لیے، اور کہا گیا کہ علاقے میں ایک شخص ہے جو ان کے یا دوسروں کے لیے خطرہ پیدا کر سکتا ہے۔

    پولیس اہلکار بھاری ہتھیاروں کے ساتھ لیس تھے جب کہ ایک مذاکرات کار بھی ان کے ہمراہ تھا، پولیس ترجمان کے مطابق کئی گھنٹوں کی کوششوں اور لوگوں کو یرغمال بنانے ملزم کے ساتھ بات چیت کے بعد آج صبح تین یرغمالیوں کو رہا کرایا گیا، جب دن کے آخر میں آخری یرغمالی کو بھی رہا کرا لیا گیا، جب کہ ملزم نے گرفتاری دے دی۔

    ایڈی کے میئر رینے ورہولسٹ نے اس واقعے کو خوف ناک صورت حال قرار دیا، پولیس نے تاحال یہ تفصیلات جاری نہیں کی ہیں کہ لوگوں کو یرغمال بنانے والا کون تھا، اور اس کا کیا مقصد تھا۔ پولیس نے بتایا کہ وہ ایک نقاب پوش تھا اور اس کا دعویٰ تھا کہ اس کے پاس بموں سے بھرا بیگ ہے۔

  • افغانستان کی ورلڈ کپ میں چوتھی کامیابی، نیدرلینڈز کو شکست

    افغانستان کی ورلڈ کپ میں چوتھی کامیابی، نیدرلینڈز کو شکست

    افغانستان کرکٹ ٹیم نے نیدرلینڈز کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ورلڈ کپ میں چوتھی کامیابی حاصل کرلی، افغان ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر 8 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر آگئی۔

    لکھنؤ میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے 34ویں میچ میں افغانستان نے نیدرلینڈز کی جانب سے دیا جانے والا 180 رنز کا ہدف 31.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    کپتان حشمت اللہ شاہدی نے 56 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، رحمت شاہ 52 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، عظمت اللہ عمرزئی 31 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

    اوپنر رحمان اللہ گرباز 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، ابراہیم زدران 20 رنز بنا کر وین ڈر مروے کا نشانہ بنے۔

    نیدرلینڈز کی جانب سے لوگن وین بیک، وین ڈر مروے اور ثاقب ذوالفقار نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    اس سے قبل نیدرلینڈ پوری ٹیم 179 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، افغانستان کو جیت کے لیے 180 رنز کا ہدف دیا تھا۔

     نیدرلینڈز کے کپتان نے ٹاس جیت کر افغانستان کے کپتان کو پہلے بولنگ کی دعوت دی تھی۔

    نیدرلینڈز کی ٹیم افغان بولرز کے سامنے ناکام نظر آئی اور 47 ویں اوور میں 179 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی، نیدرلینڈز کی طرف سے سائبرانڈ 58 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔

    نیدرلینڈز کی جانب سے اوپنر بیٹسمین ویسلے بیریسی اور میکس ڈوڈ نے کیا لیکن ویسلے بیریسی میچ کے پہلے اوورز میں ہی مجیب الرحمان کی پانچویں گیند پر ایک رن بناکر آؤٹ ہوگئے۔

    اس کے علاوہ نیدرلینڈ کے میکس ڈوڈ کو 42 رنز، کولن ایکرمین 29 رنز، اسکاٹ ایڈورڈز صفر، بیسڈی لیڈی 3 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، وین ڈر مروے11، وین میکرین 4 اور ثاقب ذوالفقار نے 3 رنز اسکور کیے جبکہ آریان دت 10 رنزبناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

    افغانستان کے محمد نبی نے 3 وکٹیں حاصل کیں، نور احمد نے 2 اور مجیب الرحمان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔