Tag: نیدرلینڈز

  • ورلڈ کپ: نیدرلینڈز نے بنگلہ دیش کو 87 رنز سے ہرا دیا

    ورلڈ کپ: نیدرلینڈز نے بنگلہ دیش کو 87 رنز سے ہرا دیا

    ورلڈ کپ کے 28ویں میچ میں نیدرلینڈز نے بنگلہ دیش کو باآسانی 87 رنز سے شکست دے کر دوسری کامیابی حاصل کرلی۔

    ایڈن گارڈن میں کھیلے گئے میچ میں نیدرلینڈز کی جانب سے دیے گئے 230 رنز کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی ٹیم 42.2 اوورز میں 142 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    مہدی حسن مراز کے 35 رنز کے علاوہ کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔

    لٹن ڈاس 3، تنزیل حسن 15 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، نجم الحسن شنٹو 9، کپتان شکیب الحسن 5 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

    مشفیق الرحیم ایک رن بنا کر چلتے بنے، محمود اللہ نے 20 اور مہدی حسن نے 17 رنز بنائے، مسفتیض الرحمان بھی 20 رنز پر بولڈ ہوئے۔

    نیدرلینڈز کی جانب سے پال وین میکرین نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، باس ڈی لیڈے نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

    اس سے قبل نیدرلینڈز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 229 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی اور بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 230 رنز کا ہدف دیا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    کپتان اسکاٹ ایڈورڈز 68 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ویسلے بیریسی نے 41 رنز کی اننگز کھیلی، سبرینڈ 35 اور لوگل وین بیگ نے 23 رنز کی اننگز کھیلی۔

    بنگلہ دیش کی جانب سے مستفیض الرحمان، مہدی حسن، تسکین احمد اور شرف الاسلام نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    اس سے قبل نیدرلینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے ٹاس جیت کر شکیب الحسن کو بولنگ کی دعوت دی تھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    اس ورلڈ کپ میں اب تک دونوں ٹیمیں پانچ پانچ میچ کھیل چکی ہے تاہم دونوں ہی ایک ایک میچ جیت سکی ہے۔

  • نیدرلینڈز میں طوفان ‘پولی’  : تیز ہواؤں کے جھکڑوں نے نظامِ زندگی تہس نہس کر دیا

    نیدرلینڈز میں طوفان ‘پولی’ : تیز ہواؤں کے جھکڑوں نے نظامِ زندگی تہس نہس کر دیا

    نیدرلینڈز میں طوفان پولی نے تباہی مچادی ، مختلف حادثات میں 2 افراد ہلاک ہوگئے، حکام نے ریڈ وارننگ جاری کرتے ہوئےعوام کو گھروں میں رہنے کی تاکید کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیدرلینڈز میں طوفانی بارشوں اور تیز ہواؤں کے جھکڑوں نے نظامِ زندگی تہس نہس کر دیا اور مختلف حادثات میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔

    ایک سو پینتالیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں سے درجنوں درخت گر گئے، درخت گرنے سے متعدد گاڑیوں اور کشتیوں کو نقصان پہنچا۔

    خراب موسم کے سبب فضائی اور زمینی سفر بھی متاثر ہوا ہے ، جس کے باعث ایمسٹرڈیم ائرپورٹ پر چار سو پروازیں معطل کر دی گئیں ہیں جبکہ میٹرو اسٹیشن پر بھی ٹرین کا پہیہ رُک گیا ہے۔

    قومی ادارہ برائے موسمیات نے 3 صوبوں میں ریڈ الرٹ کا اعلان کیا کیونکہ اشنکٹبندیی طوفان پاؤلی نے ملک میں شدید بارشوں اور تیز ہواؤں کے ساتھ تباہی مچادی۔

    حکام نے ریڈ وارننگ جاری کرتے ہوئےعوام کو گھروں میں رہنے کی تاکید کی ہے اور ٹریفک حکام نے گاڑی چلانے والوں کو بھی مشورہ دیا کہ اگر ممکن ہو تو گاڑی چلانے سے گریز کریں۔

  • نیدرلینڈز میں مسافر ٹرین پٹری سے اتر گئی، ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی

    نیدرلینڈز میں مسافر ٹرین پٹری سے اتر گئی، ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی

    نیدرلینڈز میں مسافر ٹرین پٹری سے اُتر گئی جس کے نتیجے میں 1 شخص ہلاک جبکہ 30 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

    فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی نے نیدرلینڈز کی ایمرجنسی سروسز کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہیگ اور ایمسٹرڈیم کے درمیان ووورسشوٹن گاؤں کے قریب مسافع ٹرین کرین سے ٹکرانے کے بعد پٹری سے اتر گئی۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ درجنوں زخمی افراد کو جائے وقوعہ پر طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ ضرورت محسوس ہونے پر اسپتال لے جایا جا رہا ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تصادم کے بعد مسافر ٹرین کی پچھلی بوگی میں آگ بھڑک اٹھی جس میں کم از کم 50 افراد سوار تھے۔

    ایمرجنسی سروسز کے مطابق ماہرین ٹرین کو محفوظ بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

  • ترکیہ زلزلہ 3 نیدرلینڈز کے علاقے کے برابر، پہلے گھنٹے 26 ہزار مکانات گرے

    ترکیہ زلزلہ 3 نیدرلینڈز کے علاقے کے برابر، پہلے گھنٹے 26 ہزار مکانات گرے

    انقرہ: ترک وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ترکیہ زلزلہ 3 نیدرلینڈز کے علاقے کے برابر ہے، اور پہلے گھنٹے 26 ہزار مکانات گرے۔

    ترک میڈیا کے مطابق وزیر داخلہ سلیمان سوئلو نے زلزلے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ زلزلے سے ایک لاکھ 10 ہزار اسکوائر کلومیٹر تک تباہی ہوئی ہے جو 3 نیدرلینڈز کے رقبے کے برابر ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ترکیہ میں زلزلہ اب تک دنیا کے بڑے زلزلوں میں سے ایک تھا، جس سے پہلے ہی گھنٹے میں 26 ہزار مکانات گرے، اور اس کے بعد جو تباہی پھیلی اس کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔

    انھوں نے کہا کہ زلزلے کے بعد ترکیہ میں اموات کی تعداد 43 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، جب کہ متاثرہ علاقوں میں بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ریاست نے زلزلے کے پہلے ہی منٹ سے اپنی تمام صلاحیتوں کے ساتھ کام شروع کر دیا تھا، اسے زلزلہ قرار دینے سے اس مسئلے کی پوری وضاحت نہیں ہو سکتی، کیوں کہ جو لوگ زلزلے کے علاقے میں آئے تھے وہ جب تباہی کو دیکھتے ہیں تو بہت واضح طور پر کہتے ہیں کہ یہ بہت بڑی تباہی ہے، جس کی وضاحت زلزلے کے لفظ سے بھی نہیں ہو سکتی۔

    ترک وزیر داخلہ نے کہا کہ انطاکیہ میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں 40 فی صد عمارتوں کو نقصان پہنچا، شہر میں ہر دو رہائشی عمارتوں میں سے ایک تباہ ہوئی۔

  • نیدرلینڈز نے روسی ٹی وی کو نشریات کا پرمٹ جاری کر دیا

    نیدرلینڈز کی میڈیا اتھارٹی نے روسی پرائیویٹ ٹیلی وژن اسٹیشن دوژد یا ‘ٹی وی رین‘ کو پانچ برس کے لیے نشریاتی اجازت نامہ جاری کر دیا ہے۔

    نیدرلینڈز میڈیا اتھارٹی کی ویب سائٹ کے مطابق 22 دسمبر کو دیے جانے والے پرمٹ کے تحت یہ چینل ایک کمرشل میڈیا ادارے کے طور پر تجارتی ٹی وی براڈکاسٹ سروس فراہم کرے گا۔

    یہ واضح نہیں کہ ان کی ویب سائٹ پر یہ بیان کب جاری کیا گیا تاہم لیٹویا کی ایک ویب سائٹ میڈوزا کے مطابق ڈچ میڈیا میں اس بارے میں پہلی خبریں پیر نو جنوری کو سامنے آئیں۔

    لیٹویا کے سرکاری نشریاتی ادارے ایل ایس ایم کے مطابق ٹی وی رین کو ملنے والے لائسنس کا متوقع طور پر مطلب یہ ہے کہ اسے کیبل نیٹ ورک کے ذریعے یورپی یونین کے تمام ممالک میں اپنے پروگرام نشر کرنے کی اجازت ہو گی جس میں لیٹویا بھی شامل ہے۔

    واضح رہے کہ روسی پرائیویٹ ٹیلی وژن دوژد یا ‘ٹی وی رین‘ نے لیٹویا اور دیگر ممالک سے اپنی نشریات گزشتہ برس جولائی میں شروع کی تھیں کیونکہ یوکرین پر روسی حملے کے بعد اس ٹی وی چینل کے ماسکو میں اسٹوڈیوز بند کر دیے گئے تھے۔

  • ویڈیو: حارث رؤف کے باؤنسر نے نیدرلینڈز کے بیٹر کو شدید زخمی کر دیا

    ویڈیو: حارث رؤف کے باؤنسر نے نیدرلینڈز کے بیٹر کو شدید زخمی کر دیا

    پرتھ: آسٹریلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پاک نیدرلینڈز میچ میں حارث رؤف نے مخالف ٹیم کے بیٹر کو اپنے باؤنسر سے شدید زخمی کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا تیز رفتار باؤنسر سیدھا نیدرلینڈز کے بیٹر بیس ڈی لیڈ کی آنکھ پر جا لگا، جس کی وجہ سے انھیں میچ سے باہر ہونا پڑ گیا۔

    آج اتوار کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان نے نیدرلینڈز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں پہلی فتح حاصل کر لی ہے۔

    پرتھ کے واکا کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ میں نیدرلینڈز کی بیٹنگ جاری تھی، جب چھٹے اوور میں اس کے بیٹر بیس ڈی لیڈ کو آنکھ پر حارث رؤف کا تیز باؤنسر لگنے سے ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر گراؤنڈ سے باہر جانا پڑ گیا۔

    حارث رؤف اپنا پہلا اور نیدرلینڈز کی بیٹنگ کا چھٹا اوور کرانے کے لیے آئے تھے، اور اوور کی پانچویں گیند انھوں نے باؤنسر مار دی، جو سیدھی نیدرلینڈز کے بیٹر کے ہیلمٹ پر دائیں جانب لگی۔

    پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی

    حارث رؤف کی گیند اتنی تیز تھی کہ ہیلمٹ ہونے کے باوجود بیس ڈی لیڈ کی دائیں آنکھ کے اوپر اور نیچے سے خون بہنے لگا، جس پر فوری طور پر معالج کو گراؤنڈ میں آنا پڑا، اور پھر کچھ دیر کی طبی امداد کے بعد بیس ڈی لیڈ ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ: بنگلادیش نے نیدرلینڈز کو 9 رنز سے شکست  دے دی

    ٹی 20 ورلڈ کپ: بنگلادیش نے نیدرلینڈز کو 9 رنز سے شکست دے دی

    ہوبارٹ: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں بنگلادیش نے نیدرلینڈز کو 9 رنز سے شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق بنگلادیش کی جانب سے دیے گئے 145 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 135 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔

    میچ میں نیدرلینڈز کے کپتان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جس کے بعد بنگلادیش نے نیدرلینڈز کو جیت کے لیے 145 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    بنگلادیش کی جانب سے نجم الحسن شانٹو اور سومیا سرکار نے کھیل کا زبردست آغاز کیا، بنگلا دیش نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے۔

    بنگلادیش کے شانٹو نے 25، سومیا سرکار نے 14 رنز بنائے، لٹن داس 9 اور شکیب الحسن 7، عفیف حسین 38، یاسر علی 3، نورالحسن 13 رنز بنا کر نمایاں رہے، جب کہ مصدق حسن 20 رنز بنا کر اور حسن محمود صفر پر ناٹ آؤٹ رہے۔

    نیدرلینڈز کی جانب سے پال وین میکرین اور بیس ڈی لیڈ نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جب کہ بنگلادیش کے تسکین احمد نے 25 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں، جس پر انھیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

  • ویڈیو: تیز رفتار ٹرین کی بس سے ٹکر کا دل دہلا دینے والا منظر

    ویڈیو: تیز رفتار ٹرین کی بس سے ٹکر کا دل دہلا دینے والا منظر

    ایمسٹرڈیم: نیدرلینڈز میں ایک ریلوے کراسنگ پر ایک مسافر ٹرین بس سے ٹکرا گئی، جس سے بس ٹکڑے ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق نیدرلینڈز میں تیز رفتار ٹرین بس سے ٹکرا گئی، بس ریلوے کراسنگ پر پھنس گئی تھی، تاہم ریلوے پھاٹک پر پھنسی بس سے مسافروں کو پہلے ہی نکال لیا گیا تھا۔

    اس سلسلے میں سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹکر اتنی شدید تھی کہ بس دو ٹکڑوں میں تقسیم ہو گئی، اور اس کے پرخچے اڑ گئے۔

    اسکائی نیوز کے مطابق خوش قسمتی سے اس حادثے میں ٹرین کے عملے اور 85 مسافروں میں سے کوئی زخمی نہیں ہوا، جب کہ بس پہلے ہی سے خالی تھی۔

  • نیدرلینڈز کا بھاری ہتھیاروں سے یوکرین کی مدد کا اعلان

    نیدرلینڈز کا بھاری ہتھیاروں سے یوکرین کی مدد کا اعلان

    ایمسٹرڈیم: نیدرلینڈز نے یوکرین کے شہر لیوف میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول لیا ہے، دوسری طرف ڈچ وزیر اعظم نے یوکرین کو مزید بھاری ہتھیار بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈچ وزیر اعظم مارک روٹے نے یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی کے ساتھ فون کال کے بعد ٹویٹ کیا ہے کہ نیدرلینڈز پہلے ہی یوکرین کو بکتر بند گاڑیاں بھیج رہا ہے لیکن اب اضافی بھاری ہتھیار بھیجنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

    ڈچ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ فون پر ان کی جانب سے وزیر دفاع کاسا اولنگرین کی موجودگی میں یوکرینی صدر کو حمایت کا یقین دلایا گیا۔

    انھوں نے کہا روس نے یوکرین پر نئے سرے سے حملہ شروع کر دیا ہے، نیدرلینڈز یوکرین کو بکتر بند گاڑیوں سمیت بھاری سامان بھیجے گا، اتحادیوں کے ساتھ ہم اضافی بھاری ہتھیار کی فراہمی پر غور کر رہے ہیں۔

    دوسی جانب نیدرلینڈز نے یوکرین کے شہر لیوف میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول لیا ہے، تاہم اس مرتبہ کم اسٹاف کے ساتھ سفارت خانہ بحال کیا گیا ہے۔

    ڈچ وزارت خارجہ کے مطابق صورت حال مزید بہتر ہونے پر سفارت خانے کو لیوف سے کیف منتقل کیا جائے گا، کیف سے روسی افواج کے انخلا کے بعد سے کئی یورپی ملکوں نے اپنے سفارت خانے کیف منتقل کرنا شروع کر دیے ہیں۔

  • گھٹنے کے آپریشن کے بعد نوجوان مادری زبان بھول گیا

    گھٹنے کے آپریشن کے بعد نوجوان مادری زبان بھول گیا

    ایمسٹرڈیم: اردو میں ایک مشہور ضرب المثل ہے ماروں گھٹنا پھوٹے آنکھ، اس کی مصداق نیدرلینڈز میں ایک نوجوان گھٹنے کے آپریشن اپنی یادداشت ہی بھول گیا۔

    نیدرلینڈز کے شہر ماسٹرچٹ کے ایک اسپتال میں 17 سالہ نوجوان فٹ بالر کو جب گھٹنے کے آپریشن کے بعد ہوش آیا تو انکشاف ہوا کہ وہ اپنی مادری زبان ہی مکمل طور پر بھول گیا ہے، اور صرف انگریزی ہی بول سکتا ہے۔

    لڑکا، جس کا نام نہیں بتایا گیا ہے، ایک فٹ بال میچ کے دوران انجری کے بعد گھٹنے کے آپریشن کے لیے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، اینِستھیزیا سے ہوش میں آنے کے بعد وہ ڈاکٹروں کی زبان سمجھ یا ان سے ڈچ زبان میں بات نہیں کر پا رہا تھا۔

    دل چسپ بات یہ ہے کہ وہ صرف انگریزی بول سکتا تھا، جو اس نے صرف اسکول میں سیکھی تھی اور کلاس کے باہر کبھی استعمال نہیں کی تھی۔

    لڑکے نے آپریشن کے بعد اپنے والدین کو بھی پہچاننے سے انکار کر دیا، اور اس کا ماننا تھا کہ وہ امریکا میں رہتا ہے، حالاں کہ وہ کبھی بھی امریکا نہیں گیا تھا۔

    تاہم، 24 گھنٹے بعد، جب اس کے دوست عیادت کے لیے آئے، اور اس کے ساتھ باتیں کیں، تو رفتہ رفتہ اس کی دونوں صلاحیتیں یعنی ڈچ زبان بولنا اور سمجھنا ایک دم واپس آگئیں۔

    ایک میڈیکل جرنل میں اس کیس کی تفصیلات بتاتے ہوئے سائنس دانوں کا کہنا تھا کہ نوجوان میں فارن لینگویج سِنڈروم کا انتہائی نایاب کیس پیدا ہوا، ایسی حالت تب ہوتی ہے جب لوگ اچانک اپنی آبائی زبان بولنا بھول جاتے ہیں اور اس کی بجائے اپنی ثانوی زبان پر انحصار کرتے ہیں، اور بھلے وہ زبان انھوں نے برسوں نہ بولی ہو۔

    ڈاکٹر ابھی اس کی صحیح وجہ بتانے سے قاصر ہیں، لیکن اس طرح کے کیسز سرجری کے بعد ہی رپورٹ کیے گئے ہیں جس میں اینستھیزیا شامل ہے، یا سر میں تکلیف دہ چوٹ کے بعد۔