Tag: نیدر لینڈ

  • ’’بورس جانسن‘‘ نیدر لینڈ میں گرفتار

    ’’بورس جانسن‘‘ نیدر لینڈ میں گرفتار

    نیدرلینڈز میں شراب کے نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا جس سے برطانیہ کے سابق وزیراعظم ’بورس جانسن‘ کے نام کا ڈرائیونگ لائسنس برآمد کیا گیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیدرلینڈ کے پولیس کا کہنا ہے کہ نشے کی حالت درائیونگ کرنے والے شخص کو گرفتار کیا تو اس شخص کے پاس سے سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی تصویر، نام اور تاریخِ پیدائش کے ساتھ ڈرائیونگ لائسنس ملا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ جعلی یوکرینی لائسن پر سابق برطانوی وزیر اعظم یورس جونسن کی تصویر، تاریخ پیدائش بھی لکھی ہوئی ہے جو کہ 2019 میں جاری کی گئی تھی۔

    پولیس ترجمان نے کہا کہ اتوار کی رات جب ایک کار نیدرلینڈ کے شمالی شہر گروننگن میں پل کے قریب ایک کھمبے سے ٹکرا گئی تو افسران نے واقعے کی تحقیقات شروع کیں۔

    پولیس نے کہا کہ گاڑی کو الگ سے چھوڑا گیا تھا جبکہ ڈرائیور پل پر کھڑا ہوا تھا جو خود کی شناخت کرانے میں ناکام رہا اور بریتھلائزر ٹیسٹ کرانے سے انکار کر دیا۔

    پولیس کے مطابق 35 سالہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا جس کے بعد اس کی کار کو بھی تلاش کیا گیا جس کے اندر سے ایک جعلی ڈرائیونگ لائسن ملا جس پر برطانیہ کے سابق وزیراعظم بورس جانسن کا نام اور تصویر لگی ہوئی تھی۔

  • سوئیڈن کے بعد نیدر لینڈ میں بھی قرآنِ مجید کی بے حرمتی کا گھناؤنا واقعہ

    ہیگ : ہالینڈ کے درالحکومت میں ایک انتہا پسند نے قرآنِ مجید کی بے حرمتی کا گھناؤنا فعل انجام دیا اور پولیس تماشائی بنی رہی۔

    تفصیلات کے مطابق سوئیڈن کے بعد ہالینڈ میں بھی قرآنِ مجید کی بے حرمتی کا گھناؤنا واقعہ پیش آیا۔

    ہالینڈ کے درالحکومت ہیگ میں ایک انتہا پسند نے گھناؤنا فعل انجام دیا اور پولیس تماشائی بنی رہی۔

    ترکیہ نے نیدر لینڈ کے سفیر کو طلب کر کے اس اشتعال انگیز واقعہ پر شدید احتجاج کیا۔

    سعودی وزارتِ خارجہ کی جانب شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہالینڈ میں قرآنِ مجید کی بے حرمتی سے امتِ مسلمہ کے جذبات کو مجروح کیا گیا۔

    اس کے علاوہ مصر، متحدہ عرب امارات، قطر،اور ،انڈونیشیا اور کویت نے اس دلخراش واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

    دوسری جانب افغانستان کے صوبہ خوست میں مذہبی کتاب کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

    واضح رہے سوئیڈن میں قرآنِ پاک کی بے حرمتی کے خلاف مسلم ممالک میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

  • نیدرلینڈ میں سیاح مقامی فردسے ایک دن کی شادی کرسکیں گے

    نیدرلینڈ میں سیاح مقامی فردسے ایک دن کی شادی کرسکیں گے

    ایمسٹرڈیم: نیدرلینڈ کے شہر ایمسٹرڈیم گھومنے والے سیاح کسی مقامی فرد سے ایک دن کے لیے شادی کرسکیں گے اورشریک حیات کے ساتھ ڈیٹ پر جاکر اس شہر کی سیر کرسکیں گے۔اس انوکھے اقدام کا مقصد بہت زیادہ سیاحوں کی آمد سے مرتب ہونے والے منفی اثرات کا مقابلہ کرنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اس وقت سالانہ اس شہر میں ایک کروڑ 90 لاکھ سیاح آرہے ہیں اور یہ تعداد ایک دہائی میں تین کروڑ کے قریب پہنچنے کا امکان ہے جبکہ یہاں کے رہائشیوں کی تعداد 10 لاکھ ہے، جو سیاحت کے فروغ سے زیادہ خوش نہیں۔

    اس مقصد کے لیے ان ٹورسٹ ایمسٹرڈیم نامی تحریک شروع کی گئی تاکہ سیاحوں کی بڑھتی تعداد کو شہر میں مثبت چیزوں کے لیے استعمال کیا جاسکے۔اس تحریک کے مختلف اقدامات میں سے ایک ایمسٹرڈیم کے کسی رہائشی سے شادی بھی ہے، جس میں مقامی رہائشی کی سیاح سے روایتی تقریب میں شادی ہوگی، یعنی انگوٹھیوں کا تبادلہ، وعدے اور عروسی ملبوسات وغیرہ۔

    اس تقریب میں 35 منٹ لگیں گے جبکہ جوڑے اپنا ‘ہنی مون’ شہر کے ان حصوں کو دریافت کرتے ہوئے گزاریں گے جو زیادہ معروف نہیں۔بنیادی طور پر یہ شادی قانونی نہیں بلکہ علامتی ہوگی اوراس تحریک کے آرگنائزر کا کہنا تھا کہ یہ یہاں آنے والے کے لیے کسی مقامی فرد سے بامقصد رابطے کا ایک موقع ہوگا۔

    ایک اور اقدام ویڈ ڈیٹنگ ہوگا جس میں سیاح اور ایک مقامی فرد کو ملایا جائے گا تاکہ وہ ایک دوسرے کو جان سکیں گے اور وہ فارم ہاؤسز سے جڑی بوٹیاں چنیں گے، یا کسی بزرگ رہائشی کے ساتھ کسی پارک میں چہل قدمی کریں گے۔

    اس حیرت انگیز تحریک کا آغاز آئندہ ہفتے سے ہورہا ہے اور ایسا کسی سیاح کی مقامی رہائشی سے شادی کے ساتھ ہوگا۔