سابق کیوی پیسر شین بانڈ بھی بابر اعظم کی کپتانی سے مطمئن نظر نہیں آتے، انھوں نے نیدر لینڈز کے کپتان کو پاکستانی کپتان سے بہتر قرار دیا ہے۔
آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں لگاتار تین میچز ہارنے اور بروقت فیصلے نہ کرنے پر بابراعظم کی کپتانی تنقید کی زد میں ہے۔ سوشل میٹیا پلیٹ فارم ایکس پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شین بونڈ بہتر کپتانوں کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کررہے ہیں۔
اسپورٹس ویب سائٹ کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں سابق کیوی کرکٹر شین بانڈ سے عالمی کپ میں شریک ٹیموں کے کپتانوں کا موازنہ کرنے کا کہا جاتا ہے۔
سب سے پہلے ان سے پوچھا جاتا ہے کہ بحیثیت کپتان پاکستان کے بابر اعظم اور نیدر لینڈز کے اسکاٹ ایڈورزڈ میں سے کون بہتر کپتان ہے؟ شین بونڈ فوراً ایڈورڈز کا نام لیتے ہیں اور بابر کے نام کو نظر اندز کردیتے ہیں۔
Well played on the last one, Shane Bond 😅 pic.twitter.com/FZWhgPw3p1
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) October 26, 2023
اس کے بعد فاسٹ بولر نے انگلش کپتان جوز بٹلر کو اسکاٹ ایڈورڈز، حشمت اللہ شاہدی، کوشل مینڈس اور شکیب الحسن سے اوپر رکھا۔ آخر میں روہت شرما اور ٹام لیتھم میں سے انھوں نے کیوی کرکٹر کو بہتر کپتان چُنا۔
اس سے قبل ایشیا کپ اور اب موجودہ عالمی کپ میں بابراعظم کی کپتانی پر بہت سارے سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔ یہاں تک کہ سابق کرکٹر شعیب ملک کی رائے میں بابر کو کپتانی چھوڑ دینی چاہیے۔