Tag: نیرج چوپڑا

  • نیرج چوپڑا، ارشد ندیم کی عدم موجودگی کے باوجود ڈائمنڈ لیگ میں گولڈ جیتنے میں ناکام

    نیرج چوپڑا، ارشد ندیم کی عدم موجودگی کے باوجود ڈائمنڈ لیگ میں گولڈ جیتنے میں ناکام

    بھارتی جیولین تھرور نیرج چوپڑا پاکستان کے ارشد ندیم کی غیرموجودگی کے باوجود ڈائمنڈ لیگ میں گولڈ میڈل جیتنے میں ناکام رہے۔

    نیرج چوپڑا نے ڈائمنڈ لیگ کے فائنل میں لگاتار تیسری بار رنر اپ رہے، اولمپک میڈلسٹ جیولن تھرور کو جرمنی کے جولین ویبر نے گولڈ میڈل جیتنے سے محروم کردیا، جمعرات کو ہونے والے مقابلے میں جولین نے 90 میٹر پلس کی دو تھرو کرکے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔

    بھارت کے نیرج چوپڑا 84.35 میٹر کی تھرو کے ساتھ پانچویں راؤنڈ تک تیسرے نمبر پر تھے تاہم آخری کوشش میں انھوں نے 85.01 میٹر کی تھرو کرکے خود کو دوسری پوزیشن کا حقدار بنایا۔

    2012 کے لندن اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے نیرج نے ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے کیشورن والکاٹ کو پیچھے چھوڑا جنھوں نے 84.95 میٹر کی تھرو کے ساتھ تیسرا نمبر حاصل کیا۔

    جرمنی کے جولین ویبر نے اپنی دوسری کوشش میں 91.57 میٹری کی زبردست تھرو کی جو ان کا ذاتی بہترین ریکارڈ بھی بن گیا جبکہ مقابلے کے آغاز میں انھوں نے 91.37 میٹر کی تھرو کی تھی۔

    خیال رہے کہ اس سیزن کے ڈائمنڈ لیگ کے گرینڈ فائنل میں بھارت کے نیرج چوپڑا روایتی حریف ارشد ندیم کی عدم موجودگی کے باوجود اپنی بہترین کارکردگی پیش کرنے میں ناکام رہے۔

    اکستان کے جیولن تھرو چیمپئن ارشد ندیم فٹنس مسائل کی وجہ سے ڈائمنڈ لیگ سے باہر ہو گئے تھے، ان کے ڈاکٹر نے انھیں ڈائمنڈ لیگ میں حصہ لینے سے منع کیا تھا جبکہ انگلینڈ میں ان کی سرجری بھی ہوئی تھی۔

    https://urdu.arynews.tv/arshad-nadeem-returns-after-surgery-in-england-as-world-athletics-looms/

  • ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا پھر سے ایک دوسرے کیخلاف ایکشن میں نظر آئیں گے

    ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا پھر سے ایک دوسرے کیخلاف ایکشن میں نظر آئیں گے

    برصغیر کے دو نامور جیولین تھرور اور اولمپک میڈلسٹ ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا پھر سے ایک دوسرے کیخلاف ایکشن میں نظر آئیں گے۔

    اولمپک میں مقابلے کے بعد اب ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا ایک سال کے وقفے سے اگلے ماہ پھر ایک دوسرے کے مدمقابل ہونگے، پولینڈ میں ہونے والی ڈائمنڈ لیگ میں دونوں نیزہ باز ایکشن میں نظر آئیں گے۔

    پیرس اولمپکس میں پہلے اور دوسرے نمبر پر آنے والے دونوں اولمپک میڈلسٹ کے درمیان یہ 16 اگست 2025 کے بعد پہلا مقابلہ ہوگا، جس کےلیے شائقین یقیناً پُرجوش ہونگے۔

    پاکستان کے ارشد ندیم پولینڈ میں ڈائمنڈ لیگ میں شرکت کے بعد اگست کے آخر میں سوئٹزرلینڈ میں منعقد ہونے والی ڈائمنڈ لیگ میں بھی جلوہ گر ہونگے۔

    ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ پر پورا فوکس ہے، ارشد ندیم

    زیورخ میں 27 اگست کو ہونے والے مقابلے بھی پاکستان کے ارشد اور بھارت کے نیرج کے درمیان معرکہ آرائی کا امکان ہے۔

    خیال رہے کہ اولمپک میں گولڈ میڈل اور ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں سلور میڈل حاصل کرنے والے جیولین تھروو ارشد ندیم حالیہ دنوں میں فٹنس مسائل کا شکار ہوگئے ہیں۔

    ارشد ندیم کو پنڈلی میں معمولی کنھچاؤ درپیش ہے جس کی وجہ سے وہ پھر ان فٹ ہوگئے ہیں، ڈاکٹرز نے انھیں بھرپور ٹریننگ سے روک دیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/arshad-nadeem-on-olympic-day-lahore/

  • نیرج چوپڑا جیولین تھرو کرنے کیلئے کس ایشیائی کرکٹر کی ‘سپرپاور’ حاصل کرنا چاہتے ہیں؟

    نیرج چوپڑا جیولین تھرو کرنے کیلئے کس ایشیائی کرکٹر کی ‘سپرپاور’ حاصل کرنا چاہتے ہیں؟

    بھارتی جیولین تھرور نیرج چوپڑا جیولین کو بھرپور طریقے سے تھرو کرنے کیلئے ایک لیجنڈ ایشیائی کرکٹر کی ‘سپرپاور’ حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں۔

    میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو 27 سالہ اولمپک میڈلسٹ نیرج چوپڑا نے کہا کہ وہ کرکٹ لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کی "سپر پاور” حاصل کرنا چاہیں گے تاکہ انھیں پرسکون ذہنیت کے ساتھ چیلنجوں سے نمٹنے میں مدد ملے۔

    نیرج سے پوچھا گیا تھا کہ وہ اپنی جیولین پھینکنے کے لیے کس کرکٹر کی سپر پاور چاہتے ہیں تو جواب میں انھوں نے کہا، "سچن ٹنڈولکر، کیوں کہ انھوں نے اتنے سالوں تک ہمارے ملک کی اتنی اچھی نمائندگی کی اور ہمارے لیے بہت سارے ریکارڈ بنائے ہیں۔

    نیرج چوپڑا نے اپنی شادی میں کتنا جہیز لیا؟

    جیولن تھروور نے کہا کہ جس طرح سچن ٹنڈولکر نے بہت سے عظیم باؤلرز کے چیلنجوں کا سامنا کیا اور پھر بھی غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا وہ متاثرکن ہے۔

    نیرج چوپڑا کا مزید کہنا تھا کہ میں جسپریت بمراہ کے ساتھ بھی جیولین آزمانا چاہوں گا اور امید کرتا ہوں کہ وہ مجھے بولنگ کی کچھ مہارتیں سکھائیں گے۔ جب کہ بولنگ اور جیولین دونوں تھرو ہیں۔

    اولمپک میڈلسٹ کا کہنا تھا کہ وہ جیولن میں آہستہ آہستہ بہاؤ کے تصور کو سمجھ رہے ہیں کیوں کہ ان کے کوچ جان زیلیزنی نے انھیں اپنی جیولین تھرو کرنے سے پہلے 18 سالہ نوجوان کی طرح "بغیر کسی تناؤ کے” بھاگنے کا مشورہ دیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/arshad-nadeem-refuses-talk-about-neeraj-chopra-after-statement/

  • نیرج چوپڑا کے بیان کے بعد ارشد ندیم کا انکے بارے میں بات کرنے سے انکار

    نیرج چوپڑا کے بیان کے بعد ارشد ندیم کا انکے بارے میں بات کرنے سے انکار

    بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے پاک بھارت جنگ کے بعد بیان دیا تھا، ارشد ندیم نے ان کے بیان پر کوئی بات کرنے سے انکار کردیا ہے۔

    ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کےلیے کل روانہ ہونے والے ارشد ندیم نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کی، اس دوران صحافی نے ارشد ندیم سے سوال کیا کہ نیرج چوپڑہ نے کہا ہے ان کا ارشد ندیم کے ساتھ کوئی تعلق ہے نہ دوستی جبکہ اس سے قبل وہ کچھ اور کہتے تھے۔

    نیرج چوپڑا نے کہا تھا تھا ارشد ندیم کی والدہ میرے لیے اور میری والدہ ارشد کےلیے دعا کرتی ہیں، تاہم پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشدگی کے بعد وہ اب لاتعلقی کا اظہار کررہے ہیں۔

    اس سوال کا جواب دیتے ہوئے ارشد ندیم نے کہا کہ نیرج چوپڑا نے 90 میٹر کی تھرو کی، وہ مبارکباد کا مستحق ہے، پاکستان اور بھارت کے حالات کی وجہ سے اس چیز پر بات نہیں کرنا چاہتا، میں ہمیشہ پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہوں۔

    پاکستانی اولمپئن نے موجودہ حالات میں بھارتی حریف نیرج چوپڑا سے متعلق بات کرنے سے انکار کردیا اور کہا کہ میرا مقابلہ ہمیشہ اپنے آپ سے ہوتا ہے۔

    ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ ماں باپ، قوم کی دعاؤں سے پیرس میں گولڈ میڈل جیتا اور نیا ریکارڈ بھی بنایا تھا، ان شااللّٰہ ایک دن 100 میٹر کی تھرو کرنے میں کامیاب ہوں گا۔

    انھوں نے بتایا کہ عید کے بعد انگلینڈ جاؤں گا، میرے کوچ سلمان اقبال بٹ بھی میرے ساتھ جائیں گے، ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کی تیاری کرنی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/neeraj-chopra-breaks-silence-inviting-arshad-nadeem/

  • ارشد ندیم کو دعوت کیوں دی؟ بھارتی انتہا پسند نیرج چوپڑا کے دشمن بن گئے

    ارشد ندیم کو دعوت کیوں دی؟ بھارتی انتہا پسند نیرج چوپڑا کے دشمن بن گئے

    فخر پاکستان عالمی شہرت یافتہ اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو بھارت میں ہونے والے نیزہ بازی کے ایک ایونٹ میں شرکت کی دعوت دینا بھارتی انتہاپسندوں کو ایک آنکھ نہ بھایا، اپنے ہی ہیرو نیرج چوپڑا کو نفرت اور دھمکیاں دینے پر اتر آئے۔

    رپورٹس کے مطابق نیرج چوپڑا نے 24 مئی کو بھارت کے شہر بنگلورو میں ہونے والے ”نیراج چوپڑا کلاسک“ میں ارشد ندیم سمیت دنیا بھر کے بہترین اتھلیٹس کو آنے کی دعوت دی تھی، بھارتی میڈیا اور انتہاپسند حلقوں نے اس فیصلے کو ”حب الوطنی کے خلاف“ قرار دے کر ایک نیا محاذ کھول دیا ہے۔

    نیرج کو سوشل میڈیا پر ٹرولنگ، الزامات اور شدید تنقید کے بعد صفائی دینا پڑ گئی، اُن کا کہنا تھا کہ میری محبت اپنے ملک سے کسی سے کم نہیں، لیکن جب میرے خلوص اور خاندان پر حملے کیے جائیں گے تو میں چپ نہیں رہوں گا۔

    نیرج نے اس حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ارشد کو دعوت دینا صرف ایک کھلاڑی کی جانب سے دوسرے کھلاڑی کے لیے کھیل کے جذبے کے تحت تھا، مگر اب بگڑتی ہوئی صورتحال میں ارشد کی شرکت ممکن نہیں ہوسکتی۔

    واضح رہے کہ ارشد ندیم نے پہلے ہی نیرج کی دعوت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے معذرت کرچکے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ان کا سال بھر کا ٹریننگ شیڈول اور ایونٹس پہلے سے طے ہیں، اور ان دنوں وہ کوریا میں 27 مئی سے شروع ہونے والی ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کی تیاریاں کررہے ہیں۔

    نیرج، ہیمانی کی شادی ’لوو پلس ارینج‘، دونوں کی پہلی ملاقات کہاں ہوئی؟

    فخر پاکستان ارشد ندیم مئی کے تیسرے ہفتے میں جنوبی کوریا روانہ ہوں گے اور ان دنوں لاہور میں بھرپور ٹریننگ سیشن میں مصروف ہیں۔

  • ارشد ندیم نے بھارت جانے سے معذرت کر لی

    ارشد ندیم نے بھارت جانے سے معذرت کر لی

    پیرس اولمپکس کے گولڈ میڈلسٹ فخر پاکستان ارشد ندیم نے بھارتی جیولن تھروور نیرج چوپڑا کی دعوت پر بھارت جانے سے معذرت کر لی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق گزشتہ برس پیرس میں ہونے والے اولمپکس میں جیولن تھرو مقابلے میں تمام پچھلے ریکارڈ توڑتے ہوئے طویل ترین تھرو کر کے گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کرنے والے قومی ہیرو ارشد ندیم نے اپنے عم عصر بھارتی جیولن تھروور نیرج چوپڑا کی دعوت پر بھارت جانے سے معذرت کر لی ہے۔

    بھارتی ایتھلیٹ نے 24 مئی کو بنگلورو کلاس جیولن تھرو چیمپئن شپ کے لیے ارشد ندیم کو بھارت آنے کی دعوت دی تھی۔

    ذرائع نے بتایا کہ ارشد ندیم کے پورے سال کے ایونٹس اور ٹریننگ کے شیڈول پہلے ہی طے ہو چکے ہیں اور انہیں رواں ماہ 22 مئی کو ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے لیے کوریا بھی جانا ہے۔ اس لیے انہوں نے بھارت جانے سے معذرت کی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/neeraj-chopra-invites-arshad-nadeem-to-india-for-javelin-event/

  • نیرج چوپڑا نے اپنی شادی میں کتنا جہیز لیا؟

    نیرج چوپڑا نے اپنی شادی میں کتنا جہیز لیا؟

    بھارت کے لیے دو بار اولمپک میڈل جیتنے والے جیولین تھرور نیرج چوپڑا نے اپنی شاد میں کتنا جہیز لیا، اس حوالے سے تفصیلات سامنے آگئیں۔

    نیرج چوپڑا نے حال ہی میں ٹینس پلیئر اور اسپورٹس مینجمنٹ گریجویٹ ہمانی مور سے شادی کی ہے، 27 سالہ نیرج نے اتوار کو اپنی شادی کی مختلف تقریبات کی تصاویر شیئر کرنے کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لیا تھا، ان کی شادی میں صرف قریبی خاندان کے افراد نے شرکت کی۔

    جہاں تک نیرج چوپڑا کا جہیز لینے کا تعلق ہے تو وہ ’جہیز کے خلاف‘ ہیں، پیرس اولمپکس 2024 میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے نیرج چوپڑا نے شادی کے لیے کوئی جہیز قبول نہیں کیا۔

    دلچسپ بات یہ ہے کہ شاد پر نیرج چوپڑا اور ان کے خاندان نے جہیز کے بجائے ’شگن‘ کے طور پر صرف ’ایک بھارتی روپیہ‘ لیا۔

    ایتھلیٹ کے چچا نے سریندر چوپڑا نے کہا کہ ہم ہمیشہ سے جہیز کے خلاف رہے ہیں۔ ہمارا خاندان جہیز کے تصور پر یقین نہیں رکھتا۔ ہم نے صرف ایک روپیہ ’شگن‘ کے طور پر لیا۔

    یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ شادی سے پہلے ہیمانی نیرج چوپڑا کے گاؤں بھی گئی تھیں اور شادی سے پہلے کی رسومات کے تحت وہاں 14 گھنٹے گزارے تھے۔

    سریندر چوپڑا نے بتایا کہ نیرج کا اگلے دو سالوں کے لیے مقابلوں کا ٹف شیڈول ہے، اس لیے اگر وہ ابھی شادی نہیں کرتے تو اس شادی کو 2 سال کے لیے ملتوی کر دیا جاتا، ابھی شادی کرنے کی کئی وجوہات تھیں۔

    انھوں نے بتایا کہ نیرج کی شادی کے لیے کوئی بڑا فنکشن نہیں رکھا گیا، یہ ایک خاندانی تقریب تھی جس میں صرف 65-70 لوگوں کو مدعو کیا گیا تھا، شادی میں صرف دونوں خاندانوں کے لوگ ہی موجود تھے۔

  • نیرج چوپڑا کی دلہن سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آگئیں

    نیرج چوپڑا کی دلہن سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آگئیں

    بھارتی اولمپیئن جیولن تھروور نیرج چوپڑا نے گزشتہ روز اچانک اپنی شادی کی تصاویر شیئر کرکے اپنے چاہنے والوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اولمپک میڈلسٹ جیولن تھروور نیرج چوپڑا نے اپنے مداحوں کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کی خوشخبری شیئر کی۔

    ایتھلیٹ کا کہنا تھا کہ میں اور ہیمانی زندگی کا نیا باب شروع کرنے جارہے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے شادی کی کئی دلکش تصاویر بھی شیئر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں اور مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

    ایتھلیٹ نیرج کی دلہن کے حوالے سے اگر بات کی جائے تو ان کا نام ہیمانی مور ہے جو کہ ایک سابق ٹینس کی کھلاڑی ہیں۔

    ہیمانی کا تعلق ہریانہ سے ہے جو اب اسپورٹس مینیجر کے طور پر ذمہ داریاں نبھارہی ہیں، انہوں نے دہلی کی جامعہ سے پولیٹیکل سائنس اور فزیکل سائنس میں بیچلرز کی ڈگری بھی حاص کی ہوئی ہے۔

    اس کے علاوہ ہیمانی نے امریکا سے بھی اعلیٰ تعلیم حاصل کی ہوئی ہے جب کہ ہمانی کے بھائی بھی ٹینس کے کھلاڑی ہیں۔

    بابر اور رضوان نے ساجد خان کی کونسی خواہش پوری کردی؟

    بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے نیرج کے انکل کا کہنا تھا کہ دونوں کی شادی بھارت میں دو دن قبل ہوئی ہے۔

  • نیرج چوپڑا کا  ڈائمنڈ لیگ کے فائنل سے متعلق اہم انکشاف

    نیرج چوپڑا کا ڈائمنڈ لیگ کے فائنل سے متعلق اہم انکشاف

    ممبئی: بھارت کے اسٹار جیولن تھرور نیرج چوپڑا نے ڈائمنڈ لیگ کے فائنل سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق اسٹار جیولن تھرور ڈائمنڈ لیگ کے فائنل میں صرف 1 سینٹی میٹر سے تمغہ جیتنے سے محروم ہوگئے تھے، وہ 87.86 میٹر کی بہترین تھرو کے ساتھ دوسرا نمبر حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے، جبکہ اینڈرسن پیٹرز نے 87.87 کے بہترین تھرو ساتھ پہلا نمبر حاصل کیا تھا۔

    نیرج چوپڑا نے ڈائمنڈ لیگ کے فائنل میں دوسرے نمبر پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر اس حوالے سے لب کشائی کہ انھوں نے بائیں ہاتھ میں فریکچر کے ساتھ ڈائمنڈ لیگ کھیلا تھا، جیسے ہی 2024 کا سیزن ختم ہو رہا ہے، میں سال بھر میں سیکھی گئی بہترین چیزوں اور اپنی ناکامیوں پر نظر ثانی کررہا ہوں۔

    چوپڑا نے بتایا کہ میں نے ٹریننگ کے دوران خود کو زخمی کرلیا تھا، ایکسرے کروایا تو معلوم ہوا کہ میرے بائیں ہاتھ میں چوتھے میٹا کارپل میں فریکچر ہے۔ یہ میرے لیے ایک اور تکلیف دہ چیلنج تھا۔

    چوپڑا کی 2024 کی مایوس کن مہم کا برسلز میں ڈائمنڈ لیگ کے فائنل نے خاتمہ کر دیا، جس میں وہ پیرس اولمپکس 2024 میں دوسرے نمبر پر رہے۔

    پاکستان کی سلیمہ امتیاز آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف ڈیولپمنٹ امپائرز میں نامزد

    چوپڑا نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی لکھا کہ یہ رواں سال کا آخری مقابلہ تھا اور میں اپنے سیزن کو اچھی یادوں کے ساتھ ختم کرنا چاہتا تھا۔ اگرچہ میں اپنی توقعات پر پورا نہیں اتر سکا، لیکن مجھے لگتا ہے کہ یہ ایک ایسا موسم تھا جس میں میں نے بہت کچھ سیکھا۔

  • ’’نیرج چوپڑا ایک یا دو سال میں 93 میٹر کی تھرو کریگا‘‘

    ’’نیرج چوپڑا ایک یا دو سال میں 93 میٹر کی تھرو کریگا‘‘

    بھارت کے پیرا ایتھلیٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ ایک یا دو سالوں میں نیراج چوپڑا 93 میٹر تک کی تھرو کرنے کے قابل ہوجائیں گے۔

    پیرا ایتھلیٹ دیویندر جھاجھریا سمجھتے ہیں کہ بھارت کے اسٹار جیولین تھروور نیرج چوپڑا کے لیے 90 میٹر کی رینج کو عبور کرنا تھوڑے وقت کی بات ہے، انھوں نے پیش گوئی کی کہ وہ ایک یا دو سال میں 93 میٹر کی تھرو پھینک سکتے ہیں۔

    جمعرات کو نیرج چوپڑا نے لوزان ڈائمنڈ لیگ میں بھی ایک بار پھر 89.49 میٹر کی تھرو پھینکی تھی، بھارتی ایتھلیٹ نے یہ تھرو آخری راؤنڈ تھرو کرتے ہوئے ایونٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کی اور چاندی کا میڈل اپنے نام کیا۔

    لوزان ڈائمنڈ لیگ میں دو بار کے عالمی چیمپئن گریناڈا کے اینڈرسن پیٹرز پہلے نمبر پر رہے تھے جنھوں نے 90.61 میٹر کی تھرو کی تھی۔

    جھاجھریا پیرا جیولن تھروور ہیں انھوں نے F46 کیٹیگری میں پیرا اولمپکس میں ڈبل گولڈ حاصل کررکھا ہے، وہ سمجھتے ہیں کہ جب نیرج چوپڑا 90 میٹر کی رکاوٹ کو توڑیں گے، تو وہ اسے 3، 4 میٹر کے بڑے مارجن سے توڑیں گے۔

    دیویندر نے کہا کہ اگر میں جیولین تھرو کی زبان میں کہوں تو 89 پلس فی الحال نیرج کے لیے ایک رکاوٹ بن گیا ہے، میں نے اپنے 20 سالہ کیریئر میں دیکھا ہے، جب کوئی رکاوٹ ٹوٹتی ہے تو وہ محض ایک میٹر سے زیادہ نہیں ٹوٹتی بلکہ 3 سے 4 میٹر سے ٹوٹتی ہے۔

    43 سالہ پیرا ایتھلیٹ نے کہا کہ نیرج جب ایسا کرے گا، تو وہ صرف 90 پلس کی تھر نہیں پھینکے گا بلکہ اس کا جیولن 3-4 میٹر دور جائے گا۔

    خیال رہے کہ پیرس اولمپکس میں نیرج نے 89.45 میٹر کی تھرو کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیتا تھا جبکہ سونے کا تمغہ پاکستان کے ارشد ندیم کے حصے میں آیا تھا جنھوں نے 92.97 میٹر تھرو کے ساتھ اولمپک ریکارڈ بناکر جیولن کی دنیا کو دنگ کر دیا تھا۔