Tag: نیزہ بازی

  • نیزہ بازی میں گولڈ میڈلسٹ تصور عباس کی محکمہ پولیس کی جانب سے پذیرائی

    نیزہ بازی میں گولڈ میڈلسٹ تصور عباس کی محکمہ پولیس کی جانب سے پذیرائی

    رپورٹر: امیر عمر چمن

    چنیوٹ: نیزہ بازی میں گولڈ میڈلسٹ تصور عباس کی چنیوٹ کی ضلعی پولیس کی جانب سے پذیرائی کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چنیوٹ کے رہائشی تصور عباس نے گزشتہ ہفتے جنوبی افریقہ میں انٹرنیشنل نیزہ بازی ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کیا تھا۔

    ٹینٹ پیگنگ ورلڈ کپ 2023 میں جنوبی افریقہ میں چنیوٹ کے رائیڈر تصور عباس نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے انفرادی طور پر گولڈ میڈل حاصل کرنے کے علاوہ پاکستان کو دوسری پوزیشن بھی دلوائی۔

    اہل علاقہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداللہ احمد نے تصور لک کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ تصور عباس جب اپنے گاؤں پہنچے تو لوگوں نے اس کا بھرپور استقبال کیا اور ڈسٹرکٹ پولیس کی طرف سے بھی اس کی حوصلہ افزائی کی گئی۔

    ٹینٹ پیگنگ کے اس ورلڈ کپ میں سعودی عرب نے پہلی، پاکستان نے دوسری اور بھارت نے تیسری پوزیشن حاصل کی، تصور لک کہتے ہیں کہ حکومتی سطح پر ان کے ساتھ تعاون کیا جائے تو وہ پہلے نمبر پر بھی آ سکتے ہیں۔

  • پاکستان نیزہ بازی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرنے سے ایک قدم دور

    پاکستان نیزہ بازی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرنے سے ایک قدم دور

    اسلام آباد: پاکستان کی ٹیم آف فور نیزہ بازی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرنے سے ایک قدم دور ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیزہ بازی ورلڈ کپ کوالیفائر کے دوسرے دن بھی پاکستان کی شاندار پرفارمنس رہی، پاکستانی ٹیم تلوار سے نیزہ بازی کے مقابلوں میں بھی سب سے آگے۔

     اس کے علاوہ اردن دوسرے اور شام کی ٹیم تیسرے نمبر پر رہی۔

    سنگل مقابلوں میں بھی پہلا اور دوسرا نمبر پاکستانی گھڑ سوار کا رہا، تیسرے نمبر پر اردن کے گھڑسوار نے جگہ بنائی۔

    نیزہ بازی فیڈریشن کے صدر نے کہا کہ ٹیم مثبت مائنڈسیٹ کیساتھ میدان میں ہے، فتح ہماری ہی ہوگی۔

    یاد رہے تیسرے اور آخری دن کے کھیل کے بعد تمام ٹیموں کے اسکور کو جمع کرکے سب سے زیادہ نمبر لینے والی دو ٹیمیں ورلڈ کپ کا حصہ بنیں گی۔

  • ورلڈ کپ کوالیفائرز کے لیے بھارت نے جعلی ٹیم کھلا دی

    ورلڈ کپ کوالیفائرز کے لیے بھارت نے جعلی ٹیم کھلا دی

    بھارت کی کھیلوں کی دنیا میں بڑی جعل سازی پکڑی گئی، ورلڈ کپ کوالیفائرز کے لیے جعلی ٹیم کھلا دی۔

    تفصیلات کے مطابق نیزہ بازی (ٹینٹ پیگنگ) کی جعلی ٹیم کھلانے کی بے ایمانی بھارت کو مہنگی پڑگئی ہے، آئی ٹی پی ایف نے بھارت میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کوالیفائرز کے نتائج منسوخ کر دیے۔

    بھارت نے اپنے ہی کھلاڑیوں کی ٹیم کو نیپال کی شرٹس پہنا کر کوالیفائر میچز کھلائے، جعل سازی پکڑے جانے پر ورلڈ کپ کوالیفائرز کی میزبانی اب پاکستان کو مل گئی ہے۔

    آئندہ سال 6 ٹیمیں پاکستان آ کر کھیلیں گی، جن میں نیپال، اردن، لیبیا، ایران، آسٹریلیا اور ایران شامل ہیں، نیزہ بازی ورلڈ کپ کوالیفائر آئندہ سال فروری مارچ میں پاکستان میں ہوگا۔

    اس سلسلے میں گزشتہ ہفتے ایکوسٹرین فیڈریشن آف انڈیا (ای ایف آئی) نے متفقہ طور پر 4 سواروں سمیت 6 افراد کو 2 سال کے لیے معطل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    انکوائری کمیٹی نے گزشتہ مارچ میں منعقدہ ٹینٹ پیگنگ ورلڈ کپ کوالیفائر میں انھیں نیپال کی ٹیم کی نمائندگی کرنے کے لیے نقالی کرنے کا قصور وار پایا تھا۔

  • ایک قدیم کھیل میں پاکستانی گھڑ سوار ورلڈ ریکارڈ بنانے کے قریب

    ایک قدیم کھیل میں پاکستانی گھڑ سوار ورلڈ ریکارڈ بنانے کے قریب

    تلمبہ: پنجاب کے چھوٹے سے شہر تلمبہ میں روایتی ڈھول تاشے اور شہنائی کی آوازوں کی گونج میں پاکستانی گھڑ سوار قدیم کھیل ٹینٹ پیگنگ میں ورلڈ ریکارڈ بنانے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

    کھیل کے دوران مختلف رنگوں کے شوخ ویسکوٹ پہنے گھڑ سواروں نے اپنے نیزے زمین میں گڑے لکڑی کے کھونٹوں کو نشانہ بنا کر اپنی مہارت کا ثبوت دیا، کیوں کہ مٹی میں کھیلے جانے والے اس کھیل میں گرد میں چھپ جانے والے کھونٹے کو نشانہ بنانا آسان نہیں ہوتا۔

    گھڑ سواری کے اس کھیل کے لیے ایک مشاق گھڑ سوار کی ضرورت ہوتی ہے جسے سرپٹ دوڑتے گھوڑے کی پشت پر سے نیزہ زمین میں گڑے کھونٹے میں چھیدنا پڑتا ہے۔

    مقامی سیاست دان شوکت حیات بوسان کا کہنا ہے کہ یہ جوان شیروں کا کھیل ہے، جس کے لیے نہ صرف ایک اچھے گھوڑے کی ضرورت ہوتی ہے بلکہ ایک اچھے سوار کی بھی۔

    کھیل کے آرگنائزر صاحب زادہ سلطان محمد علی کا کہنا ہے کہ ٹینٹ پیگنگ کے اس کھیل سے متعلق کوئی ریکارڈ گنیز بک میں نہیں تھا، لیکن اب ہم نے 120 گھوڑوں کے 166 سیکنڈز میں فنش لائن تک پہنچنے کا ریکارڈ بنا لیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ دیگر عالمی ریکارڈز میں یہ ریکارڈ بھی شامل ہے کہ 90 کھونٹے ایک ساتھ نیزوں کے ذریعے نکالے گئے۔ انھوں نے بتایا کہ ریکارڈز بنائے جا چکے ہیں تاہم اب انھیں گنیز بک کے حکام کی طرف سے توثیق کا انتظار ہے۔

    خیال رہے کہ ٹینٹ پیگنگ کا کھیل برّ صغیر کا صدیوں پرانا ایک ایسا کھیل ہے جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ختم ہو رہا ہے، جو صرف پنجاب میں زندہ ہے، تاہم عالمی ریکارڈز قائم ہونے کے بعد امید ہے کہ عالمی سطح پر اس کھیل کو توجہ میسر آئے گی۔

    کھیل میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں نے حکومت سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس کھیل کو وہ اپنے بل بوتے پر فروغ دے رہے ہیں۔ یاد رہے کہ 2018 میں پاکستان نے پہلی بار متحدہ عرب امارات میں منعقدہ ٹینٹ پیگنگ ورلڈ کپ میں حصہ لینے کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

  • آرمی پولو چیمپیئن شپ راولپنڈی زون نے جیت لی

    آرمی پولو چیمپیئن شپ راولپنڈی زون نے جیت لی

    آرمی پولو چیمپیئن شپ راولپنڈی زون نے جیت لی، نیزہ بازی کے مقابلے میں گوجرانوالہ کے کیپٹن نعیم فاتح رہے۔ گھوڑا ڈانس اور آرمی بینڈ کی دھنوں نے اختتامی تقریب میں رنگ بھر دیئے، آرمی پولو چیمپیئن شپ کا فائنل راولپنڈی اور پشاور زون کے مابین لاہور گریژن پولو گراؤنڈ میں کھیلا گیا۔

    چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف فائنل کے مہمان خصوصی تھے۔ فائنل میچ میں دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کو زیر کرنے کیلئے سرتوڑ کوششیں کرتی رہیں، آخری چکر میں راولپنڈی زون کے میجر جنرل اسفند یار نے سکور کر کے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا اور ٹیم ہاف گول کی برتری سے جیت گئی۔

    راولپنڈی زون نے دوسری بار چیمپیئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ چیمپین شپ میں منگلا زون تیسری پوزیشن پر رہا۔ نیزہ بازی کے مقابلوں میں گوجرانوالہ زون کے کیپٹین نعیم فاتح رہے ہیں۔

    اختتامی تقریب میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر گھوڑ ڈانس اور ملٹری بینڈ کی خوبصورت دھنوں نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔