Tag: نیشنل اسٹیڈیم کراچی

  • شاہد آفریدی کا پاکستان میں کرکٹ کی سپورٹ کےلیےڈیرن سیمی سےاظہارتشکر

    شاہد آفریدی کا پاکستان میں کرکٹ کی سپورٹ کےلیےڈیرن سیمی سےاظہارتشکر

    کراچی: کراچی کنگز کے صدر شاہد آفریدی نے پی ایس ایل فائنل کے میچ کے لیے ڈیرن سیمی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کراچی کنگز کے صدر شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں پاکستان میں کرکٹ کی سپورٹ کے لیے ڈیرن سیمی کا شکریہ ادا کیا۔

    شاہد آفریدی نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والے پی ایس ایل کے فائنل میچ کے لیے ڈیرن سیمی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔


    پاکستان کرکٹ کےلئے بہترین ملک ہے، زلمی کپتان ڈیرن سیمی


    خیال رہے کہ گزشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پشاورزلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے کہا تھا کہ شاہد آفرید ی کا متبادل نہیں ہوں وہ تو چمپئین ہیں۔

    ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ ٹائٹل کا دفاع کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے جبکہ انہوں نے پاکستان کو کرکٹ کے لیے بہترین ملک قرار دیا تھا۔


    چاہتے ہیں پی ایس ایل کا فائنل یادگار بن جائے، شاہد آفریدی


    یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کنگز کے صدر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کراچی کا اسٹیڈیم انٹرنیشنل کرکٹ کا انتظار کررہا تھا، چاہتے ہیں پی ایس ایل کا فائنل یادگار بن جائے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم فائنل کھیلنےکےلیےکراچی پہنچ گئی

    اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم فائنل کھیلنےکےلیےکراچی پہنچ گئی

    کراچی : اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم پاکستان سپرلیگ تھری کا فائنل کھیلنے کراچی پہنچ گئے، کھلاڑیوں کو سخت سیکورٹی میں ایئرپورٹ سے ہوٹل پہنچا دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق، فہیم اشرف اور وقاص لاہورسے کراچی پہنچے جبکہ غیرملکی کھلاڑیوں سمیت دیگر کھلاڑی دبئی سے کراچی پہنچے۔

    پاکستان سپرلیگ کا فائنل کھیلنے کے لیے کراچی پہنچنے والے کھلاڑیوں میں کپتان مصباح الحق، آل راؤنڈر فہیم اشرف، وقاص مقصود جبکہ غیرملکی کھلاڑیوں میں لیوک رونکی، جے پی ڈومینی، سمت پٹیل، سمیوئل بدری اور اسٹیون فن شامل ہیں۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم سخت سیکورٹی حصار میں ایئرپورٹ سے ہوٹل پہنچ گئی۔


    پی ایس ایل فائنل : پشاور زلمی کی ٹیم کراچی پہنچ گئی


    خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ کا فائنل کھیلنے کے لیے پشاور زلمی کی ٹیم کراچی پہنچی تھی، غیر ملکی کرکٹرز بھی ٹیم کے ہمراہ تھے۔

    یاد رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل کا افتتاحی ایڈیشن جیتا تھا جبکہ دوسرا ایڈیشن پشاور زلمی کے نام رہا تھا۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کا 25 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان سپرلیگ کی دفاعی چیمپئن پشاور زلمی سے ٹاکرا ہوگا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پی ایس ایل فائنل کے لیے سیکیورٹی اداروں کی تیاریاں آخری مراحل میں

    پی ایس ایل فائنل کے لیے سیکیورٹی اداروں کی تیاریاں آخری مراحل میں

    کراچی : پی ایس ایل فائنل کے لیے سیکیورٹی اداروں کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں، سندھ پولیس کے اسپیشلائزڈ یونٹ ایس ایس یو کمانڈوز نے ایمرجنسی الارم بجتے ہی تین منٹ میں اسٹیڈیم پہنچنے کا مظاہرہ کیا۔

    تفصلات کے مطابق کرکٹ کا شوق اور پی ایس ایل کا جنون لمحہ بہ لمحا بڑھتا جارہا ہے، 25 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کا انعقاد کیا گیا ہے، میچ کی سیکیورٹی کے لیے قانون نافذ کرنے والے تمام متعلقہ اداروں نے اپنے انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

    اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے خصوصی یونٹ سواٹ نے آج ایمرجنسی الارم بجنے کے بعد تین منٹ میں اپنے ہیڈکواٹر سے اسٹیڈیم پہنچنے تک کا مظاہرہ کیا، مظاہرے میں سواٹ یونٹ کی لیڈی کمانڈوز بھی شامل تھی۔

    مشق کرنے والے کمانڈوز نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے ہر طرح نمٹنے کا عزم ظاہر کیا۔

    اسپیشلائزڈ یونٹ کے کمانڈنٹ مقصود احمد میمن کے مطابق سوات یونٹ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہر وقت ہر لمحہ تیار ہے، سوات ٹیم کو تربیت کے دوران ہر قسم کے مراحل سے گذارا گیا۔

    کمانڈنٹ ایس ایس یو مقصود میمن نے مزید بتایا کہ پاکستان سپر لیگ کی سیکیورٹی میں ایس ایس یو اپنا بھرپورکردار ادا کرے گی، ایس ایس یو کے جوان اسٹیڈیم کے اندر، باہر اور سرویلنس پر موجود ہونگے جبکہ اس موقع پر اسپیشل سیکیورٹی یونٹ سیکیورٹی فول پروف بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات بھی کرے گی۔

    واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 2018 کا سیمی فائنل 20 اور 21 مارچ کو لاہور میں جبکہ فائنل 25 مارچ بروز اتوار کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، وقت کا تعین فی الحال نہیں کیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ کراچی میں کئی سال بعد کرکٹ کا کوئی بین الاقوامی ایونٹ منعقد ہونے جارہا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کرکٹ ٹیم میں اچھے فاسٹ بالراوراسپنرنہیں ہیں، نجم سیٹھی

    کرکٹ ٹیم میں اچھے فاسٹ بالراوراسپنرنہیں ہیں، نجم سیٹھی

    لاہور: کرکٹ بورڈکےسابق چیئرمین نےنجم سیٹھی نےعوام اورمیڈیا کو قصور وار قراردےدیا۔

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے اپنے منفرد انداز میں کہا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی جتنا دباؤ میں آکر کھیلتے ہیں اس سے کارکردگی مزید متاثر ہوجاتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ دومیچ ہارگئےتوکیا ہوا ماضی میں اتنی بارفتوحات بھی توحاصل کی ہیں،ٹیم کوگالیاں دیں گے توکیاخاک پرفارم کرےگی۔

     انکا کہنا تھا کہ قومی ٹیم ورلڈ ٹی چیمپیئن بننے کیساتھ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کو بھی شکست دے چکی ہے ۔

     سابق چیئرمین پی سی بی کے مطابق قومی ٹیم میں فرنٹ لائن فاسٹ بولرز اور اسپنرز کا فقدان ہے،کھلاڑی کے تجربے اور کارکردگی پر بھی نظر رکھنی چاہیے۔

    سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کہتے ہیں کہ قومی ٹیم میں اچھے بالرنہیں،ورلڈ کپ میں زیادہ توقعات نہ رکھی جائیں۔

    نجم سیٹھی نے دعوٰی کیا کہ جب ٹیم جارہی تھی توسب نےکہا تھا کہ سلیکشن اچھی ہوئی، لیکن اب ہرشخص اعتراض کررہا ہے۔

  • ورلڈ کپ کے بعد سینٹرل کنٹریکٹ پربات ہوگی، نجم سیٹھی

    ورلڈ کپ کے بعد سینٹرل کنٹریکٹ پربات ہوگی، نجم سیٹھی

    کراچی : پاکستان کرکٹ بورڈکی ایگزیکٹیو کمیٹی کے چئیرمین نجم سیٹھی کا کہناہے کہ سینٹرل کانٹریکٹ کا معاملہ کوئی سنجیدہ ایشو نہیں ہے۔ اس معاملے کو جلد حل کرلیں گے۔

    نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ قومی ٹیم کی حالیہ خراب کارکردگی کا سینٹرل کنٹریکٹ کے معاملے سے کوئی تعلق نہیں۔

    ورلڈ کپ ختم ہونے کے بعد سینٹرل کنٹریکٹ پر بات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم سلیکٹ کرنا سلیکٹرز کا کام ہے وہ جو کھلاڑی منتخب کریں مان لینا چاہیئے۔

    آئین کے مطابق چئیرمین ٹیم کی حتمی منظوری دیتا ہے ۔نجم سیٹھی نے کہا کہ پاک بھارت سیریز بحال ہوجائے تو قومی کھلاڑیوں کے لئے آئی پی ایل کے دروازے کھل سکتے ہیں۔

    پاکستان سپر لیگ آئندہ سال جنوری فروری میں دبئی میں ہوگی۔کوشش تھی پی ایس ایل پاکستان میں کرائیں لیکن سیکورٹی کے سبب کھلاڑی آنے کو تیار نہیں۔

  • نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ: آٹھ بولرزکا ایکشن مشکوک قرار

    نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ: آٹھ بولرزکا ایکشن مشکوک قرار

    کراچی: نیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں صہیب مقصود سمیت آٹھ بولرز کا ایکشن مشکوک قرار دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں آٹھ بولرز کا ایکشن رپورٹ کردیا گیا ہے۔

    لاہور لائنز کے جنید ضیاء، سیالکوٹ اسٹالینز کے نیئر عباس ڈیرہ مراد جمالی کے ندیم جاوید، ملتان ٹائیگر کے صہیب مقصود، کراچی ڈولفنز کے فراز احمد، بہالپور اسٹیگ کے عطاءاللہ، لاہور ایگلز کے عثمان ملک اور جہانزیب کے بولنگ ایکشن کو مشکوک قرار دیا گیا ہے۔

    ان آٹھ کھلاڑیوں کے علاوہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والے مجموعی طور پر انتیس بولروں کے بولنگ ایکشن پر امپائروں نے اعتراض کیا ہے، قومی ٹی ٹوئنٹی ایونٹ میں آٹھ مشکوک بولرز کی رپورٹ پی سی بی کو بھیج دی گئی ہے۔