Tag: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی

  • ملک بھر کے بجلی صارفین کے لئے اہم خبر

    ملک بھر کے بجلی صارفین کے لئے اہم خبر

    اسلام آباد: رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کی مد میں کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈسکوز نے صارفین پر 22 ارب 56 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ منتقل کرنے کی درخواست کر رکھی ہے، جس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہو گا۔

    نیپرا نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے لیے نظرِ ثانی نوٹس جاری کر دیا ہے جس کے مطابق حکومتی گائیڈ لائنز کے تحت جولائی تا ستمبر کی ایڈجسٹمنٹ کا یکساں ٹیرف رکھا جائے گا۔

    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے مطابق  جولائی تا ستمبر 2023ء کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست نیپرا میں دائر کی گئی ہے، نیپرا پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست کے حوالے سے 14 نومبر کو سماعت کرے گا۔

    کمپنیوں نے کپیسٹی چارجز کی مد میں 12 ارب 12 کروڑ 60 لاکھ روپے وصولی کی اجازت مانگی ہے جبکہ یوز آف سسٹم چارجز کے تحت 10 ارب 24 کروڑ 70 لاکھ روپے وصولی کی درخواست کی گئی ہے۔

    آپریشن اینڈ مینٹی ننس کی مد میں 4 ارب 61 کروڑ 70 لاکھ روپے اور نقصانات کی مد میں 6 ارب 61 کروڑ 70 لاکھ روپے وصول کرنے کی درخواست ہے۔

  • کراچی کے بجلی صارفین کے لئے بُری خبر

    کراچی کے بجلی صارفین کے لئے بُری خبر

    کراچی: بڑھتی ہوئے مہنگائی میں کراچی کے بجلی صارفین کے لئے ایک اور بری خبر، کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 51 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا میں درخواست دائر کردی ہے۔

    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)8 نومبر کو سماعت کے بعد فیصلہ کرے گا۔

    ترجمان کے الیکٹرک کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ اضافہ حکومت کی جانب سے پورے ملک میں یکساں ٹیرف پالیسی کے تحت مانگا گیا ہے، اس حوالے سے وصولی کی مدت کا تعین نیپرا کی جانب سے اوراطلاق کا نوٹیفیکیشن حکومت کی جانب سے جاری کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل 25 اکتوبر کو نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے کے الیکٹرک کے لیے بجلی 4 روپے 70 پیسے فی یونٹ سستی کی تھی۔

  • بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

    بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

    اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کا ٹیرف بڑھانے کے لئے حکومتی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا، حکومت نے 1 روپے 95 پیسے فی یونٹ یونیفارم اضافے کی درخواست کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کا ٹیرف بڑھانے کے لئے حکومتی درخواست پر سماعت کی اور حکومت کی درخواست پرسماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

    نیپرا حکام نے کہا ہے کہ حکومت نے 1 روپے 95 پیسے فی یونٹ یونیفارم اضافے کی درخواست کی جبکہ نیپرا نے 3 روپے 34 پیسے فی یونٹ یونیفارم اضافے کا تعین کیا تھا، حکومت 185ارب روپے سبسڈی صارفین کو فراہم کرے گی۔

    حکام کا کہنا تھا کہ پچھلےسال اوسط ٹیرف13.35روپےتھا اب نئے تعین کے بعد 16.69 روپے فی یونٹ ہوگیا ہے۔

    جوائنٹ سیکرٹری پاور نے کہا کہ حکومت نے اس باراضافہ تمام صارفین کیلئےمانگاہے ، لائف لائن صارفین کاٹیرف بھی1.96 روپے فی یونٹ بڑھےگا، حکومت نے گزشتہ مالی سال 144 ارب روپے کی سبسڈی دی ، اس سال 185 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔

    واضح رہے کہ 21 جنوری کو حکومت نے پیٹرول کے بعد بجلی کی قیمت میں ایک روپے 95 پیسے اضافے کا اعلان کیا تھا۔

    وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا کہ ن لیگ کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے بجلی کی قیمت میں دو روپے اٹھارہ پیسے اضافہ ہونا تھا لیکن ہم نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 95 پیسے اضافے کا کہا ہے۔

  • بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے عوام کے لیے خوشخبری

    بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے عوام کے لیے خوشخبری

    اسلام آباد: بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے عوام کے لیے اچھی خبر آگئی، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو مؤخر کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے چیئرمین کی زیر صدارت ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

    چیئرمین نے کہا کہ سی پی پی اے حکام بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی وجوہات بتائیں، تاہم سی پی پی اے کوئی واضھ جواز نہ دے سکی۔

    نیپرا نے فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں اضافے کو مؤخر کردیا۔

    اس سے قبل دسمبر میں نیپرا نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی ایک روپے 40 پیسے مہنگی کی تھی۔

    نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک کی 36 ماہ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ جاری کیا گا تھا، کے الیکٹرک صارفین سے 9 ماہ میں وصولی کرے گا۔

    نیپرا کے مطابق فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سے صارفین پر 18 ارب روپے کا بوجھ منتقل ہوا، ماہانہ 50 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بجلی مہنگی نہیں کی گئی تھی۔

  • نیپرا نے کے الیکٹرک پر 50 ملین روپے جرمانہ عائد کر دیا

    نیپرا نے کے الیکٹرک پر 50 ملین روپے جرمانہ عائد کر دیا

    کراچی: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک پر 50 ملین روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں بارشوں کے دوران کے الیکٹرک کے ناقص انتظام، طویل لوڈ شیڈنگ اور اموات سے متاثرہ خاندانوں کی سن لی گئی، نیپرا نے بجلی کی تقسیم کار کمپنی پر پانچ کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کر دیا۔

    نیپرا نے کے الیکٹرک سے کہا ہے کہ وہ اپریل 2020 تک تقسیم کا نظام مکمل محفوظ بنائے، کے الیکٹرک کو اپنے نظام کی تیسرے فریق سے بھی تصدیق کرانا ہوگی، جولائی، اگست 2019 میں کراچی میں بارشوں سے متعدد افراد جاں بحق ہوئے، طویل بارشوں کے دوران بجلی کی فراہمی بھی معطل رہی، نیپرا نے کہا کہ اموات کے حقایق اور وجوہ کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، یہ معلوم کیا جائے گا کہ نیپرا قوانین کی خلاف ورزی ہوئی ہے یا نہیں۔

    نیپرا کے مطابق تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ کے ای کے لائسنس کے شرایط اور نیپرا کی خلاف ورزی کے باعث ایل ای ٹی، ایچ ٹی کے کھمبوں کی کمی اور کرنٹ کے باعث 19 ہلاکتیں ہوئیں۔ نیپرا اعلامیے کے مطابق غم زدہ خاندانوں کو نیک نیتی کے ساتھ معقول معاوضہ دینے کے لیے کے الیکٹرک گزارشات پر غور کیا گیا، متاثرہ خاندانوں کے لواحقین کو معقول معاوضے کی تفصیلات بھی نیپرا کے ساتھ شیئر کی جائیں۔

    نیپرا نے کے الیکٹرک کو سوگوار خاندانوں کو جلد از جلد معاوضہ فراہم کرنے کا وعدہ پورا کرنے کا بھی حکم دیا ہے، معاوضہ فراہمی کے بعد دستاویزی ثبوت نیپرا کو فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی گئی، نیپرا نے کہا کہ کے الیکٹرک اپنی داخلی تفتیش مکمل کرے اور اپنے ملازمین اور انتظامیہ کی کوتاہیوں کا تعین کر کے رپورٹ نیپرا کو پیش کرے۔

  • بجلی کمپنیاں صارفین سے آلات کے لیے رقم مانگنے کی مجاز نہیں: نیپرا

    بجلی کمپنیاں صارفین سے آلات کے لیے رقم مانگنے کی مجاز نہیں: نیپرا

    اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کہا ہے کہ بجلی کمپنیاں صارفین سے ٹرانسفارمر اور دیگر آلات کے لیے رقم مانگنے کی مجاز نہیں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نیپرا نے ایک حکم جاری کرتے ہوئے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو صارفین سے خراب آلات کی مرمت کے لیے رقم مانگنے سے روک دیا ہے۔

    نیپرا نے کہا ہے کہ صارفین سے پیسے مانگنا کنزیومر سروس مینول اور نیپرا رولز کی خلاف ورزی ہے۔

    نیپرا نے ہدایت کی ہے کہ تقسیم کار کمپنیاں بجلی تقسیم کے خراب آلات کی مرمت یقینی بنائیں اور مرمت کے لیے پیسے طلب کرنے والے افسران اور اہل کاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

    یہ بھی پڑھیں:  2 روز کے دوران کرنٹ لگنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 15 ہو گئی

    نیپرا نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو ناکارہ ٹرانسفارمرز کی تبدیلی اور مرمت کی بھی ہدایت کی ہے۔

    نیپرا کا کہنا تھا کہ تقسیم کار کمپنیاں ناکارہ ٹرانسفارمرز کی تبدیلی اور مرمت میں تاخیر کرتی ہیں، برقی آلات کی بر وقت تبدیلی نہ ہونے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    یاد رہے کہ رواں ماہ نیپرا نے تقسیم کار کمپنیوں سے متعلق ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ ان کمپنیوں کی جانب سے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے لیکن یہ نیپرا کو لوڈ شیڈنگ کے غلط اعداد و شمار فراہم کر رہی ہیں۔

    اس رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ ایک سال میں تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی میں بہتری نہیں آئی، مرمتی کاموں کے دوران 152 خطرناک حادثات رپورٹ ہوئے۔