Tag: نیشنل ایکشن پلان

  • وزیراعظم کی زیر صدارت بڑی بیٹھک، روایتی اور ڈیجیٹل میڈیا پر ملک دشمن مہم کا منہ توڑ جواب دینے کا فیصلہ

    وزیراعظم کی زیر صدارت بڑی بیٹھک، روایتی اور ڈیجیٹل میڈیا پر ملک دشمن مہم کا منہ توڑ جواب دینے کا فیصلہ

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت عسکری و صوبائی قیادت کی بڑی بیٹھک میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت قومی بیانیے کو مضبوط کرنے پر اتفاق ہوا اور ملک دشمن مہم کا منہ توڑ جواب دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق دہشتگردی کیخلاف وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت بڑی بیٹھک ہوئی، ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم ہاؤس میں گزشتہ روز اہم اجلاس میں عسکری و سول قیادت شریک ہوئی اور چاروں صوبوں بشمول آزادکشمیر ،گلگت بلتستان سے بھی نمائندے شریک تھے۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جعفر ایکسپریس حملہ آوروں کو دنیا میں بے نقاب کرنے میں کو ئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی ساتھ ہی روایتی اور ڈیجیٹل میڈیا پر ملک دشمن مہم کا منہ توڑ جواب دیا جائے۔

    اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت قومی بیانیے کو مضبوط کرنے پر اتفاق ہوا اور قومی بیانیہ کمیٹی کو دہشت گردوں ، شر پسندوں کے سدباب کیلئے مؤثر بیانیہ بنانے کی ہدایات کی گئی۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قومی بیانیے اور ملکی سلامتی کیخلاف کسی بھی قسم کے مواد کا سد باب کیا جائے گا۔

    اجلاس میں ملکی سلامتی، ہم آہنگی کیلئے تمام صوبوں کا تعاون اور آپسی روابط بڑھانے پر اتفاق کیا اور کہا گیا کہ فلم اور ڈراموں کے ذریعے قومی بیانیے کو نوجوانوں تک پہنچایا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں چاروں صوبے کے تعاون پر اتفاق ہوا کہ شر پسندوں کے بیانیے کا مؤثر مقابلہ ہوگا۔

    اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ قومی بیانیے کیلئے ڈیجیٹل میڈیا پر بھی مواد نشر کیا جائے، دہشت گردی کے منفی معاشرتی اثرات کو اجاگر کیا جائے اور سوشل میڈیا پر جھوٹی خبروں کا سد باب کیا جائے۔

    اجلاس میں کہا گیا کہ ڈیپ فیک، دیگر ذرائع سے جھوٹی معلومات، مواد کا مستند معلومات سے جواب دیا جائے اور قومی نصاب میں دہشت گردی کے حوالے سے آگاہی شامل کی جائے۔

  • نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق آج اہم فیصلے متوقع

    نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق آج اہم فیصلے متوقع

    اسلام آباد :  ایپکس کمیٹی کے آج ہونے والے اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    اجلاس میں اعلیٰ عسکری وسول قیادت، صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان شرکت کریں گے۔

    اجلاس میں امن وامان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیاجائے گا اور انسداددہشت گردی کے آپریشنز کے نتائج پر بھی غورہوگا۔

    اس کے علاوہ پاک افغان سرحدی امور اور خوارجیوں کیخلاف آپریشنز کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا۔

    اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پرعمل درآمد کی صورت حال کا بھی جائزہ لیا جائے گا جبکہ انٹیلی جنس اورقانون نافذکرنےوالے اداروں کے سربراہان بریفنگ بھی دیں گے۔

    ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں صوبے امن و امان سے متعلق اپنی رپورٹس پیش کریں گے۔

    گذشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ دہشت گردی کا سر کچلے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے، ملک میں مکمل امن ضروری ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاڑہ چنار کی صورتحال ہم سب کے لیےسبق ہے کہ دوبارہ ایسا واقعہ نہ ہو، امن وامان کی صورتحال یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کررہے ہیں تاہم پاڑہ چنار امن معاہدہ کامیاب بنانے والے سب لوگ مبارکباد کے مستحق ہیں۔

  • نیشنل ایکشن پلان کے تحت اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، اہم فیصلے متوقع

    نیشنل ایکشن پلان کے تحت اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، اہم فیصلے متوقع

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کے تحت اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، جس میں اہم فیصلوں کی بھی منظوری دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تحت اپیکس کمیٹی کا گزشتہ روزملتوی ہونے والا اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف صدارت کریں گے۔

    اجلاس میں اعلیٰ عسکری و سول قیادت اور متعلقہ وفاقی وزرا شرکت کریں گے، تمام وزرائے اعلیٰ، انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان بھی شریک ہوں گے۔

    امن وامان کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا، انسداد دہشت گردی کے قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کی صورتحال زیر غور آئے گی۔

    صوبوں اور وفاق کے درمیان کوآرڈی نیشن بہتر بنانے اورانٹیلی جنس معلومات کی مؤثر شیئرنگ پر غور ہوگا۔

    خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات کی وجوہات کا جائزہ لیا جائے گا اور شرکا کو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے نتائج سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

    اجلاس میں داخلی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے اہم فیصلوں کی بھی منظوری دی جائے گی۔

  • وزیراعظم کی طبیعت خراب،  نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا  اجلاس  ملتوی

    وزیراعظم کی طبیعت خراب، نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ملتوی

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کی طبیعت ناسازی کے باعث نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کی طبیعت خرابی کے باعث اجلاس ملتوی کیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج دن دو بجے طلب کیا تھا۔

    حکومتی ذرائع کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ری شیڈول کردیا ہے ، اب وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں اجلاس کل ہوگا۔

    اجلاس میں اعلیٰ عسکری قیادت، متعلقہ وفاقی وزرا، وزرائے اعلیٰ اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان شرکت کریں گے۔

    اجلاس میں بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات کی وجوہات کا جائزہ لیا جائے گا۔

    اجلاس میں امن وامان کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا اور داخلی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے اہم فیصلوں کی منظوری دی جائے گی۔

    اس کے ساتھ ہی انسداد دہشت گردی کے قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کی صورتحال بھی زیرغور آئے گی جبکہ وفاق اور صوبوں کے درمیان تعاون بہتر بنانے اور انٹیلی جنس معلومات کی موثرشیئرنگ پر بھی غور کیا جائے گا۔

  • نگراں وزیراعظم کی  ہنگامی بنیادوں پر نیشنل ایکشن پلان مرتب کرنے کی ہدایت

    نگراں وزیراعظم کی ہنگامی بنیادوں پر نیشنل ایکشن پلان مرتب کرنے کی ہدایت

    اسلام آباد : نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ میں نے وزیرداخلہ سرفراز بگٹی کو خط لکھ کر ہنگامی بنیادوں پر نیشنل ایکشن پلان مرتب کرنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق معاشی بحالی اسمگلنگ کی روک تھام سے متعلق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کو خط لکھ دیا۔

    جس میں نگراں وزیراعظم نے کہا کہ وفاق اورصوبوں کو معاشی اورسماجی چیلنجز کاسامنا درپیش ہے،پاکستان معاشی اقتصادی ،امن کی بحالی ،ترقی کیلئے ایک لمحہ ضائع کرنے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

    خط میں کہا گیا کہ نگران حکومت کو معاشی بحالی اور پالیسیوں کا تسلسل کا قانونی اختیار حاصل ہے، معاشی بحالی،قانون کی حکمرانی یقینی بنانا حکومت کی ذمہ داریوں کا حصہ ہے۔

    وزیراعظم نے ہنگامی بنیادوں پر نیشنل ایکشن پلان مرتب کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی اور معاشی بحالی وقت کی ضرورت ہے۔

  • بنوں ڈویژن میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت آپریشن کے کامیاب نتائج

    بنوں ڈویژن میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت آپریشن کے کامیاب نتائج

    بنوں: خیبر پختون خوا کے بنوں ڈویژن میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت آپریشن کے کامیاب نتائج سامنے آئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تحت بنوں ڈویژن میں پولیس نے ایک ماہ میں کی گئی کارروائیوں کے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق بنوں میں ایک ماہ کے دوران مختلف کارروائیوں میں ملزمان سے 149 بندوق، 73 ایس ایم جی، 20 رائفلیں، 621 پستول، 27 کلاشنکوفیں، 1 ہینڈ گرنیڈ اور 13 ہزار 941 عدد کارتوس برآمد ہوئے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزمان سے 83 کلو چرس، 9 کلو ہیروئین، 22 کلو آئس اور 200 گرام افیون برآمد ہوئی، ملزمان سے 9 بوتل شراب بھی برآمد ہوئی یے۔

    رپورٹ کے مطابق 1808 ملزمان کے خلاف کارروائی کی گئی ہے، ڈی آئی جی قاسم علی کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے گی۔

  • وزیراعظم عمران خان  کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان پراجلاس آج ہوگا

    وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان پراجلاس آج ہوگا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان پراجلاس آج ہوگا ، جس میں افغانستان کی موجودہ صورت حال اور دیگر امور پر غور ہوگا۔

    تفصیلات کے وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان پراجلاس آج ہوگا، جس میں قومی ایکشن پلان کے مختلف حصوں پر پیشرفت کاجائزہ لیا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ملکی سکیورٹی صورتحال پربریفنگ دی جائے گی اور افغانستان کی موجودہ صورتحال اور دیگرامور پر غور ہوگا۔

    یاد رہے گذشتہ ہفتے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے سکیورٹی امور سے متعلق اجلاس میں قومی سلامتی امور سے متعلق مشاورت کی گئی تھی اور ملکی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی شریک ہوئے تھے ، اس دوران خطے کی صورتحال کے پیش نظر عالمی سطح پر حکمت عملی پربھی مشاورت کی گئی۔

    اس سے قبل وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات پرائم منسٹر ہاؤس میں ہوئی تھی ، جس میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ ملکی سلامتی، سیکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی تھی۔

  • نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملک میں امن و امان کے قیام میں پیش رفت

    نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملک میں امن و امان کے قیام میں پیش رفت

    اسلام آباد : وزیر داخلہ شیخ رشید کے نیشنل ایکشن پلان کے تحت مختلف صوبوں کے دورے جاری ہے ،شیخ رشید آج شام 6 بجے کراچی پہنچیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملک میں امن و امان کے قیام میں پیش رفت ہوئی ، ذرائع نے کہا کہ دہشت گردی، انتہاپسندی اور فرقہ واریت کے خاتمے کے لیےاقدامات کی مانیٹرنگ جاری ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ شیخ رشید کے نیشنل ایکشن پلان کےتحت مختلف صوبوں کے دورے کر رہے ہیں ، وزیر داخلہ شیخ رشید کا پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بعد اب سندھ کا رخ ہے۔

    وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید 2 روزہ دورے پر آج شام 6 بجے کراچی پہنچیں گے، نیشنل ایکشن پلان کے تحت فیصلوں پر عملدرآمدکا جائزہ لیں گے، شیخ رشید صوبے میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیں گے، رینجرز اور دیگر وفاقی ادارے کراچی سمیت سندھ میں امن و امان پربریفنگ دیں گے۔

    ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ سندھ میں امن برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہدایات جاری کریں گے اور نیشنل ایکشن پلان سیکریٹریٹ اورنیشنل ڈ یزاسٹر انفارمیشن سینٹر سےمتعلق آگاہ کریں گے، نیشنل ایکشن پلان اور ڈیزاسٹر انفارمیشن سیل سیکریٹریٹ کی منظوری رواں ہفتے دی گئی۔

    ذرائع نے کہا کہ شیخ رشید نے کل دوپہر 2 بجے کراچی کے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس بھی بلالی، اس دوران وزیر داخلہ شیخ رشید فیصل واوڈا سے والدہ کے انتقال پر تعزیت کے لیے آج شام واوڈاہاؤس جائیں گے۔

  • ایف اے ٹی ایف کا ایکش پلان پر پاکستان کے اقدامات پر اظہار اطمینان

    ایف اے ٹی ایف کا ایکش پلان پر پاکستان کے اقدامات پر اظہار اطمینان

    پیرس: فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے ایکشن پلان سے متعلق پاکستان کے اقدامات اور پیش رفت پر اظہار اطمینان کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے درمیان باضابطہ مذاکرات کا آغاز آج سے پیرس میں ہو گیا ہے، پاکستانی وفد نے وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر کی قیادت میں ایف اے ٹی ایف کے اہم اجلاس میں شرکت کی۔

    پاکستانی وفد میں اسٹیٹ بینک، نیکٹا، ایف آئی اے، ایف بی آر اور ایس ای سی پی حکام بھی شامل ہیں، وفد نے بتایا کہ پاکستان نے 27 میں سے 20 نکات پر مثبت پیش رفت کی ہے اور کالعدم تنظیموں کے خلاف مؤثر کارروائیاں کی گئیں۔

    ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کے اقدامات اور پیش رفت پر اظہار اطمینان کیا، چین، ترکی اور ملائیشیا نے ایف اے ٹی ایف کے ایکش پلان پر پاکستان کے اقدامات کو سراہا، ذرایع نے بتایا کہ اہم اقدامات کے نتیجے میں پاکستان کا نام بلیک لسٹ میں جانے کے خدشات نہ ہونے کے برابر رہ گئے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں اپنا جواب جمع کروا دیا ہے، حماد اظہر

    ایف اے ٹی ایف اجلاس سے متعلق حتمی رپورٹ 18 اکتوبر کو جاری کی جائے گی۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے اقوام متحدہ کے ادارے کے تعاون سے نئی نیشنل رسک اسیسمنٹ اسٹڈی مکمل کر کے ڈیڑھ سو صفحات کی رپورٹ ایف اے ٹی ایف کو بھجوائی تھی، اس رپورٹ میں تین اہم پہلوؤں کے حوالے سے رسک اسیسمنٹ کی گئی ہے، جن میں سرِ فہرست ٹیررازم اور ٹیررازم فنانسنگ کے خطرات کا تعین ہے۔

    خیال رہے کہ پڑوسی ملک بھارت ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کو بدنام کرنے اور بلیک لسٹ کرنے کی کوششیں کر رہا ہے لیکن اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

  • حافظ سعید کا مقدمہ گجرانوالہ سے لاہور منتقل کرنے کی درخواست منظور

    حافظ سعید کا مقدمہ گجرانوالہ سے لاہور منتقل کرنے کی درخواست منظور

    لاہور: ہائی کورٹ نے حافظ سعید کاکیس گجرنوالہ کی انسداد دہشت گردی عدالت سے لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں منتقلی کی درخواست منظور کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس سردار شمیم خان نے مقدمہ منتقلی کے لیے دائر کردہ درخواست پر سماعت کی ۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ لاہور جیل میں رکھا گیا ہے جبکہ ہر پیشی پر گجرانوالہ لےجایا جاتا ہے۔

    درخواست میں مزید کہا گیا کہ گجرانوالہ انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی سکیورٹی حالات کے مطابق درست نہیں ، جب لاہور جیل میں رکھا گیا ہے تو کیس بھی لاہور میں چلایا جائے۔استدعا ہے کہ کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت گوجرانوالہ سے لاہور منتقلی کا حکم دیا جائے۔

    دوران سماعت سرکاری وکیل نے کہا کہ کیس کی منتقلی پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ، جس پر عدالت نے حافظ سعید کی درخواست منظور کرتے ہوئے مقدمے کو نمٹا دیا۔

    یاد رہے کہ حافظ سعید رواں برس 17 جولائی کو لاہور سے گجرانوالہ جاتے ہوئے حراست میں لیا گیا تھا، ان کی گرفتاری نیشنل ایکشن پلان کے تحت عمل میں لائی گئی تھی۔

    یاد رہے کہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے نومبر 2008 میں جماعت الدعوۃ کو دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہوئے پابندیاں عائد کی تھیں بعدازاں سال 2014 میں امریکا نے بھی جماعت الدعوۃ کو دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہوئے اس پر مالی پابندیاں عائد کیں اور حافظ سعید کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر ایک کروڑ ڈالر انعام دینے کا بھی اعلان کیا تھا۔

    چند روز قبل اقوام متحدہ نے کالعدم تنظیم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کو منجمد اکاؤنٹس سے رقم نکالنے کی اجازت دی تھی ، اجازت کے تحت وہ اپنے روزمرہ کے اخراجات کے لئے ہر ماہ بینک سے ڈیڑھ لاکھ روپے نکال سکیں گے۔ یواین لیٹرکے مطابق حافظ سعید کو منجمداکاؤنٹس کے استعمال کرنے کی اجازت سلامتی کونسل کی خصوصی کمیٹی نےانسانی ہمدردی کی بنیاد پر دی ہے۔