Tag: نیشنل ایکشن پلان

  • وزیراعظم نواز شریف آج کراچی جائیں گے

    وزیراعظم نواز شریف آج کراچی جائیں گے

    وزیراعظم محمد نواز شریف ایک روزہ دورے پر آج کراچی پہنچ رہے ہیں، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

    وزیر اعظم آج کراچی میں اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد اور کراچی آپریشن سے متعلق وزیراعظم کو بریفنگ دی جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کو دورہ کراچی میں  سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے معاملے پر سندھ حکومت کی مشاورت اور قانونی معاملات کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ حکمت عملی کا تعین کیا جائے گا۔

  • ڈاکٹر شاہد نوازکیس: وزیراعظم کا میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیدیا

    ڈاکٹر شاہد نوازکیس: وزیراعظم کا میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیدیا

    اسلام آباد :وزیراعظم محمد نواز شریف نے پمز میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے ڈاکٹر شاہد نواز کے علاج کےلئے خصوصی میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیدیا ہے وزارت داخلہ اور متعلقہ اداروں کو اہم اور حساس مقامات بالخصوص سکولوں اور ہسپتالوں کی سیکورٹی سخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    وزیراعظم محمد نواز شریف نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے ڈاکٹر شاہد نواز کے علاج کےلئے خصوصی میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیا ہے۔

     وزیراعظم ہاﺅس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے وزارت داخلہ اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ وفاقی دارالحکومت کے اہم اور حساس مقامات بالخصوص سکولوں اور ہسپتالوں کی سیکورٹی سخت کریں تاکہ مستقبل میں پمز کے شعبہ امراض قلب کے سربراہ ڈاکٹر شاہد نواز کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کے طرز کے واقعات سے بچا جاسکے۔

     وزیراعظم نے زخمی ڈاکٹر شاہد نواز کے علاج معالجہ کےلئے خصوصی میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیا۔انہوں نے ڈاکٹر شاہد نواز کی مکمل صحت یابی کی دعا بھی کی۔

  • وزیراعظم نواز شریف نے اعلٰی سطح اجلاس کل طلب کرلیا

    وزیراعظم نواز شریف نے اعلٰی سطح اجلاس کل طلب کرلیا

    اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف نے کل صوبائی وزرائے اعلٰی اور دیگر حکام کا اعلٰی سطح کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

    اجلاس میں صوبائی وزراء کے علاوہ صوبائی سیکریٹریز اور حکومتی اعلٰی عہدیدار بھی شرکت کریں گے،اجلا س میں آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی کی شرکت بھی متوقع ہے۔

     اجلاس میں قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ ملک کی مجموعی سیاسی اور امن ا مان کی صورتحال پر بھی غورکیاجائےگا۔

    ذرائع کے مطابق وزرائے اعلیٰ اپنے اپنے صوبوں میں ایپکس کمیٹیوں کے اجلاسوں پر بریفنگ دیں گے اور فوجی عدالتوں کے قیام اور تعداد کے حوالے سے تجاویز بھی پیش کریں گے۔

  • وزیرِاعظم نے اعلیٰ سطح اجلاس آج طلب کر لیا

    وزیرِاعظم نے اعلیٰ سطح اجلاس آج طلب کر لیا

    اسلام آباد: وزیرِاعظم نواز شریف کی زیرِصدارت آرمی ایکٹ میں تبدیلی اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے آج اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوگا۔

    ملک میں دہشت گردی کی لعنت سے چھٹکارا پانے کیلئے وزیرِاعظم نواز شریف نے ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کرلیا ہے، اجلاس میں آرمی ایکٹ میں ترامیم پر مشاورت اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق آرمی ایکٹ میں ترامیم کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں، آرمی ایکٹ میں مجوزہ ترامیم کے بعد سویلین کا مقدمہ بھی ملٹری کورٹس میں چل سکے گا، ساتھ ساتھ فرقہ ورانہ اور مذہبی بنیادوں پر قتل و غا رت گری دہشتگردی کے زمرے میں شمار کیا جا ئے گا۔

    ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ آرمی ایکٹ میں ترمیم کی تجویز پیپلز پارٹی کے رہنما و سینیٹر چوہدری اعتزاز حسن نے پیش کی تھی ، وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت ہونیوالے اجلاس میں آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی اور وفاقی وزراء بھی شرکت کریں گے۔