Tag: نیشنل بینک آف پاکستان

  • نیشنل بینک کے مرکزی سرور میں خرابی، اے ٹی ایمز بند

    نیشنل بینک کے مرکزی سرور میں خرابی، اے ٹی ایمز بند

    کراچی: نیشنل بینک آف پاکستان کے مرکزی سرور میں خرابی آ گئی ہے، جسے 9 گھنٹے گزر جانے کے باوجود دور نہیں کیا جا سکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مصدقہ ذرائع نے کہا ہے کہ نیشنل بینک کے مرکزی سرور میں خرابی کی وجہ سے 1400 سے زائد برانچز کے اے ٹی ایمز بند ہو گئے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مرکزی سرور میں جمعرات کی صبح 3.30 بجے خرابی پیدا ہوئی، سرور ڈاؤن ہونے کی وجہ سے کور بینکنگ، اسلامی بینکاری، اور کیش ڈیلنگ مکمل بند ہو گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق نیشنل بینک کی آئی ٹی ٹیم خرابی سے نمٹنے کی کوشش کر رہی ہے تاہم نو گھنٹے بعد بھی خرابی کو دور نہ کر سکی ہے۔

    بینک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کمپیوٹر سرور میں غیر متوقع خرابی کے باعث نیشنل بینک آف پاکستان کی چند برانچوں اور اے ٹی ایم کی سروسز متاثر ہوئی ہیں، تاہم، ہم اپنے صارفین کو متبادل ذرائع سے اور کسی حد تک محدود خدمات کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

    این بی پی نے بیان میں کہا کہ ہم اپنے صارفین کو پہنچنے والی تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہیں، اور اپنے صارفین کو یقین دلاتے ہیں کہ مکمل خدمات کی فراہمی کو جلد از جلد ممکنہ وقت میں بحال کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

  • کرپشن الزامات پر نیشنل بینک کے سابق صدر سید علی رضا گرفتار

    کرپشن الزامات پر نیشنل بینک کے سابق صدر سید علی رضا گرفتار

    کراچی: سابق صدر نیشنل بینک سید علی رضا کو قومی احتساب ادارے (نیب) نے گرفتار کرلیا۔ علی رضا اور دیگر ملزمان پر نیشنل بینک کی بنگلہ دیش میں واقع شاخ میں 18 ارب روپے کی خرد برد کا الزام ہے۔

    نیشنل بینک کے سابق صدر سید علی رضا کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد علی شیخ کی سربراہی میں قائم 2 رکنی بینچ نے سید علی رضا سمیت 7 ملزمان کی عبوری ضمانت منسوخ کردی۔

    احاطہ عدالت سے باہر آنے پر سید علی رضا کو نیب کے تفتیشی افسر نے گرفتار کرلیا۔

    واضح رہے کہ سید علی رضا اور بینک کے 7 دیگر ملازمین پر نیشنل بینک کی بنگلہ دیش میں واقع شاخ میں 18 ارب روپے کی خرد برد کا الزام تھا۔

    مذکورہ الزامات سامنے آنے کے بعد نیب نے سید علی رضا اور دیگر ملزمان کے خلاف تفتیش شروع کردی جس کے بعد علی رضا نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔

    سندھ ہائیکورٹ نے 5 لاکھ روپے مچلکے کے عوض ان کی عبوری ضمانت منظور کی تھی۔

    اس دوران علی رضا نے اپنے خلاف تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے تھے کہا تھا کہ وہ خود بینک کے گروپ چیفس کے ماتحت تھے جو بینک میں کسی بھی قانون ورزی کے خلاف کارروائی کے مجاز تھے۔

    علی رضا کا مؤقف تھا کہ انہوں نے 14 جنوری 2011 میں اپنا عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا تاہم 21 اگست 2015 کو انہیں نیب کی جانب سے نوٹس موصول ہوا کہ وہ تفتیش کے لیے نیب میں پیش ہوں۔

    آج سندھ ہائیکورٹ میں علی رضا کے ساتھ دیگر تمام ملزمان کی عبوری ضمانت منسوخ کردی گئی جبکہ علی رضا کے ساتھ 2 ملزمان عمران بٹ اور زبیر احمد کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔

    نیب افسران سید علی رضا کو اپنے ساتھ لے کر روانہ ہوگئے ہیں۔

    واضح رہے کہ سید علی رضا کو نیشنل بینک کے صدر کے عہدے پر طویل ترین عرصے تک فائز رہنے کا اعزاز حاصل ہے۔ اس سے قبل وہ بینک آف امریکا کی جنوبی افریقہ میں واقعہ شاخ میں بھی اپنی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔

    بطور صدر نیشنل بینک انہوں نے بینک کے منافعوں میں اضافہ کیا جبکہ ان کے دور میں قرضوں کی واپسی کی شرح میں بھی اضافہ ہوا۔

    سید علی رضا کو پاکستان کے سب سے بڑے سول اعزاز ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔ سنہ 2006 میں بزنس ویک جریدے نے انہیں ’ایشیا کے 25 ستارے‘ نامی فہرست میں بطور صنعت کار چوتھے نمبر پر فائز کیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی: نیشنل بینک آف پاکستان کے سینئر نائب صدر قتل

    کراچی: نیشنل بینک آف پاکستان کے سینئر نائب صدر قتل

    کراچی: شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں نیشنل بینک آف پاکستان کے سینئر نائب صدر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

    تفصیلات کےمطابق شارع فیصل پولیس کا کہنا ہے کہ51 سالہ محمد صادق صدیقی کو گلستان جوہر میں مشتبہ ڈاکوؤں نے ڈکیتی میں مزاحمت پر قتل کیا۔

    سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) گلشن ڈاکٹر فہد احمد کا کہنا تھا کہ محمد صادق گلستان جوہر میں واقع راڈو بیکری میں کچھ خریدنے کے لیے گئے تھے،جہاں 2 ڈاکوؤں نے ان سے کار چھیننے کی کوشش کی۔

    مزید پڑھیں: کراچی فائرنگ ، اکاؤنٹنٹ جنرل بلوچستان زخمی

    ڈکیتی کی کوشش پر محد صادق نے مزاحمت کی جس پر ڈاکوؤں نے انہیں گولی مار کر شدید زخمی کردیا اور ان کی گاڑی چھین کر فرار ہوگئے۔

    نیشنل بینک آف پاکستان کے سینئر نائب صدر محمد صادق صدیقی زخموں کی تاب نہ لاسکے اور دم توڑ گئے۔

    واضح رہے کہ نیشنل بینک آف پاکستان کے سینئر نائب صدر کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔