Tag: نیشنل بینک آف پاکستان

  • وزیراعظم  کے کامیاب دورہ روس کے بدلے،  امریکا کا نیشنل بینک آف پاکستان پر بھاری جرمانہ

    وزیراعظم کے کامیاب دورہ روس کے بدلے، امریکا کا نیشنل بینک آف پاکستان پر بھاری جرمانہ

    کراچی : وزیراعظم عمران خان کے کامیاب دورہ روس کے بدلے میں امریکا نے نیشنل بینک آف پاکستان پر50.4ملین ڈالر کا بھاری جرمانہ عائد کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کے فیڈریل ریسزرو بورڈ نے نینشل بینک آف پاکستان پر 2 جرمانے عائد کردیئے ، جرمانہ امریکا کے فیڈرل ریزروبورڈ اور فنانشل سروس نیویارک نے لگایا۔

    امریکا نے نیشنل بینک آف پاکستان پر پچاس اعشاریہ چار ملین ڈالرکی دو جرمانے عائد کیے۔

    فیڈریل ریسزرو بورڈ کی جانب سے اعلامیہ میں کہا گیا کہ نیشنل بینک آف پاکستان امریکہ میں فارن بینک پر آپریٹ کررہا تھا، اینٹی منی لانڈرنگ کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا گیا۔

    بورڈ فرم نیشنل بینک آف پاکستان سے اینٹی منی لانڈرنگ پروگرام کو بہتر بنانے کا بھی مطالبہ کرے گا۔

    امریکی حکام نے مبینہ اینٹی منی لانڈرنگ کی خلاف ورزی پر بینک سے اینٹی منی لانڈرنگ قوانین پرعمل کا تحریری پلان بھی مانگ لیا ہے۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جیسا کہ نیشنل بینک آف پاکستان کے خلاف رضا مندی بند کرنے اور روکنے کے حکم میں تفصیل سے بتایا گیا ہے کہ نیشنل بینک کے امریکہ میں بینکنگ آپریشن نے مؤثر رسک مینجمنٹ پروگرام یا کنٹرولز کو برقرار نہیں رکھا ، جو فیڈرل ریسزرو کے منی لانڈرنگ مخالف قوانین کی تعمیل کرنے کے لیے کافی ہے۔

    خیال رہے کہ جمعرات کو وزیراعظم عمران خان اور صدر ولادی میر پیوٹن کے درمیان کریملن میں سربراہی ملاقات ہوئی۔

    سربراہی اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر وسیع پیمانے پر مشاورت کی۔

  • نیشنل بینک کو ڈیجیٹل بینکاری کی راہ پرگامزن کرنے کا اعلان

    نیشنل بینک کو ڈیجیٹل بینکاری کی راہ پرگامزن کرنے کا اعلان

    کراچی: نیشنل بینک کے صدر نے اعلان کیا ہے کہ آئی ٹی میں سرمایہ کاری کرکے نیشنل بینک کو ڈیجیٹل بینکاری کی راہ پر گامزن کیا جارہا ہے ، نیشنل بینک سستے گھروں کی تعمیر پر قرضے دینے کی صلاحیت رکھتا ہے

    تفصیلات کے مطابق نیشنل بنک کے صدر طارق جمالی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے نیشنل بینک کو جدید خطوط پر استوار کرنا اولین ترجیح ہے ، ڈوبے ہوئے قرضوں کی وصولی ترجیحی بنیادوں پر کی جائے گی۔

    طارق جمالی نے کہا کہ آئندہ 2سال میں خدمات اور آئی ٹی کے شعبے میں اخراجات میں بچت اور ڈوبے ہوئے قرضوں کی وصولی ترجیحات میں شامل ہیں، ان کا کہنا تھا کہ بینک مالیاتی خدمات کی پسماندہ طبقوں تک توسیع میں اپنا کردار ادا کرے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ بینک آئی ٹی میں سرمایہ کاری کرکے ڈیجیٹل بینکاری کی جانب گامزن ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک نے نیشنل بینک کوسال2018 کابہترین تجارتی بینک قراردیا ہے، اے ڈی بی کا یہ ایوارڈ نیشنل بینک کی جانب سے جاری کردہ ایل سیز پر دیا گیا ہے۔

    نیشنل بینک کے صدر نے بتایا کہ نیشنل بینک ٹیکسٹائل شوگر پاور اور زراعت کے شعبوں میں بھاری قرضے جاری کررہا ہے۔ حکومت کی جانب سے 50 لاکھ سستے گھروں کی اسکیم متعارف کرانے کے ارادے پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نیشنل بینک ان گھروں کی تعمیر کے لیے قرض فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    انہوں نے یہ بھی بتایا کہ تا حال حکومت کی جانب سے تاحال حکومت کی جانب سے نیشنل بینک کو کوئی پالیسی گائیڈ لائن نہیں دی گئی۔ طارق جمالی نے یہ بھی بتایا کہ سابقہ حکومت میں شروع کی گئی وزیراعظم یوتھ لون اسکیم جاری ہے مگر سست روی کا شکار ہے۔