Tag: نیشنل بینک

  • پاکستان کپ ہاکی:  نیشنل بینک اور واپڈا کی ٹیموں کی شاندارکامیابی

    پاکستان کپ ہاکی: نیشنل بینک اور واپڈا کی ٹیموں کی شاندارکامیابی

    کراچی : نیا ناظم آباد کے تحت شکریہ پاکستان مہم میں پاکستان کپ ہاکی کے سنسنی خیزمیچز جاری ہیں۔ ایونٹ کے چوتھے روز نیشنل بینک اور واپڈا کی ٹیمیں کامیاب رہیں۔ میچز اے آروائی میوزک پربراہ راست نشرکیےجارہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اے آروائی نیٹ ورک قومی کھیل ہاکی کےفروغ میں پیش پیش ہے۔ شکریہ پاکستان مہم کےتحت پاکستان کپ کے میچز عبدالستار ایدھی اسٹیڈیم میں جاری ہیں۔

    نائن اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ کے چوتھے روز مزید دو میچز کا فیصلہ ہوگیا۔ پہلے میچ میں نیشنل بینک آف پاکستان نے کسٹمز کو شکست دی۔

    نیشنل بینک نے کسٹمز کو باآسانی ایک کے مقابلے میں چار گول سے ہرا دیا۔ دوسرے میچ میں بھی یکطرفہ مقابلے دیکھنے کو ملا۔

    واپڈا کے سامنے پی ڈی ایس وائٹ کی ٹیم بے بس نظرآئی۔ واپڈا نےتین بار گیند کو جال میں پہنچایا۔ واپڈا نے پی ڈی ایس وائٹ کیخلاف تین صفر سے کامیابی حاصل کی۔

    ایونٹ کے تمام میچز اے آروائی میوزک براہ راشت نشر کررہاہے۔ پاکستان کپ میں آج بھی دو میچز کھیلےجائیں گے۔ ایونٹ کا فائنل میچ چودہ اگست کو کھیلا جائے گا۔

     

  • نیشنل بینک کا سسٹم غیر فعال ،روزے دار بزرگ پنشنرز رُل گئے

    نیشنل بینک کا سسٹم غیر فعال ،روزے دار بزرگ پنشنرز رُل گئے

    کراچی : دنیا بھر میں بزرگ شہریوں کیساتھ عزت و احترام سے پیش آیا جاتا ہے لیکن ہما رے ہاں پوری زندگی ملک و قوم کی خدمت کرنے والے پنشنرز کی عزت تو کیا انہیں پنشن لینے کیلئے بھی دھکے کھانا پڑتے ہیں۔

    پنشن کے حصول کے لئے بینکوں کے باہر بزرگ پنشنرز کی لمبی قطاریں لگی ہیں شدید گرمی اور کربناک انتظار نے بزرگوں کو روزے کی حالت میں دھکے کھانے پر مجبور کر دیا۔

    عیدالفطر کے موقعے پر نقد کی غیرمعمولی طلب اور ملک بھر میں ماہانہ پنشن کی ادائیگی کے دوران نیشنل بینک آف پاکستان کے آپریٹنگ سسٹم میں کچھ غیرمتوقع فنی خرابیوں کا سامنا کیا، ملک کے کئی مقامات پر صارفین کو بینکاری سہولتوں کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    اسٹیٹ بینک نے صارفین اور پنشنرز کو بینکاری سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ان مسائل کے حل کے لیے متعلقہ بینک کے ساتھ فوری اقدامات کیے ہیں۔ نیشنل بینک کے آپریشن بحال ہوگئے ہیں اوروہ پنشنرز کو خدمات فراہم کررہا ہے۔

    اسٹیٹ بینک کے ترجمان کا کہا تھا کہ نیشنل بینک آف پاکستان کو یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ وہ ادائیگی کے لیے آنے والے پنشنرز اورصارفین کو خدمات کی فراہمی کے لیے تمام برانچیں دیر تک کھلی رکھے۔ اس کے علاوہ یہ بھی ہدایت بھی کی گئی ہے کہ عید کی چھٹیوں میں تمام اے ٹی ایمز کام کرتے رہیں اور ان سے نقد ملتا رہے۔

    یکم جولائی سے 10جولائی 2016ئکے دوران یہ تصدیق کرنے کے لیے کہ اے ٹی ایمز درست طور پر کام کررہی ہیں اسٹیٹ بینک کے انسپکٹرز اور ایس بی پی بی ایس سی کے دفاتر کی توثیقی ٹیمیں کمرشل بینکوں کی اے ٹی ایم سائٹس کی نگرانی کریں گی۔

  • اسٹیٹ بینک کا مالی سال 2014-15ء کے لیے کارکردگی کا سالانہ جائزہ جاری

    اسٹیٹ بینک کا مالی سال 2014-15ء کے لیے کارکردگی کا سالانہ جائزہ جاری

    کراچی: اسٹیٹ بینک کا مالی سال 2014-15ء کے لیے کارکردگی کا سالانہ جائزہ جاری کر دیا۔

    بینک دولت پاکستان کے سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس 17 اکتوبر 2015ء کو منعقد ہوا جس میں بینک اور اس کے ذیلی اداروں کے کام کے حوالے سے 30 جون 2015ء کو ختم ہونے والے سال کے مالی گوشواروں اور کارکردگی کے سالانہ جائزے کی منظوری دی گئی۔

    کارکردگی کا سالانہ جائزہ، جس میں بینک اور اس کے ذیلی اداروں کے مالی گوشوارے اور آڈیٹر کی رپورٹ شامل ہے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان ایکٹ 1956ء کی دفعہ 40 (2) کے مطابق عوام کے لیے جاری اور وفاقی حکومت کو ارسال کر دیا گیا ہے۔

    کارکردگی کا سالانہ جائزہ اسٹیٹ بینک کی ویب سائٹ کے ذیل میں دیے گئے لنک پر دستیاب ہے۔

    http://www.sbp.org.pk/reports/annual/arFY15/Vol1/anul-index-eng.htm

  • این اے 246: بینکوں اور وفاقی اداروں سےانتخابی عملہ طلب

    این اے 246: بینکوں اور وفاقی اداروں سےانتخابی عملہ طلب

    کراچی : الیکشن کمیشن نے این اے دو سو چھیالیس میں اتنخابی عمل کیلئے بینکوں اور وفاقی اداروں سےعملہ مانگ لیا۔
    الیکشن کمیشن نے انتخابی عملے کیلئے نیشنل بینک اورایف بی آرکو خطوط ارسال کردیے ہیں۔

    الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق ان افرا د کو تیئیس اپریل کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے دو سو چھیالیس میں ہونےو الے ضمنی انتخاب میں انتخابی عمل کی تکمیل کیلئے طلب کیا گیا ہے۔

    این اے دو سو چھیالیس میں سواسوکے قریب پولنگ اسٹیشن قائم کے جائیں گے جن میں سے نصف خواتین کے پولنگ اسٹیشن ہوں گے۔

  • نیشنل بینک اور فوٹواسٹیٹ مشین بنانیوالے ادارے کے درمیان معاہدہ

    نیشنل بینک اور فوٹواسٹیٹ مشین بنانیوالے ادارے کے درمیان معاہدہ

    اسلام آباد : پرائم منسٹر یوتھ بزنس لون کے تحت چھوٹے کاروبار کرنے والے کو سہولت دینے کیلئے نیشنل بینک اور فوٹو اسٹیٹ مشین بنانے والے ادارے گیسٹیٹنرکے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوگئے ۔

    کراچی میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط کے موقع پر سینئر ایگزیکیٹو وائس پریذیڈنٹ مدثر خان کاکہنا تھا کہ معاہدے سے چھوٹے سرما یہ کاری کے ذریعے معیاری فوٹواسٹیٹ بزنس شروع کیا جاسکے گا۔

    یوتھ بزنس لون کے دائرہ مزید پھیلے گا، انہوں نے بتایا کہ اب تک یوتھ بزنس لون کے تحت 3.8 ارب روپے قرضہ فراہم کیا جاچکا ہے ، اور ہمارا ٹارگٹ 16 ارب روپے کا ہے۔

    ان کاکہنا تھا کہ اگلی قرعہ اندازی کیلئے درخواستوں کی سلیکشن کا عمل مکمل کرلیا ہے تاخیر وزیراعظم کی مصروفیات اور امن وامان کی صورتحال کے باعث ہورہی ہے۔

    قرعہ اندازی میں اس موقع پر Gestetnerکے سی ای او کاکہنا تھا کہ ہمارے پاس فوٹو اسٹیٹ مشین کے کاروبار کیلئےایک لاکھ سے لیکر 20 لاکھ تک کے پیکج موجود ہیں اور کاروباری حضرات کو 20 سے 35 فیصد تک رعائت بھی دی جائے گی۔

  • پریذیڈنٹ گولڈ کپ: اسٹیٹ بینک نے ون ڈے ٹورنامنٹ جیت لیا

    پریذیڈنٹ گولڈ کپ: اسٹیٹ بینک نے ون ڈے ٹورنامنٹ جیت لیا

    کراچی : پریذیڈنٹ گولڈ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ اسٹیٹ بینک کے نام رہا، اسٹیٹ بینک نے نیشنل بینک کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو وکٹوں سے شکست دیکر پریذیڈنٹ گولڈ کپ ون ڈےٹورنامنٹ کی ٹرافی جیت لی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے پریذیڈنٹ گولڈ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کے فائنل میں نیشنل بینک نے پہلے کھیلتے ہوئے چھ وکٹوں پر دو سو اناسی رنز بنائے۔

    محمد نواز نے ترانوے رنز کی اننگز کھیلی،قیصرعباس چھیالیس،ناصرجمشید سینتیس اور کامران اکمل نے چونتیس رنز اسکور کیے۔

    اسٹیٹ بینک نے مطلوبہ ہدف سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری اوور میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔مختار احمد ساٹھ،نوید یٰسین بیالیس رنز بناکر نمایاں رہے۔نیشنل بینک کی جانب سےمحمد اصغر نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

  • چیف آف آرمی اسٹاف ہاکی چیمپیئن شپ نیشنل بینک نے جیت لی

    چیف آف آرمی اسٹاف ہاکی چیمپیئن شپ نیشنل بینک نے جیت لی

     راولپنڈی : نیشنل بینک نے پی آئی اے کو ہرا کر پہلی چیف آف آرمی اسٹاف ہاکی چیمپیئن شپ جیت لی۔ راولپنڈی کے ہاکی اسٹیڈیم میں پہلی چیف آف آرمی اسٹاف ہاکی چیمپیئن شپ کا فائنل نیشنل بینک اور پی آئی اے کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔

    نیشنل بینک نے پی آئی اے کو باآسانی دو صفر سے شکست دیکر ہاکی چیمپیئن اپنے نام کی۔ نیٹ ساؤنڈ فائنل میچ کے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کھلاڑیوں میں میڈلز اور انعامات تقسیم کیے۔

    آرمی چیف نے قومی کھیل کا سنہری دور واپس دلوانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ تقسیم انعامات کے بعد آرمی چیف نے فاتح ٹیم کو دس لاکھ، رنز اپ کو سات لاکھ اور تیسری پوزیشن پر رہنی والی ٹیم کو پانچ لاکھ روپے کا انعام دیا۔

  • نوازشريف کا قرضہ اسکيم کے طريقہ کار پر اطمينان کا اظہار

    نوازشريف کا قرضہ اسکيم کے طريقہ کار پر اطمينان کا اظہار

     

    وزيراعظم نواز شريف  نے نوجوانوں کے لئے قرضہ اسکيم کے طريقہ کار پر  اطمينان کا اظہار کيا ہے،وزير اعظم نے کہا کہ قرض

    ميرٹ اور شفافيت کي بنياد پر زيادہ ضرورت مند افراد کو دیا جائے۔

    وزيراعظم نواز شريف کي زيرصدارت کراچي ميں نيشنل بينک کے ہيڈآفس ميں نوجوانوں کے لئے قرضہ اسکيم کا جائزہ اجلاس ہوا۔

    اجلاس ميں گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد،وفاقي وزير اطلاعات پرويزرشيد اور صدرنيشنل بينک نے بھي شرکت کی، نیشنل بینک کے صدر 

    نے وزير اعظم کو قرضے اسکيم پر بريفنگ دی، وزيراعظم نواز شريف  نے نوجوانوں کے لئے قرضہ اسکيم کے طريقہ کار پر اطمينان کا 

    اظہار کيا۔ 

    وزير اعظم نے کہا کہ قرضہ اسکيم کونوجوانوں ميں بھرپورپذيرائی مل رہي ہے، وزير اعظم نے اس بات پر زور ديا کہ يہ قرضہ ميرٹ 

    اور شفافيت کي بنياد پر ان لوگوں کو ديا جائے جو زيادہ  ضرورت مند ہيں  تاکہ نوجوان نسل خود سے اپنا کاروبار کا آغاز کرسکيں۔ 
    انہوں نے کہا کہ نيشنل بينک کےافسران قرضہ اسکيم کوقومي فريضہ سمجھ کراداکريں وزير اعظم نے نيشل بينک کے صدر کو ہدايت کي 

    کہ خود سے اس اسکيم کي نگراني کريں  اجلاس ميں وزير اعظم نے  قرضہ اسکيم سےمتعلق معلومات اورسہوليات کی فراہمی کومزيد 

    بہتر بنانے کي ہدايت کی۔