Tag: نیشنل سیونگ

  • نیشنل سیونگ سرٹیفیکٹ میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے لیے بڑی خبر

    نیشنل سیونگ سرٹیفیکٹ میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے لیے بڑی خبر

    اسلام آباد : حکومت نے نیشنل سیونگ کے منافع میں چھبیس جنوری سے کمی کا اعلان کر دیا، نیشنل سیونگ  ،شورٹ ٹرم سیونگ  اور ڈیفینس سیونگ سرٹیفیکٹ کے منافع میں کمی کی گئی۔

    حکومت نے نیشنل سیونگ کے منافع میں چھبیس جنوری سے کمی کردی ، جس کے تحت نیشنل سیونگ سرٹیفیکٹ پر منافع 16.40 سے کم کر کے 16 فیصد کیا گیا۔

    شورٹ ٹرم سیونگ سرٹیفیکٹ پر منافع 20.80 سے کم کر کے20.34 فیصد، ڈیفینس سیونگ سرٹیفیکٹ پر منافع14.41 سے کم کر کے 14.22 فیصد کردیا ہے۔

    اس کے علاوہ ریگولر انکم سرٹیفیکٹ پر منافع پندرہ اعشاریہ ایک دو سے کم کرکے پندرہ فیصد کر دیا گیا ہے جبکہ پینشرز بینیفٹ اکاونٹ، بہبود سیونگ سرٹیفیکٹ،شہدا فیملی ویلفیر اکاونٹ کے ریٹ بغیر کسی تبدیلی کے برقرار رہیں گے۔

  • قومی بچت اسکیموں میں  سرمایہ کاری کرنے والوں کے لیے بڑی خبر

    قومی بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے لیے بڑی خبر

    کراچی : ادارہ قومی بچت  نے سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے نئے سرٹیفیکٹس ‘سروا اسلامک’ متعارف کرا دیئے، سروا اکاونٹ کا سالانہ شرح منافع 20.8 فیصد ہو گا۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل سیونگ نے نئے سرٹیفکیٹس متعارف کرادیے ، سرمایہ کاری بڑھانے کے لئے نئے سرٹیفیکٹس ‘سروا اسلامک’ متعارف کرائے گئے۔

    سروا اکاؤنٹ کا سالانہ شرح منافع 20 اعشاریہ 8 فیصد ہوگا جبکہ تین سال کا شرح منافع اٹھارہ فیصد، پانچ سال کا شرح منافع بارہ اعشاریہ آٹھ چار فیصد ہو گا۔

    نیشنل سیونگ کا کہنا ہے کہ سروا سیونگ اکاؤنٹس کا شرح منافع 19اعشاریہ 50 فیصد تک ہوگا۔

  • حکومت  کا نیشنل سیونگ کی جانچ پڑتال کا فیصلہ

    حکومت کا نیشنل سیونگ کی جانچ پڑتال کا فیصلہ

    اسلام آباد : حکومت نے نیشنل سیونگ کے بچت کھاتوں کی چیکنگ کا فیصلہ کرلیا ، بچت کھاتوں کے لیے رقم کہاں سے آئی ،منافع کہاں گیا ، ہر کھاتا جانچا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے نیشنل سیونگ کی جانچ پڑتال کا فیصلہ کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ، جس میں کہا کہ بائیو میٹرک ،رقم کہاں سے آئی ، منافع کہاں گیا ،ہر کھاتا جانچا جائے گا۔

    نیشل سیونگ میں بھی منی لانڈرر ڈھونڈنے کے لیے نوٹی فکیشن جاری کیا گیا، نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ قومی بچت اکاؤنٹ ہولڈرز کی رسک اسسمنٹ کی جائے گی اور کھاتے اداروں کی مکمل تصدیق کی جائے گی اور کھاتے داروں کے منافع کے اصل حق دار کی جانچ پڑتال بھی ہوگی۔

    نوٹی فکیشن کے مطابق تمام کھاتے داروں کے لیے کمپوٹرائز شناختی کارڈ لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ مشکوک ٹرانزیکشن نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی کو پیش کی جائے گی۔

    یاد رہے حکومت نے ایف اے ٹی ایف کی شرط پر عملدرآمد کرتے ہوئے قومی بچت سکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والے کلعدم تنظیموں اور منسلک افراد کی نشاندہی کیلئے سپروائزری بورڈ تشکیل دے دی تھی۔

    سپروائزری بورڈ نیشنل سیونگ رولز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن لے گا اور قومی بچت اسکیموں میں مشکوک سرمایہ کاری کو بحق سرکار ضبط اور ملوث افراد کے خلاف کاروائی ہو گی جبکہ سپروائزری بورڈ منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کیلئے اسسمنٹ رپورٹ مرتب کرے گا۔