Tag: نیشنل سیونگز

  • قومی بچت اسکیمز میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے لیے بڑی خبر آگئی

    قومی بچت اسکیمز میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے لیے بڑی خبر آگئی

    اسلام آباد: قومی بچت اسکیمز میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے لیے بڑی خبر آگئی ، حکومت اسکیمز پر شرح منافع کے حوالے سے اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں افراطِ زر کی شرح میں کمی کے پیش نظر قومی بچت کی مختلف اسکیموں پر منافع کی شرح میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

    اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ، جس کے مطابق نئی شرح کا اطلاق 21 مئی 2025 سے ہوگا۔

    سرکاری نوٹیفکیشن کے تحت منافع کی شرح میں ایک فیصد تک کمی کی گئی ہے تاہم مختلف سیونگز اسکیموں کی شرح الگ الگ ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/dollar-currency-rate-pakistan-today/

    حکام کا کہنا ہے کہ افراط زر کی موجودہ رفتار اور مالیاتی پالیسی کے رجحان کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ماہرین معاشیات کے مطابق اس اقدام کا مقصد مہنگائی کے دباؤ کو کنٹرول میں رکھنے کے ساتھ ساتھ معیشت میں توازن پیدا کرنا ہے۔

    سیونگ اکاؤنٹس پر منافع کی شرح میں ایک فیصد کمی ہوئی ہے جو اب 9.5 فیصد پر ہے جبکہ اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹس پر منافع میں 30 بیسز پوائنٹس کمی کر کے 10.9 فیصد کر دیا گیا۔

    سرمایہ کاری کی نئی شرح

    خصوصی بچت کا سرٹیفکیٹ 11.20 فیصد ، ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ 12.12 فیصد ، باقاعدہ آمدنی کا سرٹیفکیٹ 11.70 فیصد ، بچت اکاؤنٹ کی شرح 10.50 فیصد ہوگئی ہے۔

    اس کے علاوہ پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹ ، بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ اور شہدا فیملی ویلفیئر اکاؤنٹ پر 13.68 فیصد جبکہ سرو اسلامک ٹرم اکاؤنٹ اور سرو اسلامک سیونگ اکاؤنٹ 10.44 فیصد شرح ہے۔

    ڈائریکٹوریٹ کے عہدیداروں نے وضاحت کی کہ یہ نظرثانی موجودہ افراط زر کے رجحانات اور مرکزی بینک کی مانیٹری پالیسی کے مطابق ہے، جس کا مقصد بچت کرنے والوں کے لیے منافع کو متوازن کرتے ہوئے مالی استحکام کو برقرار رکھنا ہے۔

  • نیشنل سیونگز میں سرمایہ کاری کرنے والے نان فائلرز کےگردگھیرا تنگ

    نیشنل سیونگز میں سرمایہ کاری کرنے والے نان فائلرز کےگردگھیرا تنگ

    اسلام آباد : قومی بچت اسکیم میں پانچ لاکھ تک کی سرمایہ کاری پر ٹیکس ریٹ میں اضافہ کر دیا گیا، نان فائلرز کے لیے ود ہولڈنگ ٹیکس بیس فیصد جبکہ پانچ لاکھ سے زائدسرمایہ کاری پر تیس فیصد ٹیکس ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل سیونگز میں سرمایہ کاری کرنے والے نان فائلرز کےگردگھیرا تنگ کردیا ، قومی بچت اسکیم میں پانچ لاکھ تک کی سرمایہ کاری پر ٹیکس ریٹ میں اضافہ بھی کیا گیا ہے، پانچ لاکھ سے زائدسرمایہ کاری پر تیس فیصد ٹیکس ہوگا۔

    نان فائلرز کیلئے ودہولڈنگ ٹیکس بیس فیصدکردیا گیا جبکہ گزشتہ سال ٹیکس دس فیصد تھا۔

    جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا نیشنل سیونگز میں ٹیکس نیٹ میں نہ آنے والے شہریوں کیلئے سہولت ہوگی، نان فائلر شہری ٹیکس کمشنر کو تحریری درخواست دیکراستثنیٰ لے سکتے ہیں، نان فائلر شہری کو تحریری درخواست میں ٹھوس وجہ بتانا ہوگی، ٹیکس کمشنر نان فائلر کی درخواست پر30 دن میں فیصلہ کرے گا۔

    مزید پڑھیں : قومی بچت اسکیموں کے منافع میں اضافہ کردیا گیا

    نوٹیفکیشن کے مطابق 5 لاکھ سےتک بینک کھاتہ سرمایہ کاری پر نان فائلر کیلئے شرح20 فیصد ہوگی جبکہ 5 لاکھ سے زائد پربینک کھاتہ سرمایہ کاری پر نان فائلر کیلئے شرح30فیصد ہوگی۔

    سکوک بونڈپر نان فائلر کیلئےٹیکس کی شرح 30فیصد ہوگی جبکہ سکوک بونڈ میں 10 لاکھ تک سرمایہ کاری پرٹیکس کی شرح 20فیصد ہوگی۔

    یاد رہے چند روز قبل ہی حکومت کی جانب سے قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں اضافہ کیا گیا تھا ، پنشن اور بہبود سرٹیفکیٹس پر 48 بیسز پوائنٹس بڑھ گئے تھے۔

  • قومی بچت اسکیموں کے منافع میں کمی کا اعلان

    قومی بچت اسکیموں کے منافع میں کمی کا اعلان

    کراچی: قومی بچت اسکیموں میں منافع کی شرح میں کمی کا اعلان کردیا گیا جس کا اطلاق یکم اگست دو ہزار سولہ سے ہوگا۔

    سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز (سی ڈی این ایس) نے قومی بچت کی مختلف اسکیموں میں شرح منافع میں کمی کا اعلان کیا جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شرح منافع میں کمی کی وجہ پاکستان انویسمنٹ بونڈز(پی آئی بیز) کی کم قیمتیں ہیں۔

    سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کے مطابق ڈیفینس سیونگ سرٹیفکیٹس پرشرح سات اعشاریہ تین تین فیصد ، اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس پر شرح منافع چھ اعشاریہ ایک تین فیصد ، ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح چھ اعشاریہ تین فیصد ہوگی ۔

    سیونگ اکاؤنٹس کیلئے شرح منافع تین اعشاریہ آٹھ فیصد ہوگی، بہبود سیونگز اور پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹ پر شرح منافع نو اعشاریہ ایک فیصد ہوگئی ہے۔

    نیشنل سیونگز کے مطابق شرح منافع میں کمی کی وجہ پاکستان انویسمنٹ بونڈز کی قیمت میں کمی ہے۔