Tag: نیشنل سیکیورٹی کونسل

  • آیت اللہ خامنہ ای نے نیشنل سیکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

    آیت اللہ خامنہ ای نے نیشنل سیکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

    اسرائیل کی جانب سے بیروت پر کی گئی وحشیانہ بمباری کے بعد ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے نیشنل سیکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلالیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر علی لاریجانی نے کہا کہ اسرائیل نے سرخ لکیر عبور کردی ہے۔

    علی لاریجانی کے مطابق حزب اللہ کے پاس قائدانہ صلاحیت رکھنے والے بہت سارے کمانڈر اور رہنما موجود ہیں جو حسن نصر اللہ کی شہادت کی صورت میں متبادل قیادت تحریک کو چلانے کے لئے تیار ہے۔

    ایرانی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللّٰہ اور تحریک کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ سید ہاشم صفی الدین بالکل صحت مند ہیں۔

    اسرائیلی حملے سے حزب اللہ رہنماء کو کوئی نقصان نہیں ہوا، تاہم حزب اللہ کی جانب سے تاحال اس بارے میں کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ہے۔

    ایرانی میڈیا کی جانب سے لبنان میں موجود اپنے نمائندے کی بنیاد پر یہ دعویٰ سامنے آرہا ہے کہ جمعہ کی شام کیے گئے اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کی قیادت کا کوئی بھی شخص شہید نہیں ہوا، اسرائیل کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

    حسن نصراللہ کی بیٹی زینب نصر اللہ سمیت 3 اہم رہنماء شہید، اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ

    اس سے قبل یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ بیروت کے جنوبی علاقے داہیہ میں اسرائیلی طیاروں نے حزب اللہ رہنماء اور صفی الدین کو نشانہ بنایا ہے۔

  • نوازشریف کا متنازعہ بیان، نیشنل سیکیورٹی کونسل کا اجلاس آج ہوگا

    نوازشریف کا متنازعہ بیان، نیشنل سیکیورٹی کونسل کا اجلاس آج ہوگا

    اسلام آباد : پاکستان کے سیکیورٹی اداروں کی جانب سے سابق وزیر اعظم نوازشریف کے ریاست مخالف بیان پر  نیشنل سیکیورٹی کونسل کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،  آئی ایس پی آر نے بھی تصدیق کردی ۔

    تفصیلات کے مطابق نوازشریف کے ریاست مخالف بیان پرسیکیورٹی اداروں کی جانب سے قومی سلامتی کا اجلاس کل ہوگا ، جس میں نواز شریف کے بیان اور اس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

    اس حوالے سے مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اداروں نے ریاست مخالف بیان کو نہایت سنجیدگی کے ساتھ لیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شاھد خاقان عباسی کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ ملک کے ساتھ ہیں یا کرپٹ نواز شریف کے ساتھ؟

    ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم کا ملک مخالف بیان اداروں کو دباؤ میں لانے کے لئے ہے، نوازشریف قومی استحکام کی قیمت پربھی اپنے خلاف نیب کارروائی روکنا چاہتے ہیں۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ن لیگ کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) میں نوازشریف کی ضد تھی کہ چیئرمین نیب کے خلاف کیس لایا جائے،۔

    نوازشریف چاہتے ہیں کہ چیئرمین نیب کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں کیس درج ہو، سابق وزیر اعظم ملک مخالف قوتوں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں۔

    مزید پڑھیں: ممبئی حملوں میں کالعدم تنظیمیں ملوث ہیں، نوازشریف کے بیان پربھارتی میڈیا چلّا اٹھا

    زرائع کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے مطالبہ کیا ہے کہ نواز شریف کے حالیہ بیان پر  بروز پیر نیشنل سیکیورٹی کونسل کا اجلاس طلب کیا جائے، جس پر آئی ایس پی آر نے وضاحت کی ہے کہ نیشنل سیکیورٹی کونسل کا اجلاس آج منعقد ہوگا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ نواز شریف کی جانب سے ملکی سالمیت کے خلاف دئیے گئے بیان پر ہر پاکستانی کو گہری تشویش ہے۔

    صورتحال پر غور کے لیے نیشنل سکیورٹی کونسل کا اجلاس آج صبح  ہوگا، آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ممبئی حملوں پر متنازع بیان کا جائزہ لینے کا مشورہ دیا گیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ممبئی حملوں کے حوالے سے میڈیا میں جو بیانات آئے ہیں وہ حقائق کے منافی ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔