Tag: نیشنل ٹی ٹوئنٹی

  • نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں پلیئرز کو یومیہ الاؤنس نہ ملنے کا انکشاف

    نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں پلیئرز کو یومیہ الاؤنس نہ ملنے کا انکشاف

    نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں کھیلنے والے پلیئرز کو یومیہ الاؤنس نہیں مل رہا جس کی وجہ سے ان میں مایوسی پائی جاتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈومیسٹک سیزن کھیلنے والے کھلاڑیوں کو کوئی کنٹریکٹ نہیں ملا۔ قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں کھلاڑی مایوسی کا شکار ہیں، کھلاڑیوں کو یومیہ الاؤنس بھی نہیں مل رہا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کرکٹرز نے شکوہ کیا ہے کہ 5 ماہ سے کوئی ادائیگی نہیں ہوئی۔ ڈائریکٹرڈومیسٹک کرکٹ کا کہنا ہے کہ قومی سیزن کے کنٹریکٹ جلد دیے جائیں گے۔

    ندیم خان نے کہا کہ تاخیرکی وجہ یہ ہے کہ کنٹریکٹ 192 سے بڑھ کر360 ہو گئے ہیں۔ ریجنز کی درخواست پرکنٹریکٹ کارکردگی کی بنیاد پر دیےجائیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کی یومیہ فیس منیجرز کو دی ہیں جن کو نہیں ملی وہ منیجرسے رابطہ کریں۔ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کی بقیہ فیس بھی جلد ادا کر دی جائے گی۔

  • عماد عالم نے ’شاٹ آف دی ٹورنامنٹ‘ سے سب کو اپنا گرویدہ بنا لیا، ویڈیو

    عماد عالم نے ’شاٹ آف دی ٹورنامنٹ‘ سے سب کو اپنا گرویدہ بنا لیا، ویڈیو

    نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں کراچی وائٹس کے نوجوان بیٹر عماد نے اتنا دلکش چھکا لگایا کہ شائقین اسے’شارٹ آف دی ٹورنامنٹ‘ قرار دے رہے ہیں۔

    پی سی بی کی جانب سے بھی ان کی طوفانی اننگز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے۔ کراچی کے ابھرتے ہوئے بیٹر عماد عالم نے اپنی جارحانہ اننگز سے حیدآباد کے بولرز کے چھکے چھڑا دیے۔ انھوں نے بیٹنگ کے دوران گراؤنڈ کے چاروں جانب دلکش اسٹروکس کھیلے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عماد نے حیدرآباد کے فاسٹ بولر کو تیز گیند پر سیدھا چھکا رسید کیا، ان کے ڈرائیو کا انداز اتنا دلکش اور عمدہ تھا کہ شائقین اسے دیکھ کر واہ واہ کر اٹھے۔ کئی صارفین نے ان کے چھکے کو شارٹ آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا۔

    عماد نے 33 گیندوں پر 55 رنز کی اننگز کھیلتے ہوئے اپنی ٹیم کراچی وائٹس کو فتح سے ہمکنار کیا۔ کراچی نے حیدر آباد کی طرف سے دیا گیا 103 رنز کا ہدف 13 ویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

    اس سے قبل حیدرآباد کی ٹیم سہیل خان کی شاندار بولنگ کے باعث 19 ویں اوور میں 102 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ پیسر نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 10 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

  • نیشنل ٹی ٹوئنٹی: محمد ہریرہ کی زبردست بیٹنگ، پی سی بی نے ویڈیو شیئر کردی

    نیشنل ٹی ٹوئنٹی: محمد ہریرہ کی زبردست بیٹنگ، پی سی بی نے ویڈیو شیئر کردی

    سیالکوٹ کے اوپنر محمد ہریرہ نے اپنی شاندار اور جارحانہ بیٹنگ سے فاٹا کے بولرز کی ایک نہ چلنے دی، پی سی بی نے ویڈیو شیئر کردی۔

    نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں فاٹا کے خلاف اوپنر محمدہ ہریرہ کا بلا خوب چلا، سیالکوٹ کے بیٹر نے مخالف بولرز کی جم کر دھنائی کی اور 42 بالز پر جارحانہ 71 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    محمد ہریرہ نے گراؤنڈ کے چاروں طرف شارٹس کھیلے اور اپنی بہترین بیٹنگ سے مداحوں کو محضوظ کیا۔ تاہم ان کی ٹیم مذکورہ میچ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت ہار گئی۔

    ان کی عمدہ بیٹنگ کی ویڈیو پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے آفیشل پیج پر شیئر کی اور ان کی بیٹنگ کو سراہا۔ فاٹا کی جانب سے شاہد نے تین اوورز میں 29 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ خوشدل شاہ 27 رنز کے عوض ایک وکٹ لے پائے۔

    واضح رہے کہ سیالکوٹ نے 15 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر151 رنز اسکور کیے تھے کہ بارش کے سبب میچ روکنا پڑا۔

    تاہم ڈک ورتھ لوئس کے تحت فاٹا کی ٹیم نے 8.3 اوورز میں 77 رنز بنا کر میچ کا نتیجہ اپنے حق میں کرلیا۔

  • نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے آغاز سے قبل رینجنل ٹیموں کو مشکلات کا سامنا

    نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے آغاز سے قبل رینجنل ٹیموں کو مشکلات کا سامنا

    نیشنل ٹی 20 کپ کے کراچی میں آغاز سے قبل رینجنل ٹیموں کو مشکلات درپیش ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کیلئے اٹھارہ ٹیموں نے کراچی میں پڑاو ڈال دیا ہے لیکن ایونٹ کے آغاز سے قبل ریجنل ٹیموں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    رینجنل پلئیر کا کہنا ہے کہ کم گراونڈز کی وجہ سے ٹریننگ پلانز متاثر ہونے لگے، ریجنز کی اکثر ٹیموں  کو رات دیر تک علم نہیں ہوتا اگلے دن پریکٹس ہے یا نہیں۔

    کھلاڑی نے بتایا کہ جب سے کراچی آئے ہیں پریکٹس کا وقت تبدیل ہوتا رہتا ہے،  گراونڈز پر اسپائک شوز پہنے سے گراونڈ  انتظامیہ روک رہی ہے، جواز پوچھنے پر کہا جاتا ہے ایک دن کی ٹریننگ کیلئِے پچز خراب نہیں کراسکتے۔

    دوسری جانب گراؤنڈ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پچ اس کنڈیشن کی نہیں کہ اسپائیک شوز کی اجازت دے سکیں، کھلاڑیوں کو انجری سے بچانے کیلئے فیلڈنگ ڈرلز کو ترجیح دی ہے۔

    ٹیم آفیشلز کا کہنا ہے کہ انجری کے خطرات کے باوجود  کھلاڑی رسک لینے پر مجبور ہیں، واضح رہے کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی 24 دسمبر سے  کراچی میں شیڈول ہے۔

  • پاکستانی بیٹسمین کامران اکمل نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں نئی تاریخ رقم کردی

    پاکستانی بیٹسمین کامران اکمل نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں نئی تاریخ رقم کردی

    راولپنڈی : پاکستانی وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں نئی تاریخ رقم کردی اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں مسلسل چار نصف سنچریاں بنانے والے پاکستان کے پہلے کرکٹر بن گئے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں جاری قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں کامران اکمل کی دھواں دھار بیٹنگ نے کمال کر دکھایا، اسلام آباد کے خلاف لاہور وائٹس کی نمائندگی کرتے ہوئے کامران اکمل نے تاریخ رقم کردی ، وہ تین سو بیاسی رنز کے ساتھ ایونٹ کے ٹاپ اسکورر بھی بن گئے۔

    کامران اکمل نے اکہتر گیندوں پر بارہ چھکوں اور چودہ چوکوں کی مدد سے ایک سو پچاس رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

    اس سے قبل نیشنل ٹی ٹوئنٹی سب سے بڑی اننگز کھیلنے کا اعزاز مختار احمد کے پاس تھا، مختار احمد نے دوہزار پندرہ میں ایک سو تئیس رنزبنائے تھے۔

    بھارت کے وریندر سہوراگ اور زمبابوے کے ہملٹن مساکاڈزا کے بعد کامران اکمل مسلسل پانچ میچز میں پچاس سے زائد رنز کی اننگز کھیلنے والے دنیا کے تیسرے بیٹسمین ہیں۔

    خیال رہے کہ رواں سال کے آغاز میں ہونے والے دورہ ویسٹ انڈیز پر کامران اکمل کی ٹیم میں واپسی ہوئی تھی لیکن وہ سیلیکٹرز کو متاثر نہ کرسکے تھے اور ان کو چیمئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔

    اس شاندار کارکردگی پر کامران نے ایک بار پھر سلیکٹرز کو اپنی یاد دلا دی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔