Tag: نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ

  • نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ: محمد فائق کی 50 بالز پر دھواں دھار سنچری، ویڈیو

    نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ: محمد فائق کی 50 بالز پر دھواں دھار سنچری، ویڈیو

    نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں قومی بیٹر محمد فائق نے دھواں دھار سنچری اسکور کرتے ہوئے لاڑکانہ کے بولرز کو نشانے پر رکھ لیا۔

    رمضان المبارک میں نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے میچز جاری ہیں، لاہور وائٹس کے بیٹر محمد فائق نے لاڑکانہ کے خلاف جارحانہ اور شاندار سنچری اسکور کی، انھوں نے تھری فیگر اننگز تک پہنچنے کے لیے صرف 50 بالز کا سہارا لیا۔

    محمد فائقن نے اپنی اننگز میں شائقین کو خوب محظوظ کیا، ان کی شعلے برساتی اننگز میں 5 بلند و بالا چھکے جبکہ 13 چوکے بھی شامل تھے۔

    لاہور کے بیٹر نے محمد فائق نے لاڑکانہ کے بولرز کی ایک نہ چلنے دی اور گرائونڈ کے چاروں جانب کھل کر شارٹس کھیلے اور دلکش بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔

  • آل راؤنڈر شاداب خان نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے دوران انجری کا شکار

    آل راؤنڈر شاداب خان نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے دوران انجری کا شکار

    قومی آل راؤنڈر شاداب خان نیشنل ٹی20 کپ میں کھیلے جانے والے میچ کے دوران انجری کا شکار ہوگئے، فیلڈنگ کے دوران ان کا پاؤں مڑ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں راولپنڈی اور سیالکوٹ کا مقابلہ جاری تھی۔ فیلڈنگ کرتے ہوئے قومی کرکٹر کا پاؤں گیند پر آگیا جس سے ان پیر مڑ گیا اور وہ تکلیف سے کراہنے لگے۔

    اتوار کو یو بی ایل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ کے دوران انھیں فوری طور میدان سے باہر لے جانا پڑا۔

    گراؤنڈ میں اسٹریچر دستیاب نہیں تھا جس کے سبب شاداب خان کو کندھے پر اٹھا کر میدان سے باہر لے جایا گیا۔ آل راؤنڈر کی انجری کا معائنہ جاری ہے۔

    واضح رہے کہ قومی کرکٹر ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں راولپنڈی کے کپتان ہیں۔ شاداب کے لیے حالیہ ورلڈکپ کچھ اچھا نہیں رہا تھا جبکہ وہ عالمی ایونٹ کے دوران بھی انجری کا شکار ہوگئے تھے۔