Tag: نیشنل‌ ٹی 20 کپ

  • نیشنل ٹی 20 کپ کے فاتح کا تاج کراچی وائٹس کے سرسج گیا

    نیشنل ٹی 20 کپ کے فاتح کا تاج کراچی وائٹس کے سرسج گیا

    کراچی وائٹس نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایبٹ آباد کو شکست دیتے ہوئے نیشنل ٹی 20 کپ کا فائنل اپنے نام کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی وائٹس نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے فائنل میں ایبٹ آباد کو 9 رنز سے شکست دیتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کرلی۔ ایبٹ آباد کی ٹیم 156 رنز کے تعاقب میں 146 رنز بنا سکی۔

    ایبٹ آباد کے اعتزاز حبیب43 رنز بناکر نمایاں رہے۔ اس کے علاوہ شکست خوردہ ٹیم کی جانب سے فخرزمان 19 اور کامران غلام 12 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

    کراچی کی جانب سے شاہنواز دہانی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، انور علی اور داشن عزیز نے 2، 2 بیٹرز کو پویلین بھیجا۔

    نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے حتمی مقابلے میں کراچی وائٹس نے ایبٹ آباد کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسے 156 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    کراچی وائٹس کے خرم منظور 53 اور عمیر بن یوسف نے 36 رنز بناکر نمایاں رہے۔ دانش عزیز نے 22 رنز کی اننگز کھیلی۔ ایبٹ آباد کی جانب سے شہاب خان نے 4، عادل اور فیاض نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

  • عماد عالم نے ایک اوور میں 29 رنز جڑ دیے

    عماد عالم نے ایک اوور میں 29 رنز جڑ دیے

    نیشنل ٹی 20 کپ میں کراچی وائٹس کے عماد عالم نے ایک اوور میں 29 رنز جڑ دیے۔

    کراچی میں جاری نیشنل ٹی 20 کپ سپر ایٹ مرحلے کے میچ میں کراچی وائٹس نے سیالکوٹ کو باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    سیالکوٹ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے جواب میں کراچی وائٹس نے مطلوبہ ہدف 18 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    عماد عالم نے کراچی وائٹس کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا اور 16 گیندوں پر 43 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، اعظم خان نے بھی 59 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

    عماد نے اسپنر بلال آصف کے ایک اوور میں 29 رنز بنائے، عماد نے بلال آصف کے اوور میں 4 بلند و بالا چھکے، ایک چوکا اور ایک رن بنایا۔

    گزشتہ دنوں عماد عالم  نے 33 گیندوں پر 55 رنز کی اننگز کھیلتے ہوئے اپنی ٹیم کراچی وائٹس کو فتح سے ہمکنار کیا تھا۔ کراچی نے حیدر آباد کی طرف سے دیا گیا 103 رنز کا ہدف 13 ویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا تھا۔

    حیدرآباد کی ٹیم سہیل خان کی شاندار بولنگ کے باعث 19 ویں اوور میں 102 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔ پیسر نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 10 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

  • سرفراز احمد کو نامناسب رویہ اپنانا مہنگا پڑ گیا

    سرفراز احمد کو نامناسب رویہ اپنانا مہنگا پڑ گیا

    قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو نیشنل ٹی 20 کپ میں نامناسب رویہ اپنانا مہنگا پڑ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل ٹی 20 کپ میں بلوچستان کے خلاف میچ کے دوران سابق کپتان سرفراز احمد نے غیر مہذب زبان استعمال کی جس پر انہیں جرمانہ کیا گیا ہے۔

    سرفراز احمد 17ویں اوورز میں کاشف بھٹی کی گیند پر آؤٹ ہوئے تو انہوں نے غیرمہذب زبان استعمال کی۔

    قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد پی سی بی لیول ون کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے۔

    پی سی بی کے مطابق سرفراز احمد پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ بلوچستان نے سندھ کی ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی ہے۔