Tag: نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی

  • پاکستان نے خطے میں ہمیشہ امن و استحکام لانے کے لیے کام کیا: سردار مسعود خان

    پاکستان نے خطے میں ہمیشہ امن و استحکام لانے کے لیے کام کیا: سردار مسعود خان

    واشنگٹن: اسلام آباد کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے 15 رکنی وفد نے امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کا دورہ کیا، پاکستانی سفیر سردار مسعود نے وفد کو پاکستان امریکا تعلقات اور اہم علاقائی امور پر بریفنگ دی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا 15 رکنی وفد واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے پہنچا، وفد کی پاکستانی سفیر سردار مسعود خان سے ملاقات ہوئی۔

    وفد میں پاک فوج اور سول سروسز کے سینئر افسران، بنگلہ دیش، سری لنکا اور سعودی عرب کے اتحادی حکام شامل تھے۔

    سردار مسعود نے وفد کو پاکستان امریکا تعلقات اور اہم علاقائی امور پر بریفنگ دی، انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک اپنے تعلقات مزید مضبوط بنانے کے لیے جامع ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں، دونوں ممالک افغانستان میں انسانی بحران روکنے کے لیے مل کر کام جاری رکھیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں، اقتصادی، تجارتی، دفاع، تعلیم، آئی ٹی و دیگر شعبہ جات سے متعلق بھی کام کیا جا رہا ہے۔

    پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ دفاعی اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون سمیت تجارت، سرمایہ کاری، آب و ہوا،صحت، توانائی اور تعلیم کا محکمہ بھی یکساں اہمیت کا حامل ہے۔

    انہوں نے یوکرین کے جاری بحران کے حل کے لیے فعال سفارت کاری کی فوری ضرورت پر زور دیا، انہوں نے کہا کہ خطے میں جاری انسانی بحران، عالمی بحران کی حیثیت اختیار کر چکا ہے، بحران کے حل کے لیے اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور وعدوں پر اجتماعی ردعمل کی ضرورت ہے۔

    سردار مسعود خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے خطے میں ہمیشہ امن و استحکام لانے کے لیے کام کیا ہے، پاکستان اور امریکا کے دیرینہ تعلقات میں امریکہ میں متعین تارکین وطن کا کردار انتہائی اہم ہے۔

  • اندرونی وبیرونی خطرات سے نمٹنے کے لیے ریاستی اداروں کا مستحکم ہونا ضروری ہے،آرمی چیف

    اندرونی وبیرونی خطرات سے نمٹنے کے لیے ریاستی اداروں کا مستحکم ہونا ضروری ہے،آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ اندرونی وبیرونی خطرات سے نمٹنے کے لیے ریاستی اداروں کا مستحکم ہونا ضروری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکا سے خطاب میں خطےکی سیکیورٹی صورت حال پر اظہار خیال کیا۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اندرونی وبیرونی خطرات سے نمٹنے کے لیے ریاستی اداروں کا مستحکم ہونا ضروری ہے۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج ملک میں امن کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے گی،ملکی معاشی اور سماجی ترقی کے لیے پاک فوج مسلسل کوشاں رہےگی۔

    پاک فوج کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج ملکی معاشی ترقی کی راہ ہموار کرنے کے لیے کردار ادا کرےگی،پاک فوج عوام کی حمایت کے ساتھ ملکی دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

    جنوبی ایشیا میں امن کا دار و مدار دیرینہ تنازعات کےحل میں ہے، آرمی چیف

    یاد رہے کہ رواں ماہ یکم جون کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ میں کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج میں افسروں اور جوانوں سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ جنوبی ایشیا میں امن کا دار و مدار دیرینہ تنازعات کے حل میں ہے۔

  • پاکستان کو پر امن اور مستحکم بنانے کی جانب گامزن ہیں: آرمی چیف

    پاکستان کو پر امن اور مستحکم بنانے کی جانب گامزن ہیں: آرمی چیف

    اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے دورے کے دوران اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کو پر امن اور مستحکم بنانے کی جانب گامزن ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ آرمی چیف کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی آمد پر لیفٹننٹ جنرل عامر ریاض نے ان کا استقبال کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے چوتھی پاک برطانیہ استحکام کانفرنس کے شرکا سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو پر امن اور مستحکم بنانے کی جانب گامزن ہیں۔

    آرمی چیف نے ملک کی اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا جبکہ پاکستان اور خطے میں مستقل استحکام کے وژن کا بھی اظہار کیا۔ انہوں نے جیو پولیٹیکل صورتحال اور پاک چین اقتصادی راہداری کے اقتصادی اثرات پر بھی روشنی ڈالی۔

    اس سے قبل آرمی چیف نے ایک موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اپنی دھرتی کے دفاع سے بڑھ کر کوئی چیز مقدس نہیں ہے، اپنا فرض نبھانے کے لیے ہمیشہ تیار رہنے والی فوج کی قیادت پر فخر ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ پاک فوج کی قیادت کرنے پر فخر ہے، پاک فوج مادر وطن کے دفاع کے لیے ہر دم تیار ہے۔ پاکستان امن دوست ریاست ہے، ہم نہ تو کیس سے خوفزدہ ہیں اور نہ ہی مجبور ہیں۔

  • دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ کو ہر صورت منطقی انجام تک پہنچائیں گے: شاہ محمود قریشی

    دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ کو ہر صورت منطقی انجام تک پہنچائیں گے: شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: وفاقی وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے جغرافیائی حدود اور وقار کے تحفظ کے لیے دفاعی صلاحیت برقرار رکھے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود نے این ڈی یو (نیشنل ڈیفنس یونی ورسٹی) میں نیشنل سیکورٹی اینڈ وار کورس کے شرکا سے خطاب کیا۔

    [bs-quote quote=”حکومت خارجہ پالیسی کے اسٹریٹجک مقاصد کے حصول کے لیے کوشاں ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”شاہ محمود قریشی” author_job=” وزیرِ خارجہ پاکستان”][/bs-quote]

    پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تقریب میں شاہ محمود قریشی نے خارجہ پالیسی اور ملک کو درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالی۔

    وزیرِ خارجہ نے کہا کہ حکومت خارجہ پالیسی کے اسٹریٹجک مقاصد کے حصول کے لیے کوشاں ہے، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا ’شرح نمو کو بڑھا کر اقتصادی استحکام کو فروغ دیا جا رہا ہے، ہم تمام ممالک کے ساتھ دوستانہ بنیاد اور تعاون پر مبنی تعلقات کے لیے کوشاں ہیں۔‘


    یہ بھی ملاحظہ کریں: دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، آرمی چیف


    وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان تمام بڑی طاقتوں اور ہم سایہ ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتا ہے، اور مقبوضہ کشمیر سمیت تمام مسائل کے دیرپا امن کا خواہاں ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دہشت گردی کا سب سے زیادہ شکار پاکستان ہے، فورسز نے قوم کی حمایت سے دہشت گردی کے خلاف کام یاب جنگ لڑی۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں دیرپا امن کے لیے اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔

  • ڈونلڈٹرمپ کےحکم نامےنےمسلم دنیا میں منفی پیغام بھیجا‘چودھری نثار

    ڈونلڈٹرمپ کےحکم نامےنےمسلم دنیا میں منفی پیغام بھیجا‘چودھری نثار

    اسلام آباد : وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کا کہناہےکہ سیکیورٹی کا مطلب یہ نہیں کہ سرحدیں بند کرکے محفوظ سمجھیں،انہوں نےکہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کےحکم نامے نے مسلم دنیا میں منفی پیغام بھیجا۔

    تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نےنیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کی تقریب سے خطاب میں کہاکہ ہر ڈارھی والے مرد،حجاب والی عورت کودہشت گردنہیں سمجھناچاہیے۔

    انہوں نےکہاکہ مغرب،جنوبی ایشیا میں سیکیورٹی کا تناظر،ضروریات مختلف ہوسکتے ہیں،لیکن سیکیورٹی کا مطلب یہ نہیں کہ سرحدیں بند کرکےمحفوظ سمجھا جائے۔

    وفاقی وزیرداخلہ کا کہناتھاکہ مسائل کےحل کی بنیادی کنجی ایک دوسرے سے گفتگو ہے،انہوں نےکہاکہ مذاکرات نہ کرنےوالوں کا مقدمہ کمزور ہوتا ہے۔

    چوہدری نثارعلی خان کاکہناتھاکہ سیاست کو سیکیورٹی کے ساتھ نہیں ملانا چاہیے،خطے میں سیاست اورسیکیورٹی کو ملانے کارحجان ہے۔

    وفاقی وزیرداخلہ نےکہا کہ پاکستان نے خطے میں امن کے لیےلچک کا بھرپور مظاہرہ کیا،انہوں نےکہاکہ دہشت گردی اور آزادی کی تحریکوں میں فرق سمجھناچاہیے۔

    مزید پڑھیں:ٹرمپ کےاقدام سےلوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگا،چوہدری نثار

    واضح رہےکہ دو روز قبل چوہدری نثار نے کہاتھا کہ ٹرمپ کے اقدامات سے دہشت گردوں کے سوا کسی کو فائدہ نہیں ہوگا،درحقیقت دہشت گردی کا سب سے زیادہ نشانہ مسلمان بنے ہیں اگرچند لوگ بھٹکے ہوئے ہیں توالزام ڈیڑھ ارب مسلمانوں پر نہیں ہونا چاہیے۔

  • دہشت گردوں کے اندرون اور بیرون ملک سہولت کار پریشان ہیں، جنرل راحیل شریف

    دہشت گردوں کے اندرون اور بیرون ملک سہولت کار پریشان ہیں، جنرل راحیل شریف

    اسلام آباد:آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہےکہ دہشت گردوں کے اندرون اور بیرون ملک سہولت کار پریشان ہیں، پاکستان سے دہشت گردی اور انتہا پسندی ختم کرکے ہی دم لیں گے۔

    جنرل راحیل شریف نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے سبب دہشت گردی کا خاتمہ ہورہا ہے جس کے باعث پاکستان میں دہشت گردی کو فروغ دینے والے اندرون اور بیرون ملک موجود دہشت گردوں کے معاون پریشانی کا شکار ہوچکے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دشمن دہشت گردی کو بڑھانے میں مصروف ہیں لیکن ہم ہرطرح کی سازش اور مذموم عزام کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور دہشت گردی کا خاتمہ یقینی بناکر ہی دم لیں گے۔

    جنرل راحیل شریف نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں قوم نے بھرپور تعاون کیا، قومی مفاد کے لیے عوام متحد ہیں، دہشت گردی ختم کرکے ملک میں مستقل امن قائم کریں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کسی بھی ملک کے خلاف پراکسی کے استعمال کا مخالف ہے، کسی بھی قوت کو پاکستان کے خلاف پراکسی کے استعمال کی اجازت نہیں دیں گے۔

  • پاکستان اور کشمیر کو الگ نہیں کیا جاسکتا،  جنرل راحیل شریف

    پاکستان اور کشمیر کو الگ نہیں کیا جاسکتا، جنرل راحیل شریف

    اسلام آباد : پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ کشمیر تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے ، پاکستان اور کشمیر کو الگ نہیں کیا جاسکتا ۔

    نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں مختلف کورسز کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں ملنے والی کامیابیوں سے دہشت گردوں کے خلاف شہری علاقوں میں بامقصد اور نتیجہ خیز کارروائیوں کی راہ ہموار ہوئی ہے ۔

    جبکہ سول اور فوجی قیادت کے مابین بڑھتا ہوا تعاون اور روابط ان کوششوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے کلیدی ثابت ہوگا ۔

    مستقبل کی جنگی حکمت عملی اور طریقوں پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مستقبل کی جنگوں کا طریقہ کار بدل رہاہے جبکہ ہمارا دشمن دہشت گردوں کی مدد کرکے ملک کو تنازعات میں الجھا کر عدم استحکام کا شکار کر رہا ہے۔

    جنرل راحیل شریف نے کہا کہ مسلح افواج دشمنوں کی ہر سازش کو ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتی ہیں ، پاکستان کسی ریاست کے خلاف پراکسی وار نہیں لڑرہا اور نہ ہی کسی کو پاکستان کے خلاف پراکسی کا استعمال کرنے دیا جائے گا۔

    پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ کشمیر تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے ، پاکستان اور کشمیر کو الگ نہیں کیا جاسکتا۔

    پاکستان خطے میں امن اور استحکام کا خواہاں ہے ، اس کے لئے مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق فوری حل چاہتا ہے ۔

  • نئی  پالیسی دہشت گردی اور قومی سلامتی کیلئے معاون ثابت ہوگی،چوہدری نثار

    نئی پالیسی دہشت گردی اور قومی سلامتی کیلئے معاون ثابت ہوگی،چوہدری نثار

    وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے قومی سلامتی پالیسی آخری مراحل میں ہے، پالیسی دہشت گردی اور قومی سلامتی کیلئے معاون ثابت ہوگی۔

    نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی سلامتی پالیسی آخری مراحل میں ہے، ان کا کہنا تھا کہ نئی پالیسی کے عناصر سیکٹریٹ اور اسٹریٹجک پر مشتمل ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ نیکٹا ہمارا انسداد دہشت گردی کا واحد ادارہ ہوگا، جس کے زیر اہتمام انٹیلی جنس شیئرنگ ڈائریکٹوریٹ قائم کیا جائے گا۔

    چوہدری نثار کا پاک امریکہ تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکہ کو کئی بار کہا گیا ہے کہ ڈرون حملوں سے منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور یہ حملے پاک امریکہ تعلقات خراب کرنے کا باعث بنتے ہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت نے طالبان سے ایک بار پھر مزاکرات کا آغاز کیا ہے۔