Tag: نیشنل کالج آف آرٹس

  • لاہور: پاکستانی ثقافت کی عکاسی کرتی تصویروں کی نمائش

    لاہور: پاکستانی ثقافت کی عکاسی کرتی تصویروں کی نمائش

    تصویریں بولتی ہیں، ایسی ہی پاکستان کی تاریخ ، ثقافت ، اور رہن سہن کا احوال سناتی کچھ تصاویر لاہور کی طالبات نے بنائیں جنکی نمائش نیشنل کالج آف آرٹس میں کی گئی۔

    این سی اے لاہور شعبہ فائن آرٹس کی طالبات نے بھی کچھ ایسی تصاویر بنائیں جن میں پاکستان کی شہری اور دیہی زندگی کے بیتے پہلوؤں ، روایات اور سوغاتوں کو اپنی کہانی سنانے کا موقع دیا گیا۔

    نمائش کے شرکاء بھی ان تصاویر میں حقیقت کی جھلک دیکھ کر خود کو ایک سحر میں جکڑے محسوس کرتے رہے، صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد بھی ایسی نمائشوں کو دنیا کیلئے پاکستان کا روشن دروازہ قرار دیا۔

    طلبا کے تخلیق کردہ ان فن پاروں کی نمائش فن پرستوں کیلئے چھبیس جنوری تک نیشنل کالج آف آرٹس میں جاری رہے گی۔

  • لاہور: نیشنل کالج آف آرٹس میں گلوگرافیٹی آرٹس کا پہلا مرحلہ شروع

    لاہور: نیشنل کالج آف آرٹس میں گلوگرافیٹی آرٹس کا پہلا مرحلہ شروع

    \گلو گرافیٹی آرٹس مقابلوں کا پہلا مرحلہ نیشنل کالج آف آرٹس میں شروع ہو گیا۔ آرٹس مقابلوں کا تھیم آج کی متحد نوجوان نسل ، امن ، یکجہتی اور دوستی کے رنگ ہیں ۔

    نیشنل کالج آف آرٹس میں ہونے والے گرافیٹی آرٹس مقابلوں میں زیادہ تر طلبہ و طالبات پہلا یا دوسرا ،تیسرا انعام لینے کے لیے نہیں بلکہ دوستی کے رنگ دکھانے کے لیے مقابلے میں حصہ لے رہے ہیں۔

    طلبہ و طالبات نوجوان مصوروں کا کہنا تھا کہ اِن مقابلوں کے ذریعے پہلے کینوس اور پھر شہر کی سڑکوں پرنوجوان نسل کے لیے ایک مثبت پیغام جائے گا۔

    طلبہ و طالبات گلو گرافیٹی آرٹس مقابلوں میں لاہور ، اسلام آ باد، فیصل آباد ، ملتان اور کراچی سے چار ہزار طلبہ و طالبات حصہ لیں گے جو اِن شہروں کی چار سو دیواروں اور آٹھ سوکینوسز پر پینٹنگ بنائیںگے۔