Tag: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر

  • شادی ہال میں تقریب کا دورانیہ ، حکومت نے  بڑا فیصلہ کرلیا

    شادی ہال میں تقریب کا دورانیہ ، حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

    اسلام آباد : این سی او سی نے شادی ہالز کیلئے گائیڈ لائنز جاری کردیں ، جس میں کہا کہ شادی ہالز کورونا وائرس سے متعلق ہائی رسک سیکٹر ہے، شادی ہال میں تقریب کا دورانیہ 2 گھنٹے ہوگا اور منعقدہ تقریب رات 10 بجے ختم کرنا ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر ( این سی او سی ) کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کورونا کے حالات بہتر ہونے پر شادی ہالز کو 15 ستمبر سے کھولا گیا تھا، ایس او پیز پر عدم عملدرآمد سے مثبت کورونا کیسز میں اضافہ ممکن ہے۔

    اعلامیہ میں کہا ہے کہ این سی او سی میں شادی ہالز سے متعلق طویل مشاورت کی گئی ہے اور شادی ہالز بارے گائیڈ لائنز مرتب کی گئی ہیں ، شادی ہالز کورونا وائرس سے متعلق ہائی رسک سیکٹر ہے۔

    این سی او سی نے شادی ہالز کیلئے گائیڈ لائنزجاری کردیں، جس کے مطابق شادی ہال میں تقریب میں 3 سو مہمان شریک ہوسکیں گے جبکہ شادی ہال کی آؤٹ ڈور تقریب میں 5سومہمان شریک ہوسکیں گے، اس دوران متعلقہ ادارے شادی ہالز کی گائیڈلائنز پر سختی سےعمل یقینی بنائیں۔

    اعلامیہ میں کہا گیا کہ شادی ہال میں تقریب کادورانیہ 2گھنٹےہوگا اور شادی ہال میں منعقدہ تقریب رات 10بجےختم کرناہوگی جبکہ شادی ہالزانتظامیہ ایس او پیزپرسختی سےعملدرآمدکی پابندہوگی اور ایس اوپیزکی خلاف ورزی پرشادی ہال کو جرمانہ اور سیل کیا جائے گا۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا کہنا تھا کہ قانون شکن شادی ہال کو 2 ہفتے کیلئے سیل کیا جائے گا، سول انتظامیہ2ہفتے بعد شادی ہال کو کھولنے کی اجازت دے اور شادی ہال بندش پرانتظامیہ گاہک کو مکمل رقم واپسی کرےگی.

    این سی او سی نے کہا کہ کورونا کے باعث دنیا بھر میں بڑی تقریبات پر پابندی ہے، بڑی تقریبات سے کورونا پھیلنے کے خدشات زیادہ ہیں، کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے بڑی تقریبات ناگزیر ہے۔

  • ایس او پیز کی خلاف ورزی، کراچی میں 6 شادی ہالز اور 103 ریسٹورنٹس بند

    ایس او پیز کی خلاف ورزی، کراچی میں 6 شادی ہالز اور 103 ریسٹورنٹس بند

    اسلام آباد : کراچی میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 6 شادی ہالز اور 103ریسٹورنٹس بند کردیے گئے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا کہنا ہے کہ شادی ہال اور ریسٹورنٹس کے کورونا مرکز بننے کا خدشہ ہے، صحت عامہ کی حفاظت کیلئے قانون شکنوں کے خلاف کارروائی کریں۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر ( این سی او سی) کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کراچی میں 6شادی ہالز،103ریسٹورنٹس بند کردیےگئے، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کو بند کیا گیا۔

    این سی اوسی نے صوبوں کو کورونا ایس اوپیز گائیڈ لائنز پر عملدرآمدکی ہدایت کرتے ہوئے گلگت بلتستان، کشمیر، اسلام آباد میں کوروناایس اوپیز پر عملدرآمد کی ہدایت کی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا کہنا ہے کہ شادی ہال اور ریسٹورنٹس کے کورونا مرکز بننے کا خدشہ ہے، صحت عامہ کی حفاظت کیلئے قانون شکنوں کے خلاف کارروائی کریں۔

    یاد رہے کراچی میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے باعث سول لائنز، صدر اور عسکری تھری میں مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے ، متاثرہ علاقوں میں غیرضروری نقل وحرکت پر پابندی ہے اور ماسک کے بغیر باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    ایس اوپیزکی خلاف ورزیوں پرضلعی انتظامیہ نے بہادرآباد،ملیر، کورنگی،نارتھ کراچی،نارتھ ناظم آباد،گلشن آقبال،گلزار ہجری جمشید کوارٹرز کے علاقوں میں کارروائی کی کرتے ہوئے چھ شادی ہالز،ایک سو تین ریسورنٹس اوردس بیکریاں سیل کردیں جبکہ ڈیڑھ سوزائدریسورٹس کووراننگ جاری کی گئی ہے۔

    دوسری جانب ضلع وسطی کےچارعلاقوں میں چھیالیس کیسز سامنے آنے کے بعد نارتھ کراچی،نارتھ ناظم آباد،گلبرگ،لیاقت آباد،گلشن اقبال،عسکری فور، جمشید ٹاؤن میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کی تجویز دی گئی ہیں۔

    خیال رہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر ( این سی او سی ) نے کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کیا تھا ، معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا تھا کہ کورونا وبا کو روکنے کیلئے اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا جائے۔